Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی نہ آ سکی،مزید 110 اموات

    پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر کی شدت میں کمی نہ آ سکی،مزید 110 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 110 اموات ہوئی ہیں جبکہ 5 ہزار364 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار982 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45ہزار 182ہو گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستانمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 78ہزار425 ہے اور 6 لاکھ 50 ہزار775 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں7 ہزار 271 اموات، سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخوا1 لاکھ3ہزار419، پنجاب 2 لاکھ61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • بھارت میں کورونا بےقابو،تباہی مچادی،ایک دن میں 2لاکھ    سےزائد کیسزریکارڈ:ہسپتالوں میں ادویات اورآکسیجن نہیں‌

    بھارت میں کورونا بےقابو،تباہی مچادی،ایک دن میں 2لاکھ سےزائد کیسزریکارڈ:ہسپتالوں میں ادویات اورآکسیجن نہیں‌

    نئی دہلی: بھارت میں کورونا بے قابو،تباہی مچادی ، ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ:ہسپتالوں میں ادویات اورآکسیجن نہیں‌ ،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے اور صرف ایک دن کے دوران ریکارڈ 2 لاکھ سے زائد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں اسپتالوں میں بیڈ اور آکسیجن سپلائی کی شدید قلت کا سامناہے۔

    بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 200،739 کیسز ریکارڈ ہوئے جب کہ 1038 اموات ہوئیں، کورونا وائرس کے باعث اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    حالیہ کیسز مں اضافے کے باعث بھارت میں اسپتالوں اور طبی عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعدد ریاستوں میں آئی سی یو بیڈز سمیت آکسیجن سلینڈر کی شدید قلت ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے بھی جگہ کی کمی کا سامنا ہے۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اسپتالوں میں جگہ کی کمی کے باعث ایمبولینس کی لمبی لائن لگی ہوئی ہے جس میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جب کہ دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے گجرات کے وزیراعلیٰ کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر صورتحال ایسی ہی رہی تو اموات میں اضافے کا خدشہ ہے

    دوسری طرف بھارتی حکومت نے کرونا سے ہونے والی معاشی تباہی کہ وجہ سے آئی ایم ایف، ایشین بینک ، ورلڈ بینک سمیت درجنوں مالیاتی اداروں سے ملکی نظام چلانے کے لیے اربوں ڈالرزکا قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے

  • چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کورونا کا شکار

    چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کورونا کا شکار

    لاہور:چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سیف اللہ نیازی کورونا کا شکار،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزرسیف اللہ نیازی کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں اورانہوں نے اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے

    ذرائع کے مطابق سیف اللہ نیازی اپنی طبعیت میں کچھ بہتری محسوس نہیں کررہے تھے ، اس سلسلے میں جب انہوں نے اپنے ٹسٹ کروائے توان کو یہ بتایا گیا کہ وہ کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہو اہےکہ سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے تنظیمی امورکوہرصورت ادا کریں گے اوراس سلسلے میں‌ وہ بہت جلد سسٹم تیارکرلیں گے

  • راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کاشکار

    بالی ووڈ کے ماضی کے معروف اداکار راہول رائے فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے راہول رائے نے گزشتہ روز بدھ کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔

    راہول رائے نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ میری کورونا اسٹوری، قرنطینہ کا 19 وان دن۔ انھوں نے لکھا کہ میرا رہائشی فلور 27 مارچ سے سیل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے ایک پڑوسی کورونا میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد احتیاطی طور پر ہم سب پڑوسیوں کو 14 دن کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

    مجھے اور میرے خاندان کو 11 اپریل کو دبئی کی فلائٹ لینا تھی، تو اس کے لیے ہم نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے لیے سات اپریل کو میٹروپولس لیب گئے اور دس اپریل کو ہم سب کو کورونا پازیٹو پر مبنی رپورٹ دیا گیا۔

    ان کے مطابق ان سمیت تمام گھر والوں میں کوئی علامات موجود نہیں ہیں جبکہ اسی دوران ممبئی میونسپلٹی والوں نے جو اینٹی جین ٹیسٹ کیا اس میں ہم نیگیٹو تھے، ابھی ایک اور ٹیسٹ کی رپورٹ باقی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن پریانکا رائے اور برادر نسبتی (بہن کے شوہر) رومیر سین بھی اس وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس  سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے –


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 64 ہزار 685 ٹیسٹ کئے گئے 5 ہزار 395 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 8.34 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 737 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 37ہزار996 ہو چکی ہے۔

  • رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خوشخبری بھی آگئی

    رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خوشخبری بھی آگئی

    لاہور: رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی خوشخبری بھی آگئی ،اطلاعات کے مطابق پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

    ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، چکوال ، اٹک کے علاقوں میں آج سے ہفتے کی رات کے درمیان بارش کی پیشگوئی ہے جو کہ طوفانی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

    دوسری طرف محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چند دن پہلے یہی امکان نظرآرہا تھا کہ یہ رمضان شاید گرم ترین گزرے لیکن اللہ کی قدرت کے کیا کہنے کہ تمام اندازے اورقیاس آرائیاں جھوٹی ثابت ہوئیں اوراللہ نے اپنی رحمت کا پیغام رحمت کے مہینے میں دے دیا ہے

  • شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    شاہ رخ خان کی فلم کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت، اداکار نے خود کو آئسولیٹ کر لیا

    بالی اداکار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان پچھلے کچھ عرصے سے فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم ان کی شوٹنگ کے عملے کے چند لوگوں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ دو روز کے لیے روک دی گئی ہے اور شاہ رخ خان نے احتیاطی اقدام کے طور پر خود کو آئسو لیٹ کرلیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج پروڈکشن اور فلم کے ارکان کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کررہے ہیں فلم کے سیٹ پر بھی عملے کا باقاعدگی کے ساتھ ٹیسٹ کیاجاتا ہے اور فلم کے تمام ممبران ایک ہوٹل میں مقیم ہیں ان لوگوں کو ہوٹل سے سیٹ تک لے جانے والے لوگوں کا بھی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب کچھ بھارتی ذرائع ابلاغ کا اوپر کی مذکورہ خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی سیلف آئسولیشن میں جانے کی خبریں بے بنیاد ہیں فلم کی شوٹنگ جاری ہے ہاں پیر اور منگل کو شوٹنگ سے دو دن کا بریک لیاگیا تھا۔

    فلم ’پٹھان‘ میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہیم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے فلم 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے-

  • اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    اداکار سمیع خان بھی کورونا وبا کا شکار

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سمیع خان بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار سمیع خان نے فوٹو اور ویڈیو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی کے ذریعے مداحوں کو کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

    اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز قرآنی آیت ترجمے کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں لکھا کہ آج میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کروں گا

    سمیع خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ اللہ ہم سب کو بہترین شفاء سے نوازے آمین ۔

    انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی نیک خواہشات اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    سمیع خآن کی اس پوسٹ پر ساتھئ اداکاروں شہزاد شیخ ،حسن نیازی اور سنبل اقبال خان نے اداکار کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی اور اپنا اچھے سے خیال رکھنے کی تلقین کی جبکہ مداحوں کیجانب سے بھی نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-

    خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ دیگر معروف سیا سی و سماجی شخصیات کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار بھی اس وبا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

  • ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریاں:دوسری طرف گاڑیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ

    ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریاں:دوسری طرف گاڑیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ

    کراچی:ملک میں ایک طرف کرونا وائرس کی تباہ کاریاں:دوسری طرف گاڑیوں کی فروخت میں 31 فیصد اضافہ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف ملک میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں تودوسری طرف ملک کی ایلیٹ کلاس کمیونٹی کی طرف سے خواہشات کی تکمیل کا سلسلہ کم ہونے کی بجائے طویل ہوتا ہوا نظرآرہا ہے ،

    اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں ہیوی وہیکلز کی فروخت میں معمولی کمی کے علاوہ پورے آٹو سیکٹر نے رواں مالی سال کے پہلے 9 مہینوں میں مستحکم نمو حاصل کی جبکہ کار کی فروخت میں 31.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2021 کے پہلے 9 ماہ میں جیپس کی فروخت میں 157.6 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد چھوٹی کمرشل گاڑیاں / پک اپ میں 41.4 فیصد، ٹریکٹر 57.2 فیصد اور دو یا تین پہیوں والی سواری کی فروخت میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    ہونڈا موٹر سائیکل کی کُل فروخت مالی سال 2021 کے 9 ماہ میں 9 لاکھ 61 ہزار 76 یونٹس رہی جبکہ مالی سال 2020 کے 9 ماہ میں یہ 7 لاکھ 68 ہزار 974 یونٹ تھے۔

    گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 85 ہزار 330 یونٹس کے مقابلے میں رواں مالی سال مقامی اسمبلرز کی کُل ایک لاکھ 12 ہزار 244 یونٹس فروخت ہوئی ہیں۔

    مارچ 2021 میں کاروں کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا جو فروری 2021 کے 13 ہزار 570 یونٹس کے مقابلے میں بڑھ کر 17 ہزار 105 یونٹس ہوگئی۔

    مارچ 2020 میں فروخت 5 ہزار 796 یونٹس تھی جس کی وجہ مارچ کے تیسرے ہفتے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن تھا جس میں اپریل 2020 تک توسیع کردی گئی تھی۔

    گاڑیوں کی اعلی قیمتوں نے خریداروں کے جذبات کو متاثر نہیں کیا ہے کیونکہ وہ کم شرح سود پر آٹو فنانسنگ کی طرف زیادہ راغب دکھائی دیتے ہیں۔

  • بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی:مسجد کون نہیں جاسکیں گے :ہدایات جاری کردی گئیں

    بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی:مسجد کون نہیں جاسکیں گے :ہدایات جاری کردی گئیں

    لاہور:بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی:مسجد کون نہیں جاسکیں گے :ہدایات جاری کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

    محکمہ صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،

    اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ،

    اس نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

    نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے ، بازاروں ، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، مساجد ، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے ،

    کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔