Baaghi TV

Category: کاروبار

  • رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    رواں مالی سال کی پہلی ششماہی: ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ

    کراچی: رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ملکی تجارت اور معیشت کو بڑا دھچکا پہنچا۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مختلف شعبوں کی برآمدات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے غذائی اجناس کی برآمدات میں 40.29 فیصد کمی ہوئی، جس کا حجم 2 ارب 36 کروڑ ڈالرز تک رہ گیا گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات تقریباً 4 ارب ڈالرز تھیں اسی طرح چاول کی برآمدات میں 49.90 فیصد کمی، سبزیوں کی برآمدات میں 36.80 فیصد کمی، مقامی خشک میوہ جات کی برآمدات میں 63.78 فیصد کمی اور پلاسٹک کے سامان کی برآمدات میں 43.66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    فارماسوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں 28.67 فیصد کمی جبکہ ٹرانسپورٹ کے سامان کی برآمدات میں 36.51 فیصد کمی دیکھی گئی اس کے برعکس ٹیکسٹائل شعبہ اپنی برآمدات میں معمولی اضافہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا اور اس دوران ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 16 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گی تاہم مجموعی برآمدات میں کمی کے باعث معیشت پر دباؤ برقرار ہے۔

    ماہرین کے مطابق برآمدات میں کمی کی بنیادی وجوہات عالمی طلب میں کمی، برآمدی لاگت میں اضافہ، لاجسٹک اور مارکیٹ رسائی کے مسائل، اور عالمی منڈیوں میں مسابقتی دباؤ ہیں،ماہرین نے اس رجحان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومتی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

  • سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    سولر پینل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

    ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک اور نمایاں اضافے کا رجحان سامنے آ گیا ہے۔

    مقامی مارکیٹوں میں 585، 645 اور 720 واٹ کے حامل درآمدہ چینی سولر پینلز کی قیمتوں میں اوسطا پانچ ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا ہےقیمتوں میں اضافے کے بعد 585 واٹ کے سولر پینل کی قیمت 16 سے 17 ہزار تک بڑھ کر 20 سے 21 ہزار، 645 واٹ ، کی قیمت 20 ہزار سے بڑھ کر 24 سے 25 ہزار جبکہ 720 واٹ کے پینل کی قیمت بڑھ کر 30 سے 35 ہزار روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

    عالمی سطح پر چاندی، تانبے کی قیمت میں اضافہ سولر کمپنیوں کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ بتائی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 5 ماہ میں فی واٹ سولر پینل کی قیمت 22 روپے سے بڑھ کر 33 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

  • حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ

    حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ

    ‎حکومتی اقدامات سے ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ مالی سال 2025 میں وفاقی حکومت نے ٹیکس اور لیویز کی مد میں 13 ٹریلین روپے سے زائد رقم جمع کی۔ یہ وصولیاں ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) کے تقریباً 11.3 فیصد کے برابر ہیں۔
    ‎موجودہ رفتار جاری رہنے پر وفاقی ٹیکس وصولیاں جون 2028 تک جی ڈی پی کے 15 فیصد ہدف کو حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ مشیرِ خزانہ خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں کو وفاق کی طرز پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔
    ‎صوبائی حکومتیں مجموعی طور پر جی ڈی پی کے صرف 0.85 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہیں، حالانکہ ان کے پاس خدمات، زراعت جیسے مؤثر ٹیکس ذرائع موجود ہیں۔ مشیرِ خزانہ نے زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کو مل کر متوازن اصلاحات لانے چاہییں تاکہ ہر سطح پر ٹیکس وصولی مضبوط ہو۔
    ‎وفاقی حکومت کی جانب سے 13 ٹریلین روپے کی وصولی ایک حوصلہ افزا قدم ہے، جس سے ٹیکس اصلاحات کی مثبت سمت واضح ہوتی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی،

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز زبردست تیزی،

    
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروباری ہفتے کے آخری دن تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے کو ملا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں اضافہ ہوا۔
    ‎ابتدائی طور پر ہنڈرڈ انڈیکس 1,881 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 183,338 پر پہنچ گیا اور کچھ دیر بعد مجموعی طور پر 2,575 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران مارکیٹ میں مزید تیزی آئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 3,152 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 600 سے تجاوز کر گیا۔
    ‎آج ڈیڑھ گھنٹے میں اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس تقریباً 1.7 فیصد اوپر گیا، جس سے سرمایہ کاروں میں اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا۔

  • ‎وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ‎وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

    ‎وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔
    ‎نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
    ‎پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قیمتیں آئندہ پندرہ روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

  • 
اگلے سال پاکستان ریلوے کے لیے مناسب بجٹ دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    
اگلے سال پاکستان ریلوے کے لیے مناسب بجٹ دیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف

    
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مناسب بجٹ مختص کیا جائے گا، کیونکہ ریلوے کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات دہائیوں سے ناگزیر تھے۔
    ‎وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کی کارکردگی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ریلوے کے موجودہ نظام، اصلاحاتی اقدامات اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔
    ‎وزیراعظم نے کہا کہ نجی شعبے کے ماہرین سے مشاورت اصلاحاتی عمل کا اہم حصہ ہے اور ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
    ‎اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ریلویز کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ ہفتے ریلوے کی بہتری اور ترقی سے متعلق جامع روڈ میپ پیش کرے۔

  • پنجاب بھر میں گندم ریٹس میں 700 روپے فی من تک کا اضافہ

    پنجاب بھر میں گندم ریٹس میں 700 روپے فی من تک کا اضافہ

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم ریٹس میں 700 روپے فی من تک کا اضافہ ہوگیا، دس روز میں 3700 روپے فی من گندم کا ریٹ 4400 روپے ہوگیا۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں 10 اور 20 کلو سستے آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں گندم فی من 4800 روپے ہوگئی، گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم کا فی من ریٹ 4500 روپے ہوگیا، ملتان میں 4450، بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4400 روپے جبکہ اسلام آباد میں بھی گندم کا ریٹ فی من 4400 روپے تک پہنچ گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے متعدد علاقوں میں سستا آٹا نایاب، ہوگیا، 15 کلو آٹے کا تھیلا 1750 روپے میں فروخت ہونے لگا۔مرکزی چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت کے باعث گندم مہنگی کی۔ڈی ڈی فوڈ محکمہ خوراک کا کہان ہے کہ آٹے کی قلت نہیں، بازار میں وافر مقدار میں موجود ہے، 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا دکانوں پر دستیاب ہے۔

  • 
پاکستان اگلے 3 سال میں 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا

    
پاکستان اگلے 3 سال میں 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرے گا

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اگلے تین سال کے دوران 2.75 ارب ڈالر مالیت کے بین الاقوامی بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ رواں ماہ کے آخر یا فروری میں 25 کروڑ ڈالر مالیت کے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تیاری ہے، جس کی مالیت بتدریج ایک ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈز کے علاوہ چینی مارکیٹ اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ سے بھی سرمایہ کاری حاصل کی جائے گی۔ اگلے مالی سال تک بانڈز کا حجم بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔
    ‎بین الاقوامی بانڈز کے اجرا سے بیرونی کمرشل فنانسنگ میں بہتری آئے گی اور آنے والے برسوں میں مالیاتی خلا کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق عالمی ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آرہی ہے، اور میکرو اکنامک صورتحال میں مزید استحکام سے بیرونی سرمایہ کاری کے مواقع بڑھیں گے۔

  • پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل کراس بارڈر ادائیگیوں کے مفاہمتی معاہدے  پر دستخط

    پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ڈیجیٹل کراس بارڈر ادائیگیوں کے مفاہمتی معاہدے پر دستخط

    
وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی و پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے حکومتِ پاکستان اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان مفاہمتی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
    ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی ورلڈ لبرٹی فنانشل کی منسلک کمپنی ہے۔ مفاہمتی معاہدے کے تحت سرحد پار لین دین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کی تیاری پر تعاون کیا جائے گا۔
    ‎معاہدے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب جبکہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر زیکری وٹکوف نے دستخط کیے۔

  • سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    ایران امریکا کشیدگی سے خطے میں غیریقینی صورتحال سے عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند سطح پر آگئی ہیں۔

    آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کا اضافہ ہو گیاہے،4300 کے اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162روپے پر پہنچ گئی ہے دس گرام سونے کے نرخ میں 3 ہزار 687 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 16ہزار 805 روپے ہو گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 43 ڈالر اضافہ ہونے سے فی اونس قیمت 4638 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت یکدم 500روپے کے اضافے سے 9ہزار 575روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 429روپے کے اضافے سے 8ہزار 209روپے کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

    اڈیالہ جیل میں بااثرقیدی کا دوسرے پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

    وزیراعلیٰ کی جانب سے گوجرخان میں علماء الاؤنس کارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کی کمی