Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کرونا کا شکار،بھارت میں ایک روز میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز

    بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کرونا کا شکار،بھارت میں ایک روز میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز

    بھارتی سپریم کورٹ کا 50 فیصد عملہ کرونا کا شکار،بھارت میں ایک روز میں ایک لاکھ 69 ہزار سے زائد نئے کیسز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کے 50 فیصد عملے کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    بھارتی سپریم کورٹ کے تمام ججز کو گھرسے کام کرنے کی ہدایت کی گئی بھارتی سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت ویڈیو لنک سےجائیں گی،

    بھارت میں کرونا کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں بھارت میں ایک لاکھ 69 ہزار نئے مریض سامنے آئے ہیں، بھارت میں کرونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ ہو چکی ہے ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 68748 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1,21,47,081 ہو چکی ہے

    بھارتی ریاست کیرالہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد اتوار کے روز بڑھ کر 4،200 سے بڑھ کر 44،000 ہو گئی ہے، جھارکھنڈ میں اتوار کے روز 2296 کورونا سے متاثر مریض سامنے آئے ہیں اور 635 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوئے جبکہ 21 اموات ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں رانچی سے 14، دھن آباد سے ایک، ایسٹ سنگھ بھوم سے چار، گوڈا سے ایک اور پاکوڑ سے ایک مریض شامل ہے

    مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریکارڈ 63 ہزار سے زائد کرونا کے نئے مریض سامنے آئے دہلی میں اتوار کے روز 5,568 نئے مریض سامنے آنے کے بعد کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 34,341 تک پہنچ گئی ہے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سات لاکھ سے زائد 7,25,197 ہوگئی ہے ،

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 58 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 58 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 58 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 58 اموات ہوئی ہیں اور 4 ہزار 584 نئے مریض سامنے آئے ہیں ، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 501 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہو گئی ہے۔ 58 میں سے 55 اموات ہسپتالوں میں ہوئیں جبکہ 2 باہر ہوئیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان بھرمیں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے اور 6 لاکھ 34 ہزار 835 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار 988 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 530، خیبر پختونخوا 2 ہزار 651، اسلام آباد 611، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 403 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 66 ہزار 380، خیبر پختونخوا 99 ہزار 595، پنجاب 2 لاکھ 50 ہزار 459، سندھ 2 لاکھ 69 ہزار 126، بلوچستان 20 ہزار 321، آزاد کشمیر 14 ہزار 594 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 مریض سامنے آ چکے ہیں کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • معروف صحافی عاصمہ شیرازی کرونا کی شکارہوگئیں‌

    معروف صحافی عاصمہ شیرازی کرونا کی شکارہوگئیں‌

    اسلام آباد:معروف صحافی عاصمہ شیرازی کرونا کی شکارہوگئیں‌،اطلاعات کے مطابق معروف صحافی خاتون عاصمہ شیرازی اوران کے خاوند کرونا وائرس کا شکارہوگئی ہیں

    اس پریشانی کے حوالے سے اپنے چاہنے والوں کا آگاہ کرتےہوئے عاصمہ شیرازی نے ٹویٹرپرمختصرپیغام میں کہا ہے کہ طبعیت خراب ہونے پرٹسیٹ کروائے توپتہ چلا کہ وہ اوران کے خاوند کرونا کا شکارہوگئے ہیں‌

     

    اپنے چاہنے والوں سے درخواست کرتے ہوئے عاصمہ شیرازی کہتی ہیں کہ وہ تمام سننے والوں کودعائے صحت کی درخواست کرتی ہیں اورسب کے لیے دعاکرتی ہیں‌کہ اللہ تعالیٰ ہرکسی کواس موذی بیماری سے محفوظ رکھے

  • پنجاب بھرمیں تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلیے بند

    پنجاب بھرمیں تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلیے بند

    لاہور:پنجاب بھرمیں تمام میڈیکل کالجز و نرسنگ اسکولز 10دن کیلیے بند،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں کل سے 10 دن کے لیے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز بند کرنےکا اعلان کردیا گیا۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبےکے سرکاری ونجی میڈیکل کالجز اور نرسنگ اسکولز 12اپریل سے 10دن کے لیے بند رہیں گے۔پنجاب میں کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کےامتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    اس کے علاوہ کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے باعث محکمہ صحت پنجاب نےلاہور سمیت صوبےکے7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز بندکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق7 اضلاع کےسرکاری اسپتالوں میں4شعبوں کی اوپی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 20 اپریل تک بند رہیں گی۔

    ان اضلاع میں لاہور، گوجرانوالا، گجرات سیالکوٹ، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان کے اسپتال شامل ہیں جہاں ڈرماٹالوجی، این این ٹی، ڈینٹسٹری اور آپتھامالوجی کے شعبوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی تاہم دیگر شعبوں کی او پی ڈیز کھلی رہیں گی۔

    صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہےکہ مریضوں کو او پی ڈی کے باہر ماسک فراہم کیے جائیں گے،20اپریل کو کورونا کی صورت حال کا جائزہ لے کردوبارہ فیصلہ کیا جائےگا۔

  • برطانوی محققین نے کورونا ویکسین کا سستا متبادل دریافت کرکے انقلاب برپا کردیا

    برطانوی محققین نے کورونا ویکسین کا سستا متبادل دریافت کرکے انقلاب برپا کردیا

    لندن :برطانوی محققین نے کورونا ویکسین کا سستا متبادل دریافت کرکے انقلاب برپا کردیا،اطلاعات کے مطابق نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کے لیے دنیا بھر کے ماہرین کی جانب سے کام کیا جارہا ہے، مگر اب تک اس حوالے سے کوئی خاص کامیابی نہیں مل سکی۔

    دنیا اس وقت جس آزمائش سے گزررہی ہے اورکرونا وبا کنٹرول ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی اس دوران اس کا مہنگا علاج بھی دردسربنا ہوا ہے ، اس اثنا میں اس علاج کے متبادل کے طورآنے والے ایک اسپرے نے امید کی کرن پیدا کردی ہے

    کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے ایک نتھنوں کے اسپرے یا نیسل اسپرے کو تیار کیا جارہا ہے، جو جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانی پھیپھڑوں کے تھری ڈی ماڈل میں کووڈ 19 کی روک تھام میں کامیاب ثابت ہوا ہے۔

    یہ لیپو پیپ ٹائڈ (لپڈ اور پیپ ٹائڈ کا امتزاج) کورونا وائرس کی روک تھام متاثرہ خلیے کی جھلی میں وائرل پروٹین کو بلاک کرکے کرتا ہے۔

    یہ فوری طور پر کام کرتا ہے اور اس کا اثر کم از کم 24 گھنٹے تک رہتا ہے، محققین کے مطابق یہ کم قیمت، طویل عرصے تک چلنے والا اسپرے ہے، جس کے لیے فریج کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

    مگر محققین کا کہنا تھا کہ اس اسپرے کو عوام تک پہنچنے کے لیے ابھی وقت درکار ہے، کیونکہ پہلے انسانی کلینیکل ٹرائلز کی ضرورت ہوگی جبکہ بڑے پیمانے پر پروڈکشن بھی درکار ہوگی۔مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ برق رفتاری سے مزید ٹیسٹنگ کے ذریعے پیشرفت کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

    محققین کو توقع ہے کہ اس کے ذریعے وہ دنیا کے بیشتر حصوں میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرسکیں گے جہاں بڑے پیمانے پر کووڈ 19 ویکسینیشن مشکل ہوگی۔

    محققین کے خیال میں ایسے افراد جو ویکسینز سے گھبراتے ہیں یا جن پر ویکسین کارآمد نہیں ہوگی، ان کے لیے اس اسپرے کا روزانہ استعمال بیماری سے انہیں بچائے گا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اسپرے کو فیریٹ نامی جانوروں کے 3 گروپس کے ناکوں پر مختلف مقدار میں استعمال کیا گیا۔

    اس نئے طریقہ علاج کو ٹرائل کے طورپر بڑی تعداد میں لوگوں پرآزمایا گیا

    پہلے کلینیکل ٹرائلز میں 7000 سے زیادہ لوگوں پر اس کا آزمایا گیا جس کے نتائج حوصلہ افزا ملے

    ماہرین نے بتایا کہ توقع ہے کہ اس سے وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کی شدت اور دورانیے کو کم رکھنے میں مدد مل سکے گی جبکہ ناک میں وائرل ذرات کی تعداد بھی کم ہوگی۔

  • ایشیا کپ ایک بارپھرملتوی:کرکٹ شائقین افسردہ ہوگئے

    ایشیا کپ ایک بارپھرملتوی:کرکٹ شائقین افسردہ ہوگئے

    لاہور:ایشیا کپ ایک بارپھرملتوی ہوگیا:کرکٹ شائقین افسردہ ہوگئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے مطابق ایشیا کپ 2022 تک ملتوی ہوگیا ہے۔

    ترجمان پی سی بی کے مطابق ایشیاکپ 2022 تک ملتوی گیا ہے جس کے بعد رواں سال شائقین پاک بھارت کرکٹ میچ سے محظوظ نہیں ہوسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کچھ دیرقبل اعلامیہ میں ایشیا کپ کے التوا کااعلان کیا ہے۔

    خیال رہےکہ اس سے قبل بھی ایشیاکپ گذشتہ سال ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے باعث اسے 2021 تک ملتوی کردیا گیا تھا تاہم اب اسے دوبارہ آئندہ سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس  تحریک انصاف اوکاڑہ  کے مرکزی رہنما کی جان لے گیا

    کرونا وائرس تحریک انصاف اوکاڑہ کے مرکزی رہنما کی جان لے گیا

    کرونا وائرس پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے مرکزی رہنما کی جان لے گیامرحوم پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے اثاثہ تھے برے وقت میں پارٹی کے شانہ بشانہ چلے اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف اوکاڑہ کے سابقہ ضلعی صدر مرکزی رہنما٫ عظیم لیڈر, کارکنوں کی جان , پارٹی کی شان ” چوہدری محمد اظہر” جو کہ کرونا وائرس میں مبتلا لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل تھے

    زندگی کی بازی ہار گے مرحوم پاکستان تحریک انصاف کا اثاثہ تھے انہوں نے پارٹی کا اس وقت ساتھ دیا جب اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی نام لینے والا بھی نہیں تھا ان کی بے شمار قربانیاں پارٹی کے لئے لئے فراموش نہیں کی جا سکتی پارٹی کے لیے انہوں نے کسی قسم کی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا آج پاکستان تحریک انصاف ایک عظیم لیڈر اور مخلص انسان سے محروم ہوگئی

    اوکاڑہ میں پاکستان تحریک انصاف کو فروغ دینے والے مرحوم چوہدری محمد اظہر ہی تھے جنہوں نے اپنی بے انتہائی انتھک محنت کے ساتھ پارٹی کو اور وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو تکمیل تک پہنچایا ان کی وفات پر پورا علاقہ پارٹی ورکر اور کارکن سوگوار ہیں ۔

  • بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

    بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا کا شکار

    صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکسان کی سیئنیر اداکارہ بشری انصاری کی بہن سنبل شاہد بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پربشرٰی انصاری نے اپنی اداکارہ بہن سنبل شاہد کے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہ دکورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے-

    انہوں نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پلیز میری بہن کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔اور لکھا کہ اللہ میری بہن کو چار چاند سلامت رکھے-

    بشری انصاری کے پیغام کے بعد ان کے سینکڑوں مداحون نے سنبل شاہد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور سنبل شاہد کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

    کورونا وائرس کی تیسری لہر زیادہ خطرناک ہے اور اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا شوبز . سیاسی ، سماجی معروف شخصیات بھی بڑی تعداد میں کورونا کا شکا رہو رہی ہیں-

  • لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    باغی ٹی وی : کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جس وجہ سے پنجاب کے صوبائی دالحکومت لاہور میں کورونا اپنے زوروں پر ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شہر کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال کے آئی سی یو بھر گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے لاہور کے جناح، جنرل اور گنگا رام اسپتالوں کے آئی سی یو میں گنجائش موجود ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق لاہور میں 79 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے اور 6 لاکھ 31 ہزار 700 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 529، خیبر پختونخوا 2 ہزار 618، اسلام آباد 607، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار 700، خیبر پختونخوا 98 ہزار 301، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، سندھ 2 لاکھ 68 ہزار 750، بلوچستان 20 ہزار 241، آزاد کشمیر 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے

  • کرونا سے مزید افراد لقمہ اجل ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    کرونا سے مزید افراد لقمہ اجل ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    کرونا سے مزید افراد لقمہ اجل ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد کرونا سے جان کی بازی ہار بیٹھے ، جس کے بعدہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، 24 گھنٹے کے دوران 5 ہزار 50 افراد مرض کا شکار ہوئے ہیں۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے اور 6 لاکھ 31 ہزار 700 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 529، خیبر پختونخوا 2 ہزار 618، اسلام آباد 607، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار 700، خیبر پختونخوا 98 ہزار 301، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، سندھ 2 لاکھ 68 ہزار 750، بلوچستان 20 ہزار 241، آزاد کشمیر 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔