Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    عدنان صدیقی نے کورونا ویکسین لگوا لی

    پاکستان میں ان دنوں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے اور اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان شوبز کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے بھی ویکسین لگوالی ہے اداکار نے سوشل میڈیا پر ویکسین لگوانے کے اس تجربے کو شیئر کیا۔

    عدنان صدیقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پرویڈیو شیئر کی ویڈیو میں عدنان صدیقی کراچی کے آرٹس کونسل میں موجود ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوا رہے ہیں ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے بتایا کہ انہوں گزشتہ روز ویکسین لگوائی تھی۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ ‘ایمانداری سے، ابتدا میں، میں انجیکشن سے تھوڑا سا گھبرایا تھا، ظاہر ہے آپ جوان ہوں یا بوڑھے یہ وہ چیز ہے جو آپ کو ہر مرتبہ خوفزدہ کردیتی ہے۔

    اداکار نے مزید لکھا کہ میرے اہلخانہ اور دوستوں نے ویکسین لگوانے سے قبل اور بعد مجھ سے متعدد سوالات پوچھے جو ویکسین کے محفوظ ہونے سے متعلق پریشان بھی تھے۔

    عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہاں جی، میں نے ویکسنیشن کے اثرات سے متعلق رپورٹس بھی پڑھی ہیں جس نے لوگوں کو ہوشیار کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں بھی اس حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھا پھر میں نے اپنے دوست ڈاکٹر جنید علی شاہ سے مشاورت کی تھی جنہوں نے مجھے یقین دلایا کہ میرے خدشات بے بنیاد ہیں اور ویکسین لگوانے کا کہا۔

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ اللہ کے فضل و کرم سے میں بالکل ٹھیک محسوس کررہا ہوں۔

    واضح رہے کہ اب تک متعدد فنکار کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں جس میں جاوید شیخ ، راحت کاظمی ، ثمینہ پیرزادہ، ریما خان ، بشریٰ انصاری ،عفت عُمر، حنا خواجہ، سیمی راحیل، میرا اور ارمینہ خان و دیگر شامل ہیں-

  • بالی ووڈ میں کورونا وائرس بحران: دلیپ کمار کے بھتیجے مفلسی کا شکار

    بالی ووڈ میں کورونا وائرس بحران: دلیپ کمار کے بھتیجے مفلسی کا شکار

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے اور اداکار ایوب خان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ اب لگتا ہے انھیں لوگوں سے مدد مانگنا پڑے گی۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ سال سے کورونا وبا نے دنیا بھر کی معشیت کو شدید متاثر کیا ہےجہاں تمام کاروباری ،ثقافتی سرگرمیاں کورونا وبا سے متاثرہوئیں ہیں وہیں دنیا بھر کی شوبز انڈسٹری کو بھی متاثر کیا جن میں بالی ووڈ بھی شامل ہے یہاں تک کہ فنکار مختلف کام اور مزدوریاں کرنے پر مجبور ہو گئے-

    تاہم اب اس حوالے سے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے بھتیجے اور اداکار ایوب خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے گزشتہ ڈیڑھ برس سے کچھ نہیں کمایا اور اب جمع پونجی بھی ختم ہونے کو ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے کہا انھیں خدشہ ہے کہ اگر کورونا وائرس کا بحران جاری رہا اور حالات میں بہتری نہ آئی تو ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہوگا کہ وہ مدد کے لیے لوگوں کی جانب دیکھیں۔

    اداکار نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کی وجہ سے نافذ کردہ پندرہ روزہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوٹنگ بند ہے، اور کام متاثر ہورہا ہے اور ہر کوئی زندگی گزارنے کے لیے ہاتھ پاؤں مارہا ہے۔

    52 سالہ ایوب خان نے کہا کہ میں ڈیڑھ برس سے مسلسل بیکار بیٹھا ہوں اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو پھر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہ جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایوب خان اداکار دلیپ کمار کے چھوٹے بھائی اداکار ناصر خان اور 1940 اور 1950 کے عشرے کی معروف اداکارہ بیگم پارہ کے بیٹے ہیں-

  • امریکہ نے دیا بھارت کو بڑا جھٹکا

    امریکہ نے دیا بھارت کو بڑا جھٹکا

    امریکہ نے دیا بھارت کو بڑا جھٹکا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعد امریکہ نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے

    بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے ایڈوائیزری جاری کی ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت کی جانب سفر نہ کریں،بھارت مین کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور امریکہ کو اپنے شہریوں کی فکر ہے اسلئے ضروری ہےکہ کرونا سے بچاؤ کے لئے بھارت کا سفر کرنے سے گریز کیا جائے

    دوسری جانب برطانیہ نے بھی بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد برطانوی اور آئرش شہریوں کو بھارت سے برطانیہ جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کےساتھ بیرون ممالک سے واپس لوٹنے والے برطانوی شہریوں کو ہوٹل میں ہی دس دن کے لئے قرنطینہ کرنا لازمی ہوگا۔

    تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

    فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

    ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی

    فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے

    واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت تک کورونا کے ڈیڑھ کروڑ مریض سامنے آ چکے ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں، کل بھارت میں کرونا مریضوں کی تعداد دو لاکھ 56 ہزار سے زائد تھی ،آج بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق منگل کے روز بھارت میں ایک بار پھر ڈھائی لاکھ سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں 259170 نئے کرونا کیسز سامنے آئے ہیں

  • لاہور میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ تمام بڑے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے

    لاہور میں کورونا کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ تمام بڑے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز مریضوں سے بھر گئے

    لاہور میں کورونا کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی میو اسپتال، جناح اسپتال، کوٹ خواجہ سعید اسپتال اور نواز شریف اسپتال کے تمام آئی سی یو وارڈز 100 فیصد بھر گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور میں کورونا کے 250 مریض وینٹی لیٹرز پر اور 700 کے قریب ہائی آکسیجن وارڈز میں زیر علاج ہیں۔

    ایک رپورٹ کے مطابق لاہور کے اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈز میں مریضوں کا تناسب 89 فیصد، ہائی آکسیجن والے یونٹس میں 94 فیصد اور کم آکسیجن والے یونٹس میں 45 فیصد ہے۔

    کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لاہور میں ایک ہفتے کے دوران 100 نئے وینٹی لیٹرز اور 300 بیڈز کا اضافہ کیا گیا۔

    کورونا کمیٹی برائے پنجاب کے چیف کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے کورونا کے مریض اسپتالوں میں داخلے کے لیے ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں تاکہ کنٹرول روم کے ذریعے مریض کو اس کی حالت کے مطابق متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 68 ہزار 2 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 445 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.00 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار879 ہو چکی ہے۔

  • بالی وڈ موسیقار شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ،حالت تشویشناک

    بالی وڈ موسیقار شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ،حالت تشویشناک

    بالی ووڈ کے میوزک ڈائریکٹر و کمپوزر جوڑی میں شامل رکن شراوان راٹھوڑ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شرون راٹھور میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کی حالت تشیویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    موسیقار کے بیٹے سنجیو کے مطابق والد کی حالت تشویشناک ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ انھیں دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔

    سنجیو نے بتایا کہ انھیں کورونا وائرس کی وبا لاحق ہوتے ہی ممبئی کے ایس ایل راحیجا اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ شراون راٹھوڑ مشہور میوزک کمپوزر جوڑی ندیم شراون کے رکن ہیں۔ سنجیو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرستاروں سے انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی۔

    شرون راٹھور نے متعدد کامیاب فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی اور ان کے کئی گیت 90 کی دہائی میں ہٹ ہوئے ہیں انہوں نے ’عاشقی‘، ’ساجن‘، ’دل ہے کہ مانتا نہیں‘، ’سڑک‘ اور ’دیوانہ‘ سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

  • کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    کورونا ٹیسٹ مثبت: علی عظمت کی کورونا پر برہم ہونے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مزاحیہ اناز میں کورونا وائرس کی کلاس لے ڈالی ۔

    باغی ٹی وی :گلوکار علی عظمت کے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے مداحوں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے سے متعلق مطلع کیا۔

    گلوکار علی عظمت نےفوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک دلچسپ ویڈیو کلپ شیئر کیا اس ویڈیو کلپ کے دوران علی عظمت نے دلچسپ انداز میں شعر پڑھا اور اپنی روداد سنائی۔

    ساتھ میں انھوں نے لکھا کہ ’لو جی ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔‘ دفع دور کورونا‘‘-

    منفرد انداز سے بتانے پرساتھی اداکار اور اُن کے مداح بھی اُن کی حسِ مزاح سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور گلوکار کی صحت یابی کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔

    عمارہ حکامت نے کمنٹس میں کہا کہ بھائی آپ کو اینٹی باڈیز مبارک –

  • کورونا وائرس:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار سے زائد نئے متاثرین،137 اموات

    کورونا وائرس:پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5ہزار سے زائد نئے متاثرین،137 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 137 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 68 ہزار 2 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 445 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.00 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 61 ہزار879 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • کورونا وائرس نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا کی جان لے لی

    کورونا وائرس نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا کی جان لے لی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس نے سابق آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کی جان لے لی۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ہیں‌جس وجہ سے لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں . سابق آئی جی کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے وہ گزشتہ دس روز سے میو ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

    ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار کے مطابق سابق آئی جی ناصر درانی کو پھیھڑوں میں انفیکشن اور سانس میں دشواری کا سامنا تھا۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
    ن سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 152 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.56 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 204 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار434 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

  • یو ایچ ایس  ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا  کی ٹرائل ویکسین لگائے گی

    یو ایچ ایس ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا کی ٹرائل ویکسین لگائے گی

    الیکٹرونک میڈیا رپوٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا )کی صحافیوں کے لئے ایک اور کاوش یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز(یو ایچ ایس ) اور ایمرا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایمرا کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے-یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کو کورونا کی ٹرائل ویکسین لگائے گی-

    اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم وی سی یو ایچ کا کہنا تھا کہ ایمرا کے تعاون سے صحافیوں کوکورونا ویکسین لگائیں گے صحافیوں کے لئے ایمرا سینٹراور ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں قائم ڈسپنسریوں کے لئے ڈاکٹرز بھی مہیا کر یں گے-

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے لئے بنائی گئی ڈسپنسریوں میں فری ادویات یو ایچ ایس فراہم کرے گی-

    اس موقع پر صدر ایمرا آصف بٹ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر کے صحافیوں کی صحت سے متعلق اعلانات کرنے کے مشکور ہیں –

    نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین چودھری شہباز آرائیں کا یمرا اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معاہدے کو تاریخی معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ ایمرا کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں-

    ایمرا باڈی نے کورونا کے ٹیسٹ اور ٹرائل کی ویکسین لگوانے کے خواہشمند صحافتی ورکرز سے فوری طور پر ایمرا سنٹر میں اپنا نام درج کرانے کا کہا ہے ایمرا باڈی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے معاہدے کے دوران چائینز کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے-

  • ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل

    ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں ،شفقت محمود کے حالیہ بیان پر عاصم اظہر کا ردعمل

    پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہرنے وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔

    باغی ٹی وی :عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، بچوں پر ترس کھالیں۔


    گلوکار نے ایک اور ٹوئٹ میں سوالیہ انداز میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر طلباء کمرۂ امتحان سے اپنے گھر کورونا وائرس لے کر گئے تو اُس کا ذمہ دار کون ہوگا؟


    عاصم اظہر کے ان ٹوئٹس پرطلباء کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے بعض طلباء کا کہنا ہے کہ تمام تعلیمی ادارے بند کرکے امتحانات آن لائن لینے چاہئیں پہلے ہی سال ضائع ہو گیا ہے –

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ اے لیول، او لیول، اے ایس، آئی جی سی ایس ای کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ نویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات نئی تاریخوں کے تحت ہوں گے، امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان متعلقہ بورڈ کریں گے۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ امتحانات کا نیا شیڈول مدِنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹیز میں داخلے کئے جائیں گے، متاثرہ اضلاع کی یونیورسٹیز میں آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی 8 فیصد سے کم کیسز والے اضلاع میں یونیورسٹیاں کھول دی جائیں گی۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر حکومت نے ملک بھر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک اسکول عید الفطر تک بند رہیں گے۔

    کلاس اول سے ہشتم تک سکولوں کوبندرکھنے کے فیصلے کی توسیع کی مذمت کرتا ہوں:کاشف مرزا

    عاصم اظہر امتحانات سے متعلق پریشان طلبا کی مدد کے لیے میدان میں کود پڑے

    براہ کرم بچوں کے بارے میں سوچیں حدیقہ کیانی کی وزیر تعلیم شفقت محمود سے درخواست