Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • بھوپال:کرونا سے اموات میں اضافہ : قبرستان میں جگہ کم پڑگئی

    بھوپال:کرونا سے اموات میں اضافہ : قبرستان میں جگہ کم پڑگئی

    بھوپال:بھوپال:کرونا سے اموات میں اضافہ : قبرستان میں جگہ کم پڑگئی،اطلاعات کے مطابق مدھیہ پردیش میں حکومت اور انتظامیہ کی تمام کوششوں کے باوجود کورونا مریضوں کی نہ صرف تعداد میں اضافہ جاری ہے بلکہ شرح اموات میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق بھوپال میں یوں تو 23 قبرستان موجود ہیں جس میں سے جھدا قبرستان کو کورونا سے ہونے والی موت کی تدفین کے لئے ریزرو کیاگیا ہے۔

    جھدا قبرسان 26 ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ اس کے ایک دروازے سے عام بیماریوں سے ہونے والی موت کے بعد میت کو لاکر دفن کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے دروازے کو صرف کورونا سے ہونے والی میت کو لانے اور دفن کرنے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔

    جھدا قبرستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ قبرستان میں جگہ کی کمی محسوس ہونے لگی ہے۔ یہی نہیں جو زمین بچی ہے وہ اتنی پتھریلی ہے کہ اس کی کھدائی کرنے پر صرف پتھر باہر نکلتے ہیں۔ ایسے میں قبرستان کے اندر تدفین کے لئے مٹی کی بھی بہت کمی ہوگئی ہے۔

    کورونا سے ہونے والی اموات کو دیکھتے ہوئے قبرستان کمیٹی نے ایڈوانس میں نہ صرف قبروں کو کھودنے کا سلسلہ شروع کیا ہے بلکہ جے سی بی مشین سے قبریں کھودی جا رہی ہیں تاکہ یہاں آنے والی میت کی تدفین میں ہونے والی مشکلات سے لوگوں کو بچایا جا سکے۔

    جھدا قبرستان کمیٹی کے صدر ریحان گولڈن کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کے زمانے میں ضلع انتظامیہ نے جھدا قبرستان کو کووڈ ۱۹ سے ہونے والی موت کی تدفین کے لئے ریزرو کیا تھا۔ پہلے بھی جس طرح سے کورونا سے موتیں ہوئی تھیں اس کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور حکومت دونوں سے قبرستان کے لئے نئی جگہ دینے کی گزارش کی گئی تھی مگر حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس سمت میں کوئی پہل نہیں کی گئی ہے۔

    جھدا قبرستان کمیٹی کے صدر ریحان گولڈن کہتے ہیں کہ اب ہمارے پاس بمشکل 80 سے 90 قبروں کی جگہ بچی ہے۔ ایک ایک دن میں کووڈ۔19 سے ہونے والی کئی کئی موتوں کے سبب گورکن کم ہونے سے قبریں تیار کرنے میں مشکلات آرہی تھیں اس لئے جے سی بی مشین سے ایڈوانس میں قبروں کے کھودنے کا عمل جاری ہے۔

    یہی نہیں یہاں پر قبرستان میں جو جگہ بچی ہوئی ہے اس میں پتھر کی بڑی بڑی چٹانیں موجود ہیں۔ انہیں کھودنے کے بعد نیچے سے پتھر نکلتے ہیں۔ جبکہ قبر میں مردے کو دفن کے لئے مٹی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمیں جگہ کے ساتھ مٹی کی بھی سخت ضرورت ہے۔ اگر حکومت اور انتظامیہ نے اس جانب توجہ نہیں دی تو آنے والے دنوں میں مشکلات میں اور اضافہ ہو گا۔

  • بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں میں سے کتنے کرونا مریض نکلے؟

    بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں میں سے کتنے کرونا مریض نکلے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی قید سے آزاد 19ماہی گیر کراچی فشریز پہنچ گئے

    ایک ماہی گیر کو کورونا کے باعث لاہور اسپتال میں قرطینہ کردیا گیا بھارتی جیل سے رہائی پانے والے ماہی گیر2016 سے قید بھارت میں تھے

    چیئرمین فشرمین کوآپریٹیو سوسائٹی کے مطابق بھارت کی جیل میں95 پاکستانی ماہی گیرقید ہیں،پاکستان اب تک 500بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرچکا ہے،

    بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگا بارڈر پہنچے تھے جن میں 14 کا تعلق ٹھٹہ اور سجاول 6 کا تعلق کراچی سے ہے،بھارت سے رہائی پانے والے ماہی گیروں میں 01 محمد فیض اللہ جان ولد فض اللہ جان ،02 شہنشاہ صدف ولد فضل حمید ،03 نصیب اللہ ولد محمد امین ،04 حاجی رحمت اللہ سولنگی ولد تاج محمد ،05 علی نواز ولد جڑیو ملاح کندرو،06 محمد یوسف اسو ولد اسمائیل ،07 خدا بخش ولد رانا ،08 رانو ولد خمیسو ،09 اسلم ولد خدا بخش ,10 منظور ولد آچار ،11 اللہ بچایو ولد محمد عمر مادیو ،12 مصطفیٰ ولد اللہ بچایو ،13 پرویز ولد احمد ،14 غلامی (غلام ) ولد اللہ بچایو ،15 حسین ولد صدیق ،16 عبدالرحمٰن ولد گلو ،17 محمد طیب ولد محمد صغیر احمد ،18 محمد عبدالکلام ولد شیراز الحق ،19 محمد سہیل ولد شاہ عالم ،20 محمد اسماعیل ولد عبدالشکورشامل تھے

    دوسری جانب
    پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھارتی فشنگ لانچ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کشتی سمیت پانچ ماہی گیروں کو حراست میں لے لیا ہے ،میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی کشتی پاکستانی سمندری حدود میں مچھلی کا شکار کر رہی تھی۔ گرفتار بھارتی ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے

  • ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کا شکار ایک اور سپورٹس پرسن ہوگئے ہیِں معروف اولمپیئن ہاکی پلیئر اختر رسول عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ان کی کرونا میں متاثر ہونے کی اطلاع ان کے بھائی خالد اقبال نے دی کہ اختر رسول کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے 11 دنوں سے ایکے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب قرنطینہ میں ہیں.

    کرونا کا شکار ہونے والے معروف اولمپیئن اختر رسول پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور دیگر عہدیداروں نےان کے لیے نیک تمناؤںکا اظہار کیا ہے اور اختر رسول کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی
    ادھر نیوزی لینڈ پر گئے پاکستانی کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں. چھے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. انکو کورنٹائن کر دیا گیا ہے.

  • کرونا کے کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟ شہروں میں شرح کیا؟ این سی او سی اجلاس میں بریفنگ

    کرونا کے کتنے مریضوں کی حالت تشویشناک؟ شہروں میں شرح کیا؟ این سی او سی اجلاس میں بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں مارننگ سیشن کا اجلاس ہوا،

    اجلاس کے دوران ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس میں طبی ماہرین نے بریفنگ دی،

    اجلاس میں بتایا گیا کہ قومی سطح پر کورونا کے پھیلاوَ کے مثبت اثرات کی شرح 7.20 فیصد ہے،ملک بھر میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں اس وقت 2 ہزار 112 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،

    پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی،کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد تک جا پہنچی ،پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 3.59 اور سندھ میں 13.25 فیصد ہے،بلوچستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.41 ہے، گلگت بلتستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد ہے،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.84 ہے،کوروناکیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد ہے،

    لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.52 ہے،اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.84 فیصد ہے، کوروناکیسزکی مثبت شرح راولپنڈی میں 11.49 فیصد ہوگئی ،کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.77 فیصد تک پہنچ گئی،مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے،گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.26 فیصد ہے

    فورم کوعلمااورشادی ہالزایسوسی ایشنزکے ساتھ ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا گیا ،علما اورشادی ہالزایسوسی ایشن سےملاقاتوں میں ایس اوپیزپرغورکیا گیا،وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت اوران کی صحت کے لیے اقدامات ہماری اولین ترجیح ہے ،وزارت صحت نے ایس او پیزعمل درآمد کے لیے سخت ہدایات جاری کردی ہیں،تمام صوبے ہیلتھ گائیڈلائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،اجلاس میں مساجد میں ایس او پیز پرعملدرآمد اورعلمائے کرام کی جانب سے آگاہی کی تعریف کی گئی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کورونا کی دوسری لہر ، مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا کی دوسری لہر ، مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا کی دوسری لہر ، مزید 54 افراد جان کی بازی ہار گئے
    باغی ٹی وی . پاکستان پر کورونا وئرس کے وار جاری ہیں جس وجہ سے 54 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 897 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 160، سندھ میں ایک لاکھ 68 ہزار 783، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 281، بلوچستان میں 17 ہزار 8، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 598، اسلام آباد میں 28 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 501 کیسز رپورٹ ہوئے

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت دوسری بار کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت دوسری بار کرونا کا شکار

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت دوسری بار کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

    سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کورونا کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے ،سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کردیا،شرجیل انعام میمن کی عدم حاضری کےباعث ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رہنما پیپلزپارٹی شرجیل میمن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا،شرجیل میمن کا دوسری بار کرونا ٹیسٹ مثبت آیا، ایک بار پہلے بھی شرجیل میمن کرونا کا شکار ہو چکے ہیں،ماہ جون میں شرجیل میمن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کر لیا تھا ،اب دوسری بار وہ کرونا کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    مولانا فضل الرحمان غریبوں کے بچوں کو…….علی امین گنڈا پور نے ایسی بات کر دی کہ……

    اللہ تعالیٰ کو پاکستان پر رحم آ گیا، وزیراعظم عمران خان

    شرجیل میمن کے خلاف دائر ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ انھوں نے وزرت اطلاعات و نشریات میں بطور وزیر محکمے کے افسران اور اشتہاری کمپنیوں کے گٹھ جوڑ سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اشتہارات کی مد میں رقوم جاری کر کے بد عنوانی  کی۔ جولائی 2013 سے جون 2015 تک ٹی وی اور ایف ایم چینلوں پر عوام میں آگہی کے لیے مہم چلائی گئی جس کی مد میں قومی خزانے کو تین ارب 27 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا۔

  • سعودی عرب سے کوئی اختلافات نہیں ، شاہ محمود قریشی نے قیاس آرائیوں پرپانی پھیردیا

    سعودی عرب سے کوئی اختلافات نہیں ، شاہ محمود قریشی نے قیاس آرائیوں پرپانی پھیردیا

    اسلام آباد:سعودی عرب سے کوئی اختلافات نہیں ، شاہ محمود قریشی نے قیاس آرائیوں پرپانی پھیردیا‌،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہےکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان اورسعودی عرب دوبرادراسلامی ملک ہیں اورایک دوسرے کااحترام کرتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ شاہ محمود قریش نے ان خبروں کومسترد کردیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا تھاکہ پاکستان بہت جلد سعودی عرب کی جارحانہ پالیسی کی وجہ سے جان چھڑا لے گا

    یاد رہےکہ چند دن پہلے یہ خبرگردش کررہی تھی کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں اورسعودی عرب نے پاکستان کواستعمال کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان نے صاف انکارکردیا

    یہ بھی چند دن پہلے تک کہا جارہا تھاکہ سعودی عرب پاکستان پردباو ڈال رہا ہے کہ اسرائیل کوتسلیم کیا جائے ، دوسری طرف عمران خان نے پہلے اپنے بیان میں‌اس بات کا اشارے دیئے تھے کہ پاکستان پراسرائیل کوقبول کرنے کے حوالے سے دباو ہے لیکن بعد میں اپنے بیان کومولڈ کرلیا تھا

  • چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے

    چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے

    استبول :چین کی کرونا ویکسین ترکی لے اڑا ،باقی دیکھتے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    آناتولیہ نیوز ایجنسی کا کہنا ہےکہ ترکی کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ ترکی نے چین سے کورونا وائرس کی ویکسین کی50 ملین خوارک خریدنے کا معاہدہ کرلیا ہے۔

    ترک وزیر صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین سینوویک بایوٹیک دسمبر، جنوری اور فروری میں ملیں گی جبکہ ترکی دیگر کورونا ویکسین ڈویلپرز سے بھی رابطے میں ہے۔ادھر ترکی میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 351 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 168 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور کورونا کیسز کی تعداد 6 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

  • کپیٹن صفدر کوکرونا وائرس کا ہونا حقیقت یا مریم صفدراختلافات کےحقائق پرپردہ ڈالنے کی کوششیں

    کپیٹن صفدر کوکرونا وائرس کا ہونا حقیقت یا مریم صفدراختلافات کےحقائق پرپردہ ڈالنے کی کوششیں

    لاہور:کپیٹن صفدر کوکرونا وائرس کا ہونا حقیقت یا مریم صفدراختلافات کےحقائق پرپردہ ڈالنے کی کوششیں،اطلاعات کے مطابق اس وقت بہت سی خبریں گردش کررہی ہیں کہ کیپٹن صفدر کوکرونا وائرس کی خبرین اصل میں مریم نواز اورکیپٹن صفدرکے درمیان اختلافات سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں‌

    ذرائع کے مطابق ان خبروں کے بعد کہ کیپٹن صفدر کا تیسری بارکرونا کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ، ان حالات میں کچھ شگوفے پھیلائے جارہے ہیں‌کہ پارٹی کی طرف سے مریم نوازاورکیپٹن صفدرکے درمیان اختلافات سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ہیں

    یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ مریم نواز اورکپیٹن صفدر کے درمیان بہت عرصے دے دوری ہے ، صرف میڈیا پریہ تاثرپیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہےلیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے ،

    یہ بھی کہا جارہا ہےکہ اگرمریم اورکیپٹن صفدر ایک ہی جگہ رئائش پذیر ہوتے توپھرشاید یہ حالات پیدا نہ ہوتے بہرکیف یہ توسوشل میڈیا پرمختلف قسم کی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ کیپٹن صفدر کرونا جیسی وباسے متاثر ہیں

    جہاں ان کے عزیزواقارب اوردیگرچاہنے والے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں وہاں باغی ٹی وی بھی کیپٹن صفدرسمیت تمام بیمارانسانوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے

  • لاہور کے ہسپتالوں میں کرونا نے طبی عملے کی طرف رخ موڑ لیا

    لاہور کے ہسپتالوں میں کرونا نے طبی عملے کی طرف رخ موڑ لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا وائرس نے طبی عملے کی طرف بھی رخ کر لیا، طبی عملے کے اراکین بھی مسلسل کرونا کا شکار ہو رہے ہیں، کرونا کی دوسری لہر سے جہاں سیاسی شخصیات کرونا کا نشانہ بن رہی ہیں، وہیں ڈاکٹر بھی بڑی تعداد میں کرونا کا شکار ہو رہے ہیں

    لاہور کے چلڈرن اسپتال میں 3 ڈاکٹرز اور دو نرسز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جناح اسپتال لاہور میں کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کی تعداد 25 ہوگئی چلڈرن اسپتال کے 20 سے زائد طبی عملہ کی رپورٹ آنا باقی ہے

    قبل ازیں گزشتہ روز لاہور میں میواسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثر 9 ڈاکٹرز ،3 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں،

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

    خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

    پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں