Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے: سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع: تفصیلات جاری

    کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے: سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع: تفصیلات جاری

    لاہور:کرونا کے بڑھتے ہوئے حملے:سمارٹ لاک کا زمانہ پھرشروع:تفصیلات جاری ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد اب پھر سے لاک ڈاون کی حکمت عملی اپنانے پرغورکیا جارہا ہے ،یہ لاک ڈاون کہاں لگایا جارہا ہے اس کے لیے زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوںکی فہرست جاری کردی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور کے 26علاقوں،راولپنڈی کے 15،ملتان کے7،لیہ کے 5،سرگودھا کے4،گوجرانوالہ کے 3،فیصل آباد کے4،ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 3 اورمیانوالی کے2علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی طرف سے کہا گیا ہے کہ واپڈا ٹاؤن لاہور،بحریہ ٹاؤن میں اغوری بلاک،عمر بلاک،شاہین بلاک،سفاری بلاک،گل بہار بلاک،گل مہر بلاک،بابر بلاک،اورسیز بلاک عسکری 10میں سیکٹرC&Dکو بند کر دیا گیا ہے ، ادھر لاہور میں DHAفیز3 میں X,Y,Z, فیز5میں سیکٹرA&Gفیز6 میں سیکٹرD, کیولری گراونڈمیں گلی نمبر7 اور8 میں لاک ڈاون لگایا جارہا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے مزید تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پنجا ب کوآپریٹیوہاؤسنگ سوسائٹی میں بلاک C,D،عسکری 15،طارق بلاک گارڈن ٹاؤن،ماڈل ٹاؤن اور فتح گڑھ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    لاہور کے علاوہ گوجرانوالہ میں پیپلز کالونی کے بلاک Xاور بلاک Yکو بند کر دیا گیا جبکہ لیہ میں اسلم موڑ،محلہ شیخ والا،ایمپلائی کالونی،احمد لرننگ سکول سٹریٹِ219چک نوکاکڑ اورچوک339ٹی ڈے اے کوبند کیا جائے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ذرائع کا کہنا ہےکہ میانوالی میں محلہ سادات پکی شاہ مردان جبکہ فیصل آباد میں محلہ کوہ نور،مدینہ ٹاؤن،پیپلزکالونی نمبر2اور بلاک 8سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کوبند کیاگیاہے

    جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں محلہ اسلام نگر،محلہ شاہ حسین،محلہ چھار، سرگودھا میں سٹریٹ6 بلاکX سیٹلائٹ ٹاؤن،مقام حیات کالونی اور بلاک اے سلطان کالونی شامل ہیں۔

    کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کوکنٹرول کرنے کےلیے راولپنڈی میں برکی جدید،جرموتی کالان،دریالاکاکھی،محلہ زارگاران، دولتہ،ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی، مرزاکالونی،ٹینک بھاٹہ،گلی نمبر3بلاک اے تہماسم آبادکے علاقوں کو بند کیاجائے گا۔بلاک ڈی سیٹلائٹ ٹاؤن،نیومال پور،شاہین ٹاؤن فیز2پراچہ چوک ڈھوک کنگال،گلزارقائدسٹریٹ 17ِِ، فاروق اعظم روڈشمس آباد اور لالہ رخ واہ کینٹ ٹیسلا کے علاقے شامل ہیں۔

    جنوبی پنجاب میں ملتان میں گرین ایونیوہاؤسنگ سوسائٹی،بلاک سی پیر ممتاز آباد،صدیق بلاک گلی نمبر 1اسلام پورہ،بلاک اے قاسم روڈکینٹ، شیر شاہ روڈ تونسہ سٹریٹ گارڈن ٹاؤن، گلگشت کالونی اور شاہ رکن عالم بلاک سی کوبند کیا جارہا ہے۔

    ان علاقوں میں اس دوران کن امور کو بجالانے کی اجازت اورکن سے بچنا ضروری ہے اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے بتاتے ہوئے کہاہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر)نجی اور سرکاری (بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور،لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

    ذرائع کے مطابق گروسری سٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔ سمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آخر میں کہاکہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے

  • لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں اورمریم نوازاپنی "آئی "پرآگئیں،ملتان جلسے کے لیے لوگوں کواکسانے لگیں

    لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں اورمریم نوازاپنی "آئی "پرآگئیں،ملتان جلسے کے لیے لوگوں کواکسانے لگیں

    لاہور:لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں اورمریم نوازاپنی "آئی "پرآگئی ہیں،ملتان جلسے کے لیے لوگوں کواکسانے لگیں ،اطلاعات کے مطابق ایک طرف لوگ میاں نواز شریف کی والدہ اورمریم نواز کی دادی محترمہ کی وفات پرتعزیت کےلیے آرہے ہیں‌ تو دوسری طرف مریم نوازاپنی "آئی "پرآگئی ہیں

    ذرائع کے مطابق مریم نواز نے حکومت پرملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے پرپابندی پرسخت سیخ پاہوگئیں ہیں

    مریم نواز کہتی ہیں کہ !جس طرح کراچی میں میرے کمرے میں حملہ ہوا آج پورے پنجاب میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، نہتے لوگوں پر تشدد اور بےگناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ ہم اس فسطائیت کے خلاف اب مزمت نہیں مزاحمت کریں گے۔

    مریم اپنی ٹویٹ میں یہ کہتی ہیں‌کہ !ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے تم ہی کہو؟

    اپنی اگلی ٹویٹ میں کہتی ہیں‌ کہ !سیلیکٹڈ کو پتا ہے کہ عوام اس حکومت سے کتنی پریشان ہے اس لئے پی ڈی ایم کے پر امن جلسہ کو روکنے کے لئے پورے ملتان اور اس کے گردونواح کو اکھاڑا بنا رکھا ہے۔ بہادر کارکنان کے گھروں کے گھیراو اور پکڑدکھڑ جاری ہے

    مریم اپنی اس ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ ! جان لو یہ تحریک تمہیں گھر بھیج کر رہے گی انشاءاللّہ!

    مریم نواز اپنی آخری ٹویٹ میں کہتی ہیں کہ !
    جان نکلی ہوئی ہے جعلی حکومت کی۔ اتنا بھی برداشت نہیں کر سکتے تو نہیں ہونا تھا نا سیلیکٹ !

    دوسری طرف اس وقت ملک بھرسے مریم نواز کی ان سیاسی حرکات پرسخت تنقید کی جارہی ہے، اکثروبیشترلوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف دادی محترمہ کوکل دفنایا ہے اورابھی مٹی خشک نہیں ہوئی تودوسری طرف مریم ملک دشمن سیاسی بیانات کے ذریعے لوگوں کوآپس میں اورحکومت سے ٹکرانے کا درس دے رہی‌ہیں ، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے

  • سلمان خان کے مینجر کا  بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    سلمان خان کے مینجر کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

    رواں ماہ سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے انہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا تھا تاہم اب بالہ و سُپر اسٹار کے مینجر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دو عملے کے افراد کے بعد ، اداکار کے منیجر جورڈی پٹیل کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔

    حال ہی میں ، جورڈی پٹیل بگ باس کے سیٹ پر سلمان خان کے ساتھ ہی تھے اور کہا جاتا ہے کہ بگ باس کے سیٹ پر بھی کچھ لوگوں میں وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے وہ فی الحال گھروں میں قرنطینہ ہیں اور ان میں کوئی علامات نہیں ہیں۔

    سلمان خان اور ان کے خاندان کا کورونا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا-

    سلمان خان کے اسٹاف ممبرز جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوتھے انھیں ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرادیا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی سلمان خان کو یہ پتہ چلا کہ انکے اسٹاف ممبرز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا تھا کہ اسٹاف ممبرز کو مکمل طبی سہولتیں فراہم ہوں۔

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

  • 2 ہفتوں کیلئے تمام جلسے مؤخر،اہم سیاسی ،مذہبی شخصیت کااعلان

    2 ہفتوں کیلئے تمام جلسے مؤخر،اہم سیاسی ،مذہبی شخصیت کااعلان

    پشاور: 2 ہفتوں کیلئے تمام جلسے مؤخر،اہم سیاسی ،مذہبی شخصیت کااعلان ،اطلاعات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہےکہ حکومت نے کورونا کو سیاسی وائرس بنادیا، گزشتہ روز سکھر میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جلسہ کیا، اگر غلط کیا تھا تو انہیں گرفتار کیوں نہیں کیا؟

    لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے ملتان میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کےکارکنوں کی گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئےکہاکہ جلسہ کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، حکومت نے کورونا کو سیاسی وائرس بنادیا ہے، وزیراعظم نے تو کنٹینرز فراہم کرنےکاوعدہ کیا تھا۔

    امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے یہ پیغام ٹویٹ کے ذریعے دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا کے دوران جلسہ کرنے پر پابندی کاکہتی ہے تو وہ پوچھناچاہتے ہیں کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے سکھر میں جلسہ کیوں کیا؟ انہیں جیل میں ڈالیں، علی امین گنڈا پور نے بھی گلگت بلتستان کو فتح کرنے کے لیے 12جلسے کیے۔

     

    ان کاکہنا تھاکہ حکومت نےکورونا کے حوالے سے اب تک کوئی سنجیدہ پالیسی عوام کو نہیں دی، کورونا کے نام پر باہر سے آنے والا 87 فیصد پیسہ حکومت نے اپنے اخراجات پر خرچ کیا، ناکام حکومت نے تعلیمی اداروں کو بند کردیا ہے، حکومت بچوں کو ماسک اور سینیٹائزر نہیں دے سکتی۔

    امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھاکہ وہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کےدرمیان کوئی فرق محسوس نہیں کرتے، دونوں کی تمام پالیسیاں ایک ہیں اور دونوں کو اقتدار سے مطلب ہے۔

     

     

  • فرانسیسی سفارتخانے میں آدھی رات کو آگ کس نے لگائی ،پیرس تک ہلچل مچ گئی

    فرانسیسی سفارتخانے میں آدھی رات کو آگ کس نے لگائی ،پیرس تک ہلچل مچ گئی

    راولپنڈی :فرانسیسی سفارتخانے میں آدھی رات کو آگ کس نے لگائی ،پیرس تک ہلچل مچ گئی ،اطلاعات کے مطابق رات فرانسیسی سفارتخانے میں لگنے والی آگ کے چرچےدنیا بھر میں پھیل گئے ، یہ آگ کسے لگی یہ بھی خبرآگئی

    ذرائع کے مطابق رات اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

     

     

    تھانہ سیکرٹریٹ کے سب انسپکٹراظہرحسین نے بتایاکہ ہفتہ کی رات ساڑھے نوبجے اسلام آبادمیں واقع فرانسیسی سفارت خانہ کے فرسٹ فلورپرواقع کمرہ نمبر10کے اے سی میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

    ،اطلاع ملنے پروہ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے جب کہ اسلام آبادفائربریگیڈکی دوگاڑیاں اسسٹنٹ فائرآفیسرطالب حسین کی قیادت میں موقع پرپہنچ گئیں ،فائربریگیڈکے عملے نے آگ پرقابوپایا اورتقریباً ایک گھنٹہ بعدبلڈنگ کوکلئیرکردیاگیا ۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ سفارتخانے میں لگنے والی اس آگ نے پیرس کوبھی ہلاکررکھ دیا ہے

  • کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا  شوبز فنکار

    کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا شوبز فنکار

    دنیا بھر کی طرح پاکستان کو بھی کورونا کی دوسری شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعادا میں مبینہ طور پر دن دہ دن اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے حکومت نے لاک ڈاؤں کا فیصلہ کیا ہے اور تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات دی ہیں اورہرطرف ایک ہی پیغام عام ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے-

    باغی ٹی وی : پاکستانی خبر رساں ادارے ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے معروف فنکاروں ماہرہ خان، مہوش حیات، عاطف اسلم اورہمایوں سعید کاکہنا تھاکہ جیسے ہی موسم سرما کے بعد بہار کا موسم آتا ہے تو پھر ثقافتی سرگرمیاں جس طرح پاکستان میں عروج پر ہوتی ہیں اسی طرح دنیا بھر میں موسم کی اس بدلتی رت کو خوش آمدید کہتے ہوئے رنگا رنگ پروگرام سجائے جاتے ہیں۔ میوزیکل پروگرام، فیشن شو، ڈانس ایونٹ ، فلموں کے پریمئر اور اس کے ساتھ ساتھ فلم فیسٹیولز، ایوارڈ شو اور دیگر تقاریب کو سجانے کا سلسلہ جاری عروج پررہتا ہے۔

    لیکن اس وقت صورتحال یہ ہے کہ کورونا پرمکمل قابو پانا تو دور اس کی دوسری لہر نے دنیا کے بیشترممالک کوپھر سے اپنا نشانہ بنا لیا ہے۔ ہماری عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں۔ کورونا کوئی مزاق نہیں بلکہ جان لیوا وبا ہے اس سے بچنے کیلئے ہمیں احتیاطی تدابیرکوسختی سے اپنانا ہوگا۔

    اداکارجاوید شیخ،علی ظفر،عمران عباس اورنئیراعجاز نے کہاکہ کورونا وائرس نے جہاں عالمی معیشت پر بہت برے اثرات مرتب کیے ہیں وہیں اس نے دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہا لی وڈ سمیت پاکستان میں بھی شوبز انڈسٹری کو ویران کردیا ہے۔ اربوں ڈالرکے بجٹ سے بننے والی فلموں کی شوٹنگزجہاں بند ہوگئی ہیں وہیں سینما انڈسٹری کا بزنس بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ہالی وڈ سے وابستہ ہزاروں لوگ بے روزگارہوچکے ہیں اور اسی طرح کی صورتحال ہمارے ملک میں بھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں جہاں فنکاروں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کواحتیاط کرنے کی ضرورت ہے، وہیں فنون لطیفہ کے فنکاروں کی مالی سپورٹ بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اداکار معمر رانا، مہرین سید، سارا خان اور افتخار ٹھاکر نے کہا کہ رواں برس دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز فلم فیسٹیول کو بھی دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے مہلک اورجان لیوا کورونا وائرس کے خوف کے باعث ملتوی کردیا گیا تھاہمارے ملک میں بھی سال بھرمیں مختلف پروگراموں کے انعقاد کیا جاتاہے مگرکورونا وائرس کے پیش نظر بہت سے ایونٹ منسوخ ہوئے اورفنکاروں سمیت ایونٹ آرگنائزر کوبھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مل کرآئندہ برس بڑے پروگرام منعقد کرنے کی کوشش میں لگے تھے مگرموجودہ صورتحال میں ایسا ممکن نہیں لگتا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے پہلی ترجیح کورونا سے بچاؤ کیلئے دی جانے والی احتیاطی تدابیر ہیں جن کواپنائے بغیرآگے نہیں بڑھا جاسکتا۔ اس لئے ہماری اپیل اپنے ملک کے لوگوں سے ہے کہ وہ احتیاط سے کام لیں اوراس کوسنجیدگی کے ساتھ اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔

    ہدایتکار سید نور، پرویزکلیم، ندیم عباس لونے والا اوربہاربیگم نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کورونا سے شدید متاثرہوئے ہیں جبکہ ہمارے پاس توپہلے ہی وسائل کی بے پناہ کمی ہے۔ اس کے باوجود ہمارے ملک کے لوگ اس سے بچے ہیں تویہ اللہ تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہے۔ دوسری جانب ہمارے ملک کی اکثریت نے احتیاطی تدابیر کوبھی اپنایا تھا۔

    انہوںے نے کہا کہ ابھی ہمیں پھر سے احتیاط سے کام لینا ہے ماسک کے استعمال کویقینی بنانا ہے اور سینائٹائزر کے ساتھ صابن سے ہاتھ بھی دھونے ہیں۔ یہی تدابیر ہمیں اپنے فیملی ممبران کوبھی بتانی ہے حکومت کی جانب سے پہلے ہی بہت سا کام کیاجارہا ہے لیکن بطورزمہ دارشہری ہمیں بھی اپنے فرائض سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر، سارہ رضاخان،شیبا بٹ اورنسیم وکی نے کہا کہ اگرہم بات کریں پاکستان کی تو یہاں بھی گزشتہ برسوں کی طرح مارچ میں بہت سی شوبز سرگرمیاں ترتیب دی گئی تھیں بلکہ پاکستانی گلوکار سازندے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہونے والے پروگراموں میں پرفارمنس کیلئے دنیا کے بیشترممالک میں جایا کرتے تھے لیکن سب کچھ ملتوی ہوگیا اورفنکاربرادری گھروں تک رہنے پرمجبورہوگئی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے اوراس کے ساتھ ساتھ سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے گھرپررہنے میں ہی فائدہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ خبر واقعی ہی پاکستانی فلم، سینما، میوزک، فیشن اور ایونٹ آرگنائزنگ انڈسٹری کیلئے بہت بری ثابت ہوئی تھی ملکی حالات کے پیش نظر پاکستانی گلوکاروں ، سازندوں اور اورگنائزرز کے لیے یہاں کام کرنا مشکل ہوچکا تھا اور ایسے میں اکثریت امریکا ، کینیڈا ، برطانیہ، یورپ اور مڈل ایسٹ سمیت دنیا کے دیگر ممالک کی مارکیٹ میں منافع بخش کاروبار کرنے کو ترجیح دیتے تھے۔ اس سلسلہ میں ان کے ساتھ جہاں میوزیشنز، ساؤنڈ انجینئرز کی بڑی ٹیم کو بہتر روزگار ملتا تھا ، وہیں ارگنائزرز کی بڑی تعداد بھی اس مد میں منافع بخش کاروبار کرنے میں کامیاب رہتی تھی۔

    اسی طرح اگرہم پاکستانی فلم اورسینما انڈسٹری کی بات کریں تو کورونا وائرس سے جہاں فلموںکی شوٹنگز متاثر ہوگئیں، وہیں سینما گھروں سے وابستہ سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہو کر رہ گئے، کیونکہ سینماگھروں سے وابستہ اکثریت دیہاڑی دار افراد پر مشتمل تھی، لیکن موجودہ صورتحال کے پیش نظر سینما منتظمین کی جانب سے انہیں فارغ کردیا گیا اوروہ شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوچکے ہیں۔

    اس صورتحال میں فنکاروں کو اپنی برادری کی سپورٹ کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنا ہون گے کیونکہ یہی وہ موقع ہے جب ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اظہاریکجہتی کرنا ہوگا ہم اسی طرح سے اس قدرتی آفت کے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ حکومت تواس سلسلہ میں کچھ اقدام ضرور کرے گی لیکن ہمیں بھی ایک دوسرے کی مدد کیلئے آگے آنا ہوگا۔

    کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    معروف قوال سکندرمیانداد خاں، ہدایتکار شہزاد رفیق، مایا خان اورمیگھا نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ کے دوران کورونا وائرس نے دنیا کے دو سے زائد ممالک کواپنی لپیٹ میں لیا تھا اور اسی لیے ان ممالک میں ہونے والے یوم پاکستان کے خصوصی پروگراموں کے ساتھ ساتھ دیگر میوزک کنسرٹس بھی منسوخ ہوئے ، منسوخ ہونے والے کنسرٹس میں جہاں پاکستانی گلوکاروں کے پروگرام شامل ہیں ، وہیں بھارت سمیت مغربی ممالک کے معروف گلوکاروں کے پروگرام بھی منسوخ کیے گئے ۔ اس کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، یورپ میں ہونے والے فلم ایوارڈز اور دیگر تقریبات کو بھی ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ اس سلسلہ میں پاکستانی فنکاروں کو کروڑوں روپوں کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا اور دوسری جانب مغربی ممالک کے فنکاروں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا۔ لیکن عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق احتیاط ہی کورونا وائرس کا واحد حل ہے کیونکہ یہ وائرس پھیلتا ہے اور اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداددوبارہ سے بڑھ رہی ہے۔

    موجودہ صورتحال کے پیش جہاں دنیا کے بیشترممالک میں لوگوں کی سپورٹ کیلئے سپیشل پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک امدادی پیکج متعارف کروانا وقت کی اہم ضرورت ہے اس پرتاحال کوئی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

    قیادت ہوتو ایسی ہو:ڈاکٹرز،حکومت،دنیاکرونا سے بچانےکی کوشش میں: پی ڈی ایم کرونا سے مارنے…

    خاص طور پرفنون لطیفہ کا شعبہ جوکورونا کی وجہ سے بے حد متاثر ہوا ہے اوراس سے وابستہ افراد کی اکثریت دیہاڑی دار ہے، تو اس بارے میں وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ہماری دردمندانہ اپیل ہے کہ جس طرح عوام نے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے اسی طرح فنون لطیفہ کی اکثریت نے بھی اپنے ووٹ دینے کے ساتھ ان کی جیت کیلئے بہت کام کیا ہے ویسے بھی وہ تبدیلی کا نعرہ لے کراقتدار میں آئے تھے –

    یہی وہ شعبہ ہے جس سے وابستہ افراد لوگوں کو انٹرٹین کرتے ہیں جس طرح پاکستانی عوام کوفلموں، ڈراموں، میوزک ، فیشن اورڈانس کے ذریعے تفریح کے بہترین مواقع فراہم کئے جاتے ہیں،ا سی طرح پاکستانی فنکاردنیا بھرمیں پرفارم کرتے ہوئے ملک کانام روشن کرتے ہیں۔ اس لئے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کیلئے خاص ریلیف کااعلان کیا جائے۔ جہاں شوبز انڈسٹری کے دیہاڑی دارطبقے کی مالی امداد کی جائے، وہیں انہیں راشن بھی فراہم کیا جائے، کیونکہ اس وقت ماہانہ تو دورروزانہ کے راشن کی خریداری بھی پہنچ سے باہرہوچکی ہے-

    دوسری جانب سٹورز پر کھانے پینے کی اشیا ء کی قیمتیں معمول سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ ایسے میں حکومت ہی ایک واحد سہارا ہے جوشوبز انڈسٹری سے وابستہ غریب اوردیہاڑی دار طبقے کوجانی اورمالی تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔ اس لئے ہماری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کا خاص خیال رکھیں تاکہ حالات صحیح ہوتے ہی اس شعبے سے وابستہ افراد اپنی صلاحیتوں سے لوگوں کوبہترین تفریح فراہم کرسکیں۔

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

  • کورونا  کیسز کی تعداد سب سےزیادہ کس  شہرمیں اعداد و شمار جاری

    کورونا کیسز کی تعداد سب سےزیادہ کس شہرمیں اعداد و شمار جاری

    کورونا کیسز کی تعداد سب سےزیادہ کس شہرمیں اعدادو شمار جاری

    باغی ٹی وی : کرونا وائرس کے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز کے سلسلے میں نیشنل کمانڈر اینڈ کنٹرول اتھارٹی ‏این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ماہرین صحت کی سربراہی میں کورونا کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کورونامثبت کیسز کا تناسب 7.01 فیصد ہے،

    ‏سب سے زیادہ مثبت کیسزکا تناسب میرپور آزاد کشمیرمیں ہوا جو کہ 24.85 فیصد ریکارڈ کیا گیا

    اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ ہوا کہ ‏پاکستان بھر میں تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، ‏آزاد کشمیر میں کورونا پازیٹو تناسب 16.58فیصد، بلوچستان میں 9.12 رہا، ‏گلگت بلتستان میں کورونا پازیٹو کا تناسب 5.56 فیصد، اسلام آباد میں 5.30 فیصد رہا

    ‏خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹو کا تناسب 5.31 فیصد، پنجاب میں 3.45 فیصد‏سندھ میں کوروناکےمثبت کیسز کا تناسب 15.31 فیصد،‏لاہورمیں کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 4 ،راولپنڈی میں6.8، ملتان میں 2.55 ‏کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 18.96 فیصد

    ‏حیدرآبادمیں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 22.18 فیصد،‏کورونا پازیٹویٹی کا تناسب پشاور میں 11.12 فیصد، کوئٹہ میں 8.84 فیصد ریکارڈ کیا گیا.
    ‏پاکستان بھر میں 273 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،
    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

  • علامہ خادم حسین  رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

    علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد:علامہ خادم حسین رضوی تودنیا سے جاچکے،مگران سے کیاوعدہ نبھائیں گے،وزیراعظم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تحریک لبیک کی طرف سے ناموس رسالت پرکی جانے والی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کے لیے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے

    ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کی طرف سے اس بات کوبڑا اہم لیا جارہا ہےکہ فرانس اوردیگردنیا کی طرف سے گستاخیوں پرجوردعمل پاکستانی قوم نے دیا تھا یہ فطری اورایمان کاتقاضا تھا،اس دوران تحریک لبیک نے جواس سلسلے میں تحریک چلائی یقنینا اس کا طریقہ کاردرست نہیں تھا مگروہ مسلمانوں کے دلوں کی آواز ضرور تھا

    حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں تحریک لبیک کی طرف سے دیئے گئے دھرنے اورکیئے گئے احتجاج کے دوران جومعاملات حکومت سے پیش آئے تھے ،ان پر تحریک لبیک کے مرحوم سربراہ علامہ خادم حسین رضوی اورحکومت کے درمیان کچھ امور طئے تھے

    معتبرذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ علامہ خادم حسین رضوی سے طئے پائے جانے والے معاملات پرعمل درآمد یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے اورساتھ ساتھ عالمی حالات اورملکوں کے درمیان تعلقات کے پیش نظراس معاہدے کا بغورجائزہ بھی لیں گے

    وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع پر مشاورت کے لئے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس (کل)منگل کو طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے متعلق پالیسی فیصلہ کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی روشنی میں طلب کیا گیا جس میں ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ کو پالیسی فیصلے کیلئے سمری کابینہ میں پیش کرنیکی ہدایت کی تھی، کابینہ ڈویژن نے وزارت خارجہ کی سمری آئندہ اجلاس کیایجنڈامیں شامل کرلی ہے۔

  • عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے وارننگ دے دی

    عوام نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو حکومت یہ کام بھی کرسکتی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ اگر عوام نے کرونا ایس او پیز پر عمل درامد نہ کیا تو ملک لاک ڈاؤن کی طرف بھی جاسکتا ہے. ان کاکہنا تھا کہ ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں کرونا کیسز زیادہ رپورٹ کیے گئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ملتان میں کل 68 وینٹی لیٹرز ہیں‌اور 41 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں. اس سے صورت حال کا اندزہ لگا یا جاسکتا ہے . ڈاکٹر یسمین راشد کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے عوام احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتے.

    واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

    آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔

  • قیادت ہوتو ایسی ہو:ڈاکٹرز،حکومت،دنیاکرونا سے بچانےکی کوشش میں: پی ڈی ایم کرونا سے مارنے پربضد:دنیانوحہ کناں،سخت غصے میں

    قیادت ہوتو ایسی ہو:ڈاکٹرز،حکومت،دنیاکرونا سے بچانےکی کوشش میں: پی ڈی ایم کرونا سے مارنے پربضد:دنیانوحہ کناں،سخت غصے میں

    لاہور:قیادت ہوتو ایسی ہو:ڈاکٹرز،حکومت،دنیاکرونا سے بچنے کی نصیحت جبکہ پی ڈی ایم کرونا سے ملنے پربضد:مارین طب سخت غصےمیں،اطلاعات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھرمیں جس طرح کرونا وائرس تباہیاں پھیلا رہا ہے اورگھروں کے گھر،شہروں کے شہراجاڑ رہا ہے وہاں‌ اس کی رفتار میں کمی آنے کی بجائے تیزی آگئی ہے

    ساری دنیا جن میں ترقی یافتہ ممالک بھی شامل ہیں اورجن کے پاس کافی وسائل اورکم آبادی ہے وہ بھی کرونا وبا پرقابو پانے میں ناکام نظرآرہے ہیں ، ادھر ذرائع کے مطابق دنیا کے بڑے بڑے ماہرین طب جوکہ ایک وقت حکومت پاکستان کی کرونا کے خلاف حکمت عملی پرخوش تھے آج وہ پاکستان کی اپوزیشن کے کرونا سے محبت ہرسخت نالاں ہیں

    عالمی ذرائع ابلاغ جن میں بی بی سی ، سی این این ، رائٹرز اورٹی آرٹی جیسے ادارے پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاو پرجہاں سخت پریشان ہیں وہاں ان عالمی نشریاتی اداروں نے اس بات پربڑے افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں

    یہ نہیں کہ صرف عالمی نشریاتی ادارے ہی افسوس کا اظہارکررہے ہیں بلکہ عالمی ادارہ صحت ، اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے بھی پاکستانی اپوزیشن کی عوام دشمن انسانیت دشمن پالیسیوں پرنوحہ کناں ہیں

    دنیا کے اس ردعمل پرپاکستانی اپوزیشن کوکوئی اثرنہیں ہورہا ، وہ غریب عوام کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کررہے ہیں .دنیا کہتی ہےکہ عجیب معاملہ ہے کہ یہ لیڈر خود توکسی سے سلام تک نہیں لیتے ، ہاتھ سے ہاتھ نہیں ملاتے لیکن افسوس غریب عوام کوجلسوں میں بلاکراحتیاط کی تمام صورت کا قتل کروا رہے ہیںں

    پاکستان میں آج ملتان میں ہونے والے جلسے میں جہاں حکومت کی کوشش ہے کہ لوگ احتیاط برتیں‌ اپوزیشن وہاں لوگوں کرونا وائرس کے شکارکرانے کے لیے سازشی سیاست کوپروان چڑھا رہے ہیں

    اپوزیشن کی ان اداوں‌کودیکھ کرعالمی ادارے یہ کہنے مجبورہیں کہ پاکستان میں اس وقت عمران خان کے مخالف اپنی دشمنی میں لوگوں‌کا کندھا استعمال کررہے ہیں دنیا کرونا سے بچنے کی جدوجہد میں مگرمریم ،بلاول ، مولانا سمیت دیگر اپوزیش قائدین ان غریب عوام کومروانے کے لیے کوشاں ہیں

    یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دنیا پاکستان کی اپوزیشن کے لیڈروں کی ان اداوں پرنوحہ کناں ہیں