قصور شہر میں منرل واٹر کے نام پر گندے پانی کی فروخت
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں میں چند ایک جگہوں پر پانی کے نکلوں اور راجباہوں کا پانی کسی حد تک کم نمکین ہے جس کا فائدہ اٹھا کر چند ضمیر فروش اس پانی کو معمولی صاف کرکے منرل واٹر کی بوتلوں میں پیکنگ کرکے بیچ کر بھاری منافع کما رہے ہیں جس سے عوام میں بیماریاں پھیل رہی ہیں
لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Category: کاروبار

پانی چوری

ڈالر کی قدر میں کچھ اضافہ ہوا
ڈالر کی قدر میں کچھ اضافہ ہوا
کراچی: آج جمعرات یعنی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ مودجودہ حکومت کے آنے کے بعد دالر تیزی سے آگے بڑھا ہے اور اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . پچھلے ماہ سے روپے قدرے استحکام آیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سٹیبل ہونا شروع ہوا ہے،
قیمت پنجاب ہوا میں
قصور
پنجاب گورنمنٹ کے نرخ نامے ہوا میں
تفصیلات کے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے انڈرائیڈ فون پر Qeemat Punjab نامی ایپلیکیشن متعارف کروائی گئی ہے جس پر روزانہ کی بنیاد پر روز مرہ کی اشیاء کی قیمتیں مقرر کی جاتی ہے مگر دکانداروں کی دیدہ دلیری دیکھئے کہ آج قصور اور گردو نواح کی دکانوں پر ،پیاز،گھیاہ توری،بنڈی توری،بینگن،اروی کی قیمتیں 80 روپیہ فی کلو آلو، پالک،کھیرا،پھول گوبھی 60 روپیہ فی کلو ٹماٹر 100 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جس کی بابت دکانداروں سے کہاں گیا تو دکانداروں نے کہا کہ ہمیں چیزیں منڈی سے مہنگے داموں میں ملتی ہے جس کے قصور وار بڑے تاجر اور آڑھتی حضرات ہیں لہذہ گورنمنٹ ان کو قابو کرے تاکہ قیمتیں مستحکم کی جا سکیں جبکہ دوسری جانب سبزی منڈی قصور میں چند ایک پھل و سبزی فروشوں کے علاوہ کسی کے پاس بھی ریٹ لسٹ نہیں
لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اے سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
اس ہفتے تعطیلات اور معاشی سرگرمیاں بند ہونے کے باوجود بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 531 کی سطح پر موجود ہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 سے ہوا اور پہلے ہی گھنٹے100 انڈیکس میں 57 پوائنٹس کم ہوئے۔آج ابتدائی دو گھنٹوں میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور سرمایا کار کافی محتاط رہے۔ وقفے سے قبل 100 انڈیکس 203 پوائنٹ کی کمی سی 30011 تک گر گیا تھا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا.
ڈالر پاکستانی روپے کی قدر کم کرتے ہوئے مزید مہنگا ہو گیا.تاہم یہ سلسلہ اب کم درجے سے ہے . اور معمولی اضافہ ہو رہا ہے
ڈالر روپے کی قدر بڑھانے کی طرف رواں دوان ، روپے کے مقابلے میں 13 پیسے مہنگا ہو گیا. انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے36 پیسوں سے بڑھ کر 156 روپے 45 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ جب سے موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی ہے تب ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں تسلسل کے ساتھ اضافہ جاری ہے جو اب رک چکا ہے .

اس سال کپاس کی پیداوار مزید کم ہونے کا خدشہ
ماہرین زراعت اور کاشتکاروں کو خدشہ ہے کہ کپاس کی فصل کی پیداور اس سال مزید کم ہو جائے گی جس کی بنیادی وجہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی غلط پالیسیاں ہیں
کسانوں اور ماہرین زراعت و کشتکاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے گندم اور گنے کی فصل کی قیمت مختص کردی ہے جس سے کسان اپنی محنت کا پھل ملنا محفوظ تصور کر رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ کسان کپاس کی فصل کی بجائے گنے اور گندم کی فصل کو ترجیح دے رہے ہیں
عالمی بینک کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد: عالمی بینک نے 4 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کے داسو ہائیڈرو پاورپروجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ ھکومت پاکستان پانچ سال گزرنے کے باوجود منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں مشکلات کا شکار نظر آتی ہے جس کے باعث عالمی بینک کی جانب سے 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی خطرے میں پڑ گئی ہے
2160 میگا واٹ پن بجلی کے حامل داسو ہائیڈرو پر عالمی بینک کی طرف سے جاتی کردہ دسویں رپورٹ میں منصوبے کی ریٹنگ کو غیر تسلی بخش سےبڑھا کر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے تاہم مستقبل میں یہ بات پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ ریٹنگ کو بڑھانے کیلئے منصوبے کو درکار زمین کب حاصل کر پاتا ہے
عالی بینک نے کہا ہے کہ منصوبے کیلئے زمین کی خریداری میں سست روی کے باعث کل لاگت میں لگا تار اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ اب تک محض 740 ایکڑ زمین ہی حاصل کی جاچکی ہے جبکہ منصوبے کیلئے کل 1987 ایکڑ زمین درکار ہے جبکہ پانی کے زخیرے کیلئے 9135 ایکڑ زمین درکار ہو گی
حکومت کے معاشی اقدامات سے آئی ایم ایف غیر مطمئن 16ستمبر کو وفد پاکستان بھیجے گا
آئی ایم ایف حکومتی اقدام سے غیر مطمئن ، .پاکستان میں بڑھتے ہوئے مالی خسارے اور ٹیکسوں کی عدم وصولی اور معاشی پہیہ جام ہوتا دیکھ کر پریشان ہو گیا ، 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن بھجوانے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایس ائی ایم یف کا او ایس مشن معاشی مشاورت کے لیے پاکستان آئے گا جہاں آئنے والے کمشن کو حکام ٹیکس آمدن پر بیفنگ دیںگے ۔ مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول پر بات چیت اور مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہوگی، ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا، ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض لیتے وقت ہر طرح کی یقین دھانی کرئی گئی تھی، لیکن پھر بھی ٹیکس کے حصول میںناکامی، پاور سیکٹر میں جمود اور معاشی سرگرمیوںکے رک جانے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے حکام پریشان ہیںاور وہ اسی لیے پاکستان خود آر ہے تا کہ حالات کا بغور جائزہ لیا جا سکے.

پاکستان معاشی اصلاحات میں ناکام ،آئی ایم ایف پریشان ،وفد آئے گا پاکستان
معاشی اصلاحات میں ناکامی، آئی ایم ایف 16 ستمبر کو اہم مشن پاکستان بھجوائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑھتے مالیاتی خسارے، ٹیکس اہداف کے حصول میں ناکامی اور توانائی سیکٹر کے نقصانات سے آئی ایم ایف پریشان ہے اور اس نے رواں ماہ 16 ستمبر کو ایس او ایس مشن پاکستان بھجوانے کا اعلان کیا ہے، پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام نے اس باتے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن پاکستان آئے گا ،آئی ایم ایف مشن کو ٹیکس آمدن کے حوالہ سے بریفنگ دی جائے گی
پاکستان کے وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ ٹیکس ہدف کے حصول ، مالی خسارہ کم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ توانائی کے خسارے کم کرنے کے لیے بھی مشاورت ہوگی، وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ ایس او ایس مشن معاشی ڈکٹیشن نہیں دیتا،آئی ایم ایف کا ایس او ایس مشن منی بجٹ بنوانے نہیں آ رہا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے حال ہی میں آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض کا پیکج حاصل کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان اور کرسٹین لیگارڈ کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں. آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کے حصول اور معاہدوں پر اپوزیشن جماعتوں نے بھرپور احتجاج کیا ہے .
آئم ایم ایف نے کہا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی اداروں سے 38 ارب ڈالرز کا قرضہ ملے گا.پاکستان میں اداروں کو مضبوط کرکے ان میں شفافیت لائی جائے .پاکستان میں کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں سیاسی مداخلت نہیں کی جائے گی.پاکستان کے گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا .توانائی سیکٹر کے واجبات کی وصولیاں یقینی بنائی جائیں گی.
آئی ایم ایف کی جانب سے 6 ارب ڈالر کے معاشی پیکج میں سے ایک ارب ڈالر فوری طور پر پاکستان کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کو پہلی قسط جولائی میں فراہم کردی گئی تھی، اسٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے 99 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کی پہلی قسط جاری کی گئی ہے

برٹش ایئر ویز کو بڑے احتجاج کا سامنا
برٹش ایئر ویز کے 4300 پائلٹس نے لگا تار پچھلے نو ماہ سے تنحواہیں نہ ملنے پر پورے برطانیہ کے کسی بھی ایئر پورٹ سے طیارے نہ اڑانے کی کال دے دی ہے جس سے کم و بیش 3 لاکھ مسافروں کے سفری روٹس متاثر ہونے کا حدشہ ہے
دوسری برٹش ایئر ویز کے پائلٹس کی آرگنائزیشن بالپا کا کہنا ہے برطانوی فضائی کمپنی پائلٹس کو سالانہ صرف دو لاکھ پاونڈز کے مراعات دینے پر رضا مند ہے جو کہ پائلٹس کو بالکل بھی قبول نہیں ہے، فی الحال پائلٹس نے سوموار اور منگل کے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور بالپا کا کہنا ہے کہ اگر پائلٹس کی تنحواہوں کا مسئلہ مستقبل قریب میں حل نہ کیا گیا 27 ستمبر کو بھی ہڑتال کریں گے









