Baaghi TV

Category: کاروبار

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کافی دنوں بعد مثبت رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور ابتدا میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی۔آج جب مارکیٹ کھلی تو پہلے30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس351 پوائنٹس کے اضافے سے27579 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

  • ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں چار روپے 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 876 پوائنٹس بڑھ کر 28 ہزار 104 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

  • گجرات پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل کرنا شروع کر دیا پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔۔

    گجرات پمپ مالکان نے عوام کو ذلیل کرنا شروع کر دیا پٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملی۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) گورنمنٹ آف پاکستان نے لاک ڈون پر عمل درآمد کروانے کے لیے دودھ دہی اور پیٹرول پمپز بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ فیصلہ سندھ حکومت نے کیا لیکن بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پنجاب حکومت نے نہ کو نوٹیفکیشن جاری کیا پھر یہاں پٹرول کیوں بند کیا گیا کیوں پٹرول پمپز پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں عوام الناس کا اعلی احکام سے مطالبہ۔۔

  • سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار منفی زون میں موجود ہے، کے ایس 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 564 پوائنٹس پر ہوا۔ آغاز میں انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا تاہم جلد ہی یہ منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے آغاز پر 223 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 28 ہزار 787 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم جلد ہی انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔

  • ڈالر ہوا مہنگا

    ڈالر ہوا مہنگا

    ڈالر ہوا مہنگا
    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر تین روپے مہنگا ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 159 روپے سے بڑھ کر 162 روپے کا ہوگیا ۔

    دو روز میں انٹر بینک میں ڈالر 3.33 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔
    واضح رہے گزشتہ دنوں سے ایس ای سی پی کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، قبل ازیں مارکیٹ 45 منٹ کیلئے بند کی جاتی تھی تاہم کرونا وائرس کے سبب اب اسے 2 گھنٹے تک بند کیا جا سکتا ہے، دوسرا ٹریڈنگ عموما ساڑھے 9 بجے شروع ہوتی ہے لیکن آج ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔ ایس ای سی پی نے بروکرز کو بھی گھروں سے کام کرنے کو کہا ہے

  • سٹیٹ بینک نے شرح سود میں‌مزید کمی کردی

    سٹیٹ بینک نے شرح سود میں‌مزید کمی کردی

    سٹیٹ بینک نے شرح سود میں‌مزید کمی کردی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے پیش نظر ضروری مشینری اور دیگر چیزوں کی درآمد میں آسانی پیدا کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ڈیڑھ فیصد کمی کردی ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعلامیہ کے مطابق کمی کے بعد شرح سود 11 فیصد پر آگئی ہے.اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 0.75 فیصد کمی کردی تھی جس کے بعد شرح سود 13.25 فیصد سے کم ہوکر 12.50 ہوگئی تھی۔
    ادھر کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مالی تعاون کی پیشکش کردی ہے۔
    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 35 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جبکہ عالمی بینک نے بھی 18 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دینے کی پیشکش کر دی ہے۔پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان معاہدے جلد متوقع ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فنڈز این ڈی ایم اے کے ذریعے خرچ کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی طرف سے پانچ کروڑ ڈالر فوری جاری ہونے کا امکان ہے۔

  • ایشیا کی بڑی سٹون کرشنگ مارکیٹ میں لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑ گئیں

    ایشیا کی بڑی سٹون کرشنگ مارکیٹ میں لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑ گئیں

    سرگودہا،پل گیارہ (عمیر ضیاء)سٹون ٹرانسپورٹرز نےلاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں، دونوں ٹرانسپورٹ یونین بھی سکیورٹی اداروں سے تعاون نہ کر سکیں ، جبکہ سکیورٹی ادارے پل گیارہ پر لاک ڈاوں کرانے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سٹون کرش لوڈ کرنے کیلئے آنے والی متعدد گاڑیاں تفتان بارڈر سے ایرانی تیل لے کر آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں جن سے کرونا وائرس کے پھیلاو کا خدشہ لاحق ہے، پل گیارہ سٹون مارکیٹ کے عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤکے پیش نظر پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ سمیت سٹون مارکیٹ میں مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے کیونکہ سٹون ٹرانسپورٹ چلانے والے ڈرائیور مختلف اضلاع سے ٹریول کر کے یہاں آتے ہیں جبکہ کوئٹہ پشاورسے لوڈنگ کے لیے آنے والی متعدد گاڑیاں جنہوں نے بڑی بڑی ٹینکیاں لگا رکھی ہیں وہ تفتان بارڈر سے چوری چھپے ایرانی تیل ڈیزل لوڈ کر کے آتی ہیں اور پل گیارہ سٹون مارکیٹ میں سستے داموں فروخت کرتی ہیں تفتان بارڈر سے آنے والی گاڑیاں اورڈرائیور حضرات کرونا وائرس کے پھیلاؤکا باعث بن سکتے ہیں جس سے پل گیارہ پر صورت حال سنگین ہو سکتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پل گیارہ پر چلنے والی سٹون ٹرانسپورٹ مارکیٹ مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کروایا جائے تا کہ کرونا وائرس جیسی موذی وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے اور پل گیارہ کے مکینوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے

  • ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا
    باغی ٹی وی :انٹر بینک میں‌ آج ڈالر 33 پیسے مہنگا ہو گیا دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ آج آغاز پر ہی مندی کا شکار ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران 1825 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    کاروباری ہفتے کے آج دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ شروع ہوئی تو 1825پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 28 ہزار 842 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ 6 فیصد کمی کے بعد مارکیٹ 2 گھنٹے کیلئے بند کر دی گئی۔

    واضح رہے گزشتہ روز ایس ای سی پی کے قوانین میں تبدیلی کی گئی، قبل ازیں مارکیٹ 45 منٹ کیلئے بند کی جاتی تھی تاہم کرونا وائرس کے سبب اب اسے 2 گھنٹے تک بند کیا جا سکتا ہے، دوسرا ٹریڈنگ عموما ساڑھے 9 بجے شروع ہوتی ہے لیکن آج ساڑھے 11 بجے شروع ہوئی۔ ایس ای سی پی نے بروکرز کو بھی گھروں سے کام کرنے کو کہا ہے

  • پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز انتہائی خراب ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 667 پوائنٹس پر ہوا تاہم ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس 1826 پوائنٹس گر گئی۔ جس کی وجہ سے کاروبار کو 2 گھنٹے کے لیے بند کرنا پڑا۔

    کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے میں 16,821,360 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 737,089,082 بنتی ہے۔
    واضح رہے کہ کورونا وائرس کے اثرات ملک بھر کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں اور انڈیکس گزشتہ 3 ہفتے سے شدید بحران کا شکار ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کار بھی انتہائی محتاط ہو گئے ہیں اور اپنا سرمایہ محفوظ کر رہے ہیں۔

  • ملائشیا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک

    ملائشیا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک

    ملائشیا سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگیا، سٹیٹ بینک

    باغی ٹی وی :حکومت کی جانب سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی اور قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کیلئے ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے دوران ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہےکہ جولائی 2019 تا فروری 2020 ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.041 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.36 فیصد زیادہ ہے۔
    گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 1.017 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ فروری 2020ء میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 118.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔یہ شرح گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 8.28 فیصد زیادہ ہے۔ فروری 2019 میں ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں نے 109.85 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا تھا

    ادھر چمن میں پاک افغان سرحد کو گزشتہ روز تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا تھا جسے آج دوبارہ 14 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے سیکرٹری تجارت احمد نواز سکھیرا کا کہنا ہے کہ باب دوستی افغان ٹریڈ کے لیے صرف ایک دن کے لیے کھولا گیا تھا جسے اب بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تجارت نے کہا کہ دونوں اطراف کے تاجر باب دوستی کو ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے پر متفق ہیں۔