Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • انتظار کی گھڑیاں ختم،کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہو گا آج

    انتظار کی گھڑیاں ختم،کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہو گا آج

    انتظار کی گھڑیاں ختم،کرونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہو گا آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں آج کورونا ویکسین کی مہم کا آغاز ہوگا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ کل تمام صوبائی دارالحکومتوں میں کورونا ویکسی نیشن مہم شروع ہوگی، سب سے پہلے ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں 60 سال کے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی، ہر شہری کو ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنا دیا گیا، ایک ٹیکسٹ میسیج کے ذریعہ ویکسین لگوانے کی درخواست کی جاسکے گی۔

    این سی او سی کے مطابق ڈرگٹ ایکٹ میں تبدیلی کے بعد نجی شعبہ کو بھی کورونا ویکسین منگوانے اور لگانے کے عمل کی اجازت دی جائے گی، این سی او سی نجی شعبہ کو مانیٹر اور سپروائز کرے گا۔

    ویکیسن کو اسلام آباد میں مرکزی اسٹوریج سنٹر میں منتقل کیا جائے گاتمام ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسین وفاقی اکائیوں کو فراہم کی جائے گی ویکیسن کی منتقلی کے پلان کو این سی او سی حتمی شکل دے چکا ہے

    درجہ حرارت کو برقرار اور وقت بچانے کے لئے سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان کو ویکسین طیاروں پر فراہم کی جائیگی ویکیسن کی پہلی کھیپ مکمل طور پر کووڈ 19 کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کو لگائی جائیگی فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز پاکستان کے اصل ہیروز جو وبا کیخلاف لڑ رپے ہیں این او او سی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی طے کردی ترجیحات کے مطابق پہلی ویکیسن ڈوز ہیلتھ ورکرز کو لگائی جا رہی ہے

    پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

    این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا ،ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 63 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضون اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید63 اموات اور1 ہزار220 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار746تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ47 ہزار648 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار793 اموات ہوئی ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار4، خیبر پختونخوا ایک ہزار912، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 264 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار493، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار419، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار220، بلوچستان18 ہزار830، آزاد کشمیر 9ہزار50 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

  • صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی یونین آف جرنلسٹس نے وزیراعلی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا ویکسین مہم کے پہلے مرحلے میں کراچی کے صحافیوں کو بھی شامل کیا جائے کیونکہ صحافی بھی فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اب تک کئی صحافی کرونا کا شکار ہو کر انتقال کرچکے ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

    کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے دوران دنیا بھر میں میڈیا ورکرز کو بھی لازمی ڈیوٹی دینے والے ورکرز کی فہرست میں شامل کیا گیا میڈیا ورکرز کے فرائض ہی کچھ اس نوعیت کے ہوتے ہیں کہ وہ چاہتے ہوئے بھی خود کو کرونا سے بچا نہیں پاتے۔ فروری 2020 میں پاکستان میں کرونا کی آمد کے بعد سے عوام الناس کی آگاہی کیلئے صحافی فرنٹ لائن پر رہ کر کام کررہے ہیں جبکہ اسی دوران کئی شعبوں کے افراد نے گھروں سے کام کی پالیسی کو اختیار کیا لیکن اپنے کام کی نوعیت کی وجہ سے صحافیوں کیلیے یہ ممکن نہیں تھا اور اس طرح انہوں نے ناصرف خود کو بلکہ اپنے اہلخانہ کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اب ایک ایسے وقت میں جب ملک میں کرونا ویکسین آچکی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز کے طور پر ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں ویکسین لگائی جائے تاکہ وہ آزادی کے ساتھ فرنٹ لائن سے اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ خط میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں اور ان کے اہلخانہ کی زندگیوں کی خاطر فوری طور پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے اس مطالبے پر عمل کرے گی۔

  • وفاقی وزیر کرونا کا بنے نشانہ

    وفاقی وزیر کرونا کا بنے نشانہ

    وفاقی وزیر کرونا کا بنے نشانہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کیسز اور اموات مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    وفاقی وزیرحماد اظہرکا کوروناٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے،حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، اسکے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 74 روز بعد سب سے کم اموات ہوئی ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کی موت ہوئی ہے اور1 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار428 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں کمی ہونے لگی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تا ہم اب ایک بار پھر آج مریضوں اور اموات میں پہلے سے نمایاں کمی دیکھنے میں آءی ہے

    این سی او سی کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں 74 روز بعد سب سے کم اموات ہوئی ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26 افراد کی موت ہوئی ہے اور1 ہزار615 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 683 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار428 ہو گئی ہے۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار418، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار214، سندھ 2 لاکھ 47 ہزار249، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار796، بلوچستان18 ہزار823، آزاد کشمیر 9ہزار19 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار747 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار996، خیبر پختونخوا ایک ہزار906، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 262 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 1 ہزار252افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 493 ہے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

  • شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور دفتری ملازمین پرکل سے کس قانون کا اطلاق ہوگا :کرونا ایس پی اوزبتادیئے گئے

    شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور دفتری ملازمین پرکل سے کس قانون کا اطلاق ہوگا :کرونا ایس پی اوزبتادیئے گئے

    لاہور:شادی ہالز، ریسٹورنٹس اور دفتری ملازمین پرکل سے کس قانون کا اطلاق ہوگا :کرونا ایس پی اوزبتادیئے گئے اطلاعات کے مطابق کل یعنی یکم فروری سے بہت سے نئے ایس پی اوز کا اطلاق ہوگا تاکہ لوگ اپنی معمول کی زندگیوں کی طرف لوٹ آئیں ،

    ادھر اسی حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن(ر)محمد عثمان کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے 50فیصد ملازمین گھر سے (ورک فرام ہوم) کریں گے۔

    فوڈ پوائنٹس ریسٹورانٹ کو رات 10بجے بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ تمام کھانے پینے کے پوائنٹس رات 10بجے کے بعد بھی کھلے رکھے جا سکتے ہیں۔ ریسٹورانٹ،ہوٹل اور تمام قسم کے فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔

    کھانے کے لیے بیٹھنے کا انتظام باہر کھلے ایریا میں ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلے کو قائم رکھتے ہوئے کیا جا سکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پارکس تفریحی مقامات شام 6بجے بندکر دیے جائیں گے۔

    شادی بیاہ و دیگر تقریبات کے انتظامات بھی صرف کھلی جگہوں پر کیے جا سکیں گے، کسی بھی تقریب کا انتظام ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ 300افراد کے لیے کیا جا سکتا ہے جب کہ بند یا ہالز کے اندر کسی بھی قسم کی پر ہجوم تقریب پر مکمل پابند ی عائد ہو گی۔

    سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں اور فوڈپوائنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کوروناسے بچاؤ کے پیش نظر فوڈ پوائنٹس پر انڈور کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

  • چین سے آنے والی ویکسین پاکستان کی طرف سے کون وصول کرے گا خبرآگئی

    چین سے آنے والی ویکسین پاکستان کی طرف سے کون وصول کرے گا خبرآگئی

    لاہور:چین سے آنے والی ویکسین پاکستان کی طرف سے کون وصول کرے گا خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق چین سے آنے والی کرونا ویکسین کسی بھی وقت پاکستان پہنچ سکتی ہے اوراس حوالے سے پاکستان کی ایک اہم شخصیت نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ سب سے پہلے ایئرپورٹ پرجاکریہ ویکیسن وصول کریں‌گے

    یہ شخٰصیت پاکستان کے وزیرخارجہ ہیں ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کل کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچےگی اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ویکسین کی پہلی کھیپ خود ریسیو کروں گا۔

    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین دستیاب ہو گی ہمارے فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زندگیاں اب محفوظ ہوں گی اور یہ کورونا ویکسین فری ہوگی۔

  • چین میں کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” اسد عمر نے  ویڈیو شیئر کرکے خوشخبری سنادی

    چین میں کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” اسد عمر نے ویڈیو شیئر کرکے خوشخبری سنادی

    اسلام آباد:چین میں کرونا ویکسین کی “لوڈنگ” اسد عمر نے ویڈیو شیئر کرکے خوشخبری سنادی،اطلاعات کے مطابق کرونا کی دوسری وبا کا شکار پاکستان قوم کے لئے تاریخی لمحہ ہے کہ چند گھنٹوں بعد کرونا سے بچاؤ کی ویکسین پاکستان پہنچ جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، ساتھ ہی انہوں نے بیجنگ میں پاک فضائیہ کے طیارے کی لوڈنگ کی ویڈیو شیئر کی۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کے طیارے میں بیجنگ میں کرونا ویکسین لوڈہونےکا عمل جاری ہے، اگلے چند گھنٹےمیں طیارہ ویکسین لےکر پاکستان کےلئے روانہ ہوجائے گا۔

    این سی او سی پہلے ہی ایک مربوط اور جامع حکمت عملی مرتب کرچکی، اگلےچند دنوں میں پاکستان میں ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوجائےگا۔

  • پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ

    پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ

    پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ

    باغی ٹی وی : ورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لینے پاک فضائیہ کا طیارہ بیجنگ روانہ ہو گیا، چین سے ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں کل پاکستان پہنچیں گی۔

    بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی اسٹوریج کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ آسٹرازینکا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ 70 لاکھ آسٹرازینکا ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کورونا آسٹرازینکا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہونگی، 60 لاکھ ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام 17 ملین ڈوزز 2021 کی پہلی ششماہی میں موصول ہو جائیں گی۔ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیا۔

    واضح رہے کہ کوویکس گلوبل الائنز فار ویکسین اینڈ امیونائزیشن (گاوی)، کوولیشن فار ایپیڈیمک پریپارڈنس انوویشنز (سی ای پی آئی) اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا اتحاد ہے جو گزشتتہ سال اپریل میں قائم ہوا تھا۔ اس اتحاد نے پاکستان سمیت مختلف ممالک کی 20 فیصد آبادی کے لیے کورونا کی مفت ویکسین کی فراہمی کا عزم کیا ہوا ہے۔

    پاکستان میں اب تک 3 کورونا یکسینز کی منظوری دی جاچکی ہے جن میں آکسفورڈ۔ایسٹرازینیکا، چین کی سائینوفارم اور روس کی اسپوتنک فائیو ویکسینز شامل ہیں۔ تاہم ایسٹریزینکا ویکسین تنازع کا شکار ہے کیونکہ اس کی افادیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ یورپی یونین کو ویکسین کی فراہمی میں تاخیر پر اسے ممکنہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔

    جرمنی کے رابرٹ کوچ انسٹی ٹیوٹ نے 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے اس کی افادیت پر سوال اٹھایا تھا اور اس کے لیے اس نے ویکسین کے تجرباتی مراحل کے ڈیٹا کا حوالہ دیا تھا

  • کرونا کے باعث مزید 34 اموات ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    کرونا کے باعث مزید 34 اموات ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    کرونا کے باعث مزید 34 اموات ، مجموعی تعداد کہاں تک پہنچ گئی

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 34 افراد جاں بحق ہوئے اور1 ہزار 599 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 99 ہزار974 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 182 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 657 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار813 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار737 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار992، خیبر پختونخوا ایک ہزار 897، اسلام آباد میں 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 195 اور آزاد کشمیر میں 260 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار359، خیبرپختونخوا میں 66 ہزار953، سندھ 2 لاکھ 46 ہزار437، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار353، بلوچستان18 ہزار815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 908 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

    ادھر چین نے پاکستان کو 5 لاکھ ویکسین مفت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بیجنگ سے ویکسین پاکستان لانے کے لیے انتظامات مکمل ہو گئے ہیں، کورونا ویکسین لانے کا پلان تبدیل کر لیا گیا ہے، ویکسین پاکستان لانے کیلئے پی آئی اے کی جگہ ائیر فورس کی خدمات حاصل کر لی گئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین یکم فروری بروز پیر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں آئیں گی، پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین پاکستان لائے گا، پاک فضائیہ کا طیارہ ویکسین لانے کیلئے چین جائے گا۔