Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان نے8 ممالک کےشہریوں پرملک میں داخلے پرپابندی عائد کر دی

    پاکستان نے8 ممالک کےشہریوں پرملک میں داخلے پرپابندی عائد کر دی

    کراچی: اینٹ کا جواب پتھر:پاکستان نے8 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے برطانیہ سمیت 8 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تاحال کرونا وائرس کا پھیلاو جاری رہنے کی وجہ سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز کے اطلاق میں مزید توسیع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مسافروں کی پاکستان آمد سے متعلق کرونا ایس او پیز میں 14 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایس اوپیز سے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا۔ نئے نوٹی فیکیشن کے مطابق کیٹیگری سی کی فہرست میں مزید توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد اس کٹیگری میں شامل ممالک کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اس کیٹیگری میں شامل ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار رہیں گیی۔

    ان ممالک کے شہریوں کو بنا کرونا نیگیٹو ٹیسٹ اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اجازت نامے کے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کیٹیگری سی میں برطانیہ، جنوبی افریقہ، آئر لینڈ، برازیل، پرتگال، نیدرلینڈ، بوٹسوانا اور زیمبیا شامل ہیں۔ سول ایوی ایشن نے تمام ممالک کو کل 3 کیٹیگری میں تقسیم کیا ہے۔ کیٹیگری سی کے علاوہ کیٹیگری اے میں آسٹریلیا، چین، سعودی عرب اور قطر سمیت 24 ممالک شامل ہیں۔

    جبکہ کیٹیگری اے اور سی کے علاوہ باقی تمام ممالک کیٹیگری بی میں شامل کیے گئے ہیں۔ کیٹیگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان نےبھی کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔ ان پابندیوں کے نفاذ کو ایک سال کا عرصہ ہو چکا۔

    پاکستان میں کرونا وبا کا زور کم ہونے پر عائد سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی۔ تاہم پھر برطانیہ سمیت کچھ ممالک میں کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاو کے بعد پاکستان نے دوبارہ سے کچھ ممالک کے سخت سفری پابندیاں عائد کر دیں

    یاد رہے کہ اس سے پہلے برطانیہ سمیت کئی ممالک نے کرونا ایس اوپیز کے تحت پاکستانی پروازوں پرپابندی عائد کردی تھی

  • پاکستان میں ‘کورونا وائرس ٹو’ کی موجودگی کی تصدیق:لیکن گبھرانا نہیں

    پاکستان میں ‘کورونا وائرس ٹو’ کی موجودگی کی تصدیق:لیکن گبھرانا نہیں

    اسلام آباد : پاکستان میں ‘کورونا وائرس ٹو’ کی موجودگی کی تصدیق:لیکن گبھرانا نہیں ،اطلاعات کے مطابق وزارت قومی صحت نے ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کردی اور کہا کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں تاہم شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت کی جانب سے کوروناوائرس کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں ملک میں کوروناوائرس ٹوکی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں سارس کوویڈ ٹو وائرس کے کیس سامنےآئے ہیں۔

    وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ 92 ممالک میں سارس کوویڈ ٹو نامی وائرس پایا گیا ہے، سارس کوویڈٹو وائرس پہلی بار برطانیہ میں سامنے آیا تھا تاہم کوروناوائرس کی نئی قسم شدت والی نہیں ہے۔

    کوروناوائرس کی نئی قسم کی منتقلی کاعمل تیزہے، شہری کورونا گائیڈ لائنز سمیت ایس او پیز پرسختی سےعمل کریں اور اپنےمقررہ وقت پر کورونا ویکسی نیشن یقینی بنائیں۔

    ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت قومی صحت کوروناوائرس ٹو پرگہری نظر رکھے ہوئےہے، جدیدسرویلنس سسٹم سےکورونا وائرس ٹوکی مانیٹرنگ جاری ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مریضو‌ں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مریضو‌ں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات کا سلسلہ جاری، مریضو‌ں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 33 اموات اور ایک ہزار 315 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 837 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 797 ہو گئی ہے۔پاکستان میں کرونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 21 ہزار 554 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 13 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 44 ہزار 106، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 3، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 730، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 817، بلوچستان میں 19 ہزار 38، آزاد کشمیر میں 10 ہزار 147 اور گلگت بلتستان 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 337 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 335، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 70، اسلام آباد میں 496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 297 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 32 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 32 اموات اور ایک ہزار 511 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 804 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 22 ہزار2851 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید2 ہزار505 افراد کورونا سے صحتتیاب ہوئے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار32، خیبر پختونخوا 71 ہزار728 سندھ 2 لاکھ 57 ہزار 408، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار222، بلوچستان19 ہزار35، آزاد کشمیر10 ہزار101 اور گلگت بلتستان4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار323 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار322، خیبر پختونخوا 2 ہزار65، اسلام آباد 496، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 200 اور آزاد کشمیر میں 296 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

  • جوممالک بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گےان کومفت ویکسین    دی جائےگی:اسرائیل نےانسانی جانوں پرسیاست شروع کردی

    جوممالک بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولیں گےان کومفت ویکسین دی جائےگی:اسرائیل نےانسانی جانوں پرسیاست شروع کردی

    اسرائیل کورونا وائرس کی عالمی وبا میں بھی انسانیت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دے رہا ہے۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے بجائے یروشلم میں سفارتی موجودگی کو یقینی بنانے والے اتحادی ملکوں کو ہزاروں کی تعداد میں فاضل ویکسین بھیجنے کا وعدہ بھی کیا ہے اور اعادہ بھی کیا ہے

    اسرائیل وزیراعظم نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کھولنے والے ممالک کو مفت کورونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا ہے ۔ اسرائیل نے اب تک تین ممالک ہندوراس، گواٹیمالا اور جمہوریہ چیک کو مفت ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    گواٹیمالا نے مئی 2019 میں امریکہ کے ساتھ اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا تھا جبکہ باقی دونوں ممالک نے سفارت خانہ منتقلی کا وعدہ کیا ہے ۔ نیتن یاہو کے اس اقدام کو اسرائیلی حکومت کی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

    اسرائیلی وزیردفاع گانٹس نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک جمہوری ملک کے حکمران کے بجائے کسی سلطنت کے فرمان رواں کی طرح فیصلے کررہے ہیں ۔ بیشتر اسرائیلی وزرا نے اس عمل کو کورونا کے ذریعے تجارت قراردیا ہے ۔

    امریکی اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے چیک ری پبلک، ہنڈوراس، ہنگری اور گوئٹے مالا کو اضافی ویکسین بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنے زیرِ تسلط فلسطینیوں کو ویکسین فراہم کرنے کی ذمہ داری پوری نہیں کر رہا بلکہ ویکسین کو ہتھیار کی طرح استعمال کر رہا ہے اور یہ کہ اسرائیل اپنی ذمہ داری پوری نہ کرنے کے لیے اوسلو معاہدے کے تحت فلسطینی اتھارٹی کو ملنے والی انتہائی محدود خود مختاری کو جواز بنا رہا ہے۔

    یہ ویکسین سفارتکاری کی تازہ مثال ہے جس میں امیر ممالک غریب ملکوں سے اپنی بات منوانے کے لیے کورونا ویکسین کو بطور ہتھیار استعمل کر رہے ہیں۔
    خیال رہے کہ اسرائیل کورونا ویکسین لگوانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے ۔

    اب تک ملک کی آدھی آبادی کو دو مرتبہ جبکہ باقی کو ایک مرتبہ ویکسین لگایا گیا ہے ۔ دوسری مرتبہ لگانے والوں کو گرین کارڈ دیا جاتا ہے جنہیں کیرنٹین ہونے کا کبھی پابند نہیں ہونا پڑے گا ۔

    اسرائیلی حکومت نے امریکی فائزر اورجرمنی بیونٹک لگوائی ہے مگر اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے پاس امریکی کمپنی موڈیرنا کے بھی ایک لاکھ ویکسین پڑے ہیں ۔

  • چین نے اینل (مقعد) سویب ٹیسٹ شروع کیا تو امریکی سفارتی عملے  نے دہائی دینا شروع کردی

    چین نے اینل (مقعد) سویب ٹیسٹ شروع کیا تو امریکی سفارتی عملے نے دہائی دینا شروع کردی

    چین نے اینل (مقعد) سویب ٹیسٹ شروع کیا تو امریکی سفارتی عملے نے دہائی دینا شروع کردی

    باغی ٹی وی :امریکیوں نے چینی سے شکایات شروع کردیں ، چین نے کرونا کے مقعد یا اینل سویب ٹیسٹ کو رائج کیا تھا جس پر امریکی سفارتی عملہ بلبلا اٹھا اور انہوں نے شور مچایا کہ چین ہماری توہین کر رہا ہے. ایسے ٹی سٹ سےہمیں بہت تنگی ہے .

    جس پر چین کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اس بات کی تردید کی کہ اس ملک میں امریکی سفارت کاروں کو کورونا کے لئے اینل سویب ٹیسٹ لینے کا تقاضا کیا گیا ہے ، میڈیا کی اطلاع کے مطابق بعض نے اس طریقہ کار کے بارے میں شکایت کی تھی .

    امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ وائس نے بدھ کے روز محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیسٹ غلطی سے ہوا تھا اور چین نے کہا تھا کہ وہ امریکی سفارتی عملے پر اس طرح کے ٹیسٹ بند کردے گا۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے بیجنگ میں روزانہ کی ایک نیوز بریفنگ میں بتایا کہ میرے علم میں چین نے کبھی بھی چین میں امریکی سفارتی عملے کو پابند کیا ہو کہ وہ اینل سویب ٹیسٹ کروائیں.

    خبر رساں ادارے رائٹرز کو محکمہ خارجہ کے ایک نمائندے نے کہا کہ وہ "امریکی سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کی ضمانت دینے کے لئے پرعزم ہیں ، جبکہ ان کے وقار کو برقرار رکھا جائے گا.

    چین کے کچھ شہریوں کا قمری نئے سال کی تعطیلات سے قبل علاقائی وباء کے وقفے وقفے سے اسکریننگ کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لئے مقعد ٹیسٹ لیا گیا تھا . چین نے اس مقعد اینل ٹیسٹ کو اپنے ملک میں‌شروع کیا تھا جس وجہ سے امریکی سفارتی عملے کو پریشانی لاحق ہوگئی تھی.

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 64 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 64 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 64 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 64 اموات اور ایک ہزار 361 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 941 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار281 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 681 افراد کورونا سے صحتتیاب ہوئے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار901، خیبر پختونخوا 71 ہزار490، سندھ 2 لاکھ 57 ہزار 89، پنجاب میں ایک لاکھ 69 ہزار474، بلوچستان19 ہزار10، آزاد کشمیر10 ہزار22 اور گلگت بلتستان4 ہزار 955 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب اموات پنجاب میں 5 ہزار308 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار315، خیبر پختونخوا 2 ہزار58، اسلام آباد494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 296 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 50 افراد چل بسے

    پاکستان میں کرونا سے مزید 50 افراد چل بسے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 50 اموات اور ایک ہزار 196 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 708 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہو گئی ہے۔

    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 665 ہے اور 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 964 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 753، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 282، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 741، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 891، بلوچستان میں 19 ہزار 4، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 955 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 954 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 269 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 301، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 50، اسلام آباد میں 494، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 293 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

  • برطانیہ میں کرونا ٹھہراو:بورس جانسن نےاہم اعلانات کردیئے

    برطانیہ میں کرونا ٹھہراو:بورس جانسن نےاہم اعلانات کردیئے

    لندن:برطانیہ میں کرونا ٹھہراو:بورس جانسن نے اہم اعلانات کردیئے،اطلاعات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہےکہ 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی،لاک ڈاؤن 4 مرحلوں میں ختم کیاجائےگا، ہرمرحلےکے درمیان5 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔

    بورس جانسن نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پہلا مرحلہ دوحصوں پرمشتمل ہوگا، 8 مارچ سےتمام اسکول کھل جائیں گے اور آؤٹ ڈورکھیلوں کی اجازت ہوگی، بعض اسکول ٹیسٹ کے انتظامات کے لیےکچھ تاخیر سےکھل سکتے ہیں۔

    بورس جانسن کے مطابق 8 مارچ سے عوامی مقامات میں 2 افراد مل کرپکنک کرسکیں گے اور 29 مارچ سے 2 گھرانوں کے 6 افراد گھر سے باہر اور گارڈن میں ملاقات کرسکیں گے، 29 مارچ سے ٹینس، باسکٹ بال،گالف کورس اور فٹ بال گراؤنڈ بھی کھل جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں 12 اپریل سے دیگر دکانیں، ہیئر ڈریسرز، جم اور آؤٹ ڈور مہمان نوازی کا شعبہ بھی کھل جائے گا، 17 مئی سے پب، ریسٹورنٹ اور سنیما کھل جائیں گے۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مرحلہ وارپابندیوں کو ختم کرنے سے قبل 4 شرائط کو لازمی پورا کرنا ہوگا، شرائط میں ویکسین پروگرام، اموات میں کمی، انفیکشن کی شرح اور نئے وائرس کی صورت حال شامل ہے۔

    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت باقاعدگی سے اقدامات کا جائزہ لے گی، سماجی دوری کم کرنے اور بین الاقوامی سفرکی اجازت کا جائزہ لیا جائے گا

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 16 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 16 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 16 اموات ،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 16اموات اور ایک ہزار160 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 35 ہزار491 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 226 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 208 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 288 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 485، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار43، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار819، بلوچستان میں 18 ہزار 988، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔