Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت بلند ترین  سطح پر برقرار

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر برقرار

    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا نہ ہونے کے باعث قیمتیں تاریخ کی بلند سطح پر مستحکم رہیں۔

    آل پاکستان سرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے پر برقرار رہی،اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر برقرار رہی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3 ہزار 770 امریکی ڈالر فی اونس اور چاندی 44.10 ڈالر فی اونس میں فروخت ہوئی،چاندی کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا، 24 قیراط کی فی تولہ چاندی 4 ہزار 637 روپے اور 10 گرام 3 ہزار 975 روپے پر مستحکم رہی، گزشتہ روز کے مقابلے میں عالمی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی۔

    واضح رہے گزشتہ کئی ماہ سے سونا مسلسل مہنگا ہو رہا ہے جس کے باعث قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے سونے کی خرید عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔

  • سونے کی قیمت  تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ،گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج دوسرے دن بھی 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5ہزار 100روپے کے اضافے سے 3لاکھ 98ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے،اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 372روپے کے اضافے سے 3لاکھ 41ہزار 906روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی-

    جبکہ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 51ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 770ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پرپہنچ،گئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 42روپے کے اضافے سے 4ہزار 637روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 36روپے کے اضافے سے 3ہزار 975روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو راہداری ضمانت مل گئی

    رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی سے عالمگیر سطح پر غیر یقینی اقتصادی صورتحال، امریکی فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کمی اور یو ایس ٹریژری کے سونے کے ذخائر محفوظ رکھنے کے اقدامات کے باعث عالمی سطح پر سونا محفوظ سرمایہ کاری کا اہم ذریعہ بن گیا ہے، متعدد ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے زرمبادلہ کے بجائے سونے کے ذخائر بڑھانے کی حکمت عملی، ڈالر کمزور ہونے اور اگلے ماہ دیوالی کی وجہ سے بھارت میں سونے کی ڈیمانڈ دوگنی ہونے جیسے عوامل نے عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کو تاریخ کی بلندیوں پر پہنچادیا ہے۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب کی سیلاب سے نقصانات کی تازہ ترین رپورٹ جاری

  • سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونا مہنگا، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3400 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ پیر کو ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 400 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 93 ہزار 700 روپے ہو گئی جو اتوار کو 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تھی۔

    اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 37 ہزار 534 روپے تک پہنچ گئی، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے تھی، 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 672 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 417 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 3 لاکھ 6 ہزار 745 روپے تھی،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا، جہاں قیمت 34 ڈالر کے اضافے سے فی اونس 3 ہزار 719 ڈالر ہو گئی، جو ایک روز قبل 3 ہزار 685 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ملک میں فی تولہ چاندی 63 روپے مہنگی ہو کر 4 ہزار 595 روپے ہو گئی جو گزشتہ روز 4 ہزار 532 روپے تھی، جبکہ 10 گرام چاندی 54 روپے بڑھ کر 3 ہزار 939 روپے ہو گئی جو پہلے 3 ہزار 885 روپے تھی،عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا اور فی اونس 0.63 ڈالر بڑھ کر 43.68 ڈالر ہو گئی جو ایک روز قبل 43.05 ڈالر تھی۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پرپہنچ،گیا-

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 700 پوائنٹس بڑھ گیابینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 158,726.21 پوائنٹس پر تھا، جو 688.84 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد زیادہ رہا-

    کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیز، او ایم سیز، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں خریداری کا رجحان غالب رہا،بڑی کمپنیوں جیسے حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، ایم سی بی اور این بی پی کے شیئرز مثبت زون میں رہے۔

    گزشتہ ہفتے بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 3,597.68 پوائنٹس یعنی 2.3 فیصد بڑھ کر 158,037.37 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ ایک ہفتہ قبل یہ سطح 154,439.69 پوائنٹس تھی،انڈیکس نے ہفتے کے دوران 159,337 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی چھوئی، جو رواں سال کی نمایاں ریلیز میں سے ایک رہی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں یہ اضافہ ملکی اور بیرونی عوامل کے امتزاج سے ہوا۔

  • ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف اقدام،60 ہزارکا ڈیٹا جمع

    ایف بی آر کا جیولرز کیخلاف اقدام،60 ہزارکا ڈیٹا جمع

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جیولرز کی جانب سے مبینہ ٹیکس چوری اور آمدن چھپانے کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر کے 60 ہزار سے زائد جیولرز کا تفصیلی ڈیٹا اکٹھا کر لیا ہے۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان 60 ہزار میں سے صرف 21 ہزار جیولرز ایف بی آر کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ان رجسٹرڈ افراد میں سے بھی صرف 10 ہزار 524 افراد نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائی ہے۔ اس صورتحال نے حکام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور اب ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن شروع کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق جیولرز کی اکثریت اپنی اصل آمدنی کو چھپا کر کم ظاہر کر رہی ہے، جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہو رہا ہے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ جیولرز کی خرید و فروخت، دکانوں کی مالیت، اور طرزِ زندگی ٹیکس ریٹرنز سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق پہلے مرحلے میں ایف بی آر نے پنجاب کے 900 جیولرز کی نشاندہی کی ہے جن کا تعلق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، اور ملتان جیسے بڑے شہروں سے ہے۔ ان تمام افراد کو ٹیکس گوشوارے نہ جمع کروانے یا آمدن چھپانے پر نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں تمام شعبوں کو لانے کا عمل جاری ہے، اور کسی بھی تاجر یا صنعتکار کو بلاوجہ ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، جو افراد اپنی آمدن چھپائیں گے، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان جمز اینڈ جیولرز سرا فا ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا،گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے کی کمی ہوئی تھی لیکن آج دوبارہ اضافہ ہو گیا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالر پر پہنچ گیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے،ادھر چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے بڑھ کر 4542 روپے میں دستیاب ہوئی۔

  • ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    ملک میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم

    آج ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ88ہزار600 روپےپربرقرار رہی جبکہ 10گرام سونا بھی 3لاکھ33ہزار161 روپےپربرقرار رہاسرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

    گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہےعالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

    اسپین نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی تحقیقات کی منظوری دے دی

    تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہےایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا

  • ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    ٹیکنو نے پاکستان میں اسپارک 40 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

    اسمارٹ فون برانڈ TECNO نے پاکستان میں اپنی مقبول Spark Series کا نیا ماڈل اسپارک 40 ٹیکنو متعارف کرا دیا ہے۔

    یہ نیا ماڈل نوجوان صارفین کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک ہی فون میں بہت ساری خصوصیات چاہتے ہیں، یہ فون طاقت، اسٹائل اور پائیداری میں کمال ہےاس اسمارٹ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری موجود ہے جو دن بھر گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور کام کے دوران بھرپور کارکردگی دکھاتی ہے 45W کی سپر فاسٹ چارجنگ کی وجہ سے چارجنگ میں وقت کم لگتا ہے اور اس کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے اس طرح فون چند منٹوں میں چارج ہو جاتا ہے۔

    اسپارک 40 باریک، اسٹائلش اور جدید ڈیزائن پر مشتمل ہے، پریمیم فشنگ کے ساتھ یہ فون صرف 7.67mm پتلا ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ نہ صرف دکھنے میں خوبصورت ہے بلکہ ہاتھ میں بھی بہترین فِٹ آتا ہے اور استعمال میں بھی انتہائی آسان ہےاس فون کو روزمرہ کے چیلنجز کے لیے خاص طور پر مضبوط بنایا گیا ہے اس میں IP64 واٹر اینڈ ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.5 میٹر تک کی اونچائی سے گرنے کی صورت میں بھی محفوظ رہ سکتا ہے آپ اسے بے فکر ہو کر استعمال کر سکتے ہیں۔

    میچ ریفری کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    اس فون کا 120Hz اسمووتھ ڈسپلے تیز اور رواں ویژولز فراہم کرتا ہے۔ چاہے اسکرین پر پانی ہو یا آئل اسمارٹ فون کا ٹچ بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ گیمنگ ہو یا ملٹی ٹاسکنگ، اسپارک 40 ہر کام میں ساتھ دیتا ہےڈوئل اسپیکر کے ساتھ اس کی آواز انتہائی شاندار ہے، یہ فون فری لنک اور انفراریڈ ریموٹ کنٹرول جیسی جدید خصوصیات کا حامل ہے-

    سی ویو کے قریب گاڑی سے ملنے والی مرد اور خاتون کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

    یہ فون پاکستان بھر میں دستیاب ہے، اس کی پاکستان میں قیمت صرف 32 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے،اس قیمت میں یہ ایک جدید ترین خصوصیات کا حامل اسمارٹ فون ہے، مہنگے فون کے مقابلے میں یہ صارفین کے لئے بہترین فون ہے۔یہ فون پی ٹی اے سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس پر کام کرتا ہے-

  • پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح

    پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈیجیٹلائزیشن کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام پاکستان میں کیش لیس کاروبار اور مالیاتی شعبے کی ترقی اور فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا،نوجوان ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں،یہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور عظیم موقع ہیں۔ معیشت مضبوط و ترقی اور شفافیت کے لیے اسکو پیپر لیس بنانا اور اس میں انسانی عمل دخل کم کرنا ہو گا۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں دوسرے ڈیجیٹل بینک مشرق ڈیجیٹل بینک کا قیام خوش آئند ہے، متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی اور سماجی ترقی کے خواہاں رہے ہیں،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں متحدہ عرب امارات کے کاروباری افراد کا اہم کردار ہے۔ مشرق بینک کی ٹیم با صلاحیت ہے، ملک میں کاروباری، زرعی و صنعتی سرگرمیوں اور بینکاری نظام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دور ڈیجیٹلائزیشن کا دور ہے اور ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق بینک ایک بڑا بینک ہے اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل بینک کے قیام سے مالیاتی شعبے میں عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک میں اقتصادی استحکام کے لیے کوشاں ہے، ترسیلات زر پاکستان کی لائف لائن ہیں ،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی بہتر معاشی کارکردگی کی تصدیق کی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، یہ ایک آغاز ہے اور ہم نے مزید آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت انتظامی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، توانائی، بینکاری نظام اور ایس او ایز کے حوالے سے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، ہم پالیسیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں گے،مشرق ڈیجیٹل بینک کی پاکستان کے مالیاتی شعبے میں شمولیت خوش آئند ہے۔

    مشرق بینک کے چیئرمین عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ مشرق بینک پاکستان میں اپنا مالیاتی سفر شروع کر رہا ہے، پاکستان کی حکومت وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک میں اصلاحات ،معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کوشاں ہے، ہمیں اس عمل کا حصہ بننے پر فخر ہے،ڈیجیٹل ریگولیٹری فریم ورک کے تحت سٹیٹ بینک کے اقدامات لائق تحسین ہیں ، ہم نے پہلے مکمل ڈیجیٹل بینک کے قیام کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا ہے، پاکستان جغرافیائی محل وقوع اور کاروباری و مالیاتی سرگرمیوں کے لئے بہتر ماحول کے باعث ڈیجیٹل اکنامک پاور ہاوس بننے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہم پاکستان میں بہترین مالیاتی خدمات تک رسائی کو یقینی بنائیں گے، ہم صرف پاکستان میں ڈیجیٹل بینک ہی قائم نہیں کر رہے بلکہ اس کی ترقی کے سفر میں شریک ہو رہے ہیں۔

    مشرق بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ہمایوں سجاد نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے،نوجوان مالیاتی شعبے کا ڈیجیٹل مستقبل ہیں،ڈیجیٹل بینکاری کے فروغ اور سائبر سکیورٹی کے لیے سٹیٹ بینک کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیئرمین مشرق بینک عبدالعزیز الغریر نے پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل ریٹیل بینک کا باضابطہ افتتاح کیا۔

  • سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 91 ہزار پر پہنچ گئی،10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 30 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے ہو گئی،جبکہ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 692ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

    گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا اور قیمتوں میں استحکام رہاگزشتہ ہفتے کے کاروبار کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی اور فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہوا۔ جبکہ اس سے ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    آسام، خاتون سول سروس افسر بھاری دولت کے ساتھ گرفتار