Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا ویکسین کے موثرنہ ہونے پرپریشانی بڑھ گئی ہے:کیا بنے گا:عالمی ادارہ صحت

    کورونا ویکسین کے موثرنہ ہونے پرپریشانی بڑھ گئی ہے:کیا بنے گا:عالمی ادارہ صحت

    جینیوا: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کی نئی اقسام سامنے آںے کے بعد اس کی روک تھام کے لیے بنائی گئی ویکسینر کے مؤثر ہونے سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈرس ایڈہانوم غیبریسس نے کہا کہ کورونا کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقا میں ایسٹر زینکا ویکسین لگانے کا سلسلہ معطل کرنے کے بعد ہمیں اس بات کا اندازہ کرلینا چاہیے کہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمیں ہر طرح کے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی سامنے آنے والی شکلوں اور اقسام نے دستیاب ویکسینز کے مؤثر ہونے سے متعلق کئی شبہات اور تحفظات پیدا کردیے ہیں۔

    انہوں ںے اسے تشویش ناک خبر قرار دیا کہ کورونا وائرس کے لیے دست یاب ویکسینز میں سے کوئی بھی جنوبی افریقا میں تشخیص ہونے والی کورونا وائرس کی تبدیل شدہ شکل کے خلاف پوری طرح مؤثر نہیں ہے۔

    انہوں ںے کہا کہ جنوبی افریقا میں جس تحقیق کے نتائج کے بعد ویکسینیشن معطل کی گئی ہے اس میں کئی اہم پہلو مدنظر رکھنے چاہییں۔ یہ اس تحقیق کے لیے سیمپل سائز کم ہے اور اس میں زیادہ تر نوجوان طبی اہل کار شامل ہیں۔

    دوسری جانب جنوبی افریقا میں ملک میں وائرس کی نئی شکل کے خلاف حوصلہ افزا نتائج سامنے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی ویکسینیشن کا سلسلہ روک دیا گیا ہے

  • ہمیں ویکسین کی ضرورت نہیں:تنزانیہ نےکیوں انکارکیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    ہمیں ویکسین کی ضرورت نہیں:تنزانیہ نےکیوں انکارکیا؟اہم وجہ سامنے آگئی

    تنزانیہ :ہمیں ویکسین کی ضرورت نہیں:تنزانیہ نے کیوں انکارکیا؟اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق دنیا بھر کے ممالک عالمی وبا کے خاتمے کے لیے کورونا وائرس ویکسین کے حصول اور اس کی ویکسینیشن کی دوڑ میں شامل ہیں لیکن ایک ایسا ملک بھی ہے جو نہ صرف اس دوڑ میں شامل نہیں بلکہ اُس سے گریزاں بھی ہے۔

    افریقی ملک تنزانیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے خطے میں چونکہ کورونا وائرس کا کوئی مریض نہیں ہے اس لئے یہاں ویکسینیشن کی بھی کوئی ضرورت نہیں ہے۔واضح رہے کہ تنزانیہ کی حکومت نے گزشتہ سال جون میں ہی ملک کو کورونا فری قرار دے دیا تھا۔

    تنزانیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب ہمارے ملک میں وبائی کیسز ہے ہی نہیں تو ویکسین کیوں استعمال کریں۔ صدر جان موگوفلی نے ویکسینیشن سے انکار کرتے ہوئے اُس پر تحفظات بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کیا جہاں انہوں نے کسی قسم کی کوئی احتیاطی تدبیر نہیں اپنائی۔

    دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت نے تنزانیہ کو متنبہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائے اور ویکسین کے حصول کے لیے بھی سنجیدگی سے اقدامات عمل میں لائے

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 40 اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک ہزار 8 نئے کرونا مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 66 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 519 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 919 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 273 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابقاسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، بلوچستان میں 18 ہزار 877، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 12 ہزار 943 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

  • کرونا ویکسین ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد کو لگائے جانے پر سندھ حکومت نے کیا کہا؟

    کرونا ویکسین ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد کو لگائے جانے پر سندھ حکومت نے کیا کہا؟

    کرونا ویکسین ن لیگی رہنما کی بیٹی اور داماد کو لگائے جانے پر سندھ حکومت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی بیٹی اور داماد کو کورونا ویکسین لگائے جانے پر پیپلزپارٹی کا موقف بھی آگیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے موقف پر اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ جن لوگوں کو کراچی میں کورونا ویکسین دی گئی ان کا تعلق پیپلزپارٹی سے نہیں، گل صاحب تو گل کھلاتے رہتے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے ویکسین ذاتی طورپر کسی کو لگائی تھی ۔

    ناصر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ این سی اوسی کی ہدایت پرعمل کیا جائے گا،کوروناویکسین سےمتعلق ایک کیس ہواجس پر ایکشن لے لیا گيا ہے ویکسین فی الحال ڈاکٹراورطبی عملے کیلئے ہے ترجیحی بنیادوں پران کولگائی جائے گی،ایکشن لے کر ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے،کورونا ویکسین ہیلتھ ورکرز کو پہلے لگنی چاہیے،دوسرے مرحلے میں صحافیوں کیلئے بھی کوٹہ رکھیں گے، این سی او سی کی ہدایت پر عمل درآمد ہو رہا ہے،

    واضح رہے کہ کراچی میں غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو عہدے سے ہٹاکر انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔اس سے قبل محمد زبیر بھی اپنی بیٹی اور داماد کے ویکسین لگوانے سے متعلق لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں۔

    سربراہ این سی او سی اسد عمر نے معاملے کا نوٹس لیا تھا،کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگانے پر صوبائی وزیر صحت سندھ نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلہ قریشی کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے کوآرڈینیٹر ای او سی کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے ردعمل میں کہا ہے کہ بیٹی اور داماد کے ویکسینیٹ ہونے کاعلم نہیں تھا، سب اپنے فیصلوں میں آزاد ہوتے ہیں، میرا بیٹا اس میں شامل نہیں تھا، پانچ سال گورنر رہا، کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، میری عمر ویکسی نیشن لگوانے کی ہے، اگر فیور لینا ہوتی تو اپنے لئے لیتا۔

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے پاکستان میں مزید 59 اموات اور ایک ہزار 37 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 511 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 900 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 119، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 957، اسلام آباد میں 480، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 994، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 531، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 47، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 935، بلوچستان میں 18 ہزار 869، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 219 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 11 ہزار 502 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 31 ہزار 983 ہے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

    کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • سندھ بھر میں کورونا ویکسین کتنے افراد کو لگائی  گئی

    سندھ بھر میں کورونا ویکسین کتنے افراد کو لگائی گئی

    سندھ بھر میں کورونا ویکسین کتنے افراد کو لگائی گئی

    باغی ٹی وی : سندھ بھر میں کورونا ویکسینیشن کا معاملہ . پہلے مرحلے کے چوتھے روز سات ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، مجموعی طور پر چار دن میں پندرہ ہزار سے زائد ورکرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں912 اور جناح ہسپتال میں 329 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ضلع شرقی کے ڈاؤ ہسپتال میں 727 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ضلع غربی کے قطر ہسپتال میں 1608ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع وسطی کے سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 258 ورکرز کو لگائی گئی۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    لیاقت آباد ہسپتال میں 431 اور نیوکراچی ہسپتال میں310ورکرز کو ویکسین لگی۔ ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی 5 میں 743ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 813ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ آغاخان ہسپتال میں ایک بھی ویکسین نہیں لگائی گئی۔

  • کرونا وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش

    کرونا وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش

    بیجنگ: کرونا وبا کے خلاف سب سے پہلے خبردار کرنے والے چین کے ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش ،اطلاعات کے مطابق چین کے شہر ووہان کے شہری ایک سال گزر جانے کے بعد اس ڈاکٹر کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جس نے سرکاری طور پر کرونا وائرس کی تصدیق سے قبل ہی اس وائرس کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

    ووہان کے ایک اسپتال میں بطور ماہر امراض چشم کے طور پر خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹر لی وین لینگ شہر میں اس وقت ایک نمایاں شخصیت بن گئے تھے جب انہوں نے کرونا وبا سے متعلق آواز بلند کی تھی۔ تاہم انہیں افواہ پھیلانے کے جرم میں پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

    چونتیس سالہ ڈاکٹر کی کرونا وبا کے سبب سات فروری 2020 کو ہلاکت کے بعد عوام نے شدید دکھ کا اظہار تھا۔ آن لائن بھی غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر لی کی ہلاکت کے چند دن بعد معروف معالج ڈاکٹر زونگ ننشان کی طرف سے انہیں ‘چین کا ہیرو’ قرار دیا گیا تھا۔

    تاہم چین کے صدر ژی جن پنگ نے جب گزشتہ برس ستمبر میں وبا کے خلاف ڈٹے لوگوں کو ‘ہیروز’ کا مقام دیا تھا تو ڈاکٹر لی سے متعلق کچھ نہیں کہا تھا

  • سرکاری ملازمین پرہرہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ فرض قراردیا گیا

    سرکاری ملازمین پرہرہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ فرض قراردیا گیا

    ابوظہبی : سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے ضروری قراردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق امارت ابوظبی کی حکومت نے سرکاری ملازمین پر ہر ہفتے کووِڈ-19 کا ٹیسٹ کرانے کی پابندی لازمی قرار دے دی ہے اور دفاتر میں صرف 30 فی صد ملازمین کو حاضرہونے کی ہدایت کی ہے۔

    ابوظبی کے میڈیا دفتر نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں اطلاع دی ہے کہ ’’محکمہ گورنمنٹ سپورٹ نے سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کم کرنے کی منظوری دے دی ہے اور اب صرف 30 فی صد ملازمین دفاتر میں حاضر ہوں گے۔اس فیصلے کا مقصد امارت میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنا،احتیاطی تدابیر کا نفاذ اور ملازمین اور ان کے خاندانوں کی صحت کا تحفظ ہے۔‘‘

    تاہم جن افراد نے حکومت کی رضاکارانہ ویکسین لگانے کی مہم میں حصہ لیا ہے یا جو لوگ پہلے ہی کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا چکے ہیں اور انھیں گولڈ اسٹار یا حکومت کی کووِڈ-19 کی ایپ الحوسن سے خط ای مل چکا ہے،ایسے تمام افراد ہفتہ وار لازمی پی سی آرٹیسٹ سے مستثنا ہوں گے۔

    جو لوگ اپنے گھروں سے یا دفاتر سے باہر رہ کر بھی اپنے فرائض منصبی انجام دے سکتے ہیں،حکومت نے انھیں وہاں سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس کے علاوہ وبائی امراض کا شکار 60 سال سے زیادہ عمر کے ملازمین یا کم زور قوت مدافعت کے حامل افراد کو بھی گھروں سے کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    امارت نے یکم فروری کو ابوظبی میں داخلے کے خواہاں افراد کے لیے کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں سے متعلق ترمیم شدہ قواعد وضوابط کا نفاذ کیا تھا۔

    ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسیس اور ڈیزاسٹرکمیٹی کے مطابق یواے ای کے شہریوں اور غیرملکی مکینوں کو کرونا وائرس کے پی سی آر کے ٹیسٹ کا منفی نتیجہ ملنے کے 48 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

    جولوگ چاردن یا اس سے زیادہ ابوظبی میں قیام کریں گے، انھیں اپنی آمد کے چوتھے روز لازمی طورپر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔جو لوگ آٹھ روز یا اس سے زیادہ عرصہ قیام کریں گے،انھیں آٹھویں روز یہ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

    کمیٹی کے مطابق جو شہری اور مکین کرونا وائرس کا ڈیفریکٹو فیزانٹرفرمیٹری (ڈی پی آئی) ٹیسٹ کراتے ہیں، وہ اس کا منفی نتیجہ ملنے کے 24 گھنٹے کے اندرابوظبی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ان میں سے جولوگ 48 گھنٹے یا اس سے زیادہ قیام کریں گے ،انھیں آمد کے تیسرے روز لازمی طور پر پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا۔سات دن یا اس سے زیادہ قیام کی صورت میں انھیں ساتویں روز نیا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

  • کرونا سے پاکستان میں مزید 53 اموات اور  نئے کیسز میں‌اضافہ

    کرونا سے پاکستان میں مزید 53 اموات اور نئے کیسز میں‌اضافہ

    کرونا سے پاکستان میں مزید 53 اموات اور ایک ہزار 346 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 53 اموات اور ایک ہزار 346 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 967 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 54 ہزار 474 ہو گئی ہے۔

    ملک میں کورونا سے 5 لاکھ 10 ہزار 242 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 32 ہزار 265 ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 880 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 87، خیبر پختونخوا ایک ہزار 952، اسلام آباد میں 478، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 272 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار 934، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 338، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 648، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 580، بلوچستان میں 18 ہزار 859، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 199 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

    ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔

  • ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

    ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

    ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،

    پاکستان میں 3 فروری سے مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ ترجیحی بنیادوں پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جارہی ہے.کراچی سمیت سندھ بھر میں تیسرے روز 2 ہزار 645 فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی گئی، صوبے میں مجموعی طور پر اب تک 7 ہزار 349 ورکرز کو ویکسین لگی ،محکمہ صحت سندھ کے مطابق خالق دینا ہال میں 619، جناح ہسپتال میں 233 ورکرز کو ویکیسن لگائی گئی۔ ڈاؤ ہسپتال میں 190، قطر ہسپتال میں 158 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگی۔ سندھ گورنمنٹ چلڈرن ہسپتال میں 72، لیاقت آباد ہسپتال میں 72، نیو کراچی ہسپتال میں 97، سندھ گورنمنٹ ہسپتال کورنگی میں 262 ورکرز کو ویکسین لگائی گئی۔ ضلع ملیر میں 458، جامشورو 115، شہید بینظیر آباد میں 415 ویکسین لگیں۔

    پنجاب کے ہیلتھ پروفیشنلز کو بھی کرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ میو، جناح، سروسز کے بعد شہر کے مزید تین بڑے تدریسی ہسپتالوں میں کرونا ویکسین کا آغاز ہوگیا۔ چلڈرن ہسپتال، لاہور جنرل ہسپتال اور پی آئی سی میں بھی  کرونا ویکسین کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

     

    ڈین چلڈرن ہسپتال پروفیسر مسعود صادق نے کرونا ویکسین لگوا کر مہم کا افتتاح کیا۔ چلڈرن ہسپتال میں 4 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائے جائے گی۔ لاہور جنرل ہسپتال میں 6 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی جبکہ پی آئی سی میں 3 ہزار ہیلتھ پروفیشنلز کو کرونا ویکسین لگے گی۔

    پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 80 افراد کو ویکسین لگائی گئیں،تمام وفاقی اکائیوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوکوروناویکسین لگانےکا عمل جاری ہے ،پاکستان میں کورونا ویکسین لگانے کاعمل3فروری سےشروع ہواتھا،

    سی ڈی اے انتظامیہ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن نادرہ کے ذریعے کی جارہی ہے۔ ایک ماہ قبل تمام اسٹاف کورجسٹرڈ کرکے لسٹیں نادرہ کوفراہم کردی گئی تھیں۔ ویکسین کی پہلی ڈوز ابھی دوسری ڈوز ایک ماہ بعد لگائی جائے گی۔ کسی کو اگر ویکسینیشن کا کوئی سائیڈ افیکٹ ہو تووہ 1166پر رابطہ کریں،

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی نے چاغی میں کرونا ویکیسن کا آغاز کردیا ضلع میں کووڈ کے فوکل پرسن جواد مینگل کو ویکسین لگا کر آغاز کردیا گیا۔

    سول ہسپتال بہاول پور میں فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگاکر مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ضلع بھر میں پہلے فیز میں 1330 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال سول ہسپتال کے ڈاکٹر سید شہاب الدین کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا