Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی

    ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی

    ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 91 کروڑ ڈالر کی کمی کے بعد 16 ارب 98 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

    ایک ماہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 2 ارب 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 10 ارب 72 کروڑ ڈالرپر آگئے جب کہ شیڈولڈ بینک کے ذخائر 15 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اضافے کے ساتھ 6 ارب 26 کروڑ ڈالر پر آگئے ہیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا

    اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا

    اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آٓغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔

    کے ایس اے 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مثبت کاروبار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 866 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31837 کی سطح پر بند ہوا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44,457,975 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,975,595,308 بنتی ہے۔

  • قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    قطر کرونا وائرس کے سبب 8 ارب ڈالر کے معاہدے ملتوی کر نے پر مجبور

    باغی ٹی وی :قطر کے حکمران نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب سرمایہ جاتی اخراجات کے منصوبوں کے لیے غیر پیش کردہ معاہدوں کو ملتوی کر دیا جائے۔ مذکورہ معاہدوں کی مالیت 8.2 ارب امریکی ڈالر ہے۔

    بونڈ پراسپیکٹس کی دستاویز میں قطر نے کہا ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کے سبب قطر میں معیشت اور فنانشل مارکیٹس پر منفی اثرات مرتب ہونے کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ ممکنہ طور پر اس کا نتیجہ کساد بازاری کی صورت میں سامنے آئے۔

    دوسری جانب قطر نے اقرار کیا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا ملک کی آمدنی اور اس کے مالی حالات پر بڑا اقتصادی اثر ہو گا۔ اس لیے کہ 2018 کی مجموعی آمدنی میں تیل اور گیس کے سیکٹر کا تناسب 83.3% رہا تھا۔ گذشتہ برس مجموعی مقامی پیداوار میں اس سیکٹر کا حصہ 34فیصد تھا۔قطر نے منگل کے روز تین مختلف مدتوں کے لیے ڈالر بونڈز کی مارکیٹنگ کا آغاز کر دیا۔ یہ بونڈز 5، 10 اور 30 سال کی مدت کے لیے ہوں گے۔ اس کا مقصد کرونا وائرس کے سبب تیل کی قیمتوں میں کمی کے بیچ سیالیت کا حجم میں اضافہ کرنا ہے۔
    ادھر تحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی کا اعلان کردیا

    کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان اتحادی افواج کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ یمن کے عوام کو مہلک وائرس سے بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں ،جنگ بندی کورونا وائرس کی وجہ سے اقوام متحدہ کی درخواست پرکی گئی جنگ بندی کا عرصہ 2 ہفتوں کے لیے ہے،جنگ بندی کے عرصے میں توسیع ممکن ہے،

    دوسری جانب حوثی باغیوں نے مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا،ترجمان حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ حوثی مکمل جنگ بندی اور محاصرہ ختم کرانے چاہتے ہیں،

    سعودی نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یمن میں اتحادی فوج کی فائربندی خطےمیں استحکام لائےگی،2ہفتوں پرمشتمل سیز فائر میں کوئی فریق بدامنی کی کوشش نہیں کرے گا،سعودی عرب اقوام متحدہ کے یمن میں ایچ آرپی پروگرام میں500 بلین ڈالرکی امداد دے گا، سعودی عرب وبائی امراض سےنمٹنے کیلئے مزید25ملین ڈالرکی امدادبھی جاری کرے گا،دیکھناہےحوثی باغی اب کیسے یمنی عوام کی صحت محفوظ اوربالاتررکھتے ہیں

  • فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز منظور

    فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز منظور

    فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز منظور

    باغی ٹی وی : مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیول ایڈجسٹمنٹ 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی تجویز منظور کر لی گئی، پائیدار ترقی پروگرام کیلئے ایک ارب 70 کروڑ گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس کے دوران تاپی پائپ لائن منصوبے کیلئے گیس قیمتوں کا تعین کرنیوالی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ ای سی سی نے 4 سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری بھی دی، ایف پی ایس سی کیلئے 16 کروڑ، اسپیشل سکیورٹی ڈویژن جنوبی فیز ون کیلئے 11 ارب 48 کروڑ اور ایس سی او کیلئے 46 کروڑ 42 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔

    کمیٹی اراکین کو آئی ایم ایف کی جانب سے کورونا وبا کے خلاف اقدامت کی مد میں ملنے والے متوقع قرض سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔
    دوسری طرف حکومت پنجاب نے وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر پنجاب میں 69 لاکھ خاندانوں کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے مزدوروں کے لئے معاشی پیکج کا اعلان کیا تھا پنجاب میں 44 لاکھ افراد کو احساس کفالت پروگرام کے تحت اور 25 لاکھ خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت امداد دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ افراد کو زکوۃ فنڈ سے 9 ہزار روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

    چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل آج سے شروع ہوگا۔ پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 56 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کی سکر وٹنی کا عمل تین روز میں مکمل ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد کی فراہمی کا عمل شفاف اور تیز ترین ہوگا، رقم کی تقسیم میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی۔ آزمائش کے وقت متاثرہ لوگوں کی مددکا جذبہ قابل ستائش ہے،قوم نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں دل کھول کر مدد کی ہے،فنڈ کی رقم دیانتداری کے ساتھ مستحق لوگوں تک پہنچائیں گے

  • سٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج 756 پوائنٹس اضافے کے ساتھ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آٓغاز مثبت زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 971 پوائنٹس پر ہوا۔

    کے ایس اے 100 انڈیکس میں کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران مثبت کاروبار ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 756 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 31 ہزار 727 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 44,457,975 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1,975,595,308 بنتی ہے

  • امریکی ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    امریکی ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    امریکی ڈالر کی قیمت میں‌کمی

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 14 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 98 پیسے ہو گئی تھی۔

    دوسرے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 92 پیسے مہنگا ہوا تھا، روپے کے مقابلے میں ڈالر 167 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔آج انٹر بینک میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھی گئی ہے، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 14 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد ایک امریکی ڈالر 167.76 روپے کا ہو گیا ہے
    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔

  • اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں رہا

    اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں رہا

    اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں رہا

    باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 231 پوائنٹس پر ہوا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران انڈیکس میں 315 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 30 ہزار 916 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
    اروباری ہفتے کے تیسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس295 پوائنٹس کے اضافے سے 30,874 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,579.15 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,561,896,769 پاکستانی روپے رہی۔

    اس سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

    رپورت فائل ہوتے وقت انڈیکس 144 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 86 پر ٹریڈ کر رہا تھا

  • سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی کا رجحان

    سٹاک مارکیٹ میں‌ تیزی کا رجحان

    باغی ٹی وی :کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس295 پوائنٹس کے اضافے سے 30,874 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,579.15 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,561,896,769 پاکستانی روپے رہی۔

    گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

  • امریکی ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا

    امریکی ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا

    امریکی ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں امریکی ڈالر مسلسل مہنگا ہونے لگا، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 22 پیسے مہنگی ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، ڈالر کی قدر بڑھنے کی وجہ سے روپیہ دباؤ کا شکار ہے، آج انٹر بینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 166 روپے 98 پیسے ہو گئی ہے.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.92 سے کم ہو کر 166.76 پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے سستا ہوا ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق چوتھے روز پاکستانی روپے کے مقابلے امریکی کرنسی 6 پیسے گرگئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 166 روپے 70 پیسے کا ہو گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔

    اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگئی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔
    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی۔ گزشتہ چھ ماہ سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے اور اس دوران 9 روپے کی کمی آئی۔