Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ

    کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور:کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز: سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ،اطلاعات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی، سرجری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے ملنی والی معلومات کے مطابق پنجاب کے 7 اضلاع کی او پی ڈی اور سرجری بند کردی گئیں، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے کے مطابق اضلاع میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، گجرات، سیالکوٹ اور راولپنڈی شامل ہیں، تمام اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی سرجریز کی جائیں گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی، اضلاع کے اسپتالوں کی او پی ڈی، سرجریز 10 روز تک بند کی گئی ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے، 20 اپریل کے بعد او پی ڈی کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا کے 2628 کیسز رپورٹ ہوئے اور 57 مریض انتقال کرگئے، پنجاب کے کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6908 تک جاپہنچی ہے

  • پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیبت کےلیے 189 کا مشکل ہدف دے دیا

    پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیبت کےلیے 189 کا مشکل ہدف دے دیا

    جوہانسبرگ :پہلا ٹی20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کوجیبت کےلیے 189 کا مشکل ہدف دے دیا ،اطلاعات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹی20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 سکورکرکے پاکستان کوجیتنے کے لیے 189 کا مشکل ترین ہدف دے دیا ہے

     

    جوہانسبرگ میں اوپنرز نے اننگز کا آغاز کیا تو جنوبی افریقہ کو 31 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد محمد نواز نے 24 رنز بنانے والے جینمن ملان کو آوٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیا ،جنوبی افریقہ کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے ویہان لوبے کچھ خاص تاثر قائم کرنے میں ناکام رہے اور 4 رنز بنانے والے حسن علی کی وکٹ بن گئے۔

     

    دو وکٹیں گرنے کے بعد ایڈن مرکرم اور کپتان ہنری کلاسن نے ٹیم کو سہارا دیا اور 62 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بڑے مجموعی تک رسائی کی راہ ہموار کی۔

    مرکرم نے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے جس کے بعد نواز نے وکٹوں کے عقب میں موجود رضوان کی مدد سے انہیں قابو کر لیا۔

    کلاسن نے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور عمدہ نصف سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ پیٹ وین بلجون کے ساتھ 61 رنز کی ساجھے داری قائم کی، وہ 28 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں سے مزین 50 رنز بنانے کے بعد حسن کی وکٹ بنے۔

    ایک موقع پر جنوبی افریقہ نے 16 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے اور ایسا  محسوس ہوتا تھا کہ وہ باآسانی 200 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اختتامی اوورز میں پاکستانی باؤلرز نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے ارمان خاک میں ملا دیے۔

    اننگز کے آخری اوور میں چھکے اور چوکے کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

    اس سے قبل جوہانسبرگ میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ اپنے کیریئر کا 100واں ٹی20 انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

    جنوبی افریقہ کو اس ٹی20 سیریز میں اہم کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہیں کیونکہ ان کے بہترین کھلاڑی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے جا چکے ہیں جبکہ چند کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں۔

     

    میچ کیلئے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، حیدر علی، محمد رضوان، محمد حفیظ، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور حارث رؤف۔

    جنوبی افریقہ: ہنری کلاسن(کپتان)، جینمن ملان، ایڈن مرکرم، پیٹ وین بلجوئن، ویہان لوبے، جیارج لنڈے، ایندائل فلکوایو، سیسانڈا مگالا، بیورن ہینڈرکس، لیزاڈ ولیمز، تبریز شمسی۔

  • وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان

    وزیر اعلیٰ مہاراشٹرا کا بالی ووڈ انڈسٹری سے متعلق نئے اقدامات کا اعلان

    ممبئی اور مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظرمہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے فلم انڈسٹری سے متعلق اقدامات کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کی تمام احتیاط برتنے کی تاکید کی تھی اب فلم انڈسٹری سے متعلق نئے اقدمات کا اعلا ن کیا ہے۔

    کورونا کے سبب با لی وڈ بھی بے حد پریشان ہے ممبئی میں ویک اینڈ لاک ڈاؤن اور نائٹ کرفیو کے سبب بڑے پیمانوں پر فلموں اور ٹی وی سیریل کی شوٹنگ مثاثر ہورہی ہے۔

    اس دوران وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انڈسٹری کے تمام ڈائریکٹرز اور پروڈیوسرز کی تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور شوٹنگ کے وقت تمام احتیاط برتنے کی ہدایت دی تھیں لیکن حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب نئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔

    انڈسٹری کی سب سے بڑی تنظیم فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے اے ایمپلائز FWICE نے کہاکہ ٹی وی سیریل اور ویب شوز کی شوٹنگ کے بارے میں نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے انہیں سختی سے نافذ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

    نئی گائیڈ لائن کے مطابق بھیڑ والے مناظر اور بڑی تعداد میں ڈانس والے گانوں کی شوٹنگ کی اجازت نہیں ہوگی شوٹنگ کے سیٹ پر پروڈکشن اور پوسٹ پروڈکشن سے وابستہ تمام دفتروں میں لوگوں کو لگاتار ماسک پہنے رکھنا لازمی ہوگا۔

    FWICE نے سیٹ اور پروڈکشن سے متعلق جگہوں پر گائیڈ لائن پر عمل کرانے اور نگرانی رکھنے کیلئے ایک مانیٹرنگ ٹیم کی تشکیل دی ہے۔

    جاری کی گئی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے کسی شخص اور پروڈکشن یونٹ پر FWICEکی جانب سے جرمانہ کارروائی کی جائے گی۔

  • 50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا کے بعد دنیا بھر میں ماسک کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد دنیا کی معروف کمپنیوں اور برانڈز نے بھی دیدہ زیب، اسمارٹ اور مہنگے ترین فیس ماسک متعارف کرائے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا دنیا کا خاتمہ کو تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیوں کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی مستقبل میں کرونا کے موسمی بیماری میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

    اگرچہ پہلے ہی ایل جی سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرا چکی ہیں، جن میں نہ صرف ایل ای ڈی لائٹس ہیں بلکہ وہ چارجنگ پر بھی چلتے ہیں-
    https://twitter.com/xupermask/status/1380206056689651712?s=20
    ایسے ہی اب امریکی ریپر ولیم ایڈمس المعروف ولیم آئی ایم نے امریکی کمپنی ہنی ویل اور ہولی وڈ سائنس فکشن کرداروں اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر جوز فرنانڈز کے ساتھ مل کر ایک منفرد فیس ماسک متعارف کرادیا۔


    ولیم آئی ایم نے ہونی ویل اور جوز فرنانڈس کے ساتھ مل کر ’سپر ماسک‘ نامی اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرادیا۔

    ’سپر ماسک‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں مددگار بناتے ہیں۔


    ’سپر ماسک‘ میں جہاں پنکھے نصب ہیں، وہیں اس میں بلیوٹوتھ، ہیڈفون اور مائیکرو فون کی سہولت بھی ہے اور فیس ماسک کے مذکورہ تمام فیچرز بیٹری کی مدد سے کام کرتے ہیں۔

    ’سپر ماسک‘ کی بیٹری 7 گھنٹے تک کام کرتی ہے اور اس میں ہوا کو صاف بنانے والے فلٹرز کو 30 دن بعد تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔


    ’سپر ماسک‘ کی رقم 300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 50 ہزار روپے کے قریب تک رکھی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    ’سپر ماسک‘ کو پیش کیے جانے پر امریکا میں رعایتی سیل بھی متعارف کرائی گئی ہے اور اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے خریدنے پر 80 ڈالر تک کی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

    فیس ماسک کا متبادل ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

  • جوہانسبرگ سے بڑی خبرآگئی:پاکستان اور جنوبی افریقا آج پھرٹکرائیں  گے

    جوہانسبرگ سے بڑی خبرآگئی:پاکستان اور جنوبی افریقا آج پھرٹکرائیں گے

    جوہانسبرگ:کہیں سریزملتوی توکہیں ہوگا آغاز: پاکستان اور جنوبی افریقا آج پھرٹکرائیں گے،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے 5 بجے شروع ہو گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو دو ایک سے شکست دی تھی۔ پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

  • حکومت نے اسلام آباد ڈائگنوسٹک سنٹر اور شیفا انٹیل میں سپوتنک ویکسین انتظامیہ کو معطل کردیا۔

    حکومت نے اسلام آباد ڈائگنوسٹک سنٹر اور شیفا انٹیل میں سپوتنک ویکسین انتظامیہ کو معطل کردیا۔

    اسلام آباد:حکومت نے اسلام آباد ڈائگنوسٹک سنٹر اور شیفا انٹیل میں سپوتنک ویکسین انتظامیہ کو معطل کردیا۔،اطلاعات کے مطابق ڈرگز ریگولیٹراتھارٹی آف پاکستان نے حکومت نے ڈائگنوسٹک سنٹر اور شیفا انٹیل میں مانیٹرنگ کے سسٹم کو چیک کرنے کے لیے معاملے کی چھان بین کی

    ذرائع کے مطابق اس دوران ڈریپ نے ویکسین کوسٹوریج کرنے کے حوالے سے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر اسلام آباد ڈائگنوسٹک سنٹر اور شیفا انٹیل میں سپوتنک ویکسین انتظامیہ کو معطل کردیا۔

     

     

    ڈریپ نے اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ ویکیسن کووہ مطلوبہ ٹمپریچرنہیں مل رہا تھا جوویکسین کی حفاظت اورکوالٹی کوبرقرار رکتھی ہے ، اس لیے اس معاملے کو ڈیل کرنے والی انتظامیہ کو معطل کیا جاتا ہے ،

    یاد رہے کہ کولڈ چین کی خلاف ورزی کے حوالے سے پہلے ہی خدشات کا اظہاروزیراعظم کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزامختلف مقامات پرکرچکے ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مرحلے میں نجی شعبے کو ویکسین پلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے

  • گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    گووندا کورونا وائرس سے صحتیباب

    عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا نے اپنے مداحوں کو محض 6 دن بعد ہی کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی خوشخبری سنادی ہے۔

    باغی ٹی وی : اداکار گووندا نے اپنےتصدیق شدہ انسٹاگرام پراپنی ایک بوم رینگ ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو میں وہ مخصوص انداز میں ایک کمرے کا دروازہ کھولتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

    گووندا نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپن آگِلا ہے‘ یعنی ’میں آگیا ہوں۔‘

    ساتھ ہی اپنی پوسٹ میں اداکار نے ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کا 4 اپریل کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ان پر کورونا کی معمولی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے تمام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ت کو بھی اپنی لپیٹ میں رکھا ہے

    واضح رہے کہ کورونا کی تیسری لہر نے دنیا بھر سمیت بھارت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے انڈیا کی مرکزی وزارت صحت کے مطابق ، این ڈی آئی اے نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1،45،384 نئے COVID19 کیسز ، 77،567 ڈسچارج اور 794 اموات کی اطلاع دی ہے۔ ان میں سے مہاراشٹرا میں 24 گھنٹوں کے اندر 58،993 ، چھتیس گڑھ میں 10،662 ، اتر پردیش 9،695 ، دہلی میں 8،521 اور کرناٹک میں 7،955 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق آج ہفتہ کے روز انڈیا میں ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.45 لاکھ کوویڈ ۔19 کیسوں کے ساتھ ، اب تک کا سب سے بڑا سنگل دن ریکارڈ کیا گیا۔ ہندوستان میں 18 اکتوبر 2020 کے بعد سےاب تک ایک دن میں ریکارڈ 794 اموات ہوئیں۔

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

    کارتک آریان کورونا سے صحتیاب ہو گئے

  • کرونا کی تیسیری لہر میں جاری شدت میں کمی نہ آ سکی، مزید 100 اموات

    کرونا کی تیسیری لہر میں جاری شدت میں کمی نہ آ سکی، مزید 100 اموات

    کرونا کی تیسیری لہر میں جاری شدت میں کمی نہ آ سکی، مزید 100 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں مزید 100 اموات ہوئی ہیںاور 5 ہزار 139 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 329 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد7 لاکھ 15 ہزار 968 ہو گئی ہے۔ 100 میں سے 93 اموات ہسپتالوں میں جبکہ سات باہر ہوئی ہیں،

    این سی او سی کے مطابق پاکستا نمیں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 73 ہزار 78 ہے اور 6 لاکھ 27 ہزار 561 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں 6 ہزار 908 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 523، خیبر پختونخوا 2 ہزار 586، اسلام آباد 601، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 213 اور آزاد کشمیر میں 395 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 64 ہزار 902، خیبر پختونخوا 97 ہزار 318، پنجاب 2 لاکھ 45 ہزار 923، سندھ 2 لاکھ 68 ہزار 284، بلوچستان 20 ہزار 178، آزاد کشمیر 14 ہزار 260 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 103 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

    کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

    چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • برطانیہ نے کیا حرکت کی کہ  پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنا پڑی

    برطانیہ نے کیا حرکت کی کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنا پڑی

    لاہور:برطانیہ نے کیا حرکت کی کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنا پڑی،اطلاعات کے مطابق پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان مجوزہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی گئی۔

    پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان جون میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز انگلینڈ میں ہونی تھی لیکن اب یہ سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

    کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے گراؤنڈز دینے سے معذرت کے باعث سیریز ممکن نہیں رہی، انگلینڈ میں مصروف کرکٹ شیڈول کے باعث گراؤنڈز دستیاب نہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز کرکٹ آئرلینڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ میچز کیلئے نئی ونڈو تلاش کریں گے۔

    بعض ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہےکہ ہوسکتا ہے کہ اگلے چند دنوں تک اس حوالےسے برطانوی حکومت کی طرف سے رضا مندی کی خبرآجائے اوریہ فیصلہ تبدیل کرنا پڑجائے

    خیال رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان یہ سیریز گزشتہ برس کورونا کے باعث نہیں ہوسکی تھی۔

  • پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ بحال کردیا ،

    پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ بحال کردیا ،

    اسلام آباد(محمداویس)پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ بحال کردیا ،کوٹہ ختم کرنے کانوٹیفکیشن واپس نیا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا،ڈپٹی چیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے طلبہ سے مذکرات کئے ۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور علی محمدخان نے پارلیمنٹ ہاوس میں سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کے ساتھ مذاکرات کئے۔

    پاکستان میڈیکل کونسل نے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ کاکوٹہ جو ختم کردیا تھا اس نیوٹیفکیشن کوواپس لے لیا اور نیانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پی ایم سی نے چاروں صوبوں اور آزادکشمیر کے چیف سیکرٹریز کوخط لکھ دیا۔

    واضح رہے کہ سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے طلبہ پی ایم سے اسلام آباد اور گورنر ہاوس پنجاب و ملک کے دیگر حصوں میں کوٹہ کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے جبکہ طلبہ کا دھرنہ بھی جاری تھا ۔