Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 28 اموات، مجموعی اموات کتنی ہو گئیں؟

    پاکستان میں کرونا سے مزید 28 اموات، مجموعی اموات کتنی ہو گئیں؟

    پاکستان میں کرونا سے مزید 28 اموات، مجموعی اموات کتنی ہو گئیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 914 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 162، سندھ میں 2 لاکھ 50 ہزار 43، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 180، بلوچستان میں 18 ہزار 849، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915، اسلام آباد میں 41 ہزار 819 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 160 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 81 لاکھ 55 ہزار 766 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 319 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 53 ہزار 128 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 914 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 854، سندھ میں 4 ہزار 66، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 948، اسلام آباد میں 478، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 270 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

  • کرونا پھرسعودی عرب میں سراٹھانےلگا: تمام دعوتی سرگرمیاں معطل،مساجد نمازکے10 منٹ بعد بند کرنےکاحکم

    کرونا پھرسعودی عرب میں سراٹھانےلگا: تمام دعوتی سرگرمیاں معطل،مساجد نمازکے10 منٹ بعد بند کرنےکاحکم

    ریاض :کرونا پھرسعودی عرب میں سراٹھانے لگا: تمام دعوتی سرگرمیاں معطل، مساجد نماز کے 10 منٹ بعد بند کرنے کافیصلہ ،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کر دی گئی اور نمازوں کے دوران مساجد کے اوقات مقرر بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

    سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے مساجد میں تمام دعوتی سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سارے دعوتی پروگرام آن لائن چلائے جائیں گے۔

    ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے نمازوں کے اوقات اور مساجد کھولنے اور بند کرنے کے حوالے سے بھی احکامات جاری کیے۔

    وزیر اسلامی امور نے بتایا کہ مساجد اذان کے وقت کھلیں گی، اذان اور تکبیر کے درمیان 10 منٹ سے زیادہ کا وقفہ نہیں ہو گا، البتہ صرف فجر میں نماز اور اذان کے درمیان 20 منٹ تک کا وقفہ رہے گا اور نماز کے 10 منٹ بعد مساجد بند کر دی جائیں گی۔

    ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے کہ جمعے کی نماز کے لیے جامع مساجد اذان سے 30 منٹ پہلے کھولی جائیں گی اور نماز کے 15 منٹ بعد بند کر دی جائیں گی۔

    سعودی وزیر نے کہا کہ تمام مساجد کے منتظمین کورونا وبا سے متعلق سابقہ ہدایات کی پابندی کرائیں اور اس کے ساتھ ساتھ مساجد، وضو خانوں اور طہارت خانوں کی سینٹائزنگ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر کروائیں۔

  • پاکستان میں لگائی جانے والی کوونا ویکسین حکومتی ترجمانوں کے ہاں بھی مشکوک ہوگئی ، عوام کیا کریں

    پاکستان میں لگائی جانے والی کوونا ویکسین حکومتی ترجمانوں کے ہاں بھی مشکوک ہوگئی ، عوام کیا کریں

    پاکستان میں لگائی جانے والی کوونا ویکسین حکومتی ترجمانوں کے ہاں بھی مشکوک ہوگئی ، عوام کیا کریں

    باغی ٹی وی : وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سینو فارم ویکسین ساٹھ سال سے زائد عمر کے لوگوں‌ کے لیے محفوظ نہیں ہے . لیکن نیشنل ہیلٹھ سینٹر کے ترجمان ڈاکٹر سجاد شاہ کہتے ہیں‌ کہ کوئی مسئلہ نہیں‌ ہے اس لگوا لینا چاہیے.

    اس سلسلے میں‌ پاکستان کے عوام عجیب کش مکش کا شکار ہیں کہ کس کی مانی جائے اور کسی کی نہ مانیں‌. کیا حکومت کے اپنے لوگ ہی کسی ایک مسئلے پر ایک پیج پر نہیں ہو سکتے .

    صحت جیسے حساس مسئلے پر بھی اگر پاکستان کے عوام کو اس طرح کے شکوک و شبہات میں رکھا جائے گا تو دیگر مسائل کیا خاک حل کرنے ہیں.

    واضح‌ رہے کہ کورونا وائرس کی چینی ویکسین سے لدا ایک فوجی طیارہ آج بروز پیر پاکستان پہنچا تھا ۔ اس میں چینی ادویات ساز کمپنی سینو فارم کی تیار کردہ کورونا ویکسین کے نصف ملین ڈوزز موجود ہیں جو چین نے پاکستان کو عطیہ کیے ہیں۔

    پاکستان کے دیرینہ دوست اور اتحادی ملک چین نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ہاں تیار ہونے والی ویکسین کا پہلا ‘بیچ‘ پاکستان کو عطیہ کیا ہے ۔ قبل ازیں پاکستانی حکام نے گزشتہ ہفتے کے دن اعلان کیا تھا کے اُس نے آسٹرا زینیکا نامی کمپنی کی 17 ملین ڈوزز کی ڈیل کو بھی حتمی شکل دے دی ہے۔

  • ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی

    ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی

    ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس سے 31 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 833 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 508 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 59 ہزار 311، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 803، بلوچستان میں 18 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 100 کیسز رپورٹ ہوئے۔
    کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار ہو گئی ہے

    پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، منظور وسان کا کہنا ہے کہ کرونا کی علامات ظاہر ہونے پر کرونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا، اس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    منظور وسان نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے دوسری جانب پی پی چیئرمین بلاول زرداری و دیگر رہنماؤں نے منظور وسان کی صحتیابی کی دعا کی ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید56 اموات اور1 ہزار384 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار802تک پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا

    کرونا ویکسین لگنے کے فوری بعد ممکنہ طور پر کیا ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانا ترجیح ہے

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں ویکسین 18سال سے اوپر کے افراد کولگائی جاتی ہے،رواں سال کے آخر تک 70فیصد اہل افراد کے لیے ویکسین فراہم ہوں گی 5لاکھ ویکسین رجسٹرڈ افراد کوہی لگائے جاسکیں گے،22کروڑ آبادی میں سے 10 کروڑ افراد کو ویکسین لگ سکتی ہے ، پاکستان میں تکنیکی اعتبارسے ویکسین 10 کروڑافراد کولگ سکتی ہے

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ سائنو فارم قابل بھروسہ ویکسین ہے انفرادی اور مجموعی طور پر ویکسین لگانی چاہیے ،ویکسین لگنے کے بعد بخار اوربازو میں درد محسوس ہوگا،

    ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا آغاز کردیا گیا اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین دینے کا آغاز ہوا

    پمز اسپتال ،شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ہیلتھ ورکرز کوویکسین لگائی گئی ہیلتھ ورکررضوانہ یاسمین ،جاوید اقبال اور فہد محمود کو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے گئے

    ویکسینیشن کے بعد 30 منٹ مریض کی نگہداشت بھی کی جائے گی اور قسم کی پیچیدگی کی صورت میں ایمرجنسی میں منتقل کیا جائے گا۔ این سی او سی نے ویکسین اسٹریٹجی پلان کو تمام صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد مرتب کیا ہے۔

    ویکسین پلان بہترین مروجہ عالمی اصولوں اور ہیلتھ گائیڈ لائنز کو مد نظر رکھتے ہوئے مرتب کیا گیا ہے۔ ویکسین اسٹریٹجی کا مقصد صحت مند ماحول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ایک مربوط نظام کے تحت لوگوں کو ویکسین لگانا ہے۔

    این آئی ایم ایس کو قومی سطح پر قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نشن سیل کے ذریعے چلایا جائے گا۔قومی ویکسین ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینشن سیل کےعلاوہ ملک بھر میں اے وی سی سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔ این سی او سی کا نظام ڈیجیٹل ہے اور اس کو شفاف رکھنے کے لیے انسانی عمل دخل بہت محدود ہے۔

    کراچی کے جناح اسپتال، خالقدینا ہال، آغا خان یونیورسٹی اسپتال، چلڈرن اسپتال ناگن چورنگی، نیو کراچی سندھ گورنمنٹ اسپتال، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن، لیاقت آباد سندھ گورنمنٹ اسپتال، کورنگی اسپتال اور ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی اسپتال میں ویکسینشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

    پشاو رمیں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ہیلتھ ورکرزکو کورونا ویکسین شیلڈ دیئے

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    سندھ میں کورونا ویکسی نیشن کی تقریب ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کورونا ویکسی نیشن تقریب میں شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہمیں تنہا نہیں چھوڑا،چین کی طرف سے ویکسین تحفہ کی فراہمی پر چینی قیادت کے مشکور ہیں،سندھ کے لیے 83ہزار خوراک ملی ہیں ،ویکسین لینے کے بعد بھی ماسک اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا،کوشش ہے فروری کے آخر تک تمام ہیلتھ ورکرز کو ویکسین فراہم کی جائے

  • کورونا سے بچاوَ کی ویکسین صوبوں میں لگانے کا آغاز ہو گا آج

    کورونا سے بچاوَ کی ویکسین صوبوں میں لگانے کا آغاز ہو گا آج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا سے بچاوَ کی ویکسین لگانے کا آغاز 11 بجے سے ہوگا،

    کوروناسے بچاوَ ویکسین لگانے کی تقریب این سی اوسی اسلام آباد میں ہوگی،این سی او سی میں تقریب کی صدارت اسد عمرکریں گے۔ صوبائی سطح پر منعقدہ تقاریب کے مہمان خصوصی وزرائے اعلیٰ ہونگے ۔

    ڈاﺅیونیورسٹی میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے ،لاہور میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مہمان خصوصی ہونگے ،اسی طرح پشاور کی تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی محمود خان مہمان خصوصی ہونگے جبکہ کوئٹہ میں ہونیوالی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوں گے ،

    گلگت میں تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خالد خورشید ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر وزیراعلیٰ گلگت بھی تقاریب میں شریک ہوں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب آج انسدادکوروناویکسی نیشن کاافتتاح کریں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاکہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزکوویکسین لگائی جائےگی،دوسرے مرحلے میں بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائےگی،حکومت شہریوں کومفت ویکسین لگائےگی

    پاک چین لازوال دوستی کا واضح ثبوت، کرونا ویکسین پاکستان کے حوالے،چینی سفیر کا دبنگ اعلان

    ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کئے جا چکے ہیں ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لئے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں خیبرپختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سنٹر قائم آزاد کشمیر میں 25 اور گگلگت بلتستان میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی

    این سی او سی پوری ویکسینیشن مہم کے دوران نرو سنٹر کے طور پر کام کرے گا ویکسینیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل کی سطر پر بھی کور سنٹرز قائم کئے گئے ہیں ویکسینیشن کا پورا عمل نیشنل امیونائزیشن مینجمینٹ سسٹم کےساتھ کم سے کم انسانی مداخلت کے ساتھ کام کرے گا ،ویکسینیشن کا عمل ملک بھر میں 3 فروری سے شروع ہو گا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    برطانیہ میں کورونا ویکسین سب سے پہلے کس کو لگائی گئی؟

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    اس سے قبل پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی جعل سازی ممکن نہیں ہے ، درآمد کی جانے والی تینوں ویکیسینز کے نتائج حوصلہ افزا ہیں ، کیوں کہ یہ ویکیسنز 80 فیصد تک موثر ہیں ، اس کے علاوہ کینسینو بائیو کے پاکستان میں ٹرائلز کیے گئے تھے ، جس کے نتائج کینیڈا میں مرتب کئے جا رہے ہیں ، جلد ہی یہ ویکسین بھی پاکستان میں درآمد کرنا شروع کر دی جائے گی۔

    پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ سائنو فرم ملک میں سب سے پہلے آ جائے گی ، سائنو فرم کے کلینیکل تجربے کے نتائج 85 فیصد سے زیادہ ہیں ، حکومت کی جانب سے سائنوفرم کی 11 لاکھ خوراکیں منگوائی جارہی ہیں ، چین کی طرف سے یہ ویکسین پاکستان کو مفت فراہم کی جا رہی ہے ، طبی عملے کو آنے والے دنوں میں یہ ویکسین لگنا شروع ہو جائے گی ، اس سلسلے میں کورونا وارڈذ میں کام کرنے والے عملے کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 56 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 56 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے مزید56 اموات اور1 ہزار384 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار802تک پہنچ گئی جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ49 ہزار32 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے پنجاب میں 4 ہزار804 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4 ہزار33، خیبر پختونخوا ایک ہزار923، اسلام آباد 475، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 196 اور آزاد کشمیر میں 267 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار561، خیبرپختونخوا میں 67 ہزار589، سندھ 2 لاکھ 48 ہزار270، پنجاب میں ایک لاکھ 58 ہزار793، بلوچستان18 ہزار836، آزاد کشمیر 9ہزار73 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 910 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں کورونا سے5لاکھ 2 ہزار537افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار365 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

  • سعودی عرب کی طرف سےپاکستان سمیت 20ممالک پربڑی پابندی عائد،پھرکون کون جاسکتا،سعودی حکام نےبتادیا

    سعودی عرب کی طرف سےپاکستان سمیت 20ممالک پربڑی پابندی عائد،پھرکون کون جاسکتا،سعودی حکام نےبتادیا

    ریاض :کرونا وائرس نے پھرسراٹھالیا:سعودی عرب کی طرف سے پاکستان سمیت 20 ممالک پر بڑی پابندی عائد ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے سدباب کیلئے پاکستان سمیت20ممالک پر عارضی پابندی عائد کردی ہے، سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عارضی پابندیاں پاکستان سمیت 20 ممالک پر عائد کی گئیں ہیں جس کے تحت مذکورہ ممالک شہریوں کی آمدورفت معطل رہے گی جبکہ سفارت کاروں، ڈاکٹروں اور ان کے اہل خانہ کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرا ردیا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں متحدہ عرب امارات، جرمنی ، امریکا، انڈونیشیا، اٹلی، برازیل، برطانیہ، ترکی، جنوبی افریقہ، فرانس، لبنان، مصر، بھارت ، جاپان اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ فیصلے کا اطلاق کل بروز بدھ 3فروری سے ہوگا۔

    سعودی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ اگر کسی اور ملک کے باشندے مملکت آنے سے 14 دن کے اندر مذکورہ ممالک میں سے کسی ایک ملک میں گئے یا گزرے ہوں گے انہیں بھی سعودی عرب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جمعے کو سعوی وزارت داخلہ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں سے آمد و رفت کے حوالے سے مکمل سفری پابندیوں کے خاتمے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اب 31 مارچ کے بجائے17 مئی 2021 سے سفری پابندیاں ختم کی جائیں گی

  • میں نہیں مانتا،سیکریٹری صحت پنجاب کے احکامات کو ڈی جی ہیلتھ نے ہوا میں اڑا دیا

    میں نہیں مانتا،سیکریٹری صحت پنجاب کے احکامات کو ڈی جی ہیلتھ نے ہوا میں اڑا دیا

    میں نہیں مانتا،سیکریٹری صحت پنجاب کے احکامات کو ڈی جی ہیلتھ نے ہوا میں اڑا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ تازہ مراسلے پر تاحال عمل نہ ہوسکا-

    محکمہ صحت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں تمام سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں-

    سیکریٹری صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے پر تاحال عمل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے-سیکرٹری صحت کے تازہ مراسلے کو ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے ہوا میں اڑا دیا- ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں تاحال نوٹیفکیشن پر عمل نہ ہوسکا اور عملے کو 100 فیصد حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے-

    محکمہ صحت پورے پنجاب میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے کردار ادا کررہا ہے -مگر چراغ تلے اندھیرہ ڈی جی ہیلتھ پنجاب کا ادارہ اس حوالے سے بالکل عمل نہیں کررہا ہے-جس کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلنے کا زیادہ خدشہ ہوسکتا ہے-

    باوثوق زرائع نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب میں ایس او پیز پر بھی عمل نہیں ہوپا رہا ہے پنجاب بھر سے آنے والے مختلف افراد صورتحال دیکھ کر تشویش کا اظہار کررہے ہیں -اگر ایس او پیز اور محکمہ صحت کی جاری کردہ ہدایات پر عمل نہ کیا گیا تو یہاں کورونا وائرس پھیلنے کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں-