Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    دہلی میں ہیلتھ ورکر کرونا کا شکار ہوئی تو بیڈ ملا نہ شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کیلئے جگہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ہے، ایک ایک روز میں لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں

    بھارت میں کرونا سے اتنی اموات ہو رہی ہیں کہ لواحقین آخری رسومات ادا کرنے کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ایک خاتون ہیلتھ ورکرز کی کرونا سے موت کے بعد ہوا، جب خاتون ہیلتھ ورکرز کی کرونا سے موت ہوئی تو کسی شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کے لئے جگہ نہیں ملی جس پر بیٹے نے اپنی ماں کی لاش کو دو دن تک گھر میں رکھا

    دہلی کے نتیش کمار کا کہنا ہے کہ اسکی ماں ایک ہیلتھ ورکر تھیں، کرونا سے موت ہو گئی لیکن دہلی کےکسی شمشان گھاٹ میں آخری رسومات ادا نہ ہو سکیں کہیں لکڑیوں کا مسئلہ تھا کہیں کچھ اور، اور اس طرح مجھے دو دن تک انتظار کرنا پڑا ،اس عرصے میں میں نے اپنی ماں کی لاش کو گھر میں رکھا اور دو دن بعد ایک عارضی شمشان گھاٹ میں اضافی پیسے دے کر آخری رسومات ادا کیں جو ایک پارکنگ میں بنایا گیا ہے

    نتیش کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکر ہونے کے باوجود میری ماں کو دہلی کے ہسپتال میں بستر نہیں ملا پھر شمشان گھاٹ میں رسومات کے لئے جگہ نہیں ملی حکومت صرف دعوے کر رہی ہے باقی کچھ نہیں کر رہی

    جیتندر سنگھ شنٹی جو شمشا گھاٹ میں کام کرتے ہیں کا کہنا ہے کہ پارکنگ ایریا میں بنائے گئے اس عارضی شمشان گھاٹ میں 60 میتوں کی آخری رسومات ادا ہو چکی ہے ایسے حالات کا کوئی تصوربھی نہیں کر سکتا تھا ۔5 سال کے بچے 15 سال کے بچے اور 25 سال کے نوجوانوں کی آخری رسومات ہوتے وہ دیکھ رہے ہیں ،

    دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    بھارت میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کتنے لوگوں کی موت ہوئی؟

  • انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے گا

    انڈیا 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوا رہا ہے-

    باغی ٹی وی :خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران آکسیجن کی شدید کمی کے باعث انڈین وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ 23 موبائل آکسیجن پلانٹس جرمنی سے بذریعہ ہوائی جہاز منگوائے جا رہے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ یہ آکسیجن پلانٹس فوج کے زیر انتظام چلنے والے ہسپتالوں میں لگائے جائیں گے جہاں کوویڈ کے مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    امید ہے کہ یہ پلانٹس اگلے ایک ہفتے میں انڈیا پہنچ جائیں گے۔

    یاد رہے کہ انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24گھنٹوں میں 346786 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ 2624 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ملک میں اب تک 13 کروڑ ویکسین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

    اس طرح انڈیا میں اب مجموعی طور پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ متاثرین کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ تقریباً ایک لاکھ نوے ہزار افراد کی مجموعی طور پر ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • کرونا کی تیسری لہر، بچے بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

    کرونا کی تیسری لہر، بچے بھی کرونا کا شکار ہونے لگے

    کرونا کی تیسری لہر، بچے بھی کرونا کا شکار ہونے لگے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تیسری لہر میں شدت آ چکی ہے، مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق ایک ہی روز میں ایک سے 10 سال کی عمر کے مزید 2 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں یکم اپریل سے اب تک کوروناکے باعث 7 بچوں کی اموات ہو چکیں یکم فروری سے اب تک کورونا کے باعث 1 سے 10 سال کی عمر کے 14 بچے جان سے جا چکے کورونا کے باعث اب تک1 سے10 سال تک کے 47 بچے جاں بحق ہو چکے ہٰیں کورونا کی پہلی لہر کے شروع سے 30 جولائی تک 12 بچے کورونا سے جاں بحق ہوئے،یکم اگست 2020 سے رواں سال 31 جنوری تک 21 بچے جاں بحق ہوئے کورونا کی پہلی دو لہر میں مجموعی طور پر 31 جنوری 2021 تک 33 بچے جاں بحق ہوئے ہیں.

    بلاول کے تھر پارکر میں رواں برس کتنے بچے جاں بحق ہوئے؟ حکومتی نااہلی کی بدترین مثال

    سندھ کے علاقہ تھر پارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 157 اموات ہوئی ہیں- کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے این سی او سی نے گزشتہ روز پابندیاں نافذ کی ہیں

  • کوویڈ ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا حکومت اور نظام ناکارہ ہو چکے ہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی شدید خطرے میں ہیں    بھارتی ڈاکٹر کا پیغام

    کوویڈ ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا حکومت اور نظام ناکارہ ہو چکے ہیں پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی شدید خطرے میں ہیں بھارتی ڈاکٹر کا پیغام

    ممبئی : ساسون جنرل ہسپتال مہاراشٹر کےڈاکٹر پردیپ سینہا نے اپنے پیغام میں کورونا کے حوالے سے تشویشناک حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے اس وبا کی نئی علامات کے بارے میں بتایا ہے-

    باغی ٹی وی : انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ COVID19 کی موجودہ لہر نہایت ہی خطرنا ک ہے یہ وائرس اب سیدھے پھیپھڑوں پر حملہ کر رہا ہے۔ اس میں بخار یا کھانسی کی علامات نہیں ہیں۔ صرف جسمانی تکلیف ، کمزوری ، بھوک میں کمی جیسی علامات مریض میں پائی جاتی ہیں جبکہ مریض معمولی حالت سے لے کر انتہائی زندگی سے آٹھ سے دس گھنٹوں کے اندر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں –

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال میں COVID19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کو زیادہ خطرہ لاحق ہے کیونکہ ان کا سانس کا نظام اب بھی پوری طرح سے ٹھیک نہیں ہوا ہے۔ جب ان پر نیا وائرس حملہ کرتا ہے تو ان کی اموات کی شرح بہت زیادہ ہوجاتی ہے۔

    اس کے حوالے سے ہمیں ہندوستان بھر سے اعداد و شمار مل رہے ہیں اور یہ صرف تشویشناک نہیں ہے ، یہ تاریخی تناسب کی قطعی تباہ کن صورتحال ہے۔ہمیں شک ہے کہ پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سبھی اب وائرس کی نئی تغیرات کا سامنا کر رہے ہوں گے اور ہندوستان کی طرح ہی ایک سنگین صورتحال کا سامنا کریں گے۔

    انہوں نےکہا کہ بھارت کے خاص طور پر شمال مشرقی علاقوں کے چھوٹے چھوٹے قصبوں میں ہمارے ساتھی یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک ایسی جنگ ہے جسے ہم پہلے ہی ہار چکے ہیں۔ اب یہ نقصان پر قابو پایا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچا سکتا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ صرف ہمارے ضلع میں 400 سے زیادہ بچے 10 سے 12 گھنٹوں میں مر جاتے ہیں۔

    جبکہ عارضی مدت میں ان میں کوئی علامت دکھائی نہیں دیتی اور چند ہی گھنٹوں کے اندر ان کی آکسیجن کی سطح گرجاتی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ ہم نے متعدد ان مریضوں کو بھی دیکھا جو ممبئی سے بیرون ملک مقیم جانے والے لوگوں میں بھی وائرس پایا گیا جن 28 میں سے 17 کی موت ہوگئی ہے۔

    انہوں نے کہا بھارت کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہیلتھ سروسز منہدم ہوگئی ہیں۔ امیر ، متوسط ​​طبقہ اور غریب سب متاثر ہیں اور یہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ مزید کوئی تغیر یا مختلف حالتیں ممکنہ طور پر قیامت کے دن جیسا منظر نامہ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتباہ ہے کہ آپ اپنے گھر کے ہر فرد کو انتہائی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک۔ یہ وائرس اب ہندوستان میں قابل علاج نہیں رہا ہے۔ ہماری حکومت اور نظام ناکام ہوچکے ہیں۔ اس کی توقع کسی کو بھی نہیں ہوسکتی تھا۔ کمزور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے حامل دیگر ترقی پذیر ممالک کے لئے ، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ہماری تمام تر صلاحیتوں سے بالاتر ہے۔ آئیے اس پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں یہاں تک کہ اگر اس کا مطلب یہ ہے کہ اس پر سخت لاک ڈاؤن کیا جائے یا بصورت دیگر ہمارے پاس جو چیز باقی رہ جائے گی وہ جسمانی شماریاتی اعدادوشمار ہے جو ہسپانوی فلو کو کسی غیر واقعے کی طرح دکھاتا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید157 اموات ، مثبت کیسز بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید157 اموات ، مثبت کیسز بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 157 اموات ہوئی ہیں-

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 52 ہزار402 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 908 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 11.27 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 999 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90 ہزار16 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 72 ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • اپنےعزیزہم وطنوں کوکرونا سے بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان متحرک ہوگئے

    اپنےعزیزہم وطنوں کوکرونا سے بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان متحرک ہوگئے

    اسلام آباد : اپنےعزیزہم وطنوں کوکرونا سے بچانے کے لیے پاک فوج کے جوان متحرک ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے بعد پاک فوج متحرک، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے اہلکاروں کا ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دورہ کرتے ہوئے لوگوں کو اس کرونا کی تباہ کاریوں سے زبردستی بچانے کےلیے نکل پڑے ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو 2ہفتوں میں ہمارے حالات بھارت جیسے ہوجائیں گے ، حالات قابو سے نکل گئے تو سخت فیصلے کرنے پڑیں گے ،

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے فوج سڑکوں پر نکلے گی ، میں نے فوج کو کہا ہےکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے ہماری فورسز کے ساتھ سڑکوں پر آئے ، ہم اب تک لوگوں کو ایس او پیز پر چلنے کا کہتے رہے ہیں لیکن لوگوں میں کوئی خوف نہیں اور کوئی احتیاط نہیں کررہے اس لیے فوج کو پولیس اور فورسز کی مدد کرنے کا کہا ہے

  • پشاورکی بی آرٹی پرتنقیدکےتیرچلانےوالےسکھرکی تباہی پرکیوں خاموش؟آخرکچھ توضرورہے:

    پشاورکی بی آرٹی پرتنقیدکےتیرچلانےوالےسکھرکی تباہی پرکیوں خاموش؟آخرکچھ توضرورہے:

    سکھر:پشاورکی بی آرٹی پرتنقیدکے تیرچلانے والے سکھرکی تباہی پرکیوں خاموش؟آخرکچھ توضرورہے:اطلاعات کے مطابق سکھرمیں ایک سرکاری ہسپتال کی عمارت کے دھڑم کرکے گرجانے پرمیڈیا کی طرف سے پردہ پوشی پرسوشل میڈیا پرآکرصارفین بڑی تنقید کررہے ہیں‌

    اس حوالے سے ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ سندھ سے رکن اسمبلی عدیل احمد خاموش نہ رہ سکے اورمیڈیا کی جانبداری کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس قصوروار ٹھہرایا ہے

     

    عدیل احمد کہتےہیں کہ پشاور بی آر ٹی کی تعمیر کے دوران سرنگ میں ایک پائپ سارے صحافیوں تجزیہ نگاروں کو نظر آگیا تھا اور اسے لے کر جھوٹا پروپیگینڈا

    عدیل احمد کہتے ہیں کہ سکھر #NICVD کی عمارت کا گرنا کسی کو نظر نہیں آرہا

    سندھ سے رکن اسمبلی عدیل احمد کہتے ہیں کہ کسی صحافی میں جرات نہیں کے پیپلز پارٹی کے اس شاہکار ہسپتال پر بات کرے

    وہ کہتے ہیں کہ سچ یہ ہےکہ پیپلزپارٹی کے جرائم پررپورٹنگ کرنے والوں کو قتل ہونے کا خوف ہے،اس لیے وہ جرات نہیں کریں گے

  • مودی کشمیریوں پرمظالم کی بجائےاپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے:صاحبزادہ شاہ اویس نورانی

    مودی کشمیریوں پرمظالم کی بجائےاپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے:صاحبزادہ شاہ اویس نورانی

    کراچی:مودی کشمیریوں پرمظالم کی بجائےاپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے:اطلاعات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام نورانی کے سربراہ صاحبزادہ اویس نورانی نے بہت خوبصورت بات کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کے نام ایک اہم پیغام بھیجا ہے

    اویس نورانی کہتےہیں کہ کاش بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی توجہ اپنی قوم کی حالت زارپر دی ہوتی توآج جو صورت حال دیکھنے کومل رہی ہے یہ نہ درپیش آتی

    شاہ اویس نورانی کہتے ہیں کہ جنگی جنون اور جبری بالادستی کی استعماری خواہش میں مبتلا مودی کا بھارت آج ہسپتالوں میں آکسیجن کی خطرناک کمی کا شکار ہے

    صاحبزادہ اویس نورانی کہتےہیں کہ اگر یہی وسائل کشمیری عوام کو دبانے کی بجائے صحت پر خرچ کیئے جاتے تو حالات یکسر مختلف ہوتے۔ان کا کہنا تھاکہ اب بھی وقت ہے مودی اپنی قوم کی حالت زارپرتوجہ دے اورکشمیریوں کوان کا آزادی کا حق دے

  • اللہ معاف فرمائیں : پمزاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے

    اللہ معاف فرمائیں : پمزاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے

    اسلام آباد:اللہ معاف فرمائیں : پمزاسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے گنجائش ختم، انتظامیہ نے ہاتھ اٹھا دیے،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  میں کورونا وارڈز میں مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی۔

    پمز اسپتال کے جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ڈین کو خط لکھ کر کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد اسپتال پر دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ طے شدہ سرجریز کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کیا جائے۔

     

     

    اس کے علاوہ کووڈ 19 انتہائی نگہداشت وارڈ نمبر 2 میں موجود مریضوں کو دیگر آئی سی یوز میں منتقل کیا جائے گا جہاں مطلوبہ آکسیجن پریشر برقرار کھا جاسکے گا۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ صوتحال کی روشنی میں مطلع کیا جارہا ہے کہ پمز میں کووڈ 19 کے مریضوں کو داخل کرنے کی گنجائش ختم ہوچکی ہے اور متعدد مریض اس وقت ایمرجنسی روم میں آکسیجن پر ہیں۔

     

     

    خط میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال مں درخواست کی جاتی ہے کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سے رابطہ کیا جائے اور معاملے سے آگاہ کیا جائے تاکہ وزارت اسلام آباد کے دیگر طبی مراکز میں سہولیات اور استعداد کار کو بڑھائے اور کورونا کے مریضوں کو وہاں علاج مہیا کیا جاسکے۔

     

     

    دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس وقت اسپتال میں 9 کورونا مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، کورونا وارڈ میں داخل مریضوں کی تعداد 150 ہے، اسپتال ایمرجنسی میں 30 مریض بیڈز کے انتظار میں ہیں جبکہ مریضوں کی اکثریت ہائی فلو آکیسیجن پر ہے۔

  • کرونا کی تباہ کاریاں اورحکومت کےحفاظتی اقدامات:مزید اضلاع میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

    کرونا کی تباہ کاریاں اورحکومت کےحفاظتی اقدامات:مزید اضلاع میں چھٹیوں کا اعلان کردیا

    لاہور:کرونا کی تباہ کاریاں اورحکومت کےحفاظتی اقدامات:مزید اضلاع میں چھٹیوں کا اعلان کردیا ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے صوبے کے مزید اضلاع میں چھٹیوں کا اعلان کردیا،

    اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے کے باعث بھکر، جھنگ ، اوکاڑا اور خانیوال میں فی الفور نجی وسرکاری سکولوں کو بند کردیا گیا ہے، اس سے قبل پنجاب کے 13 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا۔

    انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اعلان کیا کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے باعث مزید اضلاع میں سکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔

    جن اضلاع میں سکول بند کیئے گئے ہیں ان میں‌ بھکر، جھنگ ، اوکاڑااور خانیوال کے سکول شامل ہیں۔

     

    یہ اضلاع 6 اپریل کو اعلان کردہ 13اضلاع کے علاوہ ہیں۔ جہاں کورونا کے باعث سکولوں کو بند کیا جارہا ہے۔ ان اضلاع سکولوں کو بند کرنے کے نوٹیفکیشن فی الفور نافذالعمل ہوگا، سکولوں کی بندش پرتاحکم ثانی عملدآمد ہوگا۔

    اس سے قبل حکومت نے 13اضلاع میں سکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان‏ تعلیمی ادارے بند رہیں گے