Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگے:ترجمان حکومت

    حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگے:ترجمان حکومت

    کوئٹہ :حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگے:اطلاعات کے مطابق ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہےبلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئےلوگوں نے تیسری لہر کو سیریس نہیں لیا،

    ترجمان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ تیسری لہر پہلے دو لہروں سے زیادہ خطرناک ہیںایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئےگزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوافاطمہ جناح ہسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیںحکومت نے 15 روز کیلئے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیاعلماء کرام کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں برطانوی وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ ویکسئن سے کیسز کم نہیں جبکہ ماسک پہننے سے کم ہورہے ہیں،

    انہوں نے مزید کہاکہ ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاون کرینگےایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے دکانداروں کو صرف جرمانہ نہیں بلکہ سزا بھی دینگے،جس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں،اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کرینگےہم اپنے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کروائینگے۔

  • عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کورونا وائرس سے صحتیاب

    عالیہ بھٹ اور کترینہ کیف کورونا وائرس سے صحتیاب

    بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئیں ہیں-

    باغی ٹی وی :اس حوالے سے کترینہ کیف نےاپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ کافی خوش نظر آرہی ہیں کترینہ کیف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    اداکارہ نے اُن تمام لوگوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے کورونا وائرس کے دوران اُن کا خیال رکھا اور اُن کی صحتیابی کے لیے پیغامات جاری کیے اور مزید کہا کہ لوگوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا محسوس ہوا۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ کی شروعات میں کترینہ کیف کورونا وائرس کی شکار ہوگئیں تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی تھی۔

    دوسری جانب رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والی با لی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں ہیں –

    عالیہ بھٹ نے دو روز قبل انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کورونا سے صحتیابی سے متعلق بتایا انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ بھٹ بہت خوش اور تندرست نظر آئیں۔

    اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عالیہ بھٹ نے لکھا کہ یہ وہ وقت ہے جب منفی ہونا ایک اچھی چیز ہے-

    واضح رہے کہ 2 اپریل کو عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیااداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے ڈاکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا  کا شکار

    بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا بھی کورونا کا شکار

    بھارت کے معروف فیشن ڈیزائن منیش ملہوترا بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ سیلیبرٹی اسٹائلسٹ منیش ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوزیٹیو سائن کی تصویر شیئر کرتے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی –


    بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنے میں کہا کہ ’میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد میں نےخود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور میں گھر میں ہی قرنطینہ کروں گا۔

    منیش ملہوترا نے کہا کہ ’میں ڈاکٹرز کی ہدایت کردہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہوں۔

    بھارتی فیشن ڈیزائنر نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ سب کے سپورٹ اور پیار کے لیے بہت شکریہ۔‘برائے مہربانی محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کے کئی فنکار کورونا وائرس کی تیسری لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اکشے کمار، عالیہ بھٹ، عامر خان، گووندا ،رنیبر کپور، فاطمہ ثنا شیخ، سنی دیول، کارتک آریان، بپی لہری اور رنگاناتھ مدھاون سمیت دیگر شامل ہیں۔

    اکشے کمارعالمی وبا کورونا سے صحتیاب

    کورونا کا شکار اکشے کمار ہسپتال منتقل

    کشے کمار کے بعد ان کی ٹیم کے 45 ارکان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    اکشے کمار کی ساتھی اداکاراؤں کی کورونا رپورٹ سامنے آگئی

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 976 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار182 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخو 1 لاکھ 3ہزاراور419، پنجاب 2 لاکھ 61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • پاکستان کی دھمکی کام کرگئی:ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے کی منظوری دے دی

    پاکستان کی دھمکی کام کرگئی:ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے کی منظوری دے دی

    لاہور: پاکستان کی دھمکی کام کرگئی:ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے دینے کی منظوری دے دی ،اطلاعات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بھارتی حکومت نے پاکستانی ٹیم کو ویزے دینے کی منظوری دیدی۔ ورلڈ کپ کی کوریج کیلئے صحافیوں کو بھی بھارتی حکومت ویزے جاری کریگی۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپیکس کونسل کو اس حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ کی بھارت آمد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا تھا اگر نئی دہلی نے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزوں اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں یقین دہانی نہ کرائی تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے باہر منتقل کرنے کا مطالبہ کریں گے۔

    پاکستان کی طرف سے سخت ناراضگی کے بعد بھارت میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کے معاملے پر پاکستانی تشویش پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں گے۔

  • قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اچانک کیوں بلالیا گیا؟اہم خبرآگئی

    قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اچانک کیوں بلالیا گیا؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی کا اہم اجلاس اچانک کیوں بلالیا گیا؟اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کا اہم اجلاس بلالیا گیا ہے اوراس میں‌ اہم امورپربحث ہونےکا قوی امکان ہے ، یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ یہ اجلاس اپوزیشن کے لیے ایک اوپن فائرفورم بن جائے گا

    ذرائع کے مطابق یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے اس میں ملک کی تازہ ترین صورت حال سے بھی آگاہ کیا جائے گا

    اس اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجود اجلاس کے اجنڈے، دورانیے اور کورونا ایس او پیز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس پیر کو دوپہر 1 بجے اسپیکر لاؤنچ پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔

  • 19 اپریل کو کیا ہونے جارہا ہے : پنجاب حکومت نے اہم اعلان کر دیا

    19 اپریل کو کیا ہونے جارہا ہے : پنجاب حکومت نے اہم اعلان کر دیا

    لاہور:19 اپریل کو کیا ہونے جارہا ہے : پنجاب حکومت نے اہم اعلان کر دیا ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملک میں کرونا وائرس کوقابومیں لانے کے بعد ایک اہم اعلان کردیا ہے ،

    اس حوالے سے ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 19 اپریل سے نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کے دو روزہ کلاسز ہوگی۔

    حکومت کی طرف سے مزید وضاحت کی گئی کہ پیر اور جمعرات کو کلاسز لگانے کی اجازت ہوگی۔لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں کلاسز لگائی جا سکیں گی۔دیگر اضلاع میں راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

    اس سے قبل بین الصوبائی تعلیمی وزرا کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کیے گئے اہم فیصلوں کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا

  • 88 دنوں میں 87 کروڑ کی 58 لاکھ کرونا ویکسین ضائع

    88 دنوں میں 87 کروڑ کی 58 لاکھ کرونا ویکسین ضائع

    88 دنوں میں 87 کروڑ کی 58 لاکھ کرونا ویکسین ضائع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ایک طرف کرونا کے دو لاکھ کیسز یومیہ سامنے آ رہے ہیں،دوسری جانب بھارت میں کرونا کی کروڑوں روپے کی ویکسین ضائع کر دی گئی

    بھارت میں کرونا نے تباہی مچا رکھی ہے، گزشتہ کئی دنوں سے یومیہ لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں، اسکے باوجود کوئی احتئاط نہیں کی جا رہی، اطلاعات کے مطابق بھارت میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن جاری ہے تا ہم گزشتہ 88 دنوں میں 58 لاکھ کرونا ویکسین کی خوراکیں ضائع کر دی گئی ہیں ،

    بھارتی وزارت صحت نے خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار ہے ، ایک رپورٹ میں انکشافہوا کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران 58 لاکھ سے زیادہ ویکسین ضائع ہوئی ہیں،بھارت کی حکومت نے 150 روپے فی خوراک کے حساب سے اس ویکسین کو خریدا تھا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حساب سے 88 دن میں مودی سرکار کو صرف کرونا ویکسین سے ہی 87 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارت کے مرکزی ہیلتھ سکریٹری راجیش بھوشن کا کہنا ہے کہ کچھ ریاستوں میں ویکسین ضائع ہونے کی شرح 9-8 فیصد تک ہے، جو فکر کا باعث ہے۔

    دوسری جانب بھارت کے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ2021 میں 2020 کے مقابلہ میں کرونا کیسز کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے ، ابھی کرونا مریضوں کی رفتار تیز ہے لیکن اب ڈاکٹروں کے پاس کافی تجربہ آ چکا ہے وہ مریضوں کو ڈیل کر سکتے ہیں

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    کرونا ویکسین لگوانے کے مراکز ملک بھر میں کہاں کہاں قائم؟ فہرست جاری

    کرونا ویکسین لگوانے کے دو روز بعد وزیراعلیٰ کا بیٹا کرونا کا شکار

    پاکستان میں پرائیویٹ سطح پرکرونا ویکسین کی فروخت سےعدم مساوات کا فروغ

    قبل ازیں سی بی آئی کے ڈائریکٹر اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سمیت متعدد عہدوں پر فائزرہنے والے 1974 بیچ کے سبکدوش آئی پی ایس افسر رنجیت سنگھ کرونا کی وجہ سے چل بسے ہیں، بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں مودی پر تنقید کر رہی ہیں، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارتی عوام سے اپیل کی ہے وہ کرونا ایس او پیر کے تمام اصولوں کی پاسداری کریں اور احتیاط سے کام لیں۔ ماسک لگائیں اور احتیاط اور حساسیت کے ساتھ ہمیں مل کر اس جنگ کو جیتنا ہے۔

    راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی – پہلا مرحلہ لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دوسرا مرحلہ گھنٹی بجاؤ۔ تیسرا مرحلہ پربھو کے گن گاؤ!

    گزشتہ سال جب کورونا بھارت میں آیا تھو بھارتی وزیراعطم مودی نے جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اچانک اعلان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اب جبکہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کو بھی تجاوز کر چکی ہے تو وزیر اعظم مودی کی طرف سے نہ کوئی اعلان ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسلئے مودی پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے

  • ذرا بچ کے رہنا : کراچی میں کووڈ 19 کی متعدد اقسام کی موجودگی:ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    ذرا بچ کے رہنا : کراچی میں کووڈ 19 کی متعدد اقسام کی موجودگی:ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی:ذرا بچ کے رہنا : کراچی میں کووڈ 19 کی متعدد اقسام کی موجودگی:ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کےمطابق حالیہ ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں کووڈ 19 کی موجودہ تیسری لہر میں برطانیہ، جنوبی افریقہ اور برازیل وائرس کی مختلف اقسام کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق 3 ہزار 501 مثبت نمونوں کے تجزیے پر مشتمل تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں دسمبر 2020 سے فروری 2021 تک کی رپورٹ کیے گئے کووڈ 19 کے کیسز میں سے 54 فیصد انفیکشنز کی وجہ نئی اقسام ہیں۔

    تحقیق کے مطابق ستمبر سے نومبر 2020 کے مہینوں میں مثبت کیسز کا تناسب 1.538 فیصد تھا جو دسمبر 2020 سے فروری 2021 میں 7.6 فیصد تک پہنچ گیا۔

    اس تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کیسز میں یہ ڈرامائی اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسز ان ممالک سے درآمد ہوئے جہاں وائرس نومبر 2020 کے دوران یا اس سے قبل پھیل رہا تھا۔

  • خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

    خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

    خبردار، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان،ماسک نہ پہننے پر ایک ہزار جرمانے کی سزا طے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کا پھیلاؤ کافی تیز ہو گیا ہے، ایک ایک دن میں لاکھوں مریض سامنے آ رہے ہیں ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کرونا کے 2 لاکھ 17 ہزار مریض سامنے آئے ہیں

    ایک روز قبل بھارت میں ایک لاکھ ننانوے ہزار مریض سامنے آئے تھے، بھارت میں کرونا سے اموات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،بھارت میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 74 ہزار 308 ہو گئی ہے

    بھارتی ریاست اترپردیش میں اتوار کے روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پبلک مقامات پر بغیر ماسک کے آنے والے ہر شہری کو نقد ایک ایک ہزار روہے کا جرمانہ کیا جائے گا

    دوسری جانب بھارت کے مرکزی وزیر صحت ہرش وردھن کا کہنا ہے کہ2021 میں 2020 کے مقابلہ میں کرونا کیسز کی تعداد زیادہ ہو رہی ہے ، ابھی کرونا مریضوں کی رفتار تیز ہے لیکن اب ڈاکٹروں کے پاس کافی تجربہ آ چکا ہے وہ مریضوں کو ڈیل کر سکتے ہیں

    قبل ازیں سی بی آئی کے ڈائریکٹر اور آئی ٹی بی پی کے ڈی جی سمیت متعدد عہدوں پر فائزرہنے والے 1974 بیچ کے سبکدوش آئی پی ایس افسر رنجیت سنگھ کرونا کی وجہ سے چل بسے ہیں، بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں مودی پر تنقید کر رہی ہیں، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارتی عوام سے اپیل کی ہے وہ کرونا ایس او پیر کے تمام اصولوں کی پاسداری کریں اور احتیاط سے کام لیں۔ ماسک لگائیں اور احتیاط اور حساسیت کے ساتھ ہمیں مل کر اس جنگ کو جیتنا ہے۔

    راہل گاندھی نے مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کی کووڈ حکمت عملی – پہلا مرحلہ لاک ڈاؤن لگاؤ۔ دوسرا مرحلہ گھنٹی بجاؤ۔ تیسرا مرحلہ پربھو کے گن گاؤ!

    گزشتہ سال جب کورونا بھارت میں آیا تھو بھارتی وزیراعطم مودی نے جنتا کرفیو اور لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے تالی اور تھالی بجانے کی اپیل کی تھی۔ لاک ڈاؤن کے اچانک اعلان سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے تھے اب جبکہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ کو بھی تجاوز کر چکی ہے تو وزیر اعظم مودی کی طرف سے نہ کوئی اعلان ہو رہا ہے اور نہ ہی کسی طرح کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اسلئے مودی پر اپوزیشن کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے