Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

    سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

    سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ

    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے باعث اْتار چڑھاؤ کے بعد 55.01 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مندے کے باعث 100 انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہو گیا۔ منگل کے روز بھی اْتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا اور اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس 55.01 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 39127.48 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار میں 0.14 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 27 کروڑ 44 لاکھ 63 ہزار 845 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے لگی

    امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے لگی

    امریکی ڈالر کی قدر کم ہونے لگی

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر تیزی سے نیچے آنے لگی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روزکے دوران امریکی کرنسی 19 پیسے سستی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے کو مل رہی ہے، اگست کے آخری ہفتے سے لیکر اکتوبر کی 5 تاریخ تک روپے تقریباً 4 روپے کے قریب سستا ہو گیا ہے۔ جس کے باعث بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کی کمی ہوئی ہے.

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلامیہ جاری کردیا

    وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلامیہ جاری کردیا

    وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلامیہ جاری کردیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلامیہ جاری کردیا جس میں ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت2روپے40پیسےکمی سے104.06روپےلیٹرمقرر کی گئی ہے جبکہ پیٹرول،مٹی کاتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمت برقراررکھنےکااعلان کیا ہے-

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں پٹرول103.97،روپےفی لیٹربرقرار ہے مٹی کاتیل65.29روپےفی لیٹربرقرار،لائٹ ڈیزل62.86روپےفی لیٹربرقرار رہے گا-

    وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق نئی قیمتوں کااطلاق آج رات12بجےسےہوگا-

  • گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ بڑھا دیا گیا

    گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ بڑھا دیا گیا

    گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ بڑھا دیا گیا

    باغی ٹی وی : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے 22 ارب روپے صارفین سے وصول کرنے کی منظوری دے دی ہے، گیس کے میٹر کا ماہانہ کرایہ 20 روپے سے بڑھا کر 40 روپے کردیا گیا ہے۔

    اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کیلئے بری خبر ہے کیونکہ ای سی سی نے گیس میٹرز کا رینٹ 20 سے بڑھا کر 40 روپے کر دیا۔ صارفین سے گیس انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس کے پرانے واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اجلاس کے دوران جے آئی ڈی سی کے ایک تہائی واجبات بھی وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، اس مد میں 22 ارب روپے وصول کیئے جائیں گے۔ سٹیل ملز ملازمین کیلئے گولڈن ہینڈ شیک پلان منظور کیا گیا ہے، ای سی سی نے گولڈن ہینڈ شیک کیلئے 19 ارب 65 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دیدی۔
    ادھر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹَرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے ، آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی،اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

  • یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں‌ اضافہ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں‌ اضافہ

    یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں‌ اضافہ

    باغی ٹی وی : ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا، فی کلو ایل پی جی کی قیمت 120 روپے تک پہنچ گئی۔ اُدھر یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 33 روپے فی کلو تک مہنگا کر دیا گیا۔

    اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ گھریلو سلینڈر کی قیمت 1382 سے بڑھ کر 1416 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

    ایل پی جی ڈسٹری بیوٹَرز کا کہنا ہے کہ حکومت ایل پی جی کی درآمد پر عائد ٹیکسز میں کمی کرے ، آئندہ سرد سیزن میں سوئی گیس کی طلب و رسد میں برھتے ہوئے فرق کو دیکھتے ہوئے اگر وافر مقدار میں ایل پی جی کی درآمد کے سودے نہیں کیے گئے تو مائع گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھا جاسکتا ہے۔

    عوام کا کہنا ہے کہ ممکنہ سخت سردیوں میں اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا تو اس سے غریب طبقے کی مشکلات بڑھ جائیں گی،اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 33.90 روپے فی سلنڈر اضافہ ہو گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکتوبر 2020 کے لیے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1416.29 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

  • سونےکی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی

    سونےکی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی

    سونےکی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں سونےکی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، فی تولہ سونا مزید 700 روپے سستا ہو گیا جبکہ دو روز کے دوران قیمت میں 2200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں دو امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1861 ڈالر سے کم ہو کر 1859 ڈالر ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا مہنگا ہونے کے برعکس ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی اور مارکیٹوں میں نئی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 800 روپے سے نیچے آ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی اور قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی

    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 47.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے 2کاروباری روز کے دوران حصص مارکیٹ میں سیاسی حالات کے باعث بدترین مندا رہا۔ جس کے سبب 100 انڈیکس 42ہزار کی نفسیاتی حد سے گر گیا۔۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں ہوا،

    ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنایا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اْتار چڑھاؤ کے بعد 47.35 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 41876.26 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔کاروبار میں 0.11 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 25 کروڑ 15 لاکھ 9 ہزار 954 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں‌ گراوٹ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں‌ گراوٹ

    روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں‌ گراوٹ

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں رواں ہفتےکے دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں سات پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اُتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کے باعث امریکی ڈالر 166 روپے کے قریب ٹریڈنگ کر رہا ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سات پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 30 پیسے سے کم ہو کر 166 روپے 23 پیسے ہو گئی ہے۔
    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • ڈالرکی قیمت میں‌اضافہ

    ڈالرکی قیمت میں‌اضافہ

    ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر میں 47 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

    باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر ایک مرتبہ پھر بڑھ گئی۔ امریکی کرنسی 47 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 165 روپے 83 پیسے کی سطح سے بڑھ کر 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    واضح‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • ڈالر کی قیمت گرگئی

    ڈالر کی قیمت گرگئی

    انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 43 پیسے، اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے گر گیا

    کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھنے میں آئی، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 43 پیسے کمی کے بعد 165 روپے 78 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے کمی سے 166 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔