کراچی: سندھ حکومت ورلڈ بینک کی مدد سے آئندہ سال سے 33.6 ارب روپے کا مسابقتی اور پائدار کراچی شہر کا منسوبہ شروع کرنے جا رہی ہے جو پانچ سال میں مکمل ہوگا،
وزیراعلیٰ سندھ نے ورلڈ بینک کے قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر مس میلنڈا گوڈس کی قیادت میں دو رکنی وفد کیساتھ اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی شہر کا منصوبہ شروع کر جو پانچ سال میں مکمل ہوگا، منصوبے کا مقصد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن ، 6 ضلعی میونسپل کارپوریشن، ڈسٹرکٹ کونسل کراچی اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ساتھ شہر میں تفصیلی پراپرٹی سروے کے حوالے سے تعاون کرنا ہے
انہوں نے بتایا کہ کاروباراور ٹیکس کے نظام کو سہل بنانے کیلئے اس منصوبے کو کامیاب بنایا جائے گا اور سندھ حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا
Category: کاروبار
-

سندھ میں ٹیکس نئے نظام کے تحت اکٹھا ہو گا !
-

قطر نے پاکستانی چاول کی درآمدات کی اجازت دے دی۔
قطر نے پاکستانی چاول پرعائد پابندی ختم کرکے درآمدات کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چاول کی درآمدات پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان پہلا معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔
اس ضمن میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن ان چیف رائیس ایکسپورٹرز عبدالرحیم جانو نے کہا کہ پاکستان پہلے مرحلے میں 50 ہزار ٹن چاول قطر کو برآمد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ سال تک چاول کی برآمدات کو دو سے پانچ ارب ڈالر تک بڑھایا جائےگا۔
عبدالرحیم نے کہا کہ پاکستان قطر کو پانچ لاکھ ٹن چاول برآمد کرتا تھا کوشش کریں گے دوبارہ مارکیٹ بنائیں۔
واضح رہے کہ اس سےپہلے 5 سال سے قطر نے پاکستانی چاول پر پابندی عائد کردی تھی۔اب اس پابندی کے اٹھائے جانے پر معیشت میں بہتری کو دیکھا رہا ہے.
-

فن لینڈ پاکستان سے تجارت بڑھانا چاہتا ہے
فیصل آباد: پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہیری کیمریمین نے کہا ہے فن لینڈ پاکستان میں تمام شعبوں میں کثیر سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، وہ فیصل آباد کے کاروباری طبقے سے ایک تقریب میں خطاب کر رہے تھے
فن لینڈ نے پاکستان میں پہلے بھی کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جن میں بایئوٹیکنالوجی ، موبائل فون اور ریسائیکلنگ کے شعبے شامل ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فیصل آباد میں ویسٹ مینجمنٹ کے شعبے پر توجہ سے کام کیا جائے تو اس سے ناکارہ مواد کو بروئے کار لا کر سستی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے -

مکئی کی پیداوار میں 5 فیصد اضافہ ، پنجاب پہلے نمبر پر،زراعت ترقی کرنے لگی
کراچی :پاکستان میںجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت میںانقلاب آنے لگا .پاکستان میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران صرف مکئی ہی واحد فصل ہے جس کی پیداوار میں سالانہ5 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔
مکئی کی کاشت میں پنجاب پہلے، خیبرپختونخوا دوسرے جبکہ سندھ اور بلوچستان تیسرے نمبر پر ہیں۔ صوبوں میں فصلوں کی کاشت اور پیداوار (کراپ سٹیٹسٹکس اینڈ اسٹیمیٹس) کے اعداد و شمار کے مطابق مکئی کی مجموعی قومی پیداوار میں پنجاب کا حصہ 85 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا کا حصہ 14.5 فیصد اور سندھ و بلوچستان کا حصہ صرف 0.5 فیصد ہے،۔ پنجاب میں مکئی کی خزاں میں کی جانے والی کاشت کے دوران تقریباً 6 لاکھ 21 ہزار ہیکٹر رقبہ پر فصل کاشت کی جاتی ہے جس سے 33 لاکھ 73 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 5.43 ٹن ہے۔بہاریہ مکئی کا پنجاب میں زیرکاشت رقبہ 2 لاکھ 25 ہزار ہیکٹر جبکہ پیداوار 18 لاکھ 49 ہزار ٹن ہے اور اوسط فی ہیکٹر پیداوار 8.22 ٹن ہے۔
محکمہ زراعت کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں موسم خزاں میں 4 لاکھ 73 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی کاشت سے 8 لاکھ 90 ہزار ٹن پیداوار حاصل ہوتی ہے اور فی ہیکٹر اوسط پیداوار 1.88 ٹن ہے۔اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں مکئی کا زیرکاشت رقبہ 29 ہزار ہیکٹر ہے جس سے 22 ہزار ٹن پیداوار حاصل کی جاتی ہے جس کی اوسط پیداوار 0.77 ٹن فی ہیکٹر ہے۔
ملک میں 13 لاکھ 48 ہزار ہیکٹر رقبہ پر مکئی کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ مکئی کی قومی پیداوار 61 لاکھ 34 ہزار ٹن ہے۔ پاکستان میں مکئی کی اوسط فی ہیکٹر پیداوار4.55 ٹن ہے۔یاد رہے کہ پاکستان میں مکئ کی زیادہ پیداوار سے پاکستان کا بہت سا زرمبادلہ دیگر ملکوں سے پام آئیل ،گھی اور آئیل بنانے میں والے آئیل نہ لانے سے بچ گیا ہے
Comments
-

تحریک انصاف کی بڑی کامیابی …
اسلام آباد: پچھلے ایک سال میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 31.7 فیصد کم ہوگیا، اور ماہرین معیشت تجارتی خسارے میں زبردست کمی کو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی مان رہے ہیں، پاکستان اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق پاکستان کا موجودہ تجارتی خسارہ 13.587 ارب ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، اس کے برعکس پچھلے مالی سال میں تجارتی خسارہ 19.897 ارب ڈالر تھا،
پاکستان کی بری معاشی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی برآمدات اور درآمدات کے درمیان پائے جانے والے فرق کا بڑھنا ہے، اور اچھی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت اس فرق کو حتم کرنے اور معیشت کو صیح راستے پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور اس کے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں
-

ڈالر آج پھر مہنگا ہوگیا
ایک دن ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد پھر مہنگا ہو گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی 13 پیسے اضافے کے ساتھ 159 روپے 95 پیسے پر ٹریڈنگ ہوتی رہی۔
تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران امریکی کرنسی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 13 پیسے مہنگا ہو گیا اور 159 روپے 95 پیسے پر فروخت ہوا۔
گذشتہ روز امریکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ حاوی رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے سستا ہوا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستانی روپیہ ملکی معیشیت مستحکم بنیادوں پر استوار ہونے تک اتار چڑھاو کی کیفیت کا شکار رہنے کا امکان ہے۔
-

گندم برآمد کرنے پر پابندی
اقتصادی تعاون کمیٹی نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
ملک میں گندم کی پیداوار میں کمی اور روٹی سمیت آٹے سے بننے والی دیگر غذائی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت تحفظ خوراک نے رواں سال گندم کی پیداوار کے متعین کردہ ہدف 2 کروڑ 55 لاکھ ٹن کے مقابلے 2 کروڑ 41 لاکھ 20 ہزار ٹن پیداوار ریکارڈ کی، علاوہ ازیں رواں برس حاصل شدہ مقدار بھی گزشتہ برس کے مقابلے 33 فیصد کم رہیوزیر اعظم کے مشیر خزانہ و مالیات ڈاکٹر حفیظ شیخ کی سربراہی میں ہونےو الے کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں شماریات کے لیے قیمتوں کے تعین میں بیس ایئر 16-2015 مقرر کرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ غیر نقصان دہ ایلومینیئم ویسٹ اور اسکریپ کی درآمد کی بھی اجازت دی گئی ۔ -

پاکستان اسٹیٹ آئل کی کوتاہی کے باعث ریلوے کا نقصان
اسلام آباد: پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی اندرون ملک ریلوے اسٹیشنوں کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل بڑھانے میں ناکامی کے باعث ریلوے کی 1500 بوگیاں بے کار کھڑی ہیں، پی ایس او کی جانب سے ڈیزل کی سپلائی نہ بڑھنے کے باعث ڈپئوں پر اپ لوڈنگ کی محدود سہولتیں ہیں
سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی نے کراچی (کیماڑی) سے ملک کے بالائی علاقوں کیلئے 20000 ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل ٹرانسپورٹ کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے،جہاں ان لوڈنگ کی سہولتیں پاکستان ریلویز مہیا کرتی ہے تاہم وزارت ریلوے نے پورٹ قاسم سے ڈیزل کی سپلائی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ریلوے ے زریعے ڈیزل کی سپلائی سڑک اور پائپ لائن کے مقابلے میں سستی ہے -

بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا
15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا،حکام ایف بی آر
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے بتایا ہے کہ 15 جنوری سےاب تک بیرون ملک سےلائے جانیوالےموبائل پر23کروڑ50لاکھ کاریونیو ملا ہے.لوگ ٹیکس کے ڈر سے موبائل رجسٹرڈ نہیں کرارہے.مارکیٹ میں 88 لاکھ فونز ابھی بھی پی ٹی اے کے سسٹم میں نہیں ہیں. اگر رجسٹریشن کا عمل درست ہو جائے تو ریوینیو میں کافی اضافہ ہو جائے گا.
-

یورپی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے،مشیر تجارت
اسلام آباد: وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق معاشی ٹیم نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کرنے کی ترغیبات دینا شروع کردیں. اسی سلسلے میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے یورپین تاجروں سے کہا کہ یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں، موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے یورپی یونین کے سفیرژاں فرنسواں نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان یورپی یونین کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر تجارت نے یورپی یونین کے سفیر کو کہا کہ موجودہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے ،یورپین سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔ دوسری طرف ژاں فرانسواں کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی برآمدی مصنوعات کے حوالے سے ویلیو ایڈیشن پر توجہ دے ،ویلیو ایڈیشن سے پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔