Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر آج چوتھے روز بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30782 پر تھا اور ابتدائی گھنٹے میں11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل چوتھے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے اور انڈیکس31,817.10 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس613 پوائنٹس کے اضافے سے31,395 پرٹریڈ کر رہا تھا اور92,705,736 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,014,528,272 پاکستانی روپے رہی۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام 1277 پوائنٹس کے اضافے پر پر ہوا تھا۔

  • سٹاک مارکیٹ بھی  مسلسل کرونا کا شکار

    سٹاک مارکیٹ بھی مسلسل کرونا کا شکار

    سٹاک مارکیٹ بھی مسلسل کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز شدید مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 29231 پر تھا اور آغاز میں کچھ دیر کیلئے تیزی بھی دیکھی گئی تاہم یہ مثبت رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا۔

    مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 29,307 پر پہنچ گیا تھا جو اب تک کی بلند ترین سطح رہی۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے سبب تیزی کا رحجان زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا اور انڈیکس میں تیزی سے نیچے آیا۔
    جبکہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.70 سے کم ہوکر 166.30 روپے کا ہوگیا ہے
    اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیاتھا جو اگلے ہی دن بہتر ہوکر اپنی اسی قیمت پر آگیا تھا. ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،

  • ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا

    ڈالر ہوا سستا

    باغی ٹی وی :کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.70 سے کم ہوکر 166.30 روپے کا ہوگیا ہے
    اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیاتھا جو اگلے ہی دن بہتر ہوکر اپنی اسی قیمت پر آگیا تھا. ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اسٹیٹ بینک  نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر دی

    اسٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر دی

    اسٹیٹ بینک نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر دی

    باغی ٹی وی :اسٹیٹ بینک پاکستان نے صارف قرضوں کی ادائیگی ایک سال تک مؤخر کرنے کی منظوری دے دی۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کنزیومر صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے صارف قرض کا اصل زر ایک سال مؤخر کرنے کی مشروط اجازت دے دی۔ گاڑی، گھر، ذاتی خرچ اور کریڈٹ کارڈ کے صارفین کا قرض مؤخر ہو سکے گا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ سہولت ان صارفین کے لیے دستیاب ہوگی جن کی ادائیگی 31 دسمبر تک ریگولر ہو جبکہ قرض ادائیگی مؤخر کرنے پر بینک کوئی فیس یا سود چارج نہیں کریں گے تاہم بینک اس دوران صرف سود یا منافع کی وصولی کر سکیں گے۔ جو صارفین سود یا منافع کی رقم ادا نہ کر سکیں وہ ری اسٹرکچر کی درخواست کر سکتے ہیں اور قرضوں کو مؤخر یا ری شیڈول کرنے سے کریڈٹ ہسٹری متاثر نہیں ہو گی.
    واضح‌ رہےکہ کورونا کے باعث جاری بحران کی وجہ سے معیشت اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے .حکومت اس سلسلے عوام کو ریلیف دے رہی ہے.

  • ڈالر ہوا مزید مہنگا

    ڈالر ہوا مزید مہنگا

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 166.14 سے بڑھ کر 166.75 روپے کا ہوگیا ہےگزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 96 پیسے اضافہ ہوا تھا۔

    اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیاتھا جو اگلے ہی دن بہتر ہوکر اپنی اسی قیمت پر آگیا تھا. ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں  آج مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔ 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 28 ہزار 23 پوائنٹس پر ہوا۔

    ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 28 ہزار 526 پوائنٹس تک پہنچ گئی۔
    جبکہ کل کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار بدستور محتاط نظر آئے۔آج کاروبا کے اختتام پر 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوگیا تھا
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث کچھ ریکوری ہوگئی اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی کے بعد 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 18 سال کی کم ترین سطح 23.03 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2002 میں اپنی قدر میں مندی سے بھی زیادہ گِرگئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران خام تیل کی مانگ میں ریکارڈ کمی آئی۔
    امریکی ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 18 سالہ تاریخ کی کم ترین سطح 20 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی مانگ میں کمی کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ ہے۔

    ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان کے تجارتی خسارے میں کمی متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے ملک میں مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے.
    واضح رہےکہ اس سے پہلے امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔ برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

    تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں کمی آنی چاہئے،کیونکہ اس سے کارباور، صنعتی شعبہ کے اخراجات کم ہو جاتے ہیں،اس سے تجارتی خسارہ کم ہونے میں مدد ملے گی

    واضح رہے کہ 2014 -16 کے درمیان تیل کی درآمد میں کمی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو 13 بلین امریکی ڈالر کی زیادہ آمدنی کا فائدہ ہوا تھا

  • سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس لاک ڈاوْن نے جہاں معمولات زندگی متاثر کیا ہے وہی پر اس کے شدید اثرات دنیا بھر میں معیشت اور اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑے ہیں۔

    آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی اور سرمایہ کار بدستور محتاط نظر آئے۔آج کاروبا کے اختتام پر 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 28 ہزار 23 کی سطح پر بند ہوگیا
    کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شیئرز کی فروخت کا رجحان رہا، دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس میں 250 پوائنٹس سے سے زائد کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی۔

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث کچھ ریکوری ہوگئی اور 100 انڈیکس 86 پوائنٹس کمی کے بعد 28 ہزار 23 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.31 فیصد گراوٹ دیکھی جبکہ 12 کروڑ 76 لاکھ 45 ہزار 166 شیئرز کا لین دین ہوا۔

  • سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس27267 پر تھا اور کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی جو زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی۔

    ابتدائی ایک گھنٹے میں 70 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا۔اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس 244 پوائنٹس کیساتھ 27,512 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
    اس سے پہلے کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 27228 پر تھا اور ابتدا میں کچھ دیر کیلئے مندی بھی دیکھی گئی۔آج جب مارکیٹ کھلی تو پہلے30 منٹ میں دو سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

    اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس351 پوائنٹس کے اضافے سے27579 پر ٹریڈ کر رہا تھا

  • روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری

    روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری

    روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر چار روپے سستا ہوگیا۔

    فاریکس ڈیلز کے مطابق ایک ڈالر 169 روپے سے کم ہوکر 165 روپے ہوگیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں کمی اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ہوئی۔اریکس مارکیٹ زرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔

    اس سے پہلے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔تین روز میں ڈالر 7.33 روپے مہنگا ہوا ہےصرف آج ڈالر 4 روپے 40 پیسے مہنگا ہو کر 166 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، 3 روز میں ڈالر 7 روپے 33 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 7 سو ارب روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے، 100 انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 876 پوائنٹس بڑھ کر 28 ہزار 104 پوائنٹس پر پہنچ گیا