Baaghi TV

Category: کاروبار

  • اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے منگل کو دن کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کا رجحان مثبت رہا.

    منگل کے روز مارکیٹ 32 ہزار 78 پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 21 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
    کل کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان.رہا
    کاروبار کے دوران انڈیکس32ہزار366پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا.دوران کاروبار100انڈیکس میں 290پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا

  • ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں ریکارڈ سرمایہ کاری

    چین کے خودمختار علاقے ہانگ کانگ کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں مالی سال 2019-18 کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ہانگ کانگ سے براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 130.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، یہ شرح مالی سال 2017-18 سے بہت زیادہ ہے ، مالی سال 2017-18 میں ہانگ کانگ سے کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم صرف 4.1 ملین ڈالر تھا، جاری مالی سال میں ہانگ کانگ نے 2.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ، جو کہ ملکی معشیت کیلئے انتہائی سود مند ثابت ہو گی ،

  • پاکستان ٹیکس بارکاتاریخ میں توسیع کےلیےچیئرمین ایف بی آرکوخط

    پاکستان ٹیکس بارکاتاریخ میں توسیع کےلیےچیئرمین ایف بی آرکوخط

    پاکستان ٹیکس بارکاتاریخ میں توسیع کےلیےچیئرمین ایف بی آرکوخط

    پاکستان ٹیکس بار نے ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے 90روز کا مزید وقت درکارہے،لہذا اس تاریخ میں‌توسیع کی جائے.اس بارے ٹیکس بار کا موقف تھا کہ
    ڈرافٹ کے اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے،ٹیکس ریٹرن کی تاریخ کو31دسمبر تک بڑھایاجائے،پاکستان ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے لیے 90روز کا مزید وقت درکارہے،پ

    ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے مزید 3 ماہ دے دیئے جائیں‌، نئے مطالبے سے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی مشکل میں پڑگئے

  • پیٹرولیم  مصنوعات بارے خوشی کی خبر

    پیٹرولیم مصنوعات بارے خوشی کی خبر

    پیٹرولیم مصنوعات بارے خوشی کی خبرآگئی
    باغی ٹی وی رپورٹ : لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے41پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش،مٹی کےتیل کی قیمت میں ایک روپے19پیسےفی لیٹراضافےکی سفارش کی گئ ہے .،ڈیزل کی قیمت میں 3روپے23پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش ہے ،پیٹرول کی قیمت میں 2روپے55پیسےفی لیٹرکمی کی سفارش کی گئ ہے.اوگرانےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھیج دی.پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق کل سےہوگا

  • ڈالر کی قدرمیں 20 پیسے اضافہ ہو گیا.

    ڈالر کی قدرمیں 20 پیسے اضافہ ہو گیا.

    اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر156روپے60پیسے کی سطح پر آگیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں 20پیسے اضافہ ہو گیا.
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان.

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان.

    آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان.جا رہاہے
    کاروبار کے دوران انڈیکس32ہزار366پرٹریڈ کرتے دیکھاگیا.دوران کاروبار100انڈیکس میں 290پوائنٹس کا اضافہ ہو ہے

    واضح رہے کہ پچھلے ماہ سے مجموعی طور پر ملا رجحان آ رہا ہے اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا آغاز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 31 ہزار 658 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کے آغاز کے 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس تک کی کمی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 31 ہزار 578 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام سے دو گھنٹے قبل تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جلا رجحان موجود رہا۔

    آج اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے

  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 44 فیصد اضافہ

    پاکستان اور افغانستان کے ٹرانزٹ ٹریڈ میں ریکارڈ 44 فیصد اضافہ ہوا ہے پچھلے مالی سال 2017-18 میں ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے اٍفغانستان سے پاکستان آنے والے کنٹینرز کی تعداد 60516 تھی جس کے بعد موجودہ حکومت کی طرف سے ٹرانزٹ روٹ کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے گئے اور افغان بارڈر پر پاک آرمی کی جانب سے باڑ لگانے کے کام کو بھی تیز کیا گیا ،
    جس کے باعث افغانستان سے سمگلنگ کی اشیاء کو نکیل ڈال دی گئی اور تمام تاجروں کو مجبور کیا گیا کہ قانونی راستے سے ویزہ لیکر اور اپنے مال کا ٹیکس ادا کرکے پاکستان میں داخل ہوں، جس کی وجہ سے مالی سال 2018-19 میں ٹرنزٹ ٹریڈ کے زریعے آنے والے کنٹینروں کی تعداد 93732 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، اورآئندہ دنوں میں اس تجارت میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے

  • ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا

    ایف بی آر نے بڑی مصنوعات کی ٹیکس چوری روکنے کیلئے نیٹ ورک قائم کر دیا

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چینی، کھاد، تمباکو، سیمنٹ، بیوریجز کی ٹیکس چوری روکنے کے لیے نیٹ ورک قائم کرلیا۔
    رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے پانچ شعبوں کی مصنوعات جس میں تمباکو ، چینی، کھاد ، سیمنٹ اور بیوریجز شامل ہیں ان کی نگرانی، جانچ پڑتال اور مانیٹرنگ کے لیے ڈی جی انٹیلیجنس و انویسٹی گیشن آئی آر کی سربراہی میں مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
    ایف بی آر نے ان پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک بھی قائم کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق کمیٹی مذکورہ پانچ اشیاء کی ٹیکس چوری ا ور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے روڈ میپ تیار کرے گی اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک کےذریے ٹیکس چوری روکنے کے لیے اقدامات کرے گی۔
    ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ذریعے غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی مؤثر مانیٹرنگ کی جائے گی اور چینی، کھاد، سیمنٹ اور بیوریجز کی بھی نگرانی کرے گی۔ ذرائع کے مطابق لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک متعلقہ فیلڈ فارمیشنز کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا جب کہ پانچوں شعبوں کی مصنوعات کی نقل وحرکت والے روٹس پر انفورسمنٹ اسکواڈ پیٹرولنگ کر ے گا۔ تاہم یہ پیٹرولنگ اسکواڈ مصنوعات کی سٹوریج والی جگہوں پر چیکنگ کرے گا اور اشیا ء پر ٹیکس مہر نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے  ، اسد عمر

    ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے ، اسد عمر

    ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے ، اسد عمر
    پی ٹی آئی کے سابق وزیر خزانہ اور سینئر رہنما اسد عمر نے ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے، اب گروتھ کی جانب جانا ہے،آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے،اگر کابینہ کے اندر رہ کر پرفارم کرنا ہوا تو وہ بھی کریں گے ، کابینہ میں شامل ہونے بارے بات چیت جاری ہے، حکومت نے معیشت کے ہدف براہ راست نہیں تاجروں کے ذریعےحاصل کرنے ہیں، اقوام متحدہ میں وہ کیا جوپاکستان کو پہلے کرنا چاہیئے تھا،

    اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ وزیرخزانہ کے عہدے پررہا،پشاور،کراچی سمیت 8 چیمبرزکا دورہ کیا .ملکی معشیت کو درست کرنے کی کوشش کی، اب ملک درست سمت چل پڑا،

    معیشت کے ہدف براہ راست نہیں بلکہ کس سے حاصل کرنے ہیں؟ اسد عمر نے بتا دیا

    معیشت سنبھلنے لگی ، زرمبادلہ کے ذخائر 15 ارب 89 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے

    چین، سعودی عرب اور یو اے ای نے معیشت بہتر بنانے میں مدد کی، عمران خان

  • پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پن بجلی کی پیداوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    نیپرا کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سال اگست میں پاکستان کی پن بجلی کی پیدوار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اگست کے مہنے کے بعد پاکستان کی پن بجلی کی کل پیداور 5668 گیگا واٹ آورز تک پہنچ گئی،
    تفصیلات کیمطابق پن بجلی میں پیدا ہونے اس اضافے کی بنیادی وجہ ماحول دوست اور سستی بجلی پیدا کرنے والے پروجکیٹس ہیں ، پن بجلی کی پیداور میں ہونے والے اضافے سے پیٹرول سے پیدا ہونے والی مہنگی بجلی کی ضرورت کم ہو گی اور صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کا حکومتی خواب شرمندہ تعبیر ہو گا،