Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • غیرملکیوں کے حوالے سے کویت حکومت کا پریشان کن پیغام آگیا

    غیرملکیوں کے حوالے سے کویت حکومت کا پریشان کن پیغام آگیا

    کویت:غیرملکیوں کے حوالے سے کویت حکومت کا پریشان کن پیغام آگیا،اطلاعات کے مطابق کویتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔

    عرب نیوز کے مطابق کویت میں شہری ہوا بازی کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک میں غیر کویتیوں کے داخلے پر پابندی میں تا حکم ثانی توسیع کر دی گئی ہے تاہم طبی عملے اور سفارت کاروں کو اس فیصلے سے استثنا حاصل ہوگا۔

    کویتی سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ پابندی ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے پیش نظر لگائی جارہی ہے جو آئندہ اعلان تک جاری رہے گی ۔

    اعلان میں مزید کہا گیا کہ کویتی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کے بعد 14 دن کے لیے قرنطینہ میں جانا ہوگا اور اس کے لیے ان کو ایک ہفتہ حکومت کی جانب سے منظور شدہ ہوٹل اور دوسرا ہفتہ گھر میں پورا کرنا لازمی ہوگا۔

    اس سے قبل کویتی سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ممالک سے کویت پہنچنے والے مسافروں کو 14 دن کے لیے ذاتی خرچ پر مقامی ہوٹلوں میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

  • کورونا سے مزید 38 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے

    کورونا سے مزید 38 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے

    کورونا سے مزید 38 افراد کی زندگی کے چراغ گل ہو گئے

    باغی ٹی وی :کورونا سے مزید 38 افراد جان کی بازی ہار گئے ، ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 601 تک پہنچ گئی، ایک ہزار 329 نئے مریض سامنے آ گئے۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے متاثر 1616 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں اب تک مہلک وائرس سے 5 لاکھ 71 ہزار 174 شہری متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 24 ہزار 466 ایکٹو کیسز ہیں۔ 24 گھنٹے میں کورونا کے 905 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 107 ہو گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 2 لاکھ 55 ہزار 834، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 345، خیبرپختونخوا 70 ہزار 886، بلوچستان میں 18 ہزار 979 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد 43 ہزار 402، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 کیسز جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 777 ہوگئی

  • دونمبری یا حفاظتی تدادبیرمیں تضاد:نوجوان لڑکیاں بوڑھی خواتین کا روپ دھارکرکرونا ویکسین لگوانے لگیں

    دونمبری یا حفاظتی تدادبیرمیں تضاد:نوجوان لڑکیاں بوڑھی خواتین کا روپ دھارکرکرونا ویکسین لگوانے لگیں

    کیلیفورینا :دونمبری یا حفاظتی تدادبیرمیں تضاد:نوجوان لڑکیاں بوڑھی خواتین کا روپ دھارکرکرونا ویکسین لگوانے لگیں ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر کرونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں، حکام نے جلد ہی ان کی جعلسازی پکڑ لی۔

    امریکا میں اس وقت کرونا وائرس ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں ڈاکٹرز اور دیگر فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین دیے جانے کے بعد دوسرا مرحلہ جاری ہے جس میں 65 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے۔ایسے میں 2 نوجوان لڑکیاں بزرگ خواتین کا روپ دھار کر ویکسین لگوانے پہنچیں لیکن پکڑی گئیں۔

    ریاست کیلی فورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں پیش آنے والے اس واقعے میں 2 لڑکیاں حکام کو چکمہ دے کر کرونا وائرس ویکسین لگوانے میں کامیاب رہیں۔یہ واضح نہیں کہ اس جعلسازی پر ان دونوں کے خلاف کوئی قانونی کارروائی ہوسکتی ہے یا نہیں۔

  • بھارت پرایک خطرناک حملہ:کورونا پہلے سے زیادہ خطرناک بن کرلوٹ رہا ہے:حالات قابوسےباہر

    بھارت پرایک خطرناک حملہ:کورونا پہلے سے زیادہ خطرناک بن کرلوٹ رہا ہے:حالات قابوسےباہر

    نئی دہلی :بھارت پرایک خطرناک حملہ:کورونا پہلے سے زیادہ خطرناک بن کرلوٹ رہا ہے:حالات قابوسےباہر،اطلاعات کے مطابق بھارت میں کچھ دنوں سے کورونا وائرس کے 13 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آرہے ہیں جس سے اس کے فعال کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    آج ہفتہ کی صبح بھارت کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس ملک میں کورونا وائرس کے 13 ہزار993 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 9 لاکھ 77 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار585 سے بڑ ھ کر مجموعی تعداد 1.43 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کو 793 اور جمعہ کے روز 2200 ایکٹیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار307 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 6 لاکھ 78 ہزار 48 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 101 مزید مریض جاں بحق ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 212 ہوگئی۔دریں اثنا اس ملک میں اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ 15 ہزار 204 افراد کو ویکسین کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

  • فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

    فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

    فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری،اب تک کتنی ویکسین لگی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ ساڑھے 14 ہزار کورونا ویکسین دی جا چکی پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزارکورونا ویکسین دی جاچکی ہیں ،سندھ میں ایک لاکھ 21 ہزار،خیبرپختونخوا میں 28 ہزار ویکسین دی گئی ،بلوچستان میں 16 ہزار،اسلام آباد میں ساڑھے 15 ہزار،آزادکشمیر میں 11 اورگ لگت بلتستان میں 5 ہزار ویکسین تقسیم کی گئی

    این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 4 ہزار ویکسین ڈور وفاقی اکائیوں میں تقسیم کی جا چکی ہیں

    پاکستان میں 3 فروری سے مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجیحی بنیادوں پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جارہی ہے

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    سول ہسپتال بہاول پور میں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگاکر مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ضلع بھر میں پہلے فیز میں 1330 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال سول ہسپتال کے ڈاکٹر سید شہاب الدین کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    پاکستان میں بزرگ شہریوں کے لئے کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغاز

  • کرونا سے پاکستان میں مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے پاکستان میں مزید 36 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 36 اموات اور ایک ہزار 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 563 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 69 ہزار 846 ہو گئی ہے۔

    ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 33 ہزار 202 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 81 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 185 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 27، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 286 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 282، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 716، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 777، بلوچستان میں 18 ہزار 972، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 718 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 39 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 39 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 39 اموات اور ایک ہزار 245 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 527 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 506 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 31 ہزار 840 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 139 ہے۔

    کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار 166 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 20، اسلام آباد میں 488، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 285 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 145، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 493، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 39، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 242، بلوچستان میں 18 ہزار 967، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 673 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 947 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 52 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 52 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 52 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 52 اموات اور ایک ہزار 272 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 488 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 261 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 5 ہزار 138 افراد اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 263، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 15، اسلام آباد میں 487، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 43 ہزار 29، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 306، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 678، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 716، بلوچستان میں 18 ہزار 958، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 629 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 945 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 30 ہزار 597 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 24 ہزار 176 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

  • امریکا میں موجود ریماخان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

    امریکا میں موجود ریماخان نے کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

    پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان پہلی پاکستانی فنکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ 19 جنوری کو کورونا ویکسین لگوائی تھی تاہم اب انہوں نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔

    باغی ٹی وی : امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کی وڈیو اداکارہ ریما خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔

    ڈوز لینے کے بعد ریما خان نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین لگوائیں،محفوظ رہیں اور اپنی اور دوسروں کی زندگیاں بچائیں۔

    اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی تھی ریما خان 90 کی دہائی سے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب وہ فلمی دنیا سے دور ہیں لیکن سوشل میڈیا پر فعال نظر آتی ہیں ریماخان 2011 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں اور تب سے امریکہ میں مقیم ہیں-

    ریماخان کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی فنکارہ بن گئیں

  • پاکستان میں کرونا سے اموات میں کمی نہ آ سکی،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات میں کمی نہ آ سکی،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات میں کمی نہ آ سکی،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے پاکستان میں مزید 56 اموات اور ایک ہزار 165 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 436 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہزار 8 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب پنجاب میں 5 ہزار 114 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 921، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، بلوچستان میں 18 ہزار 954، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔