Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھارت میں کرونا نےپھرتباہی مچادی:تمام تدبیریں ناکام :چند گھنٹوں میں 108 ہلاک

    بھارت میں کرونا نےپھرتباہی مچادی:تمام تدبیریں ناکام :چند گھنٹوں میں 108 ہلاک

    نئی دہلی:بھارت میں کرونا نےپھرتباہی مچادی:تمام تدبیریں ناکام :چند گھنٹوں میں 108 ہلاک ،اطلاعات کے مطابق ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے کیسز میں اچانک اضافے سے اس کے مریضوں کی یومیہ تعداد میں تیزی آئی ہے۔ لگاتار تین دن سے کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 سے کم درج کی گئی ہے لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا کی وجہ سے 108 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نسبتاً کم رہنے سے سے ایکٹیو کیسز میں 3985 عدد کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 97 ہزار 704 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔ ہ

    فتہ کی صبح وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،327 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 11 لاکھ 92 ہزار سے زیادہ اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14،234 مریض صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے یہ تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 54 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

    ملک میں کورونا وائرس کے 3985 ایکٹیو کیسزمیں اضافے کے ساتھ یہ تعداد 1.80 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے مزید 108 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی اس جان لیوا سے ہلا ک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 656 ہوگئی ہے۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.98 فیصد ، فعال کیسز کی شرح بڑھ کر 1.61 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.40 فیصد ہے۔

    ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کے معاملہ میں سرفہرست ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران یہاں سب سے زیادہ 3696 ایکٹیو کیسز کے اضافہ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد 90،055 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ریاست میں 6467 مریض صحت مند ہوئے جس سے مہاراشٹر میں کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 20.55 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 53 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 52،39 ہوچکی ہے۔

    ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 878 سے گھٹ کر 43،856 رہ گئی ہے اور جان لیوا کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 3638 سے بڑھ کر 10 لاکھ 24 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 4271 ہوچکی ہے۔

    ریاست کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 6393 ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12354 ہوچکی ہے اور اب تک 9.35 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3954 رہ گئی ہے اور اب تک 12513 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں 8.37 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

    ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز گھٹ کر 3226 رہ گئے ہیں اور 10275 افراد ہلاک جبکہ اب تک 5.62 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 397 سے بڑھ کر 6661 ہوگئی ہے اور موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1.73 لاکھ سے زیادہ جبکہ 5898 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2816 رہ گئی ہے۔ ریاست میں 3.07 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب جبکہ جان لیوا وبا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 3854 ہوچکی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 149 عدد کے اضافے سے مجموعی 3457 ہوگئی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند جبکہ 3866 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

    آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز 2017 رہ گئے ہیں۔ اور اب تک جان لیوا وبا سے 8729 افراد لقمہ اجل اور تک 5.93 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2858 رہ گئی ہے اور اب تک 4413 افراد ہلاک اور 2.64 لاکھ سے زیادہ مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

    ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز اضافے کے ساتھ 1936 ہوچکے ہیں اور 1640 افراد لقمہ اجل جبکہ اس وبا سے 2.96 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز 78 سے بڑھ کر 1779 ہوچکے ہیں اور اب تک اس وبا کی وجہ سے 10918 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 6.27 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے

  • سعودی عرب میں کرونا نے پھرسراٹھا لیا:مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند:مہنگائی عروج پر

    سعودی عرب میں کرونا نے پھرسراٹھا لیا:مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند:مہنگائی عروج پر

    ریاض :سعودی عرب میں کرونا نے پھرسراٹھا لیا:مزید 10 مساجد عارضی طور پر بند:مہنگائی عروج پر،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں نمازیوں میں کورونا کی تشخیص پر مساجد کی وقتی طور پر بندش کا سلسلہ ‏‏‏‏برقرار ہے اور 5 شہروں میں نئے ‏کیسز سامنے آنے پر مزید 10 مساجد کو عارضی طور پر بند کر دیا ‏گیا ہے۔

    وزارت اسلامی امور کی جانب سے نمازیوں کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت ‏‏‏‏کرتے ہوئے اپیل ‏‏کی ہے کہ کورونا کی کوئی بھی علامت محسوس ہو تو ٹیسٹ کے بغیر مسجد میں ‏‏‏‏آنے سے گریز کیا جائے۔

    وزارت نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک نمازی مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوجائے وہ مسجد ‏‏‏‏میں نہ آئے اور ‏‏تمام نمازیں گھر میں ہی ادا کرے۔

    مملکت کے مزید علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر 10 مساجد کو عارضی طور پر ‏‏‏بند ‏کر دیا گیا ‏ہے جس کے بعد اب تک بند کی جانے والی مساجد کی تعداد 218 ہو گئی ہے۔

    وزارت کے مطابق چند روز کے دوران نمازیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر218 مساجد کو وقتی ‏‏‏‏طور پر بند کیا ‏گیا جس میں سے ‏‏196 کو صفائی اور تحفظ کے مکمل انتظامات کے بعد کھول دیا ‏‏‏‏گیا۔

    سعودی حکومت نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر ایس او پیز اور پابندیوں میں 20 روز کا اضافہ ‏‏‏‏کر رکھا ہے۔ ‏‏پابندیوں کے تحت سینما، تفریحی و سیاحتی مراکز، سوئمنگ پولز اور جمز بند رہیں ‏‏‏گے۔ریسٹورنٹس میں ڈائنگ کی سہولت نہیں ہوگی اور دفاتر میں محدود حاضری کو برقرار رکھا جائے ‏‏‏‏گا۔

    دوسری طرف سعودی حکام اورعوام کے درمیان اس وقت عجیب مخاصمت بڑھ گئی ہے عوام کہہ رہی ہے کہ مہنگائی نے زندگی مشکل کردی سعودی حکام کہتے ہیں کہ کرونا نے مجبور کردیا ہے عوام یہ تکلیف برداشت کرے

  • کورونا سے ایک اور فرنٹ لائن ڈاکٹر جاں بحق

    کورونا سے ایک اور فرنٹ لائن ڈاکٹر جاں بحق

    کورونا سے ایک اور فرنٹ لائن ڈاکٹر جاں بحق

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کورونا سے خیبر پختونخوامیں ایک اور ڈاکٹرجاں بحق ہوگیا . ،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن.جاں کے مطابق بحق ڈاکٹرہری پور اسپتال میں خدمات انجام دے رہے تھے ،ڈاکٹرز ایسوسی ایشن..خیبر پختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 47ہوگئی ،

    ڈاکٹر صغیر احمدDHQہری پورمیں بطور ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صغیر احمد کروناوائرس سے متاثرہوئے تھےاسلام آبادمیں زیرعلاج رہے۔

    کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوگئی۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں۔ 5لاکھ56ہزا769افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار78، خیبر پختونخوا 73 ہزار258، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار164، پنجاب میں ایک لاکھ 75 ہزار51، بلوچستان 19 ہزار097، آزاد کشمیر10 ہزار404 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔اکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

  • لگتا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان سے کرونا ختم ہوگیا؟ عنبردانش کی دانشمندانہ گفتگو

    لگتا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان سے کرونا ختم ہوگیا؟ عنبردانش کی دانشمندانہ گفتگو

    اسلام آباد:لگتا ہے کہ حکومتی اقدامات سے پاکستان سے کرونا ختم ہوگیا؟عنبردانش کی دانشمندانہ گفتگو،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد سے ایک سکول ٹیجر نے ایک بڑا ہی خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ حکومتی کوششوں کے بارے میں سوالیہ انداز سے گفتگو کرتی ہیں‌

    عنبردانش کہتی ہیں کہ سکول کھول دیئے گئے ہیں اورحکومت کی طرف سے کہا جارہا ہےکہ ہفتے میں پانچ دن سکول کھلیں‌ گے

    عنبردانش یہ بھی کہتی ہیں کہ سنا ہےکہ اسلام آباد انتظامیہ نے ریسٹورینٹس ، ہوٹل ،شادی ہال اوردیگرپبلک مقامات سے پابندیاں ہٹالی گئی ہیں‌

    عنبردانش کہتی ہے کہ پی ایس ایل کرکٹ ٹورنامنٹ بھی کرونا وائرس کے خاتمے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے وہ کہتی ہیں‌کہ اگرواقعی ہی ایسا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہوگیا ہے

    عنبر دانش حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں‌کہ پی ایس ایل کے میچ کرونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کردیئے گئے ہیں‌ توپھرکیا ان کو نہیں پتہ کہ پاکستان سے کرونا ختم ہوگیا ہے ؟

    وہ مزید کہتی ہیں‌کہ حکومت کو حفاظتی اقدامات کرنے چاہیں تھیں ناکہ طلباکوپھرکرونا الود ماحول میں پھرسے دھکیل دیا گیا ہے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات ،مریضوں  میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 63اموات اور ایک ہزار519 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار76 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار435 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117ہے اور5لاکھ55ہزار242 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار480 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 388، خیبر پختونخوا2 ہزار96، اسلام آباد503، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 307 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار921، خیبر پختونخوا 73 ہزار7، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار904، پنجاب میں ایک لاکھ 74 ہزار191، بلوچستان 19 ہزار084، آزاد کشمیر10 ہزار371 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 957 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • چین جاپانیوں پرکرونا ویکسین کےٹیسٹ کررہا ہے،بازآجائے:جاپان نے خبردارکردیا

    چین جاپانیوں پرکرونا ویکسین کےٹیسٹ کررہا ہے،بازآجائے:جاپان نے خبردارکردیا

    ٹوکیو:چین جاپانیوں پرکرونا ویکسین کےٹیسٹ کررہا ہے،بازآجائے:جاپان نے خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق جاپان نے چین کو خبردار کیا ہے کہ وہ چین میں موجود جاپنی شہریوں پرکرونا ویکسین کے ٹیسٹ کررہا ہے جو کہ انسانی حقوق کی سراسرخلاف ورزی ہے

    جاپانی کی حکومت کے طرف چینی سفیر کوپیغام دیتے ہوئے خبردارکیا گیا ہے کہ ان کے پاس ایسی مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چینی حکام چین میں موجود جاپانیوں کوپکڑ پکڑ کران پرکرونا ویکسین کے ٹیسٹ کررہا ہے جس کی وجہ سے جاپانی سخت پریشان ہیں

    ادھر ٹوکیو میں جاپانی وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اگرکسی جاپانی کو کچھ ہوا تو چین اس کا ذمہ دار ہوگا

    دوسری طرف چین نے جاپان کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے اورکہا کہ ایسی کوئی بات نہیں یہ پراپیگنڈہ ہے ،چین تمام انسانی حقوق کا علمبردار ہے

  • کرونا سے مزید 42 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 42 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 42 اموات اور ایک ہزار163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار938 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 82 ہزار528 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار184ہے اور5لاکھ47ہزار406 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب پنجاب 5 ہزار 391 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 353، خیبر پختونخوا2 ہزار 85، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 306 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزا516، خیبر پختونخوا 72 ہزار615، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار412، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار683، بلوچستان 19 ہزار66، آزاد کشمیر10 ہزار280 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 36اموات ہوئی ہیں اور ایک ہزار392 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 896 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 81 ہزار365 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 92 ہزار98 ہے اور5لاکھ 46 ہزار371 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ،اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 44 ہزار 373، خیبر پختونخوا 72 ہزار 424، سندھ 2 لاکھ 58 ہزار 266، پنجاب میں ایک لاکھ 72 ہزار54، بلوچستان 19 ہزار49، آزاد کشمیر10 ہزار243 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 363 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 350، خیبر پختونخوا2 ہزار 79، اسلام آباد501، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 301 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے عجیب ہی کام کردکھایا

    پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے عجیب ہی کام کردکھایا

    اسلام آباد :پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے عجیب ہی کام کردکھایا،اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ نے پہلی بارایک عجیب کام کردکھایا ہے جسے دیکھ کرہرکوئی خوش ہورہا ہے

     

     

     

    ذرائع کےمطابق پاکستان میں متحدہ امارات کے سفارتخانے کی طرف سے 5 اور 8 کلومیٹر کے منی میراتھن کا انعقاد کیا جسکا

    برادراسلامی ملک عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس میراتھن کا مقصد پاکستان کے شعبہ صحت کے کارکنوں اور کورونا وبا کے خلاف پہلے دفاعی لائن کے ہیروز کا شکریہ اور خراج عقیدت پیش کرنا تھا

  • کرونا وائرس نےامریکہ کوتباہ کردیا:وائرس سےنمٹنےکے لیے20 کھرب ڈالرزکے پیکج کی منظوری

    کرونا وائرس نےامریکہ کوتباہ کردیا:وائرس سےنمٹنےکے لیے20 کھرب ڈالرزکے پیکج کی منظوری

    واشنگٹن :کرونا وائرس نےامریکہ کوتباہ کردیا:وائرس سےنمٹنےکے لیے20 کھرب ڈالرزکے پیکج کی منظوری ،اطلاعات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 1.9 ٹریلین ڈالر کا بل منظور کرلیا۔

    وائٹ ہاوس کے ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکیوں کیلئے کورونا کے دوران مدد کرنے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کا بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا گیا۔امریکی ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد بل سینیٹ میں بھیج دیا گیا۔

    دوسری جانب امریکا میں جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی ایک ڈوز کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کینیڈا نے بھی ایسٹرا زینیکا کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ اُدھر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے آکلینڈ میں 7 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    ادھر ذرائع کے مطابق ویکسینیشن کے باوجود صورت حال قابوسے باہرہے جس سے امیدیں دم توڑنے لگی ہیں‌