Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ایم ایس دھونی کے والدین کورونا کا شکار ہونےکے بعد کہاں پہنچ گئے

    ایم ایس دھونی کے والدین کورونا کا شکار ہونےکے بعد کہاں پہنچ گئے

    ایم ایس دھونی کے والدین کورونا کا شکار ہونےکے بعد کہاں پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :کرونا نے بھارت میں اودھم مچا رکھی ہے . کئی بڑی بڑی شخصیات اور سیلبریٹیز کو بھی وبا نے آن لیا ہے اس سلسلےمیں بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کے والدین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ان کو اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دھونی کے والدین کو بھارتی ریاست جھارکنڈ رانچی کے نجی اسپتال سپر اسپیشلیٹی میں داخل کیا گیا ہے۔ دھونی کے والدین کی آکسیجن کی سطح مستحکم ہے۔

    خیال رہے کہ دھونی ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 14 ویں ایڈیشن میں چنائی سپر کنگ کی کپتانی کررہے ہیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا کیسز سامنے آنے کا نیا ریکارڈ بنا ہے جس میں 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو وبا کے آغاز سے اب تک ایک روز میں سامنے آنے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2023 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    دو لاکھ سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 56 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات ایک لاکھ 82 ہزار 500 سے زائد ہیں، اس طرح بھارت امریکا کے بعد دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔

  • کرونا ، ایک دن میں سب سے زیادہ مریض،بھارت نے امریکہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    کرونا ، ایک دن میں سب سے زیادہ مریض،بھارت نے امریکہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    کرونا ، ایک دن میں سب سے زیادہ مریض،بھارت نے امریکہ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا وائرس نے بھارت میں بھی تباہی مچا دی ہے

    بھارت میں کورنا وائرس کے ایک دن میں مزید 3 لاکھ 14 آٹھ سو 35 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 2104 اموات ہوئی ہیں، کرونا وبا شروع ہونے سے لے کر اب تک ایک دن میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض کا ریکارڈ بھارت نے بنا لیا، 3 لاکھ 15 ہزار کے قریب اس سے پہلے ایک روز میں کسی بھی ملک میں سامنے نہیں آئے، امریکہ میں 8 جنوری کو 3 لاکھ سات ہزار 570 مریض ایک دن میں آئے تھے تا ہم اب بھارت میں تین لاکھ 15 ہزار مریض سامنے آئے ہیں

    بھارت میں اب تک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 59 لاکھ 30 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ ابھی بھارت کی مختلف ریاستوں میں 22 لاکھ 91 ہزار 428 مریض زیر علاج ہیں۔دہلی میں ایک روز میں 24،000 سے زیادہ نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں اور 249 مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے

    دوسری جانب مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کے بیٹے آشیش یچوری کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں دہلی کے سابق وزیر صحت اور خزانہ ڈاکٹر اشوک کمار والیہ بھی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں، وہ اپولو اسپتال میں زیر علاج تھے۔ڈاکٹر اشوک کمار والیہ سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کی کابینہ میں اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھال چکےہیں۔

    بھارتی ریاست گجرات میں ہسپتالوں میں بیڈز نہ ملنے پر مسلمانوں نے مساجد کو کھول دیا ہے اور مساجد میں کرونا مریضوں کو رکھا جا رہا ہے،مسلمانوں کا ہے کہ انسانیت کو بچانے کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہو گا، رمضان کے مقدس مہینے میں ہم اس نیک کام کو مساجد مین سر انجام دین گے مسلمانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کئی مساجد میں 50 پچاس بیڈز لگا دیئے ہیں جہاں کرونا مریضوں کو رکھا جا رہا ہے

    بھارت میں کرونا ویکسین لگوا کر بھی لوگ خوفزدہ ہیں اور کہ کرونا ویکسین لگوائیں یا نہیں کیونکہ کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی مسلسل اموات ہو رہی ہیں،بھارت کے رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ اس ایشو پر نیتی آیوگ نے ایک رپورٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ابھی تک ان کی طرف سے رپورٹ نہیں آئی ہے۔ میں پارلیمانی ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں اسے ) سمن جاری کیا جائے۔

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    بھارت میں کرونا ویکسین لگوانے کے بعد کتنے لوگوں کی موت ہوئی؟

    بھارت میں کرونا کا نیا ریکارڈ، ایک روز میں 3 لاکھ مریض،مسلمانوں کا بڑا فیصلہ

  • بگ باس 14 کی امیدوارعرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بگ باس 14 کی امیدوارعرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بھارتی اداکارہ اور بگ باس 14 کی کنٹیسٹنٹ عرشی خان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : عرشی خان نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے سے متعلق مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔

    اپنی انسٹاگرام پوسٹ پرشئیر کئے گئے ایک نوٹ میں عرشی خان کا کہنا تھا کہ انھیں کورونا کی علامات ظاہر ہورہی تھیں انھوں نے تمام ضروری اقدامات اٹھاتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    عرشی خان نے پچھلے چند روز کے دوران خود سے ملنے والے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اپنے کورونا وائرس ٹیسٹ کروائیں۔

    اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

    علاوہ ازیں اداکارہ نے انسٹا اسٹوری میں لوگوں کو دیسی علاج کی ٹہس بھی بتائیں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے کچھ دن قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہیں۔

    عرشی خان نے کہا کہ دیسی علاج کرو سب کچھ تھیک ہو جاتا ہے مجھے تھوڑا بخار ہوا تھا کاڑا ادرک گڑ ہلدی دودھ پیا اب میں ٹھیک ہوں

    انہوں نے کہا کہ گھر رہو محفوظ رہو اپنا دھیان رکھو دیسی علاج سب سے زیادہ ضروری ہے دیسی علاج کرو میں دیسی انڈے اور خوب چکن کھا رہی ہوں ایک دم ٹھیک ہوں-

  • پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 98 افراد انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 57 ہزار591 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 857 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 10.16 فی صد رہی۔


    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار378 ہو چکی ہے۔

    حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • کسیجن ٹینکر لیک ہونے سے22 افراد جان بحق

    کسیجن ٹینکر لیک ہونے سے22 افراد جان بحق

    ناسک : کسیجن ٹینکر لیک ہونے سے22 افراد جان بحق،اطلاعات کے مطابق آکسیجن گیس سے بھرا سلینڈر لیک ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ایک دردناک حادثہ کے دوران 22 افراد کی جان چلی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور وزیر برائے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر راجیندر شنگانے نے اس حادثےکی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ،’’یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے، جس کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جو بھی اس معاملہ میں قصور وار ہوگا وہ بخشا نہیں جائے گا۔‘‘

    ہریانہ کے وزیر صحت انل وج نے دہلی حکومت پر سلینڈر لوٹنے کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم پر اپنے سلینڈر دہلی کو دینے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔ ہم پہلے اپنی ضروریات کو پورا کریں گے پھر اسے کسی اور کو دیں گے۔ کل ہمارے آکسیجن سلنڈروں سے بھڑے ٹینکروں میں فرید آباد جانے والے ٹینکر کو دہلی حکومت کی طرف سے لوٹ لیا گیا۔ میں نے تمام ٹینکروں کی پولیس کے ذریعے حفاظت کا حکم دیا ہے۔‘‘

    مدھیہ پردیش کے دموہ شہر کے ضلع اسپتال میں گزشتہ شب کچھ لوگوں نے آکسیجن سے بھرے سلینڈروں کو لوٹ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے کہا، ’’ہمیں بتایا گیا کہ جیسے ہی سلینڈر آئے لوگوں نے انہیں لوٹ لیا جبکہ اسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے۔ ہم ان لوگوں کی شناخت کر کے مقدمہ درج کر رہے ہیں۔‘‘

  • کرونا، صورتحال اچھی نظرسنجیدگی کی ضرورت ورنہ سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،اسد عمر

    کرونا، صورتحال اچھی نظرسنجیدگی کی ضرورت ورنہ سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،اسد عمر

    کرونا، صورتحال اچھی نظرسنجیدگی کی ضرورت ورنہ سخت فیصلے کرنا پڑیں گے،اسد عمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں کورونا کے تناظر میں مختلف ممالک کے لئے بنائی جانے والی کیٹیگری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کورونا کی ملکی اور عالمی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا مختلف ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں اور فلائٹ کا جائزہ لیا گیا

    اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ اس بار کورونا سے حفاظتی تدابیر دیکھنے میں نہیں آرہیں،این سی او سی میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا، صورتحال اچھی نظر نہیں آرہی گزشتہ سال قوم نے ایس او پیز پر عمل کیا، اس مرتبہ عمل نہیں ہورہا، قوم بھی عمل نہیں کررہی، انتظامیہ بھی کارروائی نہیں کررہی، کورونا کی شرح مردان میں 33، پشاور 26، بہاول پور 38 فیصد ہے، سندھ میں بھی کورونا کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، روزانہ 600 مریض اسپتال پہنچ رہے ہیں،بڑے شہروں میں کورونا کی شرح میں تشویشناک اضافہ ہو رہاہے 4500 سے زائد لوگ آکسیجن پر ہیں، گزشتہ سال جون میں 3400 لوگ آکسیجن پر تھے،کئی شہروں میں وینٹی لیٹرز کا استعمال 80 فیصد سے زیادہ ہے، رواں ہفتے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی وجہ سے اسپتالوں میں دباؤ بڑھ رہاہے آکسیجن بنانے کی گنجائش لاتعداد نہیں ہے،آکسیجن کی سپلائی چین بھی 90 فیصد بڑھ گئی ہے، کوششوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو قدرے کچھ کم کیا ہے، انسداد کرونا کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے ورنہ سخت فیصلے کرنا پڑیں گے ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے ،کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے،صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے کچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے،

  • کورونا ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ ہے    کنگنا رناوت

    کورونا ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ ہے کنگنا رناوت

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے عالمی وبا کورونا وائرس کو ’انسان کا اپنا بنایا ہوا وائرس‘ قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی : نومبر 2019 سے دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وبا کو متعدد لوگوں سازش قرار دیتے ہیں یہاں تک کہ اس حوالے سے متعدد ریسرچز بھی ہوچکی ہیں جس میں انسانوں کی طرف سے تخلیق ہونے سے متعلق اس وائرس کے امکانات کو رد کیا جاچکا ہے۔

    تاہم اب بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھی اس سازش کو ہوا دیتے ہوئے کہہ دیا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا وائرس ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کنگنا رناوت نے کہا کہ یہ انسانوں کا بنایا ہوا وائرس ہے اور اس وائرس کو بنانے کا مقصد ایک دوسرے کی معیشت کو تباہ کرنا ہے۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ کچھ لوگ میری بات سے اتفاق کریں گے لیکن کچھ لوگ نہیں کریں گے کہ کرہ ارض شفا یاب ہورہا ہے، اس کی وجہ سے انسان مر رہے ہیں لیکن اس زمین پر سب کچھ ٹھیک ہورہا ہے۔

    افطار پارٹیوں پر پابندی کا مطالبہ ، تنقید کے بعد کنگنا نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دی

  • نوجوان بھوجپوری اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    نوجوان بھوجپوری اداکار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارت کی مقامی بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور نغمہ نگار شیام دیہاتی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 33 سالہ اداکار و نغمہ گار شیام دیہاتی کو چند روز قبل کورونا ہوا تھا جس کے بعد سے وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں تھے۔

    اطلاعات کے مطابق انھیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور ان کا آکسیجن لیول خطرناک حد تک گرگیا تھا طبیعت بگڑنے پر انہیں ریاست اترپردیش کے شہر گورکھ پور کے اسپتال میں لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ دیا۔

    نوجوان اداکار کے انتقال پر مقامی انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور کئی اداکاروں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    مشہور بھوجپوری گلوکار اداکار کھیسری لال یادو نے ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نوٹ لکھا ، ہماری لاکھ کوششوں کے باوجود ہمارے بھائی شیام دیہاتی نہیں رہے۔

    خیال رہے کہ اداکار شیام دیہاتی کا تعلق ریاست بہار سے تھا جبکہ اہلیہ، 5 سال کی بیٹی اور ڈیڑھ کا سال بیٹا ان کے سواگواران میں شامل ہے۔

    بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

  • بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    بھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے

    معروف اور سئینربھارتی اداکار کشور نندلاسکر کورونا کے باعث انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق کشور نندلاسکر کئی روز سے علیل تھے جبکہ وہ کورونا وائرس کا بھی شکار تھےاداکار کے پوتے انیش نے اپنے دادا کی موت کی خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ اداکار کا پچھلے ہفتے ہی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کشور نندلاسکر کو کورونا سینٹر میں داخل کروادیا تھا جہاں انھوں نے آج آخری سانس لی۔

    انیش کا کہنا تھا کہ ان کے دادا کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا، جبکہ ان کا آکسیجن لیول بھی تیزی سے نیچے گر گیا تھا۔

    اداکار کشور نند لاسکر کی موت پر بالی ووڈ سمیت مداحوں اور معروف شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    خیال رہے کہ کشور نندلاسکر’سمبا‘، ’واستو‘ ، ’سنگھم‘ اور ’جس دیش میں گنگا رہتا ہے‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ کشور نندلاسکر ایک مشہور مراٹھی اداکار تھے-

    بھارتی اداکارویویک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 148 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 148 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 148 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 47 ہزار301 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 499 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 11.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 453 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 67 ہزار378 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-