Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    میرا نے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی

    لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا نے کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہونے کے بعد نیویارک میں ویکسین لگوالی۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ میرا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ ویڈیوز شیئر کیں جن میں اُنہیں کورونا ویکسین لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    میرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمداللہ! میں نے کچھ دن پہلے نیویارک میں کورونا ویکسین لگوالی ہے مجھے بخار، سر درد، تھکاوٹ اور جسمانی درد سمیت کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

    اُنہوں نے لکھا کہ میں سب کو مشورہ دوں گی کہ آپ خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھنے کے لیے لازمی ویکسین لگوائیں۔

    اداکارہ نے دُنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ براہ کرم ویکسین سے خوفزدہ نہ ہوں، یہ صرف اس وبائی امراض سے ہر کسی کو زندہ رہنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے ہے۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ میرا امریکا میں معمول کے چیک اپ کے لئے کلینک گئیں تو پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے سے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔ اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا تھا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔

    میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔

    جس کے بعد سوشل میڈیا پر میرا کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو کسی نے امریکا کے مینٹل اسپتال میں داخل کرادیا ہے۔

    میرا نے عمران عباس کے ذریعے ان تمام خبروں کی تردید کی بعد ازاں اداکارہ میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کے عوض میرا کو اسپتال سے فارغ کرایا۔

    اداکارہ امریکہ کیوں گئیں‌:وہاں کن لوگوں سےجھگڑاہے: اوروہ میراجی کوواپس کیوں…

    اداکارہ میرا نےعمران خان پرسنگین الزامات عائد کردیئے:سینیٹ کی نشست کی پیشکش کیوں‌…

    میرا کا نام آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں شامل،ماہانہ 5 ہزارروپے کی امدادی رقم ملے گی

    مجھے ہروزیراعظم پاکستان پروٹوکول دیتاہے:اداکارہ میرانے امریکی ڈاکٹرکے سامنے سارے…

    پتہ نہیں لوگ ذہنی حالت جیسے سنگین مسئلے پر باتیں کیسے بنا لیتے ہیں؟

    کتنے ہی تعلیم یافتہ کیوں نہ ہو دوسروں کیساتھ سلوک آپ کے بارے سب بیان کر دیتا ہے…

  • کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے

    کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے

    کرونا کی لہر میں تیزی،رمضان کے حوالہ سے این سی او سی نے کئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدرات این سی اوسی کا خصوصی اجلاس ہوا

    ‏بڑھتے ہوئے کورونا کیسزاوررمضان میں مذہبی و ثقافتی سرگرمیوں کے باعث این سی او سی نے اہم فیصلے کئے ہیں، ملک بھر میں ایس او پیز پر یکم رمضان سے عمل درآمد شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک بھر میں اب سے ہفتہ اور اتوار کاروبار بند رہے گا، لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدِنظر رکھ کر لگایا جائے گا، ‏افطار سے رات 11 بجکر 59 منٹ تک باہر کھانے کی اجازت ہوگی، سینما گھر اور مزارات مکمل طور پر بند رہیں گے،‏ ٹیک اوے کی اجازت ہوگی، انتظامیہ عمل درآمدکو یقینی بنائے،‏ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن بند رہے گی، کھیلوں اور ثقافتی میلوں سمیت دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، ‏بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر 25 اور 26 اپریل کی درمیانی شب تک پابندی رہے گی، ریلوے کو 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا، مختلف جگہوں پر فوری ٹیسٹنگ پوائنٹ بنائے جائیں گے، گلگت بلتستان، کے پی اور آزاد کشمیر میں سیاحت کےبلیے سخت ایس او پیز ہوں گے، نجی اور سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی، اندرون شہر ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلےگی، ‏بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس 20 اپریل کو ہوگا،‏ رمضان میں رش سے بچنے کے لیے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی،

    ‏سخت ایس او پیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، ‏لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، سماجی، سیاسی، کھیلوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر پابندی ہوگی، تقریبات پر ان ڈور اور آؤٹ ڈور ہر طرح کی پابندی ہوگی، ‏کمیونٹی اور میڈیا کے ذریعے ماسک پہننے کی مہم چلائی جائے گی، ایس او پیز پر این سی او سی کا جائزہ اجلاس 10 رمضان کو ہوگا، ‏وفاق کی اکائیاں چاہیں تو ایس او پیز کے حوالے سے سخت اقدامات کر سکتے ہیں، وفاق کی اکائیاں اضلاع اور شہروں میں بیماری کا پھیلاؤ دیکھ کر اقدامات لے سکتی ہیں،

  • ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    ن لیگی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں متنازعہ تقاریر کیس کی سماعت ہوئی

    رہنما مسلم لیگ ن جاویدلطیف کورونا میں مبتلا ہوگئے،وکیل نے عدالت میں بتایا کہ رہنما مسلم لیگ ن جاوید لطیف نے خود کو قرنطینہ کرلیا،عدالت جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں توسیع کرے، عدالت نے جاوید لطیف کی مصدقہ کورونارپورٹ طلب کرلی مصدقہ کورونا ٹیسٹ رپورٹ آنے تک سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کی گئی

    بعد ازاں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کر دی گئی،عدالت نے جاوید لطیف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی

    واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

    ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

    ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

    عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 135 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 135 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 135 افراد انتقال کر گئے یہ جون 2020 کے بعد ایک دن میں اموات کی سب سے بڑی تعداد ہے۔


    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 48 ہزار 92 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 681 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.73 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 32ہزار601 ہو چکی ہے۔

  • احتیاط کریں ،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،اسد عمر

    احتیاط کریں ،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،اسد عمر

    احتیاط کریں ،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،اسد عمر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ شاید لوگوں کےدلوں سے کورونا کا خوف ختم ہوگیا ہے،

    اسدعمرکا کہنا تھا کہ پورے خطے میں برطانوی وائرس پھیلا ہوا ہے،پنجاب،اسلام آباد،آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا میں وبا کا پھیلاؤ زیادہ ہے، گزشتہ 10 روزسے انتظامیہ کی طرف سےایس او پیز پر عملدرآمد بہترہوا،‏رمضان کے آخری عشرے میں لوگ بازاروں کارخ کرتے ہیں،یہ نہ ہو رمضان المبارک کے آخری عشرے تک وبا بڑھ جائے،13 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی، روزانہ 60 سے 70 ہزار افراد کوویکسین لگائی جارہی ہے،9 لاکھ سے زائد ویکسین ابھی دستیاب ہیں،

    اسدعمرنے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں ویکسین کی جتنی طلب ہے اتنی سپلائی نہیں ہے،یورپ اور برطانیہ میں جس تعداد میں ویکسین تیار ہونی تھی وہ نہیں ہوئی یورپ بھی ویکسین باہرسے لینے کا سوچ رہاہے، پہلی ترجیح ہیلتھ کیئر ورکرز کو ویکسین لگانا تھا،عید کے بعد ویکسی نیشن کی تعداد ڈیڑھ سے 2 لاکھ تک لے جاناچاہتے ہیں،امید ہے کہ عید کے بعد تمام پاکستانیوں کوویکسین لگانا شروع کردیں گے میں این سی او سی کا سربراہ ہوں ، میں بھی اپنی باری کا انتظار کررہا ہوں،تقریباً 13 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،صدر اور وزیراعظم نے اپنی باری کا انتظار کیا اور ویکسین لگوائی،

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

    <

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 118 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 118اموات ہوئی ہیں اور4ہزار318 نئے مریض سامنےآئے ہیں ،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو گئی ہے۔ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 76 ہزار 34ہے اور 6 لاکھ 38 ہزار 267 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 62افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار683، اسلام آباد 617، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 217 اور آزاد کشمیر میں 407 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار983، خیبر پختونخو 1 لاکھ 275، پنجاب 2 لاکھ 52 ہزار974، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان 20 ہزار397، آزاد کشمیر 14 ہزار687 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 130 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • کشف الاسرار    تحریر: کاشف علی

    کشف الاسرار تحریر: کاشف علی

    تحریر کاشف علی
    کشف الاسرار

    میڈیا میں زرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاون کا سوچا جارہاہے فیصلہ کل کے اجلاس میں ہوگا ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ خان صاحب یو ٹرن نہیں لیں گے اور اپنے فیصلے پہ قائم رہیں گےاور لاک ڈاون لگانے کا دباو مسترد کر دیں گے-

    البتہ ان سرکاری زعماء افسر شاہی، میڈیا اور ڈاکٹروں کی خدمت میں عرض ہے کہ اگر آپ ان غریبوں کے کھانے اور دیگر ضروریات کو پورا نہیں کرسکتے تو آپ کو لاک ڈاون لگانے کا کوئی حق نہیں ہے ۔ اسلام آباد لاہور کے وہ لوگ جو ٹوئیٹر پر بیٹھے ہیں انکے گھروں میں مہینوں کا راشن ہے لاک ڈاون کی حمائت کرتے ہیں۔ لیکن غریب جس کا چولہا ہی تب جلتا ہے دیہاڑی لگتی ہے اسکا احساس کسی کو نہیں ہے-

    آپ سروے کر لو پچھلے سال کے کرونا لاک ڈاون کا اٹھایا گیا قرض ابھی تک نہیں اتار سکے کیونکہ مہنگائی نے پیس دیا ہے ۔ اس رمضان میں لاک ڈاون سے جیسا کہ ابھی اس پہ مشاورت جاری ہے جہاں مذہبی استحصال ہوگا وہیں اس غریب کا معاشی قتل ہے کہ وہ عید پہ کپڑے تو دور کی بات روٹی کے لالے پڑ جائیں گے سفید پوش طبقہ پس کر رہ جائے گا ۔ اور ملک کی معاشی صورتحال اس کی متحمل نہیں ہے جیسا کہ وزیر اعظم پہلے بھی کہہ چکے ہیں اس سارے منظر نامے سیکولر لابیز بھی متحرک ہیں جو رمضان میں کرونا کے نام خاص طور پر لاک ڈاون کی حمائت کرکے اپنا الو سیدھا کرنا چاہتے ہیں

    ابھی اک ٹرانسپورٹ سے متعلقہ رشتہ دار سے بات ہوئی کہنے لگے حکومت نے کہا کہ سواریاں آدھی کرو جب کرایا بڑھایا تو ایڈ منسٹریٹرلاری اڈا صاحب آکر جرمانے کر رہے ہیں 5000 دو ورنہ گاڑی بند۔ اب 5000 ہزار بھرنے والے کرایہ تو چاہے نا کم کریں مگر یہ پانچ ہزار کن کن کی جیبوں میں جائے گا ؟ درحقیقت یہ بیوروکریسی میڈیا اور ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کا بھلا نہیں ہوگا سب جانتے ہیں کہ پچھلے سالوں مارکیٹوں سے افسر شاہی نے کیسے کمایا اور بند دوکانوں کے اندر ہوتی تجارت سے کون آکر جرمانے کے نام پر جیبیں بھرتا رہا ہے اور ڈاکٹروں کی بھی چاندی ہے پس اور مر عوام رہی ہے-

    دوسری طرف بیماری ہے تو اس بیماری کی دہشت دلوں میں اسقدر کیوں بٹھائی جارہی ہے جبکہ اس سے مرنے والوں کی ریشو پاکستان میں 2% بھی نہیں جبکہ اس میں بھی اک بڑی تعداد ایسے ہی کرونا کے کھاتے میں ڈالی گئی ہےجن کی موت کو کرونا کی وجہ بتایا جارہاہے سائنسی طور پر اور میڈیکلی طور پر ابھی وہ بھی پروف نہیں کیا جاتا بس جو مرگیا اور اسکو کرونا تھا تو بس کرونا کی وجہ سے ہی مرا جبکہ وجہ کچھ اور بھی تو ہوسکتی ہے۔

    پہلے مسلمان حکمران وہ تھے جو کہتے تھے کہ فرات کنارے کتا بھی بھوکا مرا تو وہ ذمہ دار ہیں البتہ آجکل ذمہ داری سابقہ حکومتوں پر ہرآنے والی حکومت ڈالتی ہے-

    آپ sop پر عمل کروائیں مگر آپ لوگوں کو دہشت ذدہ مت کریں کیونکہ خوف سے اموات ہونا بھی بالکل ثابت ہے لہذا بے جا خوف پھیلا کر لوگوں کا قتل عام مت کریں-

  • پاکستان میں پرائیویٹ سطح پرکرونا ویکسین کی فروخت  سےعدم مساوات کا فروغ

    پاکستان میں پرائیویٹ سطح پرکرونا ویکسین کی فروخت سےعدم مساوات کا فروغ

    پاکستان میں پرائیویٹ سطح پرکرونا ویکسین کی فروخت سےعدم مساوات کا فروغ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پاکستان میں کرونا کی صورتحال پر خبر رساں ادارے سی این این میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز بڑھ رہے ہیں، ہسپتالوں میں بستر مریضوں سے بھر رہے ہیں، لیکن سرکاری ویکسی نیشن پروگرام میں تاخیر اور محدود فراہمی ہو رہی ہے پاکستان پچھلے ماہ ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جس نے نجی شعبے کو ویکسین کی درآمد اور فروخت کرنے کی اجازت دی۔

    اپریل کے پہلے ہفتے کے آخر میں روسی ویکسین کی ابتدائی فروخت میں تیزی پیدا ہوئی ، عوام کا ہجوم ویکسینیشن مراکز کی طرف بھاگ نکلا اور گھنٹوں اپنی باری کے لئے قطار میں کھڑا رہا۔ کئی مراکز پر یہ ویکسین دنوں میں فروخت ہوگئی ۔ دوسرے جن لوگوں نے ابتدائی طور پر ویکسین لگوائی تھی اور ان لوگوں کو حکومت نے اجازت دی تھی آن لائن سائن اپ میں تبدیل ہوگئے۔

    ایک اہم درآمد کنندہ نجی دوا ساز کمپنی اے جی پی فارما ہے ، جس کو دو شاٹ اسپٹنک ویکسین کی 50،000 خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ یکم اپریل کو پاکستان کے شہر لاہور میں ایک ویکسینیشن سنٹر میں لوگ سینوفرم کوویڈ ۔19 کی ویکسین لگواتے رہے ،وزارت صحت کے حوالے سے مقامی رپورٹس کے مطابق ، حکومت کو چین سے 256 ملین ویکسین کی خوراکیں موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، فروری کے بعد سے تقریبا دس لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی ہے جن میں زیادہ تر ترجیحی گروہوں جیسے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد ہیں۔ تاہم ، نجی ویکسین ہر ایک کے لئے کھلی ہوئی ہیں – اور بہت سے لوگ جو سرکاری طورپر ویکسین نہیں لگوا سکتے ، اب وہ نجی کلینک میں ویکسین لگوا کر خود کو کرونا سے محفوظ کر رہے ہیں

    کراچی کے ایک نجی اسپتال میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہ ویکسین لینے والی 35 سالہ انوشکا جتوئی کا کہنا ہے "یہ اچھی بات ہے کہ کرونا ویکسین نجی طور پر دستیاب ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ ہماری باری حکومت کے ذریعہ کب آئے گی۔” لیکن نجی فروخت نے قیمتوں کا تعین اور رسائئی کے بارے میں بھی خدشات کو جنم دیا ہے ، اور ملک کی گہری جڑوں والی معاشرتی عدم مساوات کو اجاگر کیا ہے۔ زیادہ تر نجی فروخت بڑے شہروں ، جیسے کراچی اور اسلام آباد میں ہوتی ہے ، اور یہ زیادہ دیہی علاقوں کے رہائشیوں کے لئے ناقابل رسائی رہتے ہیں۔

    ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈی آر پی) کے مطابق ،ویکسین کی دو خوراکوں کے لئے فی الحال 12،000 پاکستانی روپے لاگت آئے گی۔ ویکسین تیار کرنے والوں کے مطابق ، یہ بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت سے چار گنا زیادہ ہے ، جو دو خوراکوں کے لئے $ 20 سے بھی کم ہے۔

  • کرونا کو بھگانے قاری صاحب مسلح گارڈز سمیت کرونا وارڈ پہنچ گئے

    کرونا کو بھگانے قاری صاحب مسلح گارڈز سمیت کرونا وارڈ پہنچ گئے

    کرونا کو بھگانے قاری صاحب مسلح گارڈز سمیت کرونا وارڈ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ملک میں کرونا کی لہر میں شدت آ چکی ہے، مریضوں اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن لگوائی جا رہی ہے دوسری جانب باباجی مریضوں کو دم کرنے کرونا وارڈ میں پہنچ گئے
    @MumtaazAwan

    دم والے بابا کو پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں داخلے کی اجازت مل گئی، دم والے بابا نے مریضوں کو دم کیا اور وزٹنگ کارڈ بھی دیا، انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو وہاں داخل کیا گیا تھا جہاں دم والے قاری صاحب پہنچے اور مریضوں کو دم کیا، ہسپتال کی انتظامیہ کے لوگ بھی ساتھ تھے، کرونا مریضوں کے پاس بابا جی گئے اور دوران دم منہ سے ماسک اٹھا کر پھونکیں مارتے رہے،اطلاعات کے مطابق بڈابیر کی معروف شخصیت قاری افتخار المعروف چف والی سرکار مسلح گارڈ کے ہمراہ دم کرنے کے لئے ہسپتال پہنچے

    ترجمان لیڈی ریڈنگ کا کہنا ہے کہ پیر کس طرح اسپتال کے اندر پہنچے تحقیقات کررہے ہیں، واضح رہے کہ کچھ دن قبل جب آکسیجن گیس کی کمی کے ایشو پر میڈیا نے معلومات کی غرض سے ہسپتال کے اندر جانے کوشش کی تو انہیں سختی سے منع کردیا گیا تھا اور پیر صاحب دم والے بابا جی مسلح گارڈ کے ساتھ ہسپتال پہنچ گئے ،باباجی کو کس نے اجازت دی اور وہ ہسپتال کیسے پہنچے اس پر تحقیقات ہوں گی البتہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کے لوگ بابا جی سے مل رہے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بابا جی کو باقاعدہ اجازت دی گئی تھی اسکے بعد ہی وہ کرونا وارڈ میں گئے

  • لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت،،مزید پابندیوں کا امکان

    لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت،،مزید پابندیوں کا امکان

    لاہور میں کرونا کی تیسری لہر میں شدت،،مزید پابندیوں کا امکان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی تیسری لہر میں مزید شدت آئی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا کیسز میں مزید تیزی آئی ہے

    لاہورمیں 24 گھنٹوں میں6 ہزار129 ٹیسٹ ہوئے،1ہزار206 مثبت آئے ،لاہورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 19 اعشاریہ 6 فیصد رہی،24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں15اورلاہورکےآئی سی یومیں9 مریض داخل ہوئے ،

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ لاہور میں کورونا انفیکشن کی شرح 19فیصد ہے ،لوگ ریسکیو 1122 کے ذریعے اسپتال جائیں،راولپنڈی میں کورونا انفیکشن کی شرح 17فیصد ہے ،لاک ڈاون مزید سخت کرنے پر غور کیاجا رہا ہے ،یہماری پاس ویکسین کی کمی نہیں، 7 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے، این ڈی ایم اے نے مزید سو وینٹی لیٹر پنجاب کیلئے پہنچا دیے ہیں 19 اور 20 تاریخ کو مزید ویکسین پہنچ رہی ہے،لوگ 1033 پر ہیلپ لائن پر فون کریں، گھر پر ویکسین لگے گی،ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں تبدیل کیا جا رہا ہے ،رمضان میں کورونا ویکسی نیشن صبح 10تا4 اور رات 9تا ایک بجےہوگی،

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس آج ہو گا اجلاس میں رمضان کے دوران پابندیوں اور ایس او پیز سے متعلق اہم فیصلہ ہوگااجلاس میں پابندیوں پر عمل کے طریقہ کار سے متعلق امور پر غور کیاجائے گا،

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی