Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر اور سستا ہو گیا، روپیہ آگے بڑھنے لگا

    ڈالر اور سستا ہو گیا، روپیہ آگے بڑھنے لگا

    فاریکس ڈیلرز انٹر بینک میں ڈالر 157.35 سے کم ہوکر 157.30 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کمی واقع ہوئی تھی۔

    ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔

    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ کا منفی آغاز

    اسٹاک مارکیٹ کا منفی آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا ہے۔

    منگل کے روز مارکیٹ 30 ہزار 520 کی سطح پر کھلی جب کہ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 82 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار 437 سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    زشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے اختتام پر شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

    پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،گوہر اعجاز گروپ ہوا فتحیاب

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،گوہر اعجاز گروپ ہوا فتحیاب

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ جیت گیا۔ عادل بشیر چئیرمین، عبد الرحیم ناصر سینئر نائب صدر اورامان اللہ قاسم سنٹرل چئیرمین منتخب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں گوہر اعجاز گروپ جیت گیا ہے۔ گوہر اعجاز گروپ کے عادل بشیر چئیرمین، عبد الرحیم ناصر سینئر نائب صدر اورامان اللہ قاسم سنٹرل چئیرمین منتخب ہو گئے۔

    اپٹما لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران گروپ چئیرمین گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ وہ دھاگے یا کپڑے کی نہیں بلکہ معیشت کو سب سے زیادہ سہارا دینے والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ حکومت انہیں توانائی پالیسی دے۔

    نومنتخب چئیرمین عادل بشیر اور سنٹرل چئیرمین امان اللہ قاسم نے کہا کہ کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کو پانچ سالہ گیس پالیسی دئیے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، ہر ماہ گیس کے آنے والے زیادہ بل کو درست کروانے کے لئے ایس این جی پی ایل کے پاس جانا پڑتا ہے۔ اس ایشو سے حکومت نجات دلوائے تاکہ انڈسٹری کو پاؤں پرکھڑا کرسکیں،

    گوہر اعجاز نے تمام جیتنے والے عہدیداران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ انڈسٹری کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے.

  • اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان, 503 پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان, 503 پوائنٹس کی کمی

    اسلام آباد: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کا رجحان موجود ہے۔

    پیر کے روز مارکیٹ 31 ہزار 350 کی سطح پر کھلی تاہم 100 انڈیکس 503 پوائنٹس کی کمی کے بعد 30 ہزار846 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
    گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید کساد بازاری رہی اور انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹ نیچے آیا۔

    مارکیٹ 31 ہزار 884 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

    کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 534 پوائنٹ کی کمی سے 31350 رہا اور 174,374,850 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,560,596,026 پاکستانی روپے رہی

  • میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    میپکو کی صارفین سے 22 ارب روپے کی وصولی

    ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے نجی صارفین سے بل کی مد میں 22 ارب روپے وصول کر لیے جبکہ گزشتہ پانچ ارب روپے رقم کی وصولی کی گئی۔

    سرکل ملتان کی گزشتہ وصولی کی شرح 99.76 فیصد رہی جبکہ وہاڑی سرکل کا ایک ارب 87 کروڑ ریکوری کے ساتھ شرح 100.92 فیصد رہی۔

    اسی طرح مظفرگڑھ سرکل کی دو ارب 49 کروڑ وصولی کے ساتھ شرح 97.92 فیصد رہی۔

    خانیوال سرکل سے ایک ارب 71 کروڑ روپے وصول کیے گئے اور بل ادا کرنے والوں کی شرح 98.56 رہی

  • مشیر خزانہ  نے آئندہ ماہ معیشت کی بہتری اور تیل  کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    مشیر خزانہ نے آئندہ ماہ معیشت کی بہتری اور تیل کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ’’نوید‘‘ سنا دی۔

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی صورتحال کے حوالے سے ہونے والے اجلاس پر مشیر خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 221 ارب روپے سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں جس سے کمزور طبقوں کو فائدہ ہوگا، بہت عرصے کے بعد ایکسپورٹ اب بڑھی ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 600 ملین ڈالر سے کم ہوگیا ہے جب کہ پچھلے ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ میں رکھی گئی رقوم کے فوائد عام آدمی تک کیسے پہنچیں ؟ اس پر بھی غور کیا گیا جبکہ ترقیاتی پروگرام کے لیے بجٹ میں 950 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں سے عوام کی زندگیوں پر مثبت اثر اور نوکریاں پیدا ہوں گی۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے بڑے منصوبے جلد مکمل کر کے فوائد عوام تک پہنچانے اور تمام بڑے منصوبوں کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو تو عوام کو بھی فائدہ پہنچے، آئندہ ماہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات سستی ہوتی نظر آرہی ہیں

  • سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا.

    تفصیلات کے مطابق 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 31 ہزار 350 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی جس کے باعث حصص کی مالیت میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 49 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ مارکیٹ کا اوسط کاروباری حجم تین ماہ کی بلند ترین سطح 17 کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق چار کاروباری سیشن میں مسلسل تیزی کے بعد آخری روز سرمایہ کاروں نے منافع کمانے کے غرض سے حصص کی فروخت کو ترجیح دی۔

    دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ ڈالر 1 روپے 50 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 90 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 43 پیسے کمی کے بعد 157 روپے 52 پیسے کا رہا.

  • ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟ جانئے

    لاہور: ملک کے بیرونی قرضوں میں ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بیرونی قرضے خطرناک حد تک بڑھنے لگے، ایک سال کے دوران 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک سال کے دوران بیرونی قرضوں میں 11 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ بیرونی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 106 ارب ڈالر رہا جو گزشتہ سال جون میں 95 ارب ڈالر تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مقامی قرضوں میں بھی 4313 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ مقامی قرضوں کا حجم 30 جون 2019 تک 20 ہزار 729 ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ سال جون میں مقامی قرضے 16 ہزار 416 ارب روپے تھے۔

    دوسری طرف ایک سال کے دوران سرکاری اداروں کے قرضوں، نقصانات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 322 ارب روپے بڑھ گئے۔ سرکاری ادروں کا قرض اور نقصان 1622 ارب روپے تک پہنچ گیا، گزشتہ سال سرکاری اداروں کے قرضے اور نقصانات 1300 ارب روپے تھے.

  • ڈالر مزید سستا ہوگیا

    ڈالر مزید سستا ہوگیا

    لاہور: ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے جس سے ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 158.25 سے کم ہوکر 157.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور اس کی قیمت 158.25 پر قائم رہی تھی۔ یاد رہے کہ اگست 2018 میں پی ٹی آئی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122 روپے کا تھا۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان

    لاہور:‌ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 912 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2.9 فیصد کی سطح پر بند ہوا.

    تفصیلات کے مطابق کاروبار کے دوران مثبت رحجان اس لیے بھی دیکھا گیا کہ مارکیٹ میں ‘پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے باہر ہوسکتا ہے’ کی افواہیں گردش کرتی رہیں، بعد میں سٹاک ایکسچینج 31 ہزار 884 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں 30 ہزار 973 پوائنٹس پر ہوا اور اس کے اختتام تک یہ تیزی کا رجحان جاری رہا، دوران ٹریڈنگ انڈیکس 31 ہزار 913 کی حد تک بھی پہنچا. مارکیٹ میں انڈیکس کمپنیوں کے 17 کروڑ 60 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا اور حصص کی مارکیٹ ویلیو 6 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔