Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کشف الاسرار:  کرونا اور حقائق   تحریر: کاشف علی ہاشمی

    کشف الاسرار: کرونا اور حقائق تحریر: کاشف علی ہاشمی

    تحریر کاشف علی ہاشمی
    کشف الاسرار
    کرونا اور حقائق

    اس وقت پچھلے سال سے دنیا میں اچانک اک دھماکہ چوکڑی شروع ہوئی کرونا کے نام پر اور ساری دنیا کو بند کر دیا گیا کہیں دیر سے اور کہیں جلدی لیکن اسقدرعجیب و غریب خبریں پھیلائیں گئیں تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹ پر مبنی خوف عالمی سطح پر بیچا گیا دیکھئے ہمارا ہر گز مطلب نہیں کہ کرونا نہیں ہے یا آپ احتیاط نا کریں بلکہ بلکہ ہمارا مطلب ہے یہ اتنا زوردار نہیں ہے جتنا پروپیگنڈا کیاجارہا ہے بلکہ کوڈ پہلے بھی بھی موجود تھا اب کوڈ 19 آگیا ہے-

    اس حوالے سے دنیا بھر میں جھوٹی خبریں پچھلے سال اٹلی وغیرہ اور امریکہ سے آئیں تھیں جبکہ اس سال یہ خبریں انڈیا سے آرہی ہیں عالمی سطح ٹیسٹ کٹوں کے جعلی ہونے کے کیسز سامنے آئے جسے بی بی سی جیسے اداروں نے رپورٹ کیا دنیا میں آنے والے ایونٹس کی پشین گوئیاں کرنے والے عالمی میڈیا کے اداروں نے اس پر صاف صاف کہا کہ وہ دنیا کو کنٹرول کرنے جارہے ہیں ہر چیز انڈر کنٹرول ہے ٹرمپ جیسوں نے کہا کہ ہم نے دنیا سے فراڈ کیا تھا مگر ہمارے بزر جمہر اس کو ہر صورت جان لیوا ثابت کرنے پر تیار ہیں-

    کتنے ڈاکٹروں نے کہا کہ معاملات جو بتائے جارہے ہیں ایسے ہے نہیں خود اک قریبی جاننے والے پروفیسر ڈاکٹر نے کہا کہ یہ اللہ پر ایمان رکھو بیماری کچھ نہیں پروپیگنڈا ذیادہ ہے ٹھیک ہے آپ احتیاط کریں لیکن ملک کو لاک ڈاون کرنا جیسا کہ حکومتی مشینری کے پرزے اس پر بہت اصرار کر رہے ہیں مگر عمران خان نے بارہا اس کو ریجیکٹ کیا ہے-

    عمران خان کو اس خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ اس نے ملک میں غریب لوگوں بارے سوچا ہے اب بھی عمران خان نے کہا کہ وہ فوج مقرر کریں گے مگر لاک ڈاون نہیں کریں جبکہ اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر احتیاط نا کی گئی تو لاک ڈاون لگا دیا جائے گا-

    سارا دن میڈیا پر خبریں دینے والے میڈیا اینکرز اور سیاستدان خود کوئی احتیاط نہیں کر رہے لیکن عوام کو وبال میں ڈالا ہوا ہے فواد چوہدری کی سالگرہ پر یہ سب بغیر کسی ماسک اور کسی فاصلے بنا بیٹھے تصویریں بنواتے یعنی ان کو حقیقت پتہ ہے ورنہ انکو 10% یقین ہوتا تو خود کبھی ایسے نا بیٹھتےاور قومی اسمبلی کے اجلاس میں دیکھ لیں نا فاصلہ نا ماسک اور غریب کو پسنے کے لیے سب متفق ہیں-

    اسی طرح یہ بھی بات سامنے آرہی ہے کہ عالمی سطح سے دباو ہے بل گیٹس نے کہا تھا کہ 2021 تک سکول نہیں کھلیں گے آپ دیکھ لیں کسی کی جرات نہیں ہے دنیا اسوقت چند ہاتھوں میں یرغمال نظر آتی ہے اور نامعلوم مصلحتوں کے تحت حکومتیں بھی جھکتی نظر آتی ہیں لیکن ہمارے ہاں ہر چیز کو کانسپریسز تھیوری کے نام پر ریجیکٹ کرنا بھی بہت آسان ہے لیکن ہمیں کچھ فیکٹس پر بھی غور کرنا چاہیے اپنے محلے علاقے کا سروے کریں ڈیتھ ریٹ کیا چل رہا ہے-

    اس وقت بہت کچھ جو پہلے کبھی نہیں ہوا وہ ہورہا ہے جوکہ حکومتوں پر بیرونی دباو ظاہر کرتا ہے ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ترک صدر اخبار فروش اور انڈین مودی چائے فروش دنیا اکثر حکومتیں زبردستی لائی گئی ہیں یقینًا آپ بہت سی باتوں میں اختلاف کر سکتے ہیں ہمارے نقطہ نظر میں فرق ہوسکتا ہے مگر پانامہ کو عالمی سطح پر کونسی قوت لے کر آئی تھی جو ریاستوں کے سربراہوں سے بھی ٹکرا گئی ؟ –

    خیر ہم کرونا کی بات کر رہے ہیں کہ بہت سی درست خبروں کو۔میڈیا نے نہیں پھیلایا اور بہت سے فیک نیوز انٹرنیشنل میڈیا پر چلیں جس پر بعد میں ثابت ہوا اقرار کیا گیا کہ جھوٹ بولا گیا ہے-

    مگر اس پر ایسی کہانیاں بیان کی گئیں کہ الامان والحفیظ کہ جی اک بندہ اپنے گھر بیٹھا تھا وہ بالکل باہر نہیں گیا لیکن یہ ہوا کہ اسے کوڈ ہو گیا تحقیق کی تو پتہ چلا کہ آن لائن سامان منگوایا گیا تھا ڈلیوری والے لڑکے کو تھا جس سے اس شخص میں منتقل ہوا مگر حیرت انگیز طور پر باقی افراد جو ساتھ رہتے تھے ان کو نہیں ہوا اب ہم اس پر کچھ آپ سے شئیر کرتے ہیں-

    رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا: ”لَا عَدْوٰی وَلَا صَفَرَ وَلَا ھَامَۃ“یعنی نہ بیماری کا اُڑ کر لگنا ہے، نہ صَفَر کی نحوست ہے نہ اُلّو کی نحوست ہے۔ ایک اعرابی نے عرض کی: یارسولَ اللہ! پھرکیا وجہ ہے کہ میرے اونٹ مٹی میں ہرن کی طرح (چست،تندرست و توانا)ہوتے ہیں،تو ایک خارش زدہ اونٹ ان میں داخل ہوتا ہے اور ان کو بھی خارش زدہ کر دیتا ہے ؟تو حضور علیہ الصّلوٰۃو السَّلام نے فرمایا: پہلے کو کس سے خارش لگی ؟(بخاری،ج4،ص26،حدیث:5717

    یہاں ہم جذام والی حدیث کو پڑھیں کہ کوڑھی سے ایسے بھاگو جیسے شیر سے بھاگتے ہو اور یہ دونوں حدیثیں صحیح ہیں تو انکا جمع و تطبیق یہ ہے کہ کوئی بھی بیماری از خود متعدی نہیں ہے بلکہ وہ اللہ کی معیشت سے لگتی ہے اس لیے وباوں میں لوگوں کی جس تعداد نے شکار ہونا ہوتا ہے وہ ہو کر مر جاتی ہے اور جس نے بچنا ہوتا ہے وہ بچ جاتے ہیں احتیاط کریں مگر لاک ڈاون اور کریک ڈاون سے جو حالات ہو سکتے ہیں اس پر انشاءاللہ تفصیلی الگ مضمون لکھوں گا –

    مسلم شریف کی ایک روایت میں ہےکہ سال میں ایک رات ایسی آتی ہے کہ اُس میں وَبا(یعنی بیماری) اُترتی ہے جو برتن چھپا ہوا نہیں ہے یا مَشک کا منہ بندھا ہوا نہیں ہے اگر وہاں سے وہ وَبا گزرتی ہے تو اُس میں اُتر جاتی ہے۔

    (مسلم ، ص1115 حدیث : 2014
    یعنی وبا اوپر سے نازل ہوتی ہے یعنی آپ کسی بیمار سے نہیں ملتے اچانک محلے علاقے میں آپکو ایک مرض کے مریض نظر آتے ہیں جو اس بات کی دلالت ہے کہ وبا اوپر سے ناذل ہوتی ہے احتیاط کریں مگر اس کو اس طرح مت مسلط کریں کہ ملکی معیشت کا پہیہ رک جائے اور مہنگائی کی چکی میں پسے لوگ بے روزگاری کے بوجھ میں کچلے جائیں –

    پوری میڈیا مشینری کے بے پناہ پروپیگنڈے کے باوجود ڈیتھ ریٹ میں بڑھوتری کے بجائے کمی آگئی ہے کیونکہ نارمل ڈیتھ ریٹ ڈیلی ڈیڑکھ لاکھ ہے 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق جبکہ آج 16 17 گھنٹو میں اعدودوشمار 118000 ہیں

  • شگفتہ اعجاز بھی کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل

    شگفتہ اعجاز بھی کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز انٖڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی ہے شگفتہ اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں۔

    جبکہ تصویر میں اداکارہ ارسہ غزل بھی موجود ہیں جو شگفتہ اعجاز کی تصویر خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں-

    شگفتہ اعجاز نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ اُنہوں نے ویکسین لگوالی ہے۔

    شگفتہ اعجاز نے مزید بتایا کہ اور یہاں ارسا غزل نے میری تصویر خراب کرنے کی ٹھان لی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی ، راحت کاظمی ،جاوید شیخ ، حنا خواجیہ بیات ، سمی راحیل ،ثمینہ پیرزادہ، بشریٰ انصاری، ندا یاسر، یاسر نواز، عفت عُمر، ارمینا خان،میرا اور ریما خان نے کورونا ویکسین لگوچکے ہیں-

    ندا یاسر نے کورونا ویکسین لگوالی

  • ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

    ثمینہ پیرزادہ کورونا کی اس مشکل گھڑی میں عبدالستار ایدھی کویاد کرنے لگیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ کورونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یاد کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’اس دُنیا کو عبدالستار ایدھی صاحب جیسے نیک لوگوں کی شدید ضرورت ہے۔‘


    اداکارہ نے کہا کہ میں عبدالستار ایدھی صاحب کو بہت زیادہ یاد کررہی ہوں کاش! آج ایدھی صاحب انسانیت کی خدمت کرنے کے لیے زندہ ہوتے۔

    دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال سے اسپتالوں میں طبی سامان اور سہولتوں کی کمی کے پیشِ نظر ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں 50 ایمبولینس سمیت ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کی ٹیم بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

    واضح رہے کہ انسانیت کی خاطر اپنی زندگی وقف کرنے والی معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی شدید علالت کے باعث 8 جولائی 2016 کو انتقال کر گئے تھے-

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کا مودی کو خط

  • عمران خان کو کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،بلاول

    عمران خان کو کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،بلاول

    عمران خان کو کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا،بلاول
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہک پاکستان پیپلزپارٹی کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے کڑے وقت میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے،پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں کرونا وائرس حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج قابو سے باہر ہوچکا ہے، اگر بروقت لاک ڈاؤن کرلیا جاتا تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو بآسانی روکا جاسکتا تھا، ویکسی نیشن وہ واحد طریقہ ہے کہ جس کو اختیار کرکے کرونا وائرس اور اس کے نتیجے میں لاک ڈاؤن سے ہونے والی معاشی مشکلات سے بچا جاسکتا ہے، عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ کرونا وائرس کو قابو کئے بغیر ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کرنا ممکن نہیں، عمران خان کو کرونا وائرس ریلیف فنڈ کے ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا، عمران خان بتائیں کہ کرونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے جو ٹائیگر فورس بنائی تھی، کیا وہ ناکام ہوگئی؟

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر وائرس کی وہ برطانوی قسم ہے جو حکومتی نااہلی کی وجہ سے ائیرپورٹس پر کڑی نگرانی نہ ہونے کے سبب ملک میں آئی، عمران خان نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے باوجود قرنطنیہ میں پانچ رکنی اجلاس کی سربراہی کی،جس ملک کا وزیراعظم کرونا وائرس کا شکار ہوکر احتیاط نہ کرے، اس ملک میں عام آدمی کیسے ایس او پیز کا خیال کرے گا، نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکمران کی غلط حکمت عملی کے سبب کرونا وائرس کی تیسری لہر ملک میں قابو سے باہر ہورہی ہے،پی ٹی آئی حکومت کی کرونا سے بچاؤ کی مؤثر آگاہی مہم نہ چلانے کی وجہ سے ملک میں ایس او پیز پر رضاکارانہ عمل کا رجحان تقریبا ختم ہوچکا ہے، دنیا کرونا ویکسین لگا کر وبا سے باہر نکل رہی ہے اور بدقسمتی سے ملک میں ویکسین نہ ہونے کے برابر ہے،اگر موجودہ رفتار سے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جاتی رہی تو پاکستان میں تین سے زائد سالوں میں صرف 20 فیصد آبادی کو ویکسین لگ سکے گی حکومت اگر چاہتی تو بروقت بڑے پیمانے پر کرونا ویکسین خرید سکتی تھی مگر عمران خان کی کوشش مفت امدادی ویکسین کا حصول رہی، چین اگر ویکسین عطیہ نہیں کرتا تو پاکستان میں فوری طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ڈوز فراہم کرنے کا سلسلہ نہ شروع ہوپاتا، پی ٹی آئی حکومت کی کرونا ویکسین کی بروقت بڑے پیمانے پر خریداری میں مکمل ناکامی کا خمیازہ پاکستان کے عوام بھگت رہے ہیں، دنیا میں چند سو روپوں کی کورونا ویکیسن کی ایک خوراک کی قیمت پاکستان میں ہزاروں روپے میں ہے،کرونا وائرس کی ویکسین مفت یا کم از کم عالمی منڈی کی اصل قیمت کے مطابق ملنا عوام کا بنیادی حق ہے،پنجاب کی وزیرصحت کے بیان کہ لوگ ویکسین اپنی ذمہ داری پر لگوائیں، ہم ذمہ دار نہیں، سے عوام میں ویکسین سے متعلق خوف اور شک پیدا ہوگیا،وفاقی حکومت کرونا وائرس کے حوالے سے اب تک ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے قابل ذکر اقدامات نہیں کرسکی ہے، پاکستان کے دیگر صوبوں کو سندھ حکومت کی طرز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرنا ہوں گے،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر 10 لاکھ میں سے 73 ہزار 337 افراد کے کرونا ٹیسٹ ہوئے جبکہ پنجاب میں ہر 10 لاکھ میں سے 40 ہزار 35 افراد کے کرونا ٹیسٹ ہوئے، سندھ حکومت محدود وسائل اور اختیارات کے باوجود صوبے کے عوام کو کرونا سے بچانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی،پاکستان پیپلزپارٹی کرونا وائرس سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت کی نااہلی کو ہر فورم پر بے نقاب کرتی رہے گی،

  • نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

    نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے نئی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر مدد کیلئے سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

    نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔


    اداکارہ نے دہلی کے شانتی مکنڈ اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں آکسیجن کا بحران آگیا ہے اور ایسے میں ممبئی میں اس اسپتال کیلئے کچھ آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں لیکن مشکل یہ ہے کہ ان آکسیجن سلنڈرز کو ممبئی سے دہلی بھیجنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔

    اداکارہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلنڈرز دہلی پہنچانے میں ان کی مدد کریں۔

    چند گھنٹوں بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بتایا کہ شانتی اسپتال میں آکسجین کی کمی پوری ہوگئی ہے اور یوں مجھے سلنڈرز بھیجنے کیلئے مزید وقت مل گیا ہے، اس دوران مدد کرنے پر سب کی شکر گزار ہیں۔


    سشمیتا نے بتایا کہ آکسیجن سلنڈر ممبئی سے دہلی کے اسپتال کیلئے روانہ کردیے گئے ہیں۔

    سشمیتا سین کے اس اقدام پر کئی صارفین مدد کے لئے میدان میں آگئے-

  • آکسیجن کی کمی، ہسپتال میں داخل 20 کرونا مریض دم توڑ گئے

    آکسیجن کی کمی، ہسپتال میں داخل 20 کرونا مریض دم توڑ گئے

    آکسیجن کی کمی، ہسپتال میں داخل 20 کرونا مریض دم توڑ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسزمیں اضافہ، 4 بھارتی ریاستوں میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا

    ریاست مہاراشٹرا، اڑیسہ، کیرالہ اور کرناٹکا میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے،چاروں ریاستوں میں لاک ڈاؤن پیر کی صبح تک جاری رہے گا ، دوسری جانب نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں گزشتہ رات 20 افراد دم توڑ گئے ،جے پور گولڈن اسپتال میں ہلاکیتں آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئیں، ہسپتال میں آکسیجن کی کمی کا سلسلہ بدستوری جاری ہے اورآکسیجن کی صرف 30 منٹ کی سپلائی باقی بچی ہے۔ قبل ازیں قبل دلی کے سر گنگا رام اسپتال میں جمعہ کو آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 20 مریضوں کی موت ہوگئی تھی

    دہلی کے ایک اور میکس اسپتال کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن کی بھاری قلت ہے۔ میکس سمارٹ اسپتال، میکس اسپتال ساکیت میں کچھ گھنٹوں کی آکسیجن باقی ہے، لہذا فوری آکسیجن درکار ہے۔ آکسیجن نہ ملی تو کئی جانوں کو خطرہ ہے

    دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

  • آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    آغا علی نے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے طلبہ کے حق میں آواز اٹھا دی

    پاکستان کے معروف اداکار آغا علی خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث طلبہ کے امتحانات ملتوی کرنے کے لئے آواز اٹھا دی۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکار آغا علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے پورے ملک سے طلباء کی جانب سے سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے ہیں، جس میں سبھی کا کہنا ہے کہ تقریبا تمام انسٹیٹیوٹ ، اسکول اور کالجز کی بندش کے باعث آن لائن کلاسز لیں۔


    اداکار نے کہا کہ کورونا وائرس دن بدن زندگیاں نگلتا جارہا ہے لہذا طلبہ کی زندگیوں کو کسی خطرے میں ڈالنے سے بہتر ہے گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعت میں پروموٹ کردیا جائے یا امتحانات ملتوی کردیئے جائیں۔
    https://twitter.com/muhammad_zayan_/status/1385532923298951168?s=20
    آغا علی کی پوسٹ پر طالبعلموں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سر پلیز آپ دوسری سیلیبرٹیز کو بھی بولیں وہ بھی حکومت سے ایگزامز کینسل کرنے کا بولیں کیونکہ انہوں نے صرف 4 مہینے کالجز اور سکولز کھولے ہیں جن میں ہمارا سلیبس بھی مکمل نہیں ہوا-


    ۔آغا علی نے حکومت سے طلبا کے سابقہ ریکارڈز کی بنیاد پر ان کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست کی۔ان کا کہنا تھا کہ پورا ملک شدید دباﺅ کا شکار ہے اور اس سے طلبہ کو ذہنی پریشانی کا سامنا ہے-

    واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکارعاصم اظہر اور وقار ذکاءبھی طلباءکے حق میں آواز اٹھا چکے ہیں۔

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا…

    کلاس اول سے ہشتم تک سکولوں کوبندرکھنے کے فیصلے کی توسیع کی مذمت کرتا ہوں:کاشف مرزا

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست

  • بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    بھارت میں کرونا بحران کا مودی ذمہ دار،عالمی میڈیا بھی برس پڑا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے قہر مچا دیا، انسان سڑکوں پر تڑپ تڑپ کر جانیں دینے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، ہسپتال بھر گئے، آکسیجن کی کمی ہو گئی،شہریوں کے دکھوں کا مداوا کرنے والا کوئی نہیں

    بھارت میں کرونا کی تازہ ترین صورتحال پر میڈیا کے عالمی اداروں نے بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید کی ہے اور بھارتیوں کی موت کی ذمہ دار قرار دیا ہے، عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کرونا کی صورتحال سے نمٹنے میں ناکام ہو گئے، کرونا ویکسین کی تیاری کے حوالے سے بھی مبالغہ آرائی کی گئی،

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جنہوں نے اپنی کامیابیوں کو نمایاں طور پر پیش کرنے کے لئے ایک ٹیم رکھی ہوئی ہے اب کرونا کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں کیونکہ نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ بیرون دنیا میں بھی مودی کو بھارتیوں کی موت کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے ،کرونا کی نئی لہر سے ہر بھارتی خوفزدہ ہے کہ پتہ نہیں کب اور کہاں تڑپ کر جان دے دے،ایسے میں عالمی میڈیا اداروں نے مودی پر تنقید کی ہے، بھارتی وزیراعظم مودی پر تنقید گزشتہ کئی برسوں میں ایسا پہلا موقع ہے کہ سب میڈیا کے ادارے مودی پر برس پڑے ہں، امریکہ کے مشہور اخبارات واشنگٹن پوسٹ ، دیوال اسٹریٹ جرنل ، برطانیہ کے دی گارڈین اور اسی طرح دیگر ممالک کے اخبارات نے مودی پر تنقید کی اور کہا کہ مودی کرونا بحران سے نمٹنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، مودی کے خلاف شہہ سرخیوں میں خبریں شائع کی جا رہی ہیں

    اخبارات کا کہنا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں مودی کورونا بحران سے نمٹنے کے بجائے انتخابی ریلیوں اور جلسوں میں مصروف رہے ہیں ۔ بالخصوص ریاست مغربی بنگال میں ان کے پے در پے انتخابی جلسے منعقد کئے گئے ۔ دیگر ریاستوں میں بھی انہوں نے اپنی پارٹی بی جے پی کے حق میں انتخابی مہم چلائی ۔ اس دوران بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا گیا اور آج مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 3.32 لاکھ سے زیادہ نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں ۔

    اخبارات نے یہ بھی لکھا کہ اب کرونا مریضوں کے حوالہ سے عالمی سطح پر امریکہ کا پہلا اور بھارت کا دوسرا نمبر ہے لیکن لگتا ہے کہ بھارت پہلے نمبر پر آ جائے گا ویکسین کی تیاری کےحوالہ سے مودی حکومت نے بلند بانگ دعوے کئے ۔لیکن چند ماہ میں صورتحال یہ ہوگئی کہ اب بھارت میں ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور مودی سرکار کو روس سے ویکسین لینی پڑی۔

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

     

  • ندا یاسر نے کورونا ویکسین لگوالی

    ندا یاسر نے کورونا ویکسین لگوالی

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کی مارننگ شو کی میزبا ن اور پروڈیوسر ندا یاسر نے بھی ویکسین لگوالی ہے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی جس میں ندا یاسرعالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہی ہیں –

    واضح رہے کہ اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں عدنان صدیقی، جاوید شیخ ، راحت کاظمی ، ثمینہ پیرزادہ، ریما خان ، بشریٰ انصاری ،عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، میرا اور ارمینہ خان و دیگر شامل ہیں-

    خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وبا کی تیسری لہر میں شدت آ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں وبا کے آغاز کے بعد ملک میں سب سے زیادہ یومیہ اموات ریکارڈ کی گئیں جب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 157 اموات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 52 ہزار سے زیادہ ٹیسٹس کے بعد ملک بھر میں 5908 متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے اور مثبت ٹیسٹس کی شرح 11.27 فیصد رہی۔

  • جو لوگ کورونا کی حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں   فاطمہ ثنا شیخ

    جو لوگ کورونا کی حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں فاطمہ ثنا شیخ

    بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ کورونا وائرس کو حقیقی نہیں سمجھتے وہ غلط فہمی کا شکار ہیں-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کورونا وائرس کی کوئی حقیقت نہیں، وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ وبا کسی کو بھی لاحق ہوسکتی ہے صرف ان لوگوں کو ٹیسٹ کروانا چاہئے جن میں اس کی علامات ہوں اس طرح صحت کے نظام پر بوجھ نہیں پڑے گا۔

    گزشتہ ماہ کورونا کا شکار ہونے والی اداکارہ نے وبا کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کے دوران پہلے دس روز تکلیف میں رہیں، لیکن کیونکہ میں نوجوان ہوں اور کوئی دوسری بیماری نہیں تھی اس لیے صحتیاب ہوگئی۔

    ثنا شیخ نے کہا کہ ہم سب کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کورونا کسی کو بھی لگ سکتا ہے لوگ سمجھتے ہیں کہ ماسک پہننے کی کوئی ضرورت نہیں ہے تو یہ سمجھ لیجئے کہ یہ حقیقت ہے اور ہر دوسرا شخص یہ جانتا ہے کہ وہ اس میں مبتلا ہوسکتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ خوش قسمت ہیں جو اس سے نبرد آزما ہوجاتے ہیں جبکہ دیگر اس سے بچنے کی جدوجہد کرتے ہیں، جس چیز پر عمل کرکے ہم محفوظ رہ سکتے ہیں وہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا