Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    باغی ٹی و ی :پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 52.48 پوائنٹس بڑھ گیا۔رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران کاروبار کے آغاز زبردست انداز میں ہوا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 52.48 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42334.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں محض 0.12 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ 32 کروڑ 43 لاکھ 73 ہزار 187 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • معیشت چل پڑی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 فیصد اضافہ

    معیشت چل پڑی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 فیصد اضافہ

    بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 فیصد اضافہ

    باغی ٹی و ی : کورونا وائرس اور شرح سود میں کمی کے بعد ملک میں معاشی سرگرمیاں بحال ہونے لگیں، جولائی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیاد پر 9.54 اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہو گیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات نے رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوارکا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق جولائی 2020 میں ماہانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9.54 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ہوا۔

    جولائی میں سالانہ بنیاد پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار 1.66 فیصد، فوڈ، مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار 21.73 فیصد، کوک، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 18.34 فیصد اور فارماسیوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 19.20 فیصد اضافہ ہوا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں سالانہ بنیاد پر آٹوموبیل سیکٹر کی پیداوار 23.31 فیصد، آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار 11.13 فیصد، فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار 5.08 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار33.31 فیصد گرگئی۔اسی طرح جولائی میں سالانہ بنیاد پر چمڑے

    ایشین بینک نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ سال جون تک پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح منفی صفر اعشاریہ چار فیصد سے بہتر ہوکر 2 فیصد مثبت ہوجائے گی، حکومت پاکستان نے 1200 ارب روپے کا ریلیف دے کر پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کورونا وباء سے متاثر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 1240 ارب روپے کا ریلیف پیکج دیا۔ حکومتی پیکج سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے۔کی مصنوعات کی پیداوار 35.95 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات کی پیداوار 32.60 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 18.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.

    پاکستانی معیشت بحالی کی جانب گامزن ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی گواہی دے دی

  • ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں اضافہ

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی ایک مرتبہ پھر 20 پیسے بڑھ گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، گزشتہ ہفتے اُتار چڑھاؤ کے بعد روپیہ امریکی ڈالر پر حاوی رہا تاہم اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پورے ہفتے کے دوران امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں 20 پیسے سے زائد سستا ہوا۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • لاوارث منڈی بہاؤالدین

    لاوارث منڈی بہاؤالدین

    لاوارث منڈی بہاؤالدین
    (رپورٹ)کاشف تنویر
    یقین نہیں آتا کہ یہ واقعی شیروں کا شہر ہے یہ واقعی مُلک کی ایک بڑی شوگر مِل کا حامل ضلع ہے یہ واقعی زراعت چاہے چاول ہوں یا گندم پنجاب کی بڑی زرعی منڈیوں میں شُمار ہونے والا ضلع ہے تصویریں مُلاحظہ کیجئے یہ پُرانا رسول روڈ قینچی سے لیکر آٹھ آرڈی تک کا راستہ ہے جو انتہائی خراب حالت کا شکار ہے کہاں گئے اس ضلع کے ایم این اے صاحبان ایم پی اے صاحبان؟؟ یہ تو کوئی دوردراز دیہاتوں کی سڑک نہیں ہے یہاں سے تو جناب کا اکثروبیش تر گُزر ہوتا رہتا ہے آخر کس بات کا بدلہ لیا جا رہا ہے ضلع منڈی کی عوام سے ہماری ٹی ایم اے بلدیہ کے صاحبان اور تمام باقی انتظامیہ کیا حلف صرف تصویریں بنوانے اور سیمیناروں میں شرکت کیلئے اُٹھاتے ہیں کیوں ضلع کی خوبصورتی کو تباہ کر کے کھنڈر بنایا جا رہا ہے
    عوامی مُنتخب نمائندگان چاہے گُزشتہ دس سالوں والے ہوں یا موجودہ اپنے ضلع کی عوام کو اذیت دینے میں کسر کسی نے نہیں چھوڑی اور ہم عوام نے نعرے مارنے نہیں چھوڑے.

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی

    فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کی کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، تولہ سونے کی قیمت میں مزید 400 روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تیزی ریکارڈ کی گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران 10 امریکی ڈالر کی تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی قیمت ایک ہزار 926 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت ایک 13 ہزار سو روپے ہو گئی ہے۔

    دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 343 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 96 ہزار 965روپے ہو گئی ہے۔

    دریں اثناء فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب60 روپے اور 51.46 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد دونوں کی قیمت بالترتیب 1 ہزار 300 اور 1 ہزار 114.54روپے ہو گئی ہے۔

  • مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں‌ اضافہ

    مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں‌ اضافہ

    مسلسل تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں‌ اضافہ

    ملک بھر میں رواں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تین روز کے دوران امریکی کرنسی ایک روپیہ 19 پیسے بڑھ گئی ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر 10 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 166 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 53 پیسے ہو گئی ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 165 روپے 87 پیسے ہو گئی تھی۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ غیر یقینی کی صورت حال

    سٹاک مارکیٹ میں‌ غیر یقینی کی صورت حال

    سٹاک مارکیٹ میں‌ غیر یقینی کی صورت حال

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث تیزی کی طرف سے جانے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 310.56 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ حصص مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے، عالمی اداروں کی طرف سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایشیاء کی سب سے بہترین مارکیٹ قرار دیئے جانے کے بعد انڈیکس تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

    رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روزکے دوران حصص مارکیٹ میں مندی نے ڈیرے ڈال لیے، صبح آغاز کے وقت انڈیکس میں تیزی دیکھنے کو ملی، صبح دس بجے تک انڈیکس 100 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 42935 پوائنٹس کی تیزی پر پہنچ گیا تھا، یہ تیزی آگے جا کر بھی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 42528.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی

    ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے.

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی ہے

  • سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ
    باغی ٹی وی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 26 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1 ہزار 1933 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا سستا ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جسکے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

    تاہم ملک بھر میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، دونوں کی قیمتوں میں 20 روپے اور 17.12 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور بالترتیب 1380 روپے اور 1183.12 روپے ہو گئی ہے۔

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ  ایشیا میں ’بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ‘ قرار دے دی گئی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ ایشیا میں ’بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ‘ قرار دے دی گئی

    پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیا میں ’سب سے بہترین کارکردگی‘دکھانے مارکیٹ قرار

    باغی ٹی و ی : پاکستان سٹاک مارکیٹ کو ایشیا میں ’سب سے بہترین کارکردگی‘ کا مظاہرہ کرنے پر ’بیسٹ پرفارمنگ مارکیٹ‘ قرار دیا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں برطانوی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی اداروں کی کارکردگی پر تحقیق کرنے والے امریکی ادارے ’مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ‘ کی جانب سے دنیا کی سٹاک مارکیٹوں کے تازہ جائزے کے مطابق پاکستان کی سٹاک مارکیٹ نے ایشیا میں سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں 38 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایشیا میں چین کی سٹاک مارکیٹ نے بھی اچھا پرفارم کیا جس میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

    امریکی ادارے کی جائزہ رپورٹ کے بعد سٹاک ایکسچینج نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر اعلان کیا کہ ملکی سٹاک مارکیٹ کو 2020 کی ایشیا میں بہترین اور دنیا میں چوتھے نمبر پر بہتر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ کی ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی کی وجہ اس کے انڈیکس میں اضافہ اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر ملنے والا بلند منافع قرار دیے گئے ہیں۔
    واضح ‌رہے کہ پاکستان کی مسلسل سٹآک مارکیٹ میں بھی بہتر ہو رہی ہے کرونا سے پہلے اسٹاک مارکیٹ نے چھ سال کا ایک ماہ کا ریکارڈ توڑا تھا . .خیال رہے کہ اسٹاک مارکیٹ مسلسل تیز ہو رہی تھی اسی لیے پاکستان کی معاشی صورت حال عالمی جریدے کی رپورٹ نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو بہت مثبت قراردیاتھا ،بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قراردے دیا، ماہ فروری میں ملک میں غیرملکی سرمایہ آئے گا