جوہانسبرگ: پیپسی نے ساؤتھ افریقہ کی بڑی فوڈ کمپنی پائنرز کو خریدنے کیلئے 1.7 ارب ڈالر کی آفر کردی، پیپسی کا اس کمپنی کو خریدنے کا مقصد افریقن ممالک میں اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا ہے،
تفصیلات کے مظابق پیپسی کے چیف ایگزیکٹو رومن لاگورٹا نے جمعرات کے روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقن ممالک میں پائنرز کمپنی ایک برانڈ کی حیثیت رکھتی ہے اور پیپسی اس برانڈ کے شئیرز خرید کر اپنی پراڈکٹس کو 30 فیصد تک بڑھانا چاہتا ہے ، یادرہے کہ پائنرز کم و بیش 80 ممالک میں مشروبات اور فاسٹ فوڈ پراڈکٹس برآمد کرتا ہے
Category: کاروبار

پیپسی نے بڑی کمپنی خریدنے کا اعلان کر دیا

جاپان پاکستانی کسانوں کی مدد کو تیار
اسلام آباد: جاپان یو این کے ایگرو فوڈ پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں زراعت اورصنعتی ترقی کیلئے 5.2 میلن ڈالر کی سرمایہ کرے گا، پاکستان میں یواین کی نمائندہ برائے صنعتی ترقی نادیہ آفتاب نے وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ صاحبزادہ محبوب سلطان سے ملاقات کی اور جاپان کی طرف سے شروع کیے جانے والے میگا پروجیکٹ کے بارے میں آگاہ کیا،
اس پروجیکٹ کے تحت پاکستان میں حلال گوشت اور پھلوں کی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پروڈکشن اور پیکنگ کے پروجیکٹ شامل ہیں ، ماہرین کے مطابق پاکستان کے کسانوں کی زندگیاں بدلنے میں یہ پروجیکٹ اہم کردار ادا کرے گا
آج کا دن :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کامنفی آغاز
کراچی:آج کا دن بھی اسٹاک ایکسچینج کے لیے کوئی اچھا ثابت نہیں ہورہا. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کاآغاز 64 ہوائنٹس کمی سے ہوا۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹرنڈینگ کےآغاز پر چونسٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس بتیس ہزار دو سو چوالیس پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 309 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب :انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے.یاد رہےکہ کئی دنوں سے اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میںاتار چڑھاو آرہا ہے جس کے بارے میں کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ صورت سنبھل ہی جائے گی

کاروباری ہفتے کا چوتھا روز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 672 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند
کراچی: پاکستانی معیشت کبھی عروج اور کبھی زوال ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمارکیٹ672پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار309کی سطح پربند ہوئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔کاروبار کے آغاز سے شروع ہونے والی اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
آج کے دن اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 299 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 250 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 31کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسی طرح سونے کی قیمت فی تولہ 750 کے اضافے سے 83 ہزار 400روپے ہوگئی۔
آج پاکستان میں دس گرام سونا 643روپے کے اضافے سے 71ہزار 485 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کے اضافے سے 1422ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر20پیسے کے اضافے سے160روپے 2پیسے کاہوگیا.یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کل کا دن بہتر رہا ،

وزیر اعظم عمران خان سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات
وزیر اعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات.تحفظات سے آگاہ کیا.
وزیر اعظم سے لاہور چیمبر آف کامرس کے نمائندوں کی ملاقات ہوئی . اس موقع پرتاجر برادری نے لگائے گئے ٹیکسز پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اس سے تجارت اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات کا ذکر کیا.اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تاجر برادری کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت اب نازک صورت حال سے گزر رہی ہے،
وزیراعظم نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے. ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے. آپ اس مشکل وقت میں ملکی معیشت کا ساتھ دیں.اس موقع پر ان کے ساتھ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے
ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …
کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،
سندھ میں ٹیکس نئے نظام کے تحت اکٹھا ہو گا !
کراچی: سندھ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے آئندہ سال سے 33.6 ارب روپے کا مسابقتی اور پائدار کراچی شہر کا منسوبہ شروع کرنے جا رہی ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا،
وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مس میلنڈا گوڈس کی قیادت میں دو رکنی وفد کیساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا منصوبہ شروع کر جو پانچ سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کا مقصد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، 6 ضلعی میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ شہر میں تفصیلی پراپرٹی سروے کے حوالے سے تعاون کرنا ہے
انہوں نے بتایا کہ کاروباراور ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کیلئے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا اور سندھ حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا
قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات کی اجازت دے دی۔
قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔
عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔
واضح رہے کہ اس سےپہلے 5 سال سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔اب اس پابندی کے اٹھائے جانے پر معیشت میں بہتری کو دیکھا رہا ہے.

فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے
فیصل آباد: پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہیری کیمریمین نے کہا ہے فن لینڈ پاکستان میں تمام شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ فیصل آباد کے کاروباری طبقے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے
فن لینڈ نے پاکستان میں پہلے بھی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بایئوٹیکنالوجی ، موبائل فون اور ریسائیکلنگ کے شعبے شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے پر توجہ سے کام کیا جائے تو اس سے ناکارہ مواد کو بروئے کار لا کر سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے
مکئی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ، پنجاب پہلے نمبر پر،زراعت ترقی کرنے لگی
کراچی :پاکستان میںجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت میںانقلاب آنے لگا .پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران صرف مکئی ہی واحد فصل ہے جس کی پیداوار میں سالانہ5 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔
مکئی کی کاشت میں پنجاب پہلے، خیبرپختونخوا دوسرے جبکہ سندھ اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہیں۔ صوبوں میں فصلوں کی کاشت اور پیداوار (کراپ سٹیٹسٹکس اینڈ اسٹیمیٹس) کے اعداد و شمار کے مطابق مکئی کی مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 85 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کا حصہ 14.5 فیصد اور سندھ و بلوچستان کا حصہ صرف 0.5 فیصد ہے،۔ پنجاب میں مکئی کی خزاں میں کی جانے والی کاشت کے دوران تقریباً 6 لاکھ 21 ہزار ہیکٹر رقبہ پر فصل کاشت کی جاتی ہے جس سے 33 لاکھ 73 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 5.43 ٹن ہے۔بہاریہ مکئی کا پنجاب میں زیرکاشت رقبہ 2 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر جبکہ پیداوار 18 لاکھ 49 ہزار ٹن ہے اور اوسط فی ہیکٹر پیداوار 8.22 ٹن ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں موسم خزاں میں 4 لاکھ 73 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی کاشت سے 8 لاکھ 90 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 1.88 ٹن ہے۔اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں مکئی کا زیرکاشت رقبہ 29 ہزار ہیکٹر ہے جس سے 22 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے جس کی اوسط پیداوار 0.77 ٹن فی ہیکٹر ہے۔
ملک میں 13 لاکھ 48 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی کی قومی پیداوار 61 لاکھ 34 ہزار ٹن ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں مکئ کی زیادہ پیداوار سے پاکستان کا بہت سا زرمبادلہ دیگر ملکوں سے پام آئیل ،گھی اور آئیل بنانے میں والے آئیل نہ لانے سے بچ گیا ہے
Comments









