Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت تاریخ کی نئی سطح ‌پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی سطح ‌پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی سطح‌پر پہنچ گئی
    باغی ٹی و ی :صرافہ بازار میں سونے کی قیمت سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار500 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار169 روپے ہو گئی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 29ہزار 500روپے ہوگئی تھی۔

    آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونے کی قیمت میں 685روپے کا اضافہ ہوا۔ 10گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11ہزار25روپے ہوگئی۔

  • ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

    باغی ٹی وی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 168 روپے کی سطح سے نیچے آ گیاہے ، انٹر بینک میں ڈالر 167 روپے 87 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

    دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج اتار چڑھاﺅ میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100ا نڈیکس 40 ہزار 166 پوائنٹس پر تھا لیکن کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی دیکھنے میں آئی لیکن یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور انڈیکس ایک مرتبہ پھر منفی میں چلا گیا ۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 283 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا اور کاروباری حجم چار سال کی بلند ترین سطح 800 ملین تک پہنچ گیا۔

    دوران کاروبار مارکیٹ 400 پوائنٹس سے زائد بھی بڑھی، مگر اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کیے جانے کے سبب 100 انڈیکس 283 پوائنٹس کے اضافے 40 ہزار 166 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالر اضافے سے 2050 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کے ریٹ بڑھ گئے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے ایک لاکھ 29 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 25 روپے میں فروخت ہوا۔

  • ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

    انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی پھر پرواز، ڈالر 56 پیسے مہنگا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روزانٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کا ریٹ 56 پیسے چڑھ گیا جس کے بعد 168 روپے 20 پیسےمیں فروخت ہوا۔ پانجچ روز کے دوران ڈالر ایک روپیہ 75 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 80 پیسے کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد امریکی کرنسی 168 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہوئی تھی

  • جانور موجود،خریدار موجود، لیکن…..

    جانور موجود،خریدار موجود، لیکن…..

    جانور موجود، خریدار بھی موجود، لیکن…
    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی محمد فہیم شاکر سے)
    عید قربان جبکہ چند گھنٹوں کی دوری پر ہے اور بکر منڈی میں جانور بیچنے والوں کا ہجوم ہے تو خریداروں کا بھی ہجوم ہے لیکن بیوپاری ریٹ زیادہ لگا رہے ہیں ایسا کہنا ہے کہ خریداروں کا لیکن خریدار جانور خریدنے کے لیے بہت کم قیمت دے رہے ہیں ایسا کہنا ہے جانور بیچنے والوں کا
    کیا بچے کیا بڑے کیا بوڑھے سبھی جوش و خروش سے جانور خریدنے منڈی پہنچے ہوئے ہیں لیکن بھاو تاو کی راہ میں حائل دشواریاں دیوار بن کر کھڑی ہیں، شہری انتظامیہ کے تحت لگائی گئی بکر منڈی کے سوا شہر کے اندر غیر قانونی جانور منڈیاں بھی قائم ہیں جن میں ہاوسنگ کالونی بائی پاس چوک ، رائل پیلس چوک، سبزی منڈی چوک، لُنڈا پھاٹک شامل ہیں
    ایس او پیز پر عمل تو بہرحال حکومتی بکر منڈی میں بھی نہیں ہو رہا غیر قانونی منڈیوں بھی تو صورتحال زیادہ ابتر ہے جہاں بندے پر بندہ چڑھا ہوا ہے اور دھکم پیل کے علاوہ ٹریفک جام کی صورتحال ہے، بیوپاریوں اور خریداروں کو کرونا سے زیادہ حکومتی افسران کے چھاپے کا ڈر ہے جس وجہ سے یہ منڈیاں متحرک منڈیوں کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں اور بیوپاری و خریدار چل پھر کر کاروبار کر رہے ہیں
    منڈیوں میں جانور تو وافر موجود ہیں لیکن کرونا لاک ڈاون نے خریداروں کی قوتِ خرید کو جس برے طریقے سے متاثر کیا ہے اس کے بعد ان سبھی منڈیوں میں سابقہ ادوار کی مانند ہجوم یا جوش و خروش دیکھنے کو نہیں مل رہا

  • ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    ایل پی جی گیس مہنگی ہو گئی

    باغی ٹی وی : آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آگست کیلئے گھریلو اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والی مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی کلو گرام کا اضافہ کردیا۔

    پاکستان میں تیل اور گیس کی ترسیل کے ذمہ دار ادارے اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 18روپے 48پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1363 روپے 55 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے جولائی کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں3.96 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا تھا۔ اوگرا نے جولائی کے لیے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 46.76 روپے فی سلنڈراضافہ کردیا تھا۔

    اوگرا نے جولائی کیلئے 11.8 کلوگرام گھریلوسلنڈرکی نئی قیمت1345.07روپےمقررکردی ہے۔ جون کیلئے 11.8کلوگرام گھریلوسلنڈرکی قیمت1298.31 روپے تھی۔

    یاد رہے کہ 26 جون کو وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پٹرول کی قیمت میں 25 روپے اضافہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 100 روپے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

  • ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس

    ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس

    رپورٹ (کاشف تنویر) ضلعی حقوقِ شہریان و ویلجز رجسٹرڈ منڈی بہاؤالدین کا ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت ناصر علوی اعوان ضلع صدر حقوق شہریان و ویلجز ہوا جس میں رانا شاکر حسین ضلعی جنرل سیکرٹری تنویر وڑائچ چک نمبر 3 ذکاءاللہ گوندل نوید تارڑ
    ندیم جاڑا میاں مختار نائب صدر ظفر رحمانی سنیر نائب صدر
    مرزا سلیم مرزا عثمان عقیل کمبوہ سیکرٹری نشر و اشاعت و دیگر عہدیداران وکثیر تعداد میں ورکرز نے حصہ لیا اور تاجروں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجر برادری کے ساتھ ہیں اور ہر صورت لاک ڈون کے خلاف ہیں عوام کی آزادی کوصلب نہیں ہونے دیں گے نا تو منڈی بہاؤالدین میں کرونا ہے نا ہی اس کی آڑ میں لوگوں کو پریشان ہونے دیں گے عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں ہونے دیں گے

  • حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    حکومت کے نوٹس لینے پر چینی مزید مہنگی اور ناپید ہوگئی

    باغی ٹی وی : مارکیٹ میں چینی کی سرکاری نرخوں پر دستیابی خواب بن گئی، حکومت نوٹس لیتی ہے اور چینی مزید مہنگی ہو جاتی ہے، دکانوں پر چینی 95 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

    شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمت میں کمی خواب بن گئی، سرکاری نرخ 70 روپے کلو پر چینی کی فروخت کی حکومتی کاوش زبانی جمع خرچ تک محدود ہے۔ شوگر ملز سے چینی کی قیمت 88 روپے فی کلو تک جا پہنچی جس کے بعد لاہور کی تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو اور پرچون میں چینی 92 روپے کلو دستیاب ہے۔ دکانوں پر چینی 95 روپے فی کلوتک بھی فروخت کی جا رہی ہے۔

    رواں سال چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے اضافہ ہو چکا ہے، عوام کہتے ہیں دکانوں پر چینی دستیاب نہیں اور اگر ہے تو قیمت بہت زیادہ ہے۔ دکاندار بھی اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ حکومت سستی چینی دے 70 روپے کلو فروخت کریں گے

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ

    فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ
    باغی ٹی وی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا مزید اضافہ دیکھا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 25 امریکی ڈالر کی بڑھوتری دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونے کی نئی قیمت ایک ہزار 955 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 22 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی مسلسل بڑھ رہی ہے، دس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 5 ہزار 238 روپے ہو گئی ہے

  • ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی

    ڈالر کی قیمت میں‌ کمی
    باغی ٹی وی :انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر167روپے سے گھٹ کر166روپے کی سطح پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں55پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.80روپے سے کم ہو کر166.35روپے اور قیمت فروخٹ167.10روپے سے کم ہو کر166.55روپے پر آگئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر60پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166.70روپے سے گھٹ کر166.20روپے اور قیمت فروخت167.20روپے سے گھٹ کر166.60روپے پر آ گئی