Baaghi TV

Category: کاروبار

  • وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، پاور سیکٹر پر تبادلہ خیال

    وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، پاور سیکٹر پر تبادلہ خیال

    رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے

    باغی ٹی وی رپورٹ :وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی جس میں
    وفاقی وزیر نےآئی ایم ایف وفد کو پاورسیکٹر میں تاریخی کامیابیوں سے آگاہ کیا
    رواں مالی سال جولائی میں گردشی قرضے کو مزید کم کر کے 18ارب روپے پر لے آئے،گزشتہ مالی سال کے آخر میں ماہانہ 38ارب روپے کے گردشی قرضے کو 26ارب روپےپرلائےہیں
    وفد کو پاور سیکٹر کی وصولیوں میں اضافے،لائن لاسز میں کمی کے بارے میں بتایا گیا ،آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلیے مقامی وسائل سے بجلی پیداواربڑھانے کی پالیسی کو سراہ.قابل تجدید توانائی پالیسی تیارکرنے کیلیے بھی آئی ایم ایف نے پاور ڈویژن کی کوششوں کی تعریف کی،

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرجہاد آزور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاور سیکٹر کی کار کارکردگی حوصلہ افزا ہے، ڈائریکٹر آئی ایم ایف نےاہداف کے حصول میں پاور ڈویژن کی کوششوں کو سراہا،

  • آیندہ دو سالوں میں منہگائی کی شرح کم ہو جائے گی، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

    آیندہ دو سالوں میں منہگائی کی شرح کم ہو جائے گی، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

    آیندہ دو سالوں میں منہگائی کی شرح کم ہو جائے گی، ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک

    ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آیندہ دو سالوں میں منھگائی کی شرح کم ہوکر5.7 فیصد تک آجائےگی،شرح سود 7.5 فیصد سے بڑھ کر 13.25 تک جانے سےمنھگائی میں اضافہ ہوا.موجودہ شرح سود سےبیرونی شعبےمیں استحکام آیا،اگلے چوبیس ماہ میں منھگائی کی شرح کم ہونا شروع ہو جائے گی.شرح سود 13.25 ہونےکےباعث آیندہ مہنگائی کی شرح بڑھنے کی پیش گوئی ہے،آیندہ دو سالوں میں منھگائی کی شرح کم ہوکر5.7 فیصد تک آجائےگی،

    اس موقع پر ماہراقتصادی اموراشفاق تولہ نے کہا کہ بنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے،ایکسچینج ریٹ بڑا مسئلہ ہے، ہمیں مستحکم کرنسی چاہیے.اس وقت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ایک بڑا موٹروہیکل پلانٹ بند ہوگیابنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے،اس وقت کوئی سرمایہ کاری نہیں ہورہی،ایک بڑا موٹروہیکل پلانٹ بند ہوگیا
    بنگلادیش میں 5.2،بھارت 3.2 اورپاکستان میں منھگائی 11.6 فیصد ہے،

  • انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا

    انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) نے اپنا پلانٹ بند کردیا
    تفصیلات کے مطابق ٹیوٹا موٹرز کے سپیئر پارٹس بنانےوالی کمنی نے ستمبر کے اگلے دنوں تک اپنی مصنوعات کو نہ بنانےکا فیصلہ کیاہے ، ان دنوں کو نان پرودکشن ڈیز کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے .
    کمپنی کے ذمہ دار نے اپنا نام نا بتاتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے اور انجن کے ہر پیس پرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے اضافے کی وجہ سے مینوفیکچرنگ مہنگی ہو رہی ہے جس وجہ کسٹمر میں بھی کافی کمی آئی ہے.
    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں آٹو موبائل کمپنی کافی بحران آیا ہوا ہے،ہنڈا اور انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوں کہ ان کے سالانہ منافع میں کمی آئی ہے

    ٹیوٹا اور ہنڈا اٹلس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ان کمپنیوں کا کاروبار بہتر تھا اور دو دو شفٹوں میں کام ہوتا تھا لیکن اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اور شفٹ بھی ایک کر دی گئی ہے. جبکہ انڈس موٹرز نے بھی ہفتہ میں ایک چھٹی کا اعلان کرکے ورکروں پر بجلی گرادی ہے. جس سے آٹوموبائل انڈسٹری کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

    آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا اعلان کردیا

  • سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا تفصیلات کے مطابق مظہر احمد ملک صدر ، محمد ندیم نور سینئر نائب صدر ، محمد اعظم ٹاٹری نائب صدر جبکہ خواتین کی مخصوص نشت پر عطاء مہناز چوہدری بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، چئیرمین الیکشن کمیشن چوہدری شفعقت علی چیمہ نے اعلان کر دیا
    منتخب ہونے والے تمام صدر ، سینئر نائب صدر اور نائب صدر یکم اکتوبر سے فرائض سرانجام دیں گے
    انتخابات میں فاؤنڈر گروپ نے تمام نشستیں جیت لیں

    سرگودھا—- صدر مرزا فضل الرحمن ، سینئر نائب صدر ایان پراچہ اور نائب صدر سعداللہ ملک 30 ستمبر تک اپنے فرائض سر انجام دیتے رھے گئے

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکامثبت رجحان دیکھا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق : کاروبار کے لیے اچھی خبر ،آج پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکامثبت رجحان دیکھا گیا ہے کاروبارکےدوران انڈیکس31ہزار769پرٹریڈکرتےدیکھاگیا، دوران کاروبار100انڈیکس میں210پوائنٹس کااضافہ، ہوا ہے.

    کل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کے بعد 353 پوائنٹس کی کمی پراختتم پزیر ہوئی تھی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مسلسل منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی اور کاروبار کا اختتام 353 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا۔یوں‌اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان چل رہا ہے.

  • جعلی آئس کریم

    جعلی آئس کریم

    قصور
    الہ آباد جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف تا حال کوی کاروای نہ ہوسکی انتظامیہ ہر ماہ باقاعدگی سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے شہریوں کا الزام تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں جعلی آئس کریم فروٹ چارٹ تیار کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی ملی بھگت سے ابھی تک کوی کاروائی نہیں ہوسکی مشہور برانڈز کا نام لکھ کر عوام کو جعلی آئس کریم اور فروٹ چارٹ کی شکل میں زہر کھلایا جا رہا ہے جس سے متعدد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں شہریوں کی جانب سے متعدد بار اعلی احکام کو اگاہ کیا گیا ہے مگر بااثر افراد کے خلاف کوئی کاروای نہ ہوسکی شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہہ انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے افراد باقاعدگی سے مبینہ طور پر اپنا حصہ وصول کر رہے ہیں اس لیے انکے خلاف کوی کاروای نہیں ہوتی شہریوں نے ڈی سی قصور اور پی ایف اے کے اعلی احکام سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈالر کی قدر میں صرف 3 پیسے کا اضافہ

    ڈالر کی قدر میں صرف 3 پیسے کا اضافہ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.32 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • تحریک انصاف زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کو تیار

    تحریک انصاف زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کو تیار

    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی زراعت اور کسان کی خوشحالی کی غرض سے چائنہ کے تعاون کیساتھ 13 بڑے زرعی ترقی کے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے،
    وفاقی وزیر نے چائنہ مشینری انجنئرنگ کارپوریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی نہ ہونے کے باعث اعلیٰ کوالٹی کی فصل پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے ، اور اگر ان منصوبوں کو کامیابی کیساتھ لانچ کر دیا گیا تو وہ قت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر زراعت کے شعبے سے بڑا زرمبادلہ حاصل کرنے والا ملک بن جائے گا ،

  • ریت کے بہانے معدنی سونے کے ذخائر کاسودا کرنے والے  افسران کے خلاف مقدمہ

    ریت کے بہانے معدنی سونے کے ذخائر کاسودا کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ

    ریت کے بہانے ملکی خزانے کا سونا بیچنے والے افسران کے خلاف مقد مہ

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےدریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے کی سازش میں ملوث افسران کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ محکمہ معدنیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    حکمہ معدنیات کے افسران پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا نیا زون بنانے کا الزام ہے ، افسران نے ملی بھگت سے ایسی جگہ زون بنانے کی اجازت دی جہاں سونے کے ذرات نکلتے تھے، کنٹریکٹر پر ریت نکالنے کے بہانے اربوں روپے کا سونا نکالنے کا الزام ہے، ہے ہانگ سپر پارک پرائیویٹ کمپنی نے محکمہ معدنیات کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ لیا جب کہ کمپنی نے افسران کی ملی بھگت سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    افسران نے 30 کروڑ 30 لاکھ روپے کم ازکم پرائس والا ٹھیکہ صرف 10 کروڑ میں من پسند کمپنی کو دیا ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے مزید چھان بین کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی میگا اسکینڈل میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین کرے گی۔

    چینی کمپنی کو ریت نکالنے کا ٹھیکہ دینے کے خلاف مقامی زمینداروں نے درخواست دائرکررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ چینی کمپنی ہیے ہانگ سپر کو سی پیک کے تحت بننے والی موٹر وے برہان تا حویلیاں کی تعمیر کے لئے دریائے سندھ سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ دیا گیا، ریت میں سونے کی آمیزش ہے،یہ کمپنی روزانہ 5کلو تک سونا نکال کر چین منتقل کرتی رہی،فاضل جج نے اس کیس میں حکم امتناعی جاری کررکھاہے،گزشتہ روز چینی کمپنی کی اس کیس میں متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے کمپنی کو اپنی مشینری اٹھانے کی اجازت دے دی تاہم کمپنی کو اس سے قبل بینک گارنٹی جمع کراناہوگی۔

  • اسد عمر نے  آئی ایم ایف بارے خوش کن خبر دے دی

    اسد عمر نے آئی ایم ایف بارے خوش کن خبر دے دی

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اہم انکشاف کرتےہوئے کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے یہ بات آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے میڈیا پرسنز کی موجودگی میں‌کہی ۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے آج قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی۔

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات