Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے.اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 23 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 700 روپے ہو گئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت 46 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 417 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔

    اسرائیل خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، عالمی برادری مداخلت کرے،ترک صدر

    ایران پر اسرائیلی حملے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

    اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیے

  • بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں،ورلڈ بینک نے دیا دھچکا

    بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں،ورلڈ بینک نے دیا دھچکا

    مودی کا جنگی جنون اور بھارتی معیشت کی سست روی،جنگی محاذ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں آنے لگیں

    بھارتی اخبار دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق ’’ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025ء کے لیے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کر کے 6.3 فیصد کر دی ہے‘‘دی ہندو کے مطابق رواں سال جنوری میں یہ شرح 6.7 فیصد متوقع کی گئی تھی، یہ کمی برآمدات اور سرمایہ کاری کی سست رفتار کے پیش نظر کی گئی ہے،دی ہندو اخبار کے مطابق ; ’’10 جون کو واشنگٹن میں جاری ہونے والی "عالمی اقتصادی امکانات” رپورٹ میں یہ بات کہی گئی‘‘ گرتی عالمی ڈیمانڈ اور تجارتی رکاوٹوں کی بدولت بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہے، بھارت کی برآمدات میں کمی اہم تجارتی شراکت داروں کی عدم دلچسپی کے باعث ہوئی ہے، ورلڈ بینک کی یہ پیش گوئی ریزرو بینک آف انڈیا کی 6.5 فیصد کی حالیہ پیش گوئی سے بھی کم ہے،

    فالس فلیگ آپریشنز اور پڑوسی ممالک کے ساتھ کشیدگی نے بھارت کی معیشت کو خطرات سے دوچار کردیا، مودی کے ہندوتوا نظریے اور جنگی جنون نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھارت آنے سے خوف میں مبتلا کیا،مودی کے جنگی جنون کے باعث امریکا بھارت میں آئی فونز اور دیگر مصنوعات کی فیکٹریاں قائم کرنے سے بھی پیچھے ہٹ چکا ہے

  • اسٹاک ایکسچینج  میں نیا ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر  پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔

    جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 855 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 25 ہزار 208 پوائنٹس کی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا،گزشتہ روز انڈیکس نے ایک لاکھ 24 ہزار کی حد عبور کر لی تھی ، کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر ایک لاکھ 24 ہزار 353 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 40 پیسے ہو گئی ہے۔

  • وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ،صحافیوں کا احتجاجاً واک آئوٹ

    وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس ،صحافیوں کا احتجاجاً واک آئوٹ

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں صحافیوں نے احتجاج کیا اور واک آؤٹ کر دیا،

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ے اسلام آبا میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کی تو اس موقع پر صحافیوں نے کل فنانس بل کی کاپیاں نہ دینے پر احتجاج کیا اور بعد ازاں واک آؤٹ کر دیا، صحافیوں نے اعتراض کیا کہ فنانس بل پر صحافیوں کو ٹیکنیکل بریفنگ نہیں دی گئی،فنانس بل پر ٹینکیکل بریفنگ نہ دینے پر صحافی وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ کانفرنس سے احتجاجاً اُٹھ کر چلے گئے۔وزیر خزانہ صحافیوں‌کو بلاتے رہے لیکن صحافی واپس نہ آئے

    کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکیں اتنا دیا،وزیر خزانہ
    بعد ازاں اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ کوشش تھی تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکیں اتنا دیا، پینشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، حقیقت یہ ہے کہ مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں،بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں، مجموعی طور پر 7 ہزار ٹیرف لائنز ہیں جن میں سے 4 ہزار ٹیرف لائنز کو صفر کردیا گیا ہے، ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا، اس سال ہم نےانفورسمنٹ کےذریعے 400 ارب سےزیادہ ٹیکس اکھٹا کیا، دو ہی طریقے ہیں یا تو انفورسمنٹ کرلیں یا ٹیکس لگادیں، اس حوالے سے قانون سازی کے لیےدونوں ایوانوں سے بات کریں گے، ایڈیشنل ٹیکس زرعی شعبے پر نہ لگانے پر بورڈ سے بات کی گئی، چھوٹے کسانوں کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

  • بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    بجٹ کے اعلان کے اگلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کے بعد آج بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ سرمایہ کاروں نے حکومتی بجٹ کی تجاویز پر اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں خریداری کا رجحان بڑھا دیا۔

    کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1571 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 123,596 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا سلسلہ جاری رہا اور دن کے دوران انڈیکس میں مزید تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2101 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 124,126 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

    ماہرین کے مطابق یہ مثبت ردعمل وفاقی بجٹ میں دی گئی سہولیات اور ٹیکس اصلاحات کی وجہ سے آیا ہے، جنہوں نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا ہے۔ وفاقی بجٹ 2025-26 میں کل بجٹ کا حجم 17 ہزار 573 ارب روپے (175 کھرب سے زائد) رکھا گیا ہے۔

    بجٹ کی اہم تجاویز میں تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ شامل ہے، جبکہ تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی ہے تاکہ عام افراد کی آمدنی میں بہتری آئے۔ اس کے علاوہ جائیداد کی خرید و فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بھی کم کیا گیا ہے۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 4 فیصد سے کم کر کے 2.5 فیصد اور جائیداد کی فروخت پر یہ شرح 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

    ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے، جس کا مثبت اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی دیکھنے کو ملا ہے۔ سرمایہ کاروں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی سے واضح ہوتا ہے کہ بجٹ کی پیش کردہ پالیسیاں مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند

    بجٹ سے قبل آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس تاریخی بلندی پر بند ہوا ہے۔

    100 انڈیکس 383 پوائنٹس اضافے سے 122024 پر بند ہوا ہے 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 122611 کی نئی ریکارڈ بلند ترین سطح بنائی ہے بازار میں آج 59 کروڑ شیئرز کے سودے 21.8 ارب روپے میں طے ہوئےمارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ کر 14768 ارب روپے ہے۔

    واضح رہے کہ اگلے مالی سال کے لیے تقریبا 18 ہزار ارب روپے کا بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں تقریبا 2 ہزار ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد ہوں گےنئے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات 16 ہزار 286 ارب روپے ہوں گے، جبکہ اگلے سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو 6 ہزار 501 ارب روپے بنتا ہے-

    125ریلوے اسٹیشنوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جارہا ہے، حنیف عباسی

    حکومت سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کرنے کا اعلان

    وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف ،اشرافیہ کی مراعات کم کی جائیں،خالد مسعود سندھو

  • مہنگائی میں نمایاں کمی،60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، اقتصادی سروے

    مہنگائی میں نمایاں کمی،60 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی، اقتصادی سروے

    اسلام آباد: اقتصادی سروے 2025 کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح اپریل میں صرف 0.3 فیصد ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ 60 سالوں کی کم ترین سطح ہے۔ اس دوران معاشی ترقی کے متعدد مثبت اشارے سامنے آئے ہیں جس سے ملکی معیشت میں استحکام کی امید بڑھ گئی ہے۔

    مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اپریل 2025 میں مہنگائی صرف 0.3 فیصد رہی جو گزشتہ دہائیوں کے دوران کم ترین سطح ہے۔ اس کے علاوہ حقیقی شرح نمو 2.68 فیصد تک پہنچ گئی جو معیشت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا،اقتصادی سروے کے مطابق فی کس آمدنی 1824 امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو کہ پچھلے مالی سال کے 1662 ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ یہ ترقی ملک کی مجموعی معاشی بہتری کا ثبوت ہے۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.9 ارب ڈالر رہنے کے باوجود سرپلس میں تبدیلی کے آثار نظر آ رہے ہیں، جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔مالیاتی خسارہ کم ہو کر 2.6 فیصد رہ گیا ہے جبکہ بنیادی مالیاتی توازن میں بہتری آ کر 3.0 فیصد ہو گئی ہے، جو مالی نظم و ضبط کی علامت ہے۔سرمایہ کاری میں 13.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بچت سے جی ڈی پی کا تناسب مالی سال 2025 میں 14.1 فیصد تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کے 12.6 فیصد کے مقابلے میں نمایاں بہتری ہے۔

    زرعی شعبے میں 0.56 فیصد اضافہ ہوا تاہم بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔سروسز کے شعبے میں 2.91 فیصد ترقی ہوئی، اور یہ شعبہ 58.40 فیصد کے ساتھ جی ڈی پی کا سب سے بڑا حصہ بنا ہوا ہے۔صنعتی شعبے نے 4.77 فیصد ترقی کی، جس میں مینوفیکچرنگ کی بحالی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ٹیکسٹائل سیکٹر میں 2.2 فیصد، ہوزری میں 7.6 فیصد، کوک اور پیٹرولیم میں 4.5 فیصد، اور فارماسیوٹیکل شعبے میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ٹیکس ریونیو میں 25.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 9.14 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔نان ٹیکس ریونیو میں بھی 68 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4.23 ٹریلین روپے رہا۔کل ریونیو 13.37 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔اخراجات میں 18.3 فیصد اضافہ ہوا اور مالی سال 2025 میں کل اخراجات 14.59 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔ترقیاتی اخراجات میں 32.6 فیصد اضافہ ہوا، جو 1.54 ٹریلین روپے رہے۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ "جی ڈی پی میں اضافہ معیشت کی ترقی کی واضح علامت ہے۔ مالی نظم و ضبط اور سرمایہ کاری میں اضافے نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا ہے۔”

  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین ایک لاکھ ، 21 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ ، 21 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ ایک اور سنگ میل عبور کر لیا،کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 630 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 21 ہزار 81 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا،گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا تھا۔

    ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں یہ غیر معمولی تیزی آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق مثبت توقعات، آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت اور روپے کے استحکام جیسے عوامل کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے، اور متعدد شعبوں بالخصوص بینکنگ، سیمنٹ، توانائی اور ٹیلی کام میں نمایاں خریداری دیکھی جا رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج  تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    پیر کے روز 100 انڈیکس 813 پوائنٹس کم ہوکر 118877 پر بند ہوا تھا تاہم آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا،بجٹ سے قبل نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست انداز میں کاروبار ہوا، آج پی ایس ایکس کا 100 انڈیکس 1573 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 120450 پر بند ہوا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

    اٹلی میں آتش فشاں کی تباہی،ریڈ الرٹ جاری

    ملکی بقاء،سلامتی،جمہوریت کا اصل قوم کو کون بتائے گا؟ تجزیہ:شہزاد قریشی

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 5 ہزار 900 روپے مہنگا

    دو دن کی مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق، آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 53 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 58 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 2 ہزار 726 روپے میں دستیاب ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا نرخ 4 ہزار 636 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 77 ہزار 508 روپے ہو گیا۔

    دوسری جانب، فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، جو بالترتیب 3 ہزار 456 روپے اور 2 ہزار 962 روپے پر برقرار ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 347 ڈالر پر پہنچ گیا۔

    یاد رہے کہ 31 مئی کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 400 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد نرخ 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے پر آ گیا تھا، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 200 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 668 روپے پر فروخت ہوا تھا، اور 22 قیراط 10 گرام سونا 1 ہزار 100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 72 ہزار 872 روپے کا ہو گیا تھا۔

    اس سے ایک دن قبل 30 مئی کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی واقع ہوئی تھی، جس کے بعد 24 قیراط سونا 3 لاکھ 48 ہزار 600 روپے کا ہو گیا تھا۔

    اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    جنرل اوپندر دیویدی کا مذہبی آشرم کا دورہ ،بھارتی فوج کی سیکولر روایت پر سوالیہ نشان

    پنجاب بلدیاتی انتخابات ، قانون سازی نہ ہوئی تو خود فیصلہ کریں گے،الیکشن کمیشن