موجودہ حکومت نے انڈسٹریز کو گیس پر دی جانے والی تمام سبسڈیز حتم کردی ہیں جس کے بعد قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھادوں کی قیمت 200 روپے فی تھیلا بڑھائی جا سکتی ہے، ٹاپ لائن ریسرچ سنٹر کے ایک تجزیہ نگار نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یوریا کی قیمت بڑھائے جانے کا قوی امکان ہے البتہ اس کا حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں کیا جاسکا کہ کے کھادوں کی قیمت کب اور کتنی بڑھانی ہے
Category: کاروبار

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے آخری روز مندی کا رحجان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 کی سطح پر ہوا اور 100 انڈیکس 57 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 157 کی سطح پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 29 پوائنٹس کی معمولی کمی پر ہوا۔
ڈیجیٹل کرنسی میں اہم پیش رفت ، یو ما ئیکروفنانس بینک کا ورلڈ ریمٹ کے ساتھ کاروباری اشتراک ہوگیا .
معر وف ڈیجیٹل منی ٹر انسفر سر وس ورلڈ ریمٹ نے پاکستان میں آ ن لائن رقم کی منتقلی کیلئے یو ما ئیکروفنا نس بینک کے ساتھ اشتراک کیا ہے ۔
امر یکہ ، بر طا نیہ ، کینڈا اور آ سٹر یلیا سمیت 50 سے زیا دہ ممالک میں مقیم پاکستانی اب اپنے سمارٹ فو نز سے ور لڈ ریمٹ کے ذریعے پاکستان بھر میںواقع یو مائکر وفنا نس بینک کی 190 سے زائد کسی بھی لوکیشن پر رقم بھیج سکتے ہیں ۔ ریمٹنس پاکستان کی معاشی تر قی میں اہم اہمیت کی حامل ہیں۔ کیونکہ ورلڈ بینک کے مطا بق ، بیر ونِ ملک مقیم 7.6 ملین پاکستانیوں نے 2018 میں ریمیٹنس کی مد میں 20 بلین ڈالر بھیجے ، جو ملک کی جی ڈی پی کا تقر یبا ً 7% فیصد ہے ۔ ورلڈ ریمٹ صارفین کو پاکستان میں 210 ڈالر یا اس سے زیادہ کی منتقلی پر زیر وفیس ادا کر نی پڑ تی ہے ۔ جبکہ یہ ریمٹنس یو بینک کی تما م برانچو ںمیں جمع کر وائی جا سکتی ہے ۔شیئر کریں:

یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ
ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈکے دودھ، چائے کی پتی اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں ایک لیٹر دودھ کے ڈبے کی قیمت میں 2 روپے ،475 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 7 روپے ،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ ہو ا ہے۔
اسی طرح مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، 50 گرام دارچینی 30 روپے 200 گرام سفید زیرا 20روپے اور دھنیا پاؤڈر پر 13 روپے اضافہ ہوا ہے۔

روپے کے مقابلے ڈالر 12 پیسے مہنگا
کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے سے 156.35 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔
گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 30 پیسے کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت ہوا۔
اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 156.50 روپے میں فروخت کیا گیا۔
یاد رہے کہ اگست 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں چوتھے روز بھی مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 244 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 46 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 291 کی سطح پر دیکھا گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر 400 سے زائد پوائنٹ کا اضافہ دیکھا گیا۔
بدھ کے روز کاروبار کا آغاز 29 ہزار 809 کی سطح پر ہوا جس میں ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کساد بازاری دیکھنے میں آئی۔
ایک وقت میں100 انڈیکس 30378 پوائنٹ پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔ ابتدائی تین گھنٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی جب انڈیکس 341 پوائنٹ کی کمی سے 29468 پر آگیا تھا جو آج کی کم ترین سطح رہی۔

دودھ فروشوں کی من مانیا
قصور
دودھ فروشں کی من مانیا
تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو نواح میں دودھ فروش دکانداروں نے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے دودھ کی قیمت 70 روپیہ فی لیٹر اور دہی کی قیمت 80 روپیہ فی کلو مقرر کر رکھی ہے مگر دکاندار حضرات اپنی مرضی سے دودھ 90 روپے فی لیٹر اور دہی 100 روپیہ فی کلو بیچ رہے ہیں لوگوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
سرگودھا چیمبر انتخابات، فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع
سرگودھا۔ 3 ستمبر (اے پی پی) سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں فاؤنڈر گروپ اور بزنس الائنس گروپ کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے17,18 ستمبر کو دونوں گروپوں کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران کے درمیان مقابلہ ہوگا بزنس الائنس شاہین گروپ نے پہلی بار فاؤنڈر گروپ کی قیادت کو ووٹر کے دروازوں پر ووٹ مانگنے پر مجبور کیا ہے بظاہر فاؤنڈر گروپ مضبوط ہے تاہم فاؤنڈر گروپ کے سابقہ فیصلوں کی وجہ سے ان کے کئی دیرینہ ساتھی فاؤنڈر گروپ کو خیر آباد کہہ کر بزنس الائنس گروپ میں شامل ہوچکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں اگر ایک سیٹ بھی بزنس الائنس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ فاؤنڈر گروپ کے زوال کی طرف پہلا قدم ثابت ہو گا تاہم بزنس الائنس بھی پر امید ہے حتمی فیصلہ انتخابات کے روز ہی ووٹرز کے ووٹ سے ہوگا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہفتے کے دوسرے دن بھی مثبت رہا
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے۔
منگل کے روز کاروبار کا آغاز 30 ہزار 57 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج زبردست تیزی رہی۔ کاروبار کا اختتام 385 پوائنٹس کے ساتھ ہوا۔
سونا فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا
گولڈ مارکیٹ، سونا فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا،
تفصیلات کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1520ڈالرسے بڑھ کر 1524ڈالرہوگئی ۔ جبکہ مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 88800روپے سے گھٹ کر 88600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 76132روپے سے گھٹ کر 75960روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1130.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 968.80روپے پرمستحکم رہی۔









