Baaghi TV

Category: کاروبار

  • امریکا ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    امریکا ایران کشیدگی ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں

    امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 3.10 ڈالر یا 4.08 فیصد اضافے کے بعد 79.11 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 2.95 ڈالر یا 4.11 فیصد بڑھ کر 74.36 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں یہ اضافہ اس خدشے کے باعث ہوا ہے کہ جاری کشیدگی آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتی ہے۔

    امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق جنگ سے قبل دنیا بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کا تقریباً 20 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے منتقل کیا جاتا تھا، اسی لیے اس اہم آبی گزرگاہ کی صورتحال پر عالمی منڈی کی گہری نظر ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مزید حملے شروع کردیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف مزید حملوں کا آغاز کر دیا ہے سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے شہری بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔

    دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ آبنائے ہرمز تجارتی جہازوں کے لیے کھلی ہے تاہم ایران نے اس سے پہلے اعلان کیا تھا کہ ایک جہاز غیر منظور شدہ راستے سے گزرا تھا اور اسے نشانہ بنائے جانے کے بعد آبنائے کو بند کر دیا گیا۔

    جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل اسی آبنائے سے ہوتی تھی جہازوں کی نگرانی کر نے والی کمپنی کلیپر کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو صرف 6 جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، جو گزشتہ پانچ ہفتوں میں سب سے کم تعداد ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ ایک عبوری معاہدہ طے پایا تھا جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور مزید 60 روزہ مذاکرات کے بعد جنگ ختم کرنا تھا لیکن حالیہ حملوں نے اس معاہدے کے مستقبل پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں بتایا کہ معاہدے کے بعد جون میں عالمی تیل کی سپلائی میں 41 لاکھ بیرل یومیہ اضافہ ہوا، تاہم یہ جنگ سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں اب بھی 94 لاکھ بیرل یومیہ کم ہے۔

    آئی جی مارکیٹ کے تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں نسبتاً محدود اضافہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مارکیٹ موجودہ صورتحال کو ایک کمزور جنگ بندی کے دوران کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھ رہی ہے، نہ کہ مکمل جنگ بندی کے خاتمے کے طور پر،یہ اندازہ کتنا درست ہے، اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہوگا۔

  • جیو نیوز کی معطلی ختم، ایک کروڑ جرمانہ عائد، پیمرا کا فیصلہ جاری

    جیو نیوز کی معطلی ختم، ایک کروڑ جرمانہ عائد، پیمرا کا فیصلہ جاری

    مذہبی تصویر کشی – جیو نیوز بندش کیس پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا –

    معاملہ جیو نیوز کے پروگرام “سفر عشق” کی 10 محرم الحرام کی نشریات میں مذہبی تصویری کشی سے متعلق تھ،اتھارٹی نے 11 جولائی کو ہونے والے اپنے 191ویں اجلاس میں معاملے کا تفصیلی جائزہ لیا،اجلاس میں کونسل آف کمپلینٹس لاہور کی سفارشات، کارروائی کے ریکارڈ، لائسنس ہولڈر کے تحریری و زبانی مؤقف اور پیمرا آرڈیننس 2002، متعلقہ قواعد اور الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹس) کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی متعلقہ شقوں کو مدنظر رکھا گیا

    کونسل نے اس معاملے پر بالترتیب 30 جون، 2 جولائی اور 10 جولائی 2026 کو منعقد ہونے والے اپنے 127ویں، 128ویں اور 129ویں اجلاسوں میں غور کیا،لائسنس ہولڈر کے نمائندگان کا مؤقف سننے، ریکارڈ کا جائزہ لینے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کو مدنظر رکھنے کے بعد کونسل نے اپنی سفارشات اتھار ٹی کو پیش کیں-

    فیصلے میں کہا گیا کہ جیو نیوز اور اس کے نمائندگان کو وضاحت کا مناسب موقع فراہم کیا گیا، اتھارٹی نے قرار دیا کہ مذکورہ خلاف ورزی سنگین نوعیت کی ہے جو ذمہ دارانہ نشریات کے تقاضوں اور پیمرا قوانین کے تحت لائسنس ہولڈر کی ذمہ داریوں کے منافی ہے-

    پیمرا نے جیو نیوز کی جانب سے غفلت تسلیم کرنے، اظہار ندامت اور تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر مشروط معذرت کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں تخفیفی عوامل قرار دیا تاہم واضح کیا کہ یہ عوامل خلاف ورزی یا اس کے قانونی نتائج کو ختم نہیں کرتے-

    فیصلے کے مطابق 27 جون 2026 کو جیو نیوز کا لائسنس 15 روز کے لیے معطل کرنے کا حکم صحیح قرار دیامعطلی آج رات 12 بجے تک برقرار رہے گی چینل کی نشریات معطلی کی مدت مکمل ہونے اور ایک کروڑ روپے جرمانے کی ادائیگی کے بعد ہی بحال کی جا سکیں گی-

    پیمرا نے ہدایت کی کہ جیو نیوز انتظامیہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر متعلقہ افراد کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی مکمل کر کے ان کو بر طرف کرے، کارروائی کے نتیجے میں ملازمت سے فارغ کیے جانے والے افراد پیمرا کے زیر نگرانی کسی بھی لائسنس یافتہ، رجسٹرڈ یا مجاز سروس سے براہ راست یا بالواسطہ کسی حیثیت میں دوبارہ منسلک نہیں ہو سکیں گے جیو نیوز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اگر آئندہ ایسی غفلت برتی گئی تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا-

    پیمرا نے ہدایت کی کہ جیو نیوز سمیت تمام لائسنس یافتگان غیر جانبدار اور باصلاحیت ان ہاؤس مانیٹرنگ کمیٹی یا ایڈیٹوریل بورڈ تشکیل دیں تمام چینلز یہ تفصیلا ت پیمرا کو فراہم کریں اور ہر نشریاتی مواد کی پیشگی ادارتی جانچ یقینی بنائیں،تمام لائسنس یافتگان کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کیس نمبر 28 آف 2018 (PLD 2019 SC 1) کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کے لیے علیحدہ ہدایت نامہ جاری کیا جائے گا-

    پیمرا نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے-

  • امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے  برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکا کی متحدہ عرب امارات کیلئے برآمدات میں خصوصی سہولتیں اور رعایت

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متحدہ عرب امارات کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولتوں اور رعایت حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو برآمدات کے لیے خصوصی سہولیات حاصل کرنے والے ممالک کی فہرست (اے-5 کیٹیگری) میں شامل کر لیا ہے، اس اپ گریڈ کے تحت متحدہ عرب امارات کی جدید امریکی ٹیکنالوجی، بشمول طاقتور مصنوعی ذہانت (AI) چپس، دفاعی آلات اور تجارتی سیٹلائٹس تک رسائی بہت آسان ہو گئی ہے۔

    اماراتی حکومت اور وہاں کی منظور شدہ تجارتی کمپنیاں اب متعدد حساس امریکی اشیاء اور آلات انفرادی برآمدی لائسنس کے بغیر حاصل کر سکیں گی متحدہ عرب امارات اس خصوصی سہولیات کی درجہ بندی حاصل کرنے والا خلیجی خطے کا پہلا اور ترکیے کے بعد دوسرا اسلامی ملک بن گیا ہے-

    یہ سہولت ان شعبوں کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے جہاں جدید امریکی ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے جن میں تیل و گیس کی پیداوار، سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے، سول جوہری توانائی، مصنوعی ذہانت، جدید کمپیوٹنگ، نیم موصل اور خلائی ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ تجارت کے مطابق یہ درجہ بندی دونوں ممالک کے دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے لیے دی گئی ہے، تاہم، اس فیصلے پر کانگریس میں تنقید بھی کی جا رہی ہے اور اسے متنازع قرار دیا جا رہا ہے-

    دوسری جانب ایران نے امریکی فیصلے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو دی گئی یہ رعایت دراصل ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی کارروائیوں میں تعاون کا صلہ ہے،امریکا نے برآمدی پابندیوں میں نرمی سیاسی اور عسکری حما یت کے بدلے کی ہے اور اس معاملے پر امارات کو جواب دہ ہونا چاہیے۔

    امریکی فیصلے پر بعض امریکی قانون سازوں اور ماہرین نے بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے ناقدین کا کہنا ہے کہ حساس ٹیکنالوجی کی منتقلی سے قومی سلامتی کے خدشات پیدا ہو سکتے ہیں تاہم امریکی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مناسب حفاظتی اقدامات اور برآمدی نگرانی کے نظام کے باعث یہ خطرات قابو میں رہیں گے۔

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

    ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 30 روپے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق ہفتہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہو گئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 943 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے تک پہنچ گئی،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہو گئی، جس میں 20 ڈالر پریمیم بھی شامل ہے عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اوپر گئے۔

    دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 30 روپے مہنگی ہو کر 6 ہزار 462 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے.

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے تک پہنچ گئی،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعرات کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 36ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 113ڈالر کا ہو گیا-

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 59ڈالر 42سینٹس کی سطح پر مستحکم رہی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 6ہزار 421روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5ہزار 504روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے، عالمی معاشی بے یقینی، مختلف خطوں میں جاری کشیدگی اور محفوظ سرمایہ کاری کی جانب بڑھتے رجحان کے باعث سونے کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے یہی عوامل مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں کو متاثر کر رہے ہیں، اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں مقامی مارکیٹ میں بھی مزید مہنگائی دیکھنے کو مل سکتی ہے، دوسری جانب اگر عالمی سطح پر حالات میں بہتری اور ڈالر کی قدر میں استحکام آتا ہے تو سونے کی قیمتوں میں کمی کا امکان بھی موجود ہے۔

  • عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں4 ہزار 700 روپے کمی ہو گئی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 4 ہزار 29 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت47 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 78 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 38سینٹس کی کمی سے 59ڈالر 42سینٹس کی سطح پر آگئی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 138روپے کی کمی سے 6ہزار 421روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 119روپے کی کمی سے 5ہزار 504روپے کی سطح پر آگئی۔

  • خسارے کی شکار میپکو منافع بخش کمپنی بن گئی، پاور ڈویژن

    خسارے کی شکار میپکو منافع بخش کمپنی بن گئی، پاور ڈویژن

    میپکو نے 2 برس میں 36 ارب خسارے سے نکل کر 1.05 ارب روپے منافع حاصل کر لیا۔

    ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کی قیادت میں میپکو نے مالیاتی کامیابی حاصل کی،دو برس کے دوران میپکو کا 37 ارب روپے سے زائد کا تاریخی ٹرن آراؤنڈ رہا،میپکو کے لائن لاسز 15.2 فیصد سے کم ہو کر 11.9 فیصد رہ گئے، میپکو کی ریکوری کی شرح 98.6 فیصد سے بڑھ کر 100.8 فیصد تک پہنچ گئی۔

    مؤثر بلنگ اور بجلی چوری کی روک تھام سے مالی کارکردگی میں بہتری آئی،میپکو کی کامیابی جامع اصلاحات، مؤثر نگرانی اور جدید ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہے،خودمختار بورڈ اور آٹومیشن نے میپکو کی کارکردگی میں کلیدی کردار ادا کیا، میپکو کی کامیابی دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے۔یہی شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحاتی ماڈل دیگر ڈسکوز میں بھی نافذ ہے۔

  • روس نے پنجاب سے آلو درآمد کرنے کی منظوری دے دی

    روس نے پنجاب سے آلو درآمد کرنے کی منظوری دے دی

    روس نے پنجاب سے آلو درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے-

    روس نے پاکستان کے صوبہ پنجاب سے آلو کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرتے ہوئے 101 پاکستانی برآمد کنندگان کو 7 جولائی سے دوبارہ برآمدات کی اجازت دے دی ہے اس فیصلے کو پاکستان کی زرعی برآمدات کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ ملک کو قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

    نجی‌خبررساں ادارے کےمطابق پاکستان کے تجارتی افسر برائے ماسکو کے مطابق روسی حکام نےپاکستان کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے فراہم کردہ قرنطینہ اور فائیٹو سینیٹری نظام کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا روسی فیڈرل سروس برائے ویٹرنری و فائیٹو سینیٹری نگرانی نے اس فیصلے سے باضا بطہ طور پر پاکستان کی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

    خط کے مطابق روس نے پنجاب سے آلو کی درآمد کی اجازت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ فائیٹو سینیٹری ضمانتوں کی بنیاد پر دی ہے روسی حکام نے پاکستانی برآمد کنندگان کی فہرست اور برآمدی مقدار کا جائزہ لینے کے بعد 101 کمپنیوں کو کلیئر قرار دیا۔

    تاہم روس نے دو پاکستانی برآمد کنندگان کو بدستور برآمدات کی اجازت نہیں دی روسی حکام کا مؤقف ہے کہ ان کمپنیوں نے 2025 کے دوران روس کو آلو برآمد کرتے وقت یوریشین اکنامک یونین کے قرنطینہ اور فائیٹو سینیٹری ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی، جس کے باعث انہیں اس رعایت سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

    روسی حکام نے یہ بھی یاد دلایا کہ رواں سال 8 اپریل کو تین پاکستانی برآمد کنندگان کو پہلے ہی محدود پیمانے پر برآمدات کی اجازت دی جا چکی تھی، ان میں چیس انٹرنیشنل، زاہد کنوں گریڈنگ اینڈ ویکسنگ پلانٹ اور نیشنل فروٹ شامل تھےپاکستانی تجارتی مشن نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے درخواست کی ہے کہ روسی فیصلے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ برآمد کنندگان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

    واضح رہے کہ روس نے مئی 2025 میں پنجاب سے آلو کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بعض کھیپوں میں پوٹیٹو ٹیوبر موتھ اور ٹماٹو ولٹ وائرس کی موجودگی پائی گئی تھی اس کے بعد پاکستان نے فروری میں روسی حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا اور کیڑوں و بیماریوں سے پاک فصل کے ثبوت، لیبارٹری رپورٹس اور دیگر تکنیکی دستاویزات فراہم کیں، جن کے بعد روس نے پاکستانی فائیٹو سینیٹری نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ادھر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (PHDEC) بھی پاکستانی برآمد کنندگان کو روسی منڈی سے فائدہ اٹھانے کے لیے ورچوئل کاروباری ملاقاتوں کا انعقاد کر چکی ہیں۔

    پاکستان میں اس سال آلو کی ریکارڈ پیداوار تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن رہی ہے، جس میں سے تقریباً 40 لاکھ ٹن اضافی پیداوار برآمد کے لیے دستیاب ہے۔ ماہرین کے مطابق روسی منڈی دوبارہ کھلنے سے اضافی ذخائر کی کھپت ممکن ہوگی، مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام آئے گا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور ملکی برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

    یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ طورخم سرحد کی بندش کے بعد پاکستان چین اور ایران کے راستے وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات کے لیے راستوں کا جائزہ لے رہا تھا۔ اس سیزن میں پیداوار 12 ملین میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جس میں سے تقریباً 4 ملین میٹرک ٹن پیداوار وسطی ایشیا اور دیگر مقامات کو برآمد کرنے کے لیے اضافی قرار دی گئی-

  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے-

    بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کی کمی سے 4ہزار 125ڈالر کی سطح پر آگئی آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 34 ہزار 936 روپے ہوگئی ہے اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2143 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 72 ہزار 887 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

    اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 20سینٹس کی کمی سے 60ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آگئی،کمی کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 120روپے کی کمی سے 6ہزار 559روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 103روپے کی کمی سے 5ہزار 623روپے کی سطح پر آگئی-

    ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی سونے کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کمی ہوئی تھی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کم ہوئی تھی،عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 174 ڈالر پر آگیا تھا۔

  • وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا

    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کردیا، جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزار روپےسے سرمایہ کاری کی جاسکے گی۔

    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے،انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کےعمل کوتیزرفتار بنائےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کےلیےآسانیاں پیدا ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ جازکیش ایپ کےذریعے 5ہزارروپےسے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے،نوجوانوں کوسرمایہ کاری کی جانب راغب کررہےہیں،معاشی تر قی کےلیےنجی شعبے کااہم کردار ہے،اسٹاک مارکیٹ میں بھی سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہوا ہے انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا،انویسٹ پاک پورٹل جیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اہم سنگ میل ہیں،معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنائے گا-

    گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاانویسٹ پاک پورٹل کے افتتاح کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مؤثراقدامات کئے جارہے ہیں،انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کرداراداکرے گا،ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے،ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں تیزی آئے گی،انویسٹ پاک پورٹل سے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر ہوں گی،جدید ڈیجیٹل نظام سے شفافیت اور سہو لت میں اضافہ ہوگا-