Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے،کرونا سے اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں، ن لیگ کے سینئر رہنما ،سابق صوبائی وزیر رانا مشہود بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا ہے، بخار ہونے پرن لیگی رہنما رانا مشہود نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا

    ملک میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 73 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 60ہزار 162 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے کورونا کے 5ہزار 152نئے پازٹیو کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر یومیہ کیسز کی تعداد سات لاکھ پچاس ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ پہلے سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ ہسپتالوں میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 4500ہو گئی ہے تشویشناک مریضوں میں گزشتہ سال جون کےمقابلے 30فیصد اضافہ ہوا ہے

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا

    بالی ووڈ اداکا ر نیل نتن مکیش بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : دنیا بھر میں پھیلتی کورونا وباء کی تیسری لہر بھارت میں سنگین صورتحال اختیار کر چکی ہے،بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے یومیہ دو لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں اس اضافے کا اثر بالی ووڈ پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے-

    متعدد فن کاروں کے بعد اب نیل نتن بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے ہیں –


    اس ضمن میں نیل نتن مکیش نےٹویٹ میں کہا کہ تمام ضروری احتیاطی تدابیر اور گھر پر رہنے کے باوجود فیملی کے ایک فرد اور مجھے کورونا وائرس ہو گیا ہے اس وقت ہم لوگ قرنطینہ میں ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں،گووندا، ارجن رامپال، سونو سود، راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

  • پاکستان میں کورونا مزید 73 جانیں نگل گیا ، پوزیٹو کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا مزید 73 جانیں نگل گیا ، پوزیٹو کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 60 ہزار 162 ٹیسٹ کئے گئے5 ہزار 152 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.56 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 204 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار434 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے، ثمر ہارون بلور

    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے، ثمر ہارون بلور

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں، اس حوال سے تفصیلات بتاتے ہوئے ثمر ہارون بلورکہتی ہیں کہ
    عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کوروناوائرس کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے خود ولی باغ چارسدہ میں اپنے گھر پر قرنطین کرلیا ہے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کورونا ٹسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر قرنطین کرلیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا ہے کہ کارکنان مطمئن رہے صوبائی صدر کی طبعیت سازگار ہے اور جلد صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان ہوں گے۔ صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے تمام پارٹی کارکنان سے صوبائی صدر ایمل ولی خان سمیت تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔

  • پمز اسپتال آئی سی یو کوآکسیجن پریشر میں کمی کا سامنا:  مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی

    پمز اسپتال آئی سی یو کوآکسیجن پریشر میں کمی کا سامنا: مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی

    اسلام آباد: پمز اسپتال آئی سی یو کوآکسیجن پریشر میں کمی کا سامنا:مریضوں کی جان خطرے میں پڑگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال اسلام آباد کے آئی سی یو میں آکسیجن پریشر میں کمی آئی ہے۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز منہاج السراج کے مطابق پریشر کو بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، آکسیجن پریشر 100 سے کم ہو کر 70 فی صد تک آیا۔

    منہاج السراج کے مطابق غیر ضروری آکسیجن سپلائی کو بند کر کے پریشر بڑھایا جا رہا ہے، پمزمیں اس وقت کورونا کے پانچ مریض وینٹی لیٹرز پرہیں،اسپتال میں کورونا کے 177 مریض زیر علاج ہیں۔جبکہ اسپتال کے باقی وارڈز میں میں آکسیجن سپلائی اور پریشر نارمل ہے۔

    دوسری طرف حکام کا کہنا ہےکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کرونا کیسز میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ہے اورمسائل بڑھ گئے ہیں

  • ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکار ارجن رامپال بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :اداکار نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی گئی۔

    ارجن رامپال نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، حتیٰ کہ مجھ میں کوئی علامات نہیں ہیں، میں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے، میں گھر میں قرنطینہ میں ہوں اور طبی نگہداشت حاصل کر رہاہوں اور ان تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہا ہوں جس کی مجھے ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ تمام افراد جو پچھلے 10 دن مجھ سے رابطے میں رہے وہ بھی اپنا ٹیسٹ کروا لیں اور برائے مہربانی اپنا خیال رکھیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    اداکار نے پوسٹ میں لکھا کہ یہ ہمار ے لیے بہت مشکل وقت ہے لیکن اگر ہم کچھ وقت کے لیے باخبر اور عقلمند ہو جائیں تو اس سے طویل مدتی فوائد حاصل ہوں گے، ہم کورونا کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور کریں گے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران روزانہ لاکھوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور عالمی وبا اب تک متعدد اداکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے۔ جن میں راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، گووندا ، سونوسود،سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

  • حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے نئی ہدایت جاری کردی

    حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے نئی ہدایت جاری کردی

    حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے نئی ہدایت جاری کردی

    باغی ٹی وی : حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کر دیا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے 4 ہفتے کا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کے لیے کافی تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس دوران ہیلتھ ورکرز نے خاص دلچسپی ظاہر نہیں کی، تاہم حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظر انداز نہیں کر رہی، ان کی دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا

    خیال رہے کہ کورونا وبا سے 24 گھنٹوں میں 139 افراد لقمہ اجل بن گئے ، کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی، چار ہزار 976 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئےہیں، متاثرہ 4 ہزار 149 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد79 ہزار 108 ہے اور 6 لاکھ 54 ہزار 956 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار 333 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 544، خیبر پختونخوا 2 ہزار 832، اسلام آباد 631، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 428 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار 906، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 4 ہزار 480، پنجاب 2 لاکھ 64 ہزار 10، سندھ 2 لاکھ 71 ہزار 524، بلوچستان 20 ہزار 760، آزاد کشمیر 15 ہزار 304 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے

  • اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

    اداکار سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار

    بھارتی معروف اداکار و سماجی شخصیت سونو سود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی ریاست مہاراشٹر اور اس کے دارالحکومت ممبئی میں مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اس اضافے کا اثر بالی ووڈ پر بھی پڑ رہا ہے جہاں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک نا ایک اداکار اس وائرس کا شکار ہورہا ہے گزشتہ روز فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے بعد اداکار سونو سود بھی اس کا شکار ہوگئے ہیں-

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونو سود نے کوویڈ مثبت آنے کے بعد خود کر قرنطینہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے انھوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ بھی کیا۔


    سونو نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انھوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور بہترین دیکھ بھال بھی شروع کردی۔

    ساتھ میں انھوں نے یہ بھی لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے، تاہم ان کا حوصلہ اور موڈ اس سے بھی زیادہ مثبت ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں راہول رائے ، منیش ملہوترا ،اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا کا شکار

    اکشے کمارعالمی وبا کورونا سے صحتیاب

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال،مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 149 افراد انتقال،مریضوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 71 ہزار 836 ٹیسٹ کئے گئے 6 ہزار127 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.52 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 131 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 51 ہزار309 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 430 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار551، خیبر پختونخوا 2 ہزار867، اسلام آباد 636، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 223 اور آزاد کشمیر میں 433 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 69 ہزار556، خیبر پختونخو 1 لاکھ 5ہزاراور438، پنجاب 2 لاکھ 67 ہزار572، سندھ 2 لاکھ 72 ہزار197، بلوچستان 20 ہزار222، آزاد کشمیر 15 ہزار5 سو24 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی-

  • ایسے لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس ساری دنیا کو اپنی گرفت میں لے گا : ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

    ایسے لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس ساری دنیا کو اپنی گرفت میں لے گا : ڈبلیو ایچ او کا انتباہ

    نیویارک :ایسے لگ رہا ہے کہ کورونا وائرس سب کو اپنی گرفت میں لے گا : ڈبلیو ایچ او کا انتباہ ،اطلاعات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے والوں کی تعداد ہر ہفتے دوگنا بڑھ رہی ہے –

    ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈھانوم نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اس کی رفتار پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے ۔

    ڈبیلو ایچ او کے سربراہ نے کہا کہ پاپوا نیو گنی جیسے بعض ممالک جو کورونا کے زیادہ پھیلاؤ کو روکنے میں ناکام ہوگئے تھے اس وقت ان ممالک میں کورونا کا پھیلاؤ نہایت تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔