Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

    سنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے

    بالی ووڈ کے معروف ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی عالمی وبا کورونا کا شکارہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کو بہترین فلمیں دینے والے مایہ ناز ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی بھی کورونا وبا کا شکارہوگئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہدایتکار فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے اوراسی دوران ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد شوٹنگ میں مصروف تمام کریو بھی قرنطینہ میں چلا گیا ہے جب کہ فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

    ہدایتکارنے خود کا ٹیسٹ مثبت آنے پرسب سے پہلے اپنی والدہ کا ٹیسٹ کروایا جو کہ منفی آیا سنجے لیلا نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزاداکاررنبیرکا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد عالیہ بھٹ نے بھی اپنا کووڈ ٹیسٹ کروایا تاہم ان کی رپورٹ منفی آئی لیکن پھر بھی وہ احتیاطی طور پرقرنطینہ میں ہیں۔

    رنبیر کپورعالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

  • این سی او سی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع، سب کو انتظار

    این سی او سی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع، سب کو انتظار

    این سی او سی اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع، سب کو انتظار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس جاری ہے

    این سی او سی اجلاس میں ملک بھر میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے،این سی او سی اجلاس میں تعلیمی اداروں اور مختلف شعبوں کی بحالی یا بندش پر غور کیا جا رہا ہے،این سی او سی اجلاس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور ایس او پیز سے متعلق گفتگو کی گئی،تفریحی مقامات،ہوٹل، شادی ہالز اور دیگر انڈسٹریز کی بحالی پر بھی مشاورت متوقع ہے

    این سی او سی اجلاس میں کرونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے مختلف بندشیں بھی زیر غور ہیں، اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی شریک ہیں، اجلاس کے بعد پریس بریفنگ متوقع ہے، جس میں فیصلوں سے آگاہ کیا جائے گا

    پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا، بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی جائیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور خوشخبری سنادی، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کے لئے سینئر سٹیزن کو ویکسین کے لئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

  • پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

    پاکستان میں کرونا مریضوں میں اضافہ، ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید43 اموات اور ایک ہزار 786 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار324 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار216 ہو گئی ہے،پاکستان میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 16 ہزار699 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار629 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار442، خیبر پختونخوا 2 ہزار122، اسلام آباد میں 512، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 46 ہزار229، خیبر پختونخوا 74 ہزار 433 ، سندھ 2 لاکھ 60 ہزار150، پنجاب میں ایک لاکھ 79 ہزار654، بلوچستان 19 ہزار141، آزاد کشمیر 10 ہزار673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 93 لاکھ 18 ہزار 38 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 425 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 65 ہزار 216 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 664 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    چین سے پاکستان لائی جانے والی کرونا ویکسین لگوانے کے بعد بھی طبی عملہ کرونا کا شکار ہو نے لگا

    دوسری جانب پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے اگلے مرحلے کا آج سے آغاز ہوگا، بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی، زیادہ عمر والے افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجی جائیں گی۔

    وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کورونا ویکسین سے متعلق ایک اور خوشخبری سنادی، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا جس کے لئے سینئر سٹیزن کو ویکسین کے لئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پاکستان میں بزرگ شہریوں کے لئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

    فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 53 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 53 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید54 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار 353 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار281 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان بھرمیں کرونا مریضوں کی تعداد 16 ہزار349 ہے۔ 5 لاکھ 63 ہزار823افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار 600 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار436، خیبر پختونخوا 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 313 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار976، خیبر پختونخوا 74 ہزار 167، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار966، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار644، بلوچستان 19 ہزار121، آزاد کشمیر 10 ہزار 626 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 786 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • 17سال سےخدمت انسانیت میں مصروف ہیں‌،اپنا حق مانگتےہیں:نہیں دو‌گےتوپھردھرنا ہوگا:محکمہ صحت کے خدمت گاربھی بول اٹھے

    17سال سےخدمت انسانیت میں مصروف ہیں‌،اپنا حق مانگتےہیں:نہیں دو‌گےتوپھردھرنا ہوگا:محکمہ صحت کے خدمت گاربھی بول اٹھے

    قصور/لاہور/اسلام آباد: 17سال سےخدمت انسانیت میں مصروف ہیں‌،اپنا حق مانگتےہیں:نہیں دو‌گےتوپھردھرنا ہوگا یا پھرمرنا ہوگا اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں‌ گے :محکمہ صحت کے خدمت گاربھی بول اٹھے،اطلاعات کے مطابق 17 سال سے خدمت انسانیت میں مصروف محکمہ صحت کے خدمت گاروں نے وزیراعظم ،وزیراعلیٰ‌پنجاب ، وزیرصحت پنجاب سے ایک ایسی درخواست کردی ہے کہ جس پرعمل کرنے کے سوا حکومت کے پاس کوئی چارہ کارنہیں ہے

    محکمہ صحت کے یہ انسانی خدمت گاروں سے پچھلے 17 سالوں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، دودہائیاں مکمل ہونے کو ہیں‌ لیکن ان کو نہ تومستقل کیا گیا اورنہ ہی مہنگائی کے اس طوفانی دور میں‌ ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے یہ خدمت گارپی ایچ ایف ایم سی جنہوں”پریا” کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے کہ طرف سے ایک بارپھراپنی گزارشات اعلیٰ حکام تک گوش گزارکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خدمت گار، فرنٹ مین پچھلے 17 سال سےانسانیت کی خدمت کررہے ہیں ،لیکن ان کی خدمت کوہمیشہ سے نظراندازکیا جاتا رہا ہے

    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے یہ خدمت گار، ویسے توہرموقع پرہراول دستے کے طورپرکام کرتے رہے ہیں لیکن جب سے کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے ان خدمت گاروں نے اپنی جانیں‌ ہتھیلی پررکتھے ہوئے انسانیت کی بقا کے لیے مرکزی کردار ادا کیا

    دوسری طرف یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ فرنٹ مین جنہیں جان بوجھ کرنظرانداز کیا جارہا ہے اب اپنے مطالبات کو منوانے کے لیے بہت بڑا فیصلہ کرچکے ہیں‌

    بعض رپورٹس میں تو ان کے بارے میں یہ بھی خبریں‌ ملی ہیں‌ کہ پنجاب کے 14 اضلاع سے تعلق رکھنے والے ان عارضی ملازمین نے کل 8 مارچ کو لاہوراسمبلی ہال کے سامنے دھرنا دینے کافیصلہ کرلیا ہے اوریہ بھی سننے کو مل رہا ہے کہ ان ملازمین نے مطالبات کے منظورنہ ہونے تک واپس نہ آنے کا بھی فیصلہ کررکھا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دھرنے کے دوران بنیادی مراکز صحت بھی بند رہیں گے جس کی وجہ سے پنجاب بھرمیں‌ عوام کوبہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ صحت کے ان عارضی ملازمین کے یہ مطالبات ہیں جن کے مطابق

    17 سال سے خدمت انسانیت میں مصروف ان عارضی ملازمین کو مستقل کردیا جائے اوردیہاڑی دارسمجھ کرسوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کیا جائے

    ان ملازمین کوان کی سروس کے دورانیے کے مطابق سکیل دیئے جائیں

    ان کی تنخواہوں‌میں خاطرخواہ اضافہ کیا جائے

    ان ملازمین کومستقل قرار دے کران کے خاندانوں سے ڈیلی ویجز یا عارضی ملازمین کی تلوار کا ڈرختم کیا جائے

    اگرایسا نہ ہوا تو پھر دھرنا ہو گا یا مرنا ہوگا ، ان بے بس عارضی ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم بھی ریاست کے شہری ہیں ہمارے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کیا جائے

    دوسری طرف معتبر ذرائع کےمطابق بڑی تعداد میں محکمہ صحت کے یہ بے بس ملازمین لاہورپہنچنا شروع ہوگئے ہیں اورکل سے لاہور میں پھردھرنے کی تاریخ دہرائی جائے گی

  • جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کرنے سے اور مسئلہ پیدا ہوگیا

    باغی ٹی وی : ‏جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹری کا عہدہ ختم کردیاگیا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب زاہدزمان اخترتبدیل تبدیل ہوگئے . نوٹیفکیشن‏ جاری کردیا گیا .

    ذرائع‏ کے مطابق متعددافسران کوایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب لگنےکی پیشکش کی گئی . ہے افسران کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب تعیناتی میں ہچکچاہٹ محسوس کر رہے ہیں.

    ذرائع کے مطابق اختیارات کم ہونےکیوجہ سےمتعددافسران نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سےتبادلوں کی کوشش کی ہے . ، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام تقریباًرک گیا،دفاترکی کمی پہلےہی مسئلہ تھا،

  • امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین

    امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین

    جنیوا: امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے،معیشتیں تباہ ہوجائیں گی: ماہرین نے خبردارکردیا ،اطلاعات کے مطابق عوامی صحت اور وبائی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امیر ملکوں نے کورونا ویکسین پر اپنی اجارہ داری ختم نہ کی تو کووِڈ 19 کی وبا آئندہ 7 سال تک ساری دنیا پر مسلط رہ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ 4 مارچ 2021 تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی 28 کروڑ 36 لاکھ خوراکیں دی جاچکی تھیں۔

    تاہم اسی صورتِ حال کا تشویشناک پہلو یہ ہے کہ ان میں سے تقریباً 75 فیصد خوراکیں صرف 10 امیر ممالک میں دی گئی ہیں جبکہ کئی غریب ممالک ابھی تک کورونا ویکسین سے مکمل محروم ہیں، جن کی مجموعی آبادی 2.5 ارب (ڈھائی ارب) کے لگ بھگ ہے۔

    وجہ یہ ہے کہ بیشتر امیر ممالک نہ صرف اپنی ضرورت سے زائد کورونا ویکسین خرید چکے ہیں بلکہ اپنے یہاں ویکسین بنانے والے اداروں کو پابند کرچکے ہیں کہ وہ حکومتی اجازت کے بغیر کووِڈ 19 ویکسین کسی بھی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کریں گے۔

    مثلاً امریکی محکمہ صحت و انسانی خدمات (این ایچ ایس) اور فائزر/ بایو این ٹیک میں طے پانے والا معاہدہ اس طرح بنایا گیا ہے کہ اس سے صرف امریکا اور فائزز کو فائدہ پہنچے، کسی اور کو نہیں۔

    علاوہ ازیں یورپ میں کورونا ویکسین کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیشِ نظر، اٹلی نے بھی آسٹریلیا کےلیے کورونا ویکسین کی برآمد روک دی ہے۔

    ماہرین خبردار کررہے ہیں کہ یہ رجحان، جسے ’’ویکسین کساد بازاری‘‘ (ویکسین ہورڈنگ) اور ’’ویکسین قوم پرستی‘‘ (ویکسین نیشنلزم) بھی کہا جارہا ہے، کورونا وائرس کی عالمی وبا کو مزید خطرناک اور طویل بنا سکتا ہے۔

    ہفت روزہ تحقیقی جریدے ’’نیچر‘‘ میں شائع شدہ ایک حالیہ مضمون میں عوامی صحت کے امریکی ماہر گیون یامی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کووِڈ 19 ویکسین کی عالمی تقسیم میں ناانصافی اور تعصب کا یہی سلسلہ جاری رہا تو یہ وبا اگلے 7 سال تک دنیا پر مسلط رہے گی۔

    یہ تخمینہ لگانے کےلیے انہوں نے ’’گیم تھیوری‘‘ کا استعمال کیا۔

    دیگر ماہرین کی بھی یہی رائے ہے کہ امیر ممالک کے تمام لوگوں میں کورونا ویکسین لگنے کے باوجود بھی یہ وبا دنیا کی اکثریتی آبادی کو متاثر کررہی ہوگی جس کا خمیازہ ان امیر ممالک کو بھی بھگتنا پڑے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں خود کو تیزی سے تبدیل کرنے کی زبردست صلاحیت ہے۔

    لہذا اگر امیر ملکوں میں بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کے بعد بھی یہ وائرس غریب ممالک میں لوگوں کی بڑی تعداد کو متاثر کرتا رہا، تو اسے خود کو بدلنے کے اور بھی زیادہ مواقع ملیں گے جن کے نتیجے میں ایک ایسا نیا وائرس بھی وجود میں آسکتا ہے جس کے خلاف ہماری موجودہ کورونا ویکسینز ناکارہ ہوں گی۔

    اب اگر اس نئے وائرس کے پھیلاؤ کی صلاحیت اور ہلاکت خیزی بھی زیادہ ہوئیں تو ہمارا سامنا کسی نئی عالمی وبا سے ہوسکتا ہے جو شاید موجودہ (کووِڈ 19) عالمی وبا سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہو۔

    آسان الفاظ میں ماہرین کی اس رائے کا مطلب یہ ہے کہ اگر امیر ملکوں نے خود غرضی کا مظاہرہ جاری رکھا تو نہ صرف کورونا وائرس کی موجودہ عالمی وبا مزید 7 سال تک جاری رہے گی بلکہ ہوسکتا ہے کہ یہ وبا ختم ہونے سے پہلے ہی کوئی اور عالمی وبا شروع ہوجائے۔

    ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ غریب ممالک میں کووِڈ 19 وبا کی بڑے پیمانے پر موجودگی سے امیر ممالک کو بھی شدید نقصان پہنچے گا جس سے ان کی معاشی نمو متاثر رہنے کا سلسلہ دراز ہوسکتا ہے۔

    البتہ، اچھی خبر یہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے پروگرام ’’کوویکس‘‘ (COVAX) کے تحت دنیا کے غریب ترین ممالک تک کورونا ویکسین پہنچانے کا آغاز ہوچکا ہے جن میں افریقہ سے گھانا، مالی اور ملاوی شامل ہیں۔اس پروگرام کا نعرہ ہے: ’’جب تک سب محفوظ نہیں، تب تک کوئی بھی محفوظ نہیں!‘‘

    ’’کوویکس‘‘ پروگرام کا ہدف ہے کہ 2021 کے اختتام تک دنیا کے 92 غریب ممالک میں کورونا ویکسین کی دو ارب خوراکیں عام لوگوں کو لگا دی جائیں۔اس فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے جسے جون 2021 تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار خوراکیں مفت میں فراہم کی جائیں گی۔

  • ہیما مالنی سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے کورونا ویکسین لگوالی

    ہیما مالنی سمیت متعدد بھارتی فنکاروں نے کورونا ویکسین لگوالی

    بالی وڈ کی ماضی کی مقبول ترین اداکارہ اوربی جے پی (بھارتی جنتیا پارٹی) کی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی ،اداکار سیف علی خان اور اداکار راکیش روشن سمیت متعدد بالی وڈ شخصیات نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ ہیما مالنی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جس میں وہ اسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کوپر اسپتال سے عوام کے ساتھ کورونا ویکسین لی ہے۔


    بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن اوروالدہ پنکی روشننے بھی حال ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔اس ضمن میں راکیش روشن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ویکسین لگواتے ہوئے اپنی تصویر بھی پوسٹ کی ہے۔

    دوسری جانب گزشتہ دونوں بھارتی اداکار سیف علی خان اور کمل حسن کو ویکسینیشن سینٹر کے باہر دیکھا گیا جہاں انہوں کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔

    واضح رہے کہ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 57 ہزار 584 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 11 لاکھ 73 ہزار 761 ہو گئی۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 62 لاکھ 91 ہزار 845 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 25 لاکھ 83 ہزار 173 ہو گئیں۔

  • کرونا کے وار بڑھنے لگے لیکن نیوزی لینڈ میں کیوں بہتری

    کرونا کے وار بڑھنے لگے لیکن نیوزی لینڈ میں کیوں بہتری

    کرونا کے وار بڑھنے لگے لیکن نیوزی لینڈ میں کیوں بہتری

    باغی ٹی وی : آکلینڈ میں عوامی اجتماعات میں لوگوں کی محدود تعداد سے متعلق پابندی لگا دی گئی ،آکلینڈ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کا مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا.نیوزی لینڈ میں کورونا لاک ڈاون کے بعد صورتحال میں بہتری.آکلینڈ میں عائد دیگر پابندیوں میں جمعہ کو نرمی کیےجانےکا امکان پیدا ہو گیا ہے .آسٹریلیا میں بھی مسلسل37 ویں روز کورونا کی مقامی منتقلی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا،

    دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 کروڑ 26 لاکھ 92 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 18 لاکھ 23 ہزار سے زائد ہے۔

    امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 119 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 2 کروڑ 96 لاکھ 53 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

    بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 12 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہے اورایک لاکھ 57 ہزار 791 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 2 لاکھ 64 ہزار 446 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    روس میں 43 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 88 ہزار 726 ہے۔

    برطانیہ میں 42 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 24 ہزار 419 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 38 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 88 ہزار 444 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسپین میں 31 لاکھ 49 ہزار 12 افراد متاثر اور 71 ہزار 138 اموات ہوئی ہیں۔ اٹلی میں بھی 30 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 99 ہزار 578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات

    کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات

    کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 39 اموات اور ایک ہزار 780 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 205 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار 508 ہو گئی ہے۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 352 ہیں۔ 5 لاکھ 58 ہزا 210 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔
    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 519، خیبر پختونخوا 73 ہزار 708، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار 666، پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار8، بلوچستان 19 ہزار114، آزاد کشمیر 10 ہزار 534 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
    محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے پشاور سمیت صوبہ بھر میں طبی عملے کی کورونا ویکسینیشن کو بہتر بنانے کے لئے نئی حکمت عملی متعارف کرادی۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں اتوار کی چھٹی کے روز بھی طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 552 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 424، خیبر پختونخوا 2 ہزار 109، اسلام آباد میں 508، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 309 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو نگرانی کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جبکہ اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو اس سلسلے میں واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو معمول کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جاری رکھی جائے۔ اس سلسلے میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو طبی عملے کو کورونا ویکسی نیشن کی انفرادی تفصیلات بھی مرتب کرکے محکمے کو ارسال کرنے کا کہا گیا ہے

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی