Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ؛مجرموں کوہرصورت کٹہرے میں لانے کا حکم

    پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ؛مجرموں کوہرصورت کٹہرے میں لانے کا حکم

    اسلام آباد: پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ؛مجرموں کوہرصورت کٹہرے میں لانے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں اور سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ 26 اپریل تک طلب کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرول بحران کے بااثر مرکزی کرداروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ، نیب راولپنڈی نے پٹرول بحران کی تحقیقات شروع کردیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سیکرٹری پیٹرولیم سے پٹرول انکوائری کمیشن کی مصدقہ رپورٹ26اپریل تک طلب کرتے ہوئے سیکرٹری پیٹرولیم کورپورٹ کےہمراہ متعلقہ دستاویزبھی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو25ارب روپے کا نقصان ہوا، سیکرٹری پیٹرولیم،ڈی جی آئل،اوگرا ، آئل کمپنیز کے کردار سمیت ریفائنریز،مارکیٹنگ کمپنیز،انٹراسٹیٹ کمپنی افسران کی بھی انکوائری ہوگی۔

    یاد رہے 2 روز قبل انکوائری کمیشن نے ملک میں حالیہ پیٹرول بحران سے متعلق رپورٹ میں اوگرا، پیٹرول ڈویژن، آئل مارکیٹںگ کمپنیوں کو پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ذخیرہ اندوزی سے ملک میں پیٹرول بحران پیدا ہوا

  • ملک بھربڑھتےہوئے کورونا کیسز،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    ملک بھربڑھتےہوئے کورونا کیسز،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری

    کراچی:ملک بھربڑھتےہوئے کورونا کیسز،سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیا سفری ہدایت نامہ جاری،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سی اے اے کی نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت کیٹیگری ‘سی’ میں شامل 23 ممالک کے مسافروں کی آمد پر پابندی کی مدت میں توسیع کردی گئی۔یہ سفری پابندیاں 30اپریل تک نافذالعمل رہیں گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نئی ٹریول ایڈوائزری نوٹیفکیشن این سی او سی فیصلوں کے تناظر میں جاری کیا۔ کیٹیگری سی میں جنوبی افریقہ، برزایل، زمبابوے اور بھارت سمیت 23 ممالک شامل ہیں۔

    سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری ایس او پیز کے مطابق سی کیٹیگری ممالک سے آمد کی اجازت این سی او سی کے این او سی سے مشروط قرار دے دی گئی۔

    مذکورہ کیٹیگری کے ممالک میں موجود پاکستانی، نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز پاکستانی کی آمد پر بھی پابندی برقرار رہے گی، سفری پابندیوں پر نظرثانی 28 اپریل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کی جائے گ

  • ”کورونا وائرس سےنجات”کےلیےبھارتی پولیس افسران مسلمانوں سےدعاؤں کی اپیل کرنےلگے

    ”کورونا وائرس سےنجات”کےلیےبھارتی پولیس افسران مسلمانوں سےدعاؤں کی اپیل کرنےلگے

    ممبئی:”کورونا وائرس سےنجات”کےلیےبھارتی پولیس افسران مسلمانوں سےدعاؤں کی اپیل کرنےلگے ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سےمریض تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں

    صرف یہ ہی نہیں بلکہ اسپتالوں میں جگہ کی کمی کی وجہ سے بھارت میں کئی شہری اسپتالوں کے سامنے ہی پگڈنڈیوں اور فُٹ پاتھ پر تڑپتے نظرآرہے ہیں۔

     

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ممبئی پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پولیس اہلکار مسلم کمیونٹی سے کورونا وائرس سے نجات کے لیے رمضان المبارک میں خصوصی دعا کرنے کی اپیل کر رہا ہے۔

    ویڈیو میں موجود پولیس اہلکار نے مسلم کمیونٹی کے لیے رمضان المبارک کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ سب کی مراد پوری کرے۔

     

    ہم درخواست کرتے ہیں کہ جو لوگ نماز ادا کرتے ہیں ، برائے مہربانی اللہ تعالیٰ سے گزارش کیجئیے کہ یہ کورونا جو ہمارے لوگوں کو لے کر جا رہا ہے ، تکلیفوں میں ڈال رہا ، اُس کو ختم کر دے۔

    پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے سُنا ہے کہ تراویح کی نماز میں مانگی جانے والی دعا جلدی سنی جاتی ہے لہٰذا آپ تہہ دل سے نماز میں یہی مانگیں کہ کورونا ہمارے شہر اور ملک سے چلا جائے

  • نوازشریف کا شہبازشریف کوفون :شہبازشریف نے کیا جواب دیا سن کرسب حیران رہ گئے

    نوازشریف کا شہبازشریف کوفون :شہبازشریف نے کیا جواب دیا سن کرسب حیران رہ گئے

    لاہور: نوازشریف کا شہبازشریف کوفون :شہبازشریف نے کیا جواب دیا سن کرسب حیران رہ گئے،اطلاعات کے مطابق رہائی کے بعد شہبازشریف سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس دوران نوازشریف نے شہبازشریف کو ٹیلی فون بھی کیا ہے

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ٹیلی فون کرتے ہوئے شہباز شریف کو ضمانت ہونے اور گھر پہنچنے پرمبارکباد دی ہے

    نوازشریف کے ٹیلی فون کے جواب میں شہبازشریف نے کہا کہ یہ ر ہائی آپ کی دعاوَں اوربیک ڈورکوششوں کی وجہ سے ممکن ہو سکی ہے

    اس موقع پر اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہباز شریف نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا

    یاد رہےکہ اس سے قبل مریم نواز اپنے والد محترم کی ہدایت پرشہبازشریف کوملنے ماڈل ٹاون اپنے آبائی گھرپہنچی ہیں اوروہاں پارٹی کے دیگررہنماوں سے بات بھی کی ہے اورآئندہ کا لائحہ عمل بھی تیارکیا ہے

  • برطانیہ:ایک دن میں مزید 2 ہزار729 افراد میں وائرس کی تشخیص:کچھ سمجھ نہیں آرہا،کدھرجائیں:بورس جانسن

    برطانیہ:ایک دن میں مزید 2 ہزار729 افراد میں وائرس کی تشخیص:کچھ سمجھ نہیں آرہا،کدھرجائیں:بورس جانسن

    لندن: برطانیہ میں ایک دن میں مزید 2 ہزار 729 افراد میں وائرس کی تشخیص:درجنوں جاںبحق ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کورونا سے پچھلے 24 گھنٹوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ لندن سے برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں مزید 2 ہزار 729 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی ڈوز 33.2 اور دوسری 11.1 ملین افراد کو لگادی گئی۔ کورونا سے مجموعی اموات ایک لاکھ 27 ہزار 345 ہوگئیں۔

    ادھر آئرلینڈ میں کورونا سے مزید10افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4866 ہوگئیں۔ڈبلن سے محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے 617 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 310 ہوگئی

    دوسرئ طرف برطانوی حکومت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہےکہ اگرعوام نے تعاون نہ کیا تومعاملات بھارت کی طرح بے قابو ہوجائیں گے اورپھرہرکوئی دوسروں کوبچانے کی بجائے اپنے آپ کوبچانے میں لگ جائے گا پھرکیا ہوگا کوئی پتہ نہیں

  • ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کا مودی کو خط

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ کا مودی کو خط

    بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور آکسیجن کی مقدار میں کمی کے پیش نظر پاکستان ایدھی فاونڈیشن نے بھارت کو مدد کی پیشکش کی ہے۔

    ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزہراعظم نریندر مودی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ بھارت میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایدھی فاونڈیشن بھارت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہے

  • ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 25 کرونا مریضوں کی موت،کئی کی جانیں خطرے میں

    ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 25 کرونا مریضوں کی موت،کئی کی جانیں خطرے میں

    ہسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 25 کرونا مریضوں کی موت،کئی کی جانیں خطرے میں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تیسری لہر نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے، کرونا کے لاکھوں مریض روزانہ سامنے آ رہے ہیں

    بھارت میں آکسیجن سلنڈر کی کمی ہو چکی ہے، ہسپتال کرونا مریضوں سے بھر چکے ہیں، سڑکوں، گلی محلوں میں کرونا مریض لیٹے دکھائی دیتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، ایسے میں دہلی کے گنگا رام ہسپتال سے خبر آئی ہے کہ ہسپتال کے اندر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 25 اموات ہوئی ہیں، اگر آکسیجن نہ ملی تو مزید 60 افراد کی جنانوں کو خطرہ ہے جو ہسپتال میں داخل ہیں

    دہلی کے ایک اور میکس اسپتال کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ہسپتال میں آکسیجن کی بھاری قلت ہے۔ میکس سمارٹ اسپتال، میکس اسپتال ساکیت میں کچھ گھنٹوں کی آکسیجن باقی ہے، لہذا فوری آکسیجن درکار ہے۔ آکسیجن نہ ملی تو کئی جانوں کو خطرہ ہے

    دہلی کے کئی اسپتالوں میں کئی دنوں سے آکسیجن کا بحران چل رہا ہے۔ دہلی حکومت نے مرکزی حکومت سے امید لگائی ہے اور مرکزی حکومت کی جانب سے دہلی کے لئے کوٹہ بھی بڑھایا گیا ہے لیکن کرونا مریضوں کے بڑھنے کی وجہ سے حالات خراب ہو رہے ہیں کیونکہ آکسیجن کی سپلائی میں بھی وقت لگتا ہے،دہلی کے کچھ اسپتالوں نے آکسیجن کی سپلائی کا مطالبہ لے کر ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 144 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 144 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 144 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار 870 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار842 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • کرونابھارت کےلیےایٹم بم سےزیادہ خطرناک بن گیا:ہرطرف       لاشیں ہی لاشیں،کرونامریض سڑکوں کےکنارے مرنےلگے

    کرونابھارت کےلیےایٹم بم سےزیادہ خطرناک بن گیا:ہرطرف لاشیں ہی لاشیں،کرونامریض سڑکوں کےکنارے مرنےلگے

    نئی دہلیکرونا بھارت کے لیے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک بن گیا:ہرطرف لاشیں ہی لاشیں،کرونا مریض سڑکوں کے کنارے مرنے لگے:اطلاعات کے مطابق مودی کی وجہ سے بھارت کورونا کا جہنم بن گیا، صورتحال بے قابو ہو چکی، ہسپتالوں میں آکسیجن کا ذخیرہ ختم ہونے کے قریب، بھارت کرونا پھیلاو کے حوالے سے دنیا کا سب سے خطرناک ملک بن گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرچکی ہے جہاں ایک دن میں ریکارڈ 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوگئے جبکہ مجموعی طورپرپچھلے چاردنوں میں کرونا کیسزکی تعداد گیارہ لاکھ سے تجاوزکرگئی ہے ، دوسری طرف بھارت سمیت عالمی دنیا نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پہلے دنیا کے کسی بھی ملک میں رپورٹ ہونے والے یومیہ کیسز کی تعداد اتنی نہیں رہی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی حکومت کے آن لائن ڈیٹا بیس نے بتایا کہ دو تہائی سے زیادہ ہسپتالوں میں خالی بستر نہیں ہیں اور ڈاکٹروں نے مریضوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔مغربی شہر احمد آباد میں میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کرت گڈھوی نے بتایا کہ صورتحال انتہائی نازک ہے۔کورونا کے مریض ہسپتالوں میں بستر کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

     

    ویسے توپورے بھارت میں ہرطرف تباہی ہی تباہی نظرآرہی ہے ، کرناٹک میں‌توصورت حال اس قدر خراب ہے کہ مریض سڑکوں کے کنارے تڑپ تڑپ کرمررہے ہیں اورکوئی ان کوپوچھنے والا نہیں ہے

    انہوں نے بتایا کہ خاص طور پر آکسیجن کی شدید قلت ہے۔امریکا میں جنوبی کیرولائنا کی میڈیکل یونیورسٹی اسسٹنٹ پروفیسر کرتیکا کپپلی نے ٹویٹر پر کہا کہ یہ بحران صحت کی دیکھ بھال کے نظام کے خاتمے کا باعث ہے۔امریکا میں جنوری میں ایک دن میں 2 لاکھ 97 ہزار 430 کورونا سے متاثرہ مریضوں کا اضافہ ہوا تھا۔وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب مجموعی طور پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    حکام کے مطابق کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 104 افراد ہلاک ہوگئے اس طرح ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار 657 ہوگئی۔

    شمشان گھاٹوں پرلاشیں رکھنے کی جگہ نہیں ، گھروں کے گھرلٹ گئے کوئی میت کوگھرسے نکالنے والانہیں ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بھارتی فوج بھی اس کی پکڑمیں آئی ہوئی لیکن بھارتی فوج میں کرونا کی تباہی کے اعدادوشمارکومیڈیا پرلانے سے روکا جارہاہےاورکہا جارہا ہےکہ بڑے بڑے فوجی افسران بھی جاں بحق ہوچکےہیں

    ادھر ماہرین نے خبردارکیا ہےکہ کرونا بم نے جوتباہی اس وقت بھارت میں پھیلا رکھی ہے اگربھارت میں ایٹم بم گرایا جاتا توشاید اتنی تباہی نہ ہوتی جتنی کرونا وائرس نے بھارت کے گھر گھرمیں تباہی پھیلا دی ہے

  • بھارتی کرونا ویکسین ایسٹرازینیکا کےاستعمال سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

    بھارتی کرونا ویکسین ایسٹرازینیکا کےاستعمال سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ

    کولمبو:کرونا ویکسین ایسٹرازینیکا کےاستعمال سے ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ،اطلاعات کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس کی ویکسین ایسٹرازینیکا کے استعمال سے خون میں پھٹکیاں بننے کے عمل سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

    ویسے تو سری لنکا میں بہت سی اموات کی وجہ اس ویکیسن کوقراردیا جارہا ہے لیکن باقاعدہ طورپر ایسٹرازینیکا کے استعمال سے 3 افراد کی ہلاکت کا انکشاف سری لنکن وزیرِ صحت نے کیا ہے۔

    سری لنکن وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ سری لنکا میں ایسٹرازینیکا سے خون میں پھٹکیاں بننے کے 6کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔سری لنکامیں تقریباً 10 لاکھ افراد کو ایسٹرازینیکا کی بھارتی ساختہ ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جا چکی ہے۔