Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    کرونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ کے سخت اقدام

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کی لہر میں تیزی کے ساتھ ہی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کےلیے سخت اقدامات شروع کردیئے گئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور انتظامیہ نے دس دنوں میں 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔

    کورونا کی دوسری لہر کے باعث خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، پشاور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آنے کے باوجود ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بازاروں ، مارکیٹیوں،دکانوں ،شاپنگ مالز میں احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کردیا گیا۔کورونا وائرس سے بچائو کے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں دکانداروں ،مارکیٹیوں اور بازاروں میں کارروائیاں اچھا اقدام ہے تاہم احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے شہریوں کو بھی بھاری جرمانہ کرنا چاہیئے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایس اوپز کی خلاف ورزی پر گزشتہ دس دنوں میں 10 لاکھ جرمانے اور 26 سو دکانوں کو بند کیا گیا، 80 کے قریب مقدمات درج کئے گئے ہیں ،کارروائیوں کا مقصد بے جا تنگ نہیں کرنا بلکہ کورونا وباء سے بچانا ہے۔
    : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔

    ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے

  • کورونا میں مزید تیزی،  2ہزار 829نئے کیسز سامنے آگئے، اموات میں بھی اضافہ

    کورونا میں مزید تیزی، 2ہزار 829نئے کیسز سامنے آگئے، اموات میں بھی اضافہ

    کورونا میں مزید تیزی، 2ہزار 829نئے کیسز سامنے آگئے،اموات میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی : پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 2ہزار 829نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد 3لاکھ 95ہزار185 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 43اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار985 تک پہنچ گئی ہے۔پاکستان میں3 لاکھ 39 ہزار810کورونا متاثرین صحتیاب ہوئے ہوچکے ہیں اور47ہزار390 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 29 ہزار782، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 877، سندھ میں ایک لاکھ 71 ہزار 595، پنجاب میں ایک لاکھ 18 ہزار511، بلوچستان میں 17 ہزار101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار911، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 359، اسلام آباد میں 309، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 164 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح7.20 فیصد ہوگئی ہے۔ پشاور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے جو 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کراچی 17.73 اور حیدر آباد میں مثبت کیسز کی شرح 16.32 فیصد ہے۔

    آزادکشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.79، پنجاب3.59، سندھ13.25، بلوچستان6.41، گلگت بلتستان 4.81 اور اسلام آباد میں5.84 فیصد ہے۔کورونا کیسزکی مثبت شرح خیبرپختونخوا میں 9.25 فیصد، لاہور4.52،راولپنڈی 11.49، کراچی17.73، حیدرآباد 16.32، کوئٹہ9.77 اور مظفرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.34 فیصد ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • امریکہ میں کرونا نے قحط پیداکردیا: غذا حاصل کرنے کے لئے کئی کئی کلومیٹرلائنیں‌

    امریکہ میں کرونا نے قحط پیداکردیا: غذا حاصل کرنے کے لئے کئی کئی کلومیٹرلائنیں‌

    واشنگٹن :امریکہ میں کرونا نے قحط پیداکردیا: غذا حاصل کرنے کے لئے کئی کئی کلومیٹرلائنیں‌ا،طلاعات کے مطابق امریکہ میں جہاں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے وہیں اسکے نتیجے میں لوگوں کی معیشت خاصی متاثر ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

    ان دنوں امریکہ کے مختلف علاقوں میں مفت راشن پیکجز اور حتیٰ فوڈ پیکس لینے کے لئے لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آتی ہیں۔

    امریکہ میں بھوک کا مقابلہ کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ’فیڈنگ امریکہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اس سال پانچ کروڑ سے زائد امریکیوں کو بھوک کے خطرے کا سامنا ہے۔

  • کرونا تعطیلات،کہیں اساتذہ کوچھٹیاں تو کہیں طلبا کوچھٹیاں:عجیب شیڈول آگیا

    کرونا تعطیلات،کہیں اساتذہ کوچھٹیاں تو کہیں طلبا کوچھٹیاں:عجیب شیڈول آگیا

    لاہور:کرونا تعطیلات،کہیں اساتذہ کوچھٹیاں تو کہیں طلبا کوچھٹیاں عجیب شیڈول آگیا،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کے تباہ کن حملوں کی وجہ سے حکومت کو مجبورا تعلیمی ادارے بند کرنے پڑگئے ،مگریہاں بھی دہرا معیاراپنایا گیا ہے ،ایک طرف اساتذہ کوچھٹیاں ہیں تودوسری طرف طلبا کوجس سے عجیب ماحول پیدا ہوگیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کالج اساتذہ کی چھٹیوں پر پاپندی عائد کردی گئی،لاہور کے سرکاری کالجوں میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اساتذہ آن لائن کلاسز کی ویڈیو ریکارڈنگ کے بھی پاپند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں آن لائن کلاسز کے لئے اساتذہ کو کالجوں میں حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز لاہور ضیاء الرحمن نے کالجوں کے پرنسپل کے نام مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ ٹائم ٹیبل کے مطابق کالجوں میں ہی آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی۔ اساتذہ کو کالج میں بیٹھ کر آن لائن کلاس پڑھانے، لیکچرر ریکارڈ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    پچاس فیصد اساتذہ روز مرہ کی بنیاد پر کالج میں حاضر ہونے کے پاپند ہوں گے۔ اساتذہ کو اپنے مضامین کی کلاسز کے پلان بھی اپ ڈیٹ رکھنا ہوں گے، جبکہ کالجوں میں منعقدہ آن لائن کلاسز میں طلباء کی حاضری کے سکرین شاٹس محفوظ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔

    اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلباء کی حاضری ریکارڈ پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور کالج پرنسپل کو روزانہ دستخط کریں گے۔ آن لائن کلاس کے معیار کی جانچ پرکھ کے لئےحکام لیکچرز کی ریکارڈنگ چیک کریں گے۔24 دسمبر تک کالجوں میں آن لائن کلاسز کا انعقاد باقاعدگی سے ہو گا۔

  • حکومتی احکامات کے باوجود ملک کی معروف یونیورسٹی  طلباء کو یونیورسٹی بلانے پر مصر

    حکومتی احکامات کے باوجود ملک کی معروف یونیورسٹی طلباء کو یونیورسٹی بلانے پر مصر

    گورنمنٹ کی جانب سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری ہونے کے باوجود یو ایم ٹی( یونیورسٹی آف مینیجمنٹ ٹیکنالوجی لاہور) کی جانب سے طلباء کولیبز وغیرہ کے لیے کیمپس میں آنے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی:گورنمنٹ کی طرف سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات آچکے ہیں. لیکن UMT نے احال ہی میں ایک ںوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں یونیورسٹی تاحال طلباء کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ لیبز وغیرہ کے لیے کیمپس میں آئیں-

    نوٹیفیکشن میں یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء کو ہدایات دیں کہ تمام کلاسز کا انعقاد آن لائن کیا جائے گا تمام لیب سیشن شیڈول کے مطابق کیمپس میں ہوں گے-

    نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ ایم ایس ، ایک فل اور پی ایچ ڈی کی تحقیقی سرگرمیاں محکمہ کی صوابدید کے مطابق کیمپس میں جاری رکھی جا سکتی ہیں اسائنمنٹ کوئز اور دیگر سیشنل اسسمنٹ آن لائن ہوں گے –

    جبکہ مڈٹرم اور فائنل ٹرم امتحانات کیمپس میں متعلقہ محکمہ کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام فیکلٹی ممبر کوویڈ 19 کی ایس او پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئےتعلیمی سرگرمیوں کے لئے کیمپس میں آئیں گے-

    یو ایم ٹی نے اپنے نوٹیفیکیشن میں کہا کہ دور دراز علاقوں کے شرکاء اور وہ لوگ جن کو انٹرنیٹ تک رسائی نہ ہونے کی وجہ سے گھر پر آن لائن کلاسز کے لئے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہ کیمپس کی کلاسوں میں شریک ہوسکتے ہیں۔

    ہاسٹل میں مقیم طلباء کو کوویڈ_19 کی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ہاسٹم میً رہنے کی اجازت ہوگی کورونا وائرس کی بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث احتیاطی تدابیر کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور سماجی فاصلے کو بھی اختیار کیا جائے –

    تاہم تما م قسم کی ثقافتی اور اسپورٹس سرگرمیاں مخصوص وقت تک ملتوی کی جائیں گی-

    دوسری جانب نوٹیفیکشن موصول ہونے کے بعد طلباء کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنے شہروں کو جاچکے ہیں تو کیسے لیبز کے لیے آئیں. کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ہمیں بھی اپنی جان پیاری ہے ہم یونی نہیں آسکتے.


    https://twitter.com/Mrtallboy2/status/1332212016413544450?s=20


    https://twitter.com/farhanansari888/status/1331888143616913410?s=20


    جبکہ یونیورسٹی رجسٹرار نے نوٹیفیکشن پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جناب وزیر تعلیم کے اس واضح بیان کے بعد کہ وہ تمام کلاس آن لائن ہوں گے جبکہ اب یو ایم ٹی کی کل ایک ای میل موصول ہونے کے بعد طلباء لاہور سے چلے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ تمام کلاسز آن لائن ہونگی ۔

    اور یونیورسٹی نے بتایا کہ کیمپس میں صرف پی ایچ ڈی لیب لیبز کی اجازت ہے اور کوئی دوسرا رعایت نہیں ہے علاوہ ازیں ہاسٹلز نے طالب علم سے کہا کہ وہ جلد سے جلد وہاں سے چلے جائیں۔

    یونیورسٹی رجسٹرار نے کہا کہ اب میں سعودی عرب آیا ہوں اور دوسرے طلباء بھی اپنے شہروں جیسے کوئٹہ پشاور واپس چلے گئے ہیں۔ اور جناب ہفتے میں صرف ایک یا دو دن کے لئے کیمپس لیبز پر لاہور آنا ہم سب کے لئے بہت مشکل ہوگا۔

    یونیورسٹی رجسٹرار نے اپنی ٹویٹ میں اس معاملے پر نظر ثانی کرنے کی اپل کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ان کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

  • نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن  کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں قومی ا سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ رکن کو انٹرویو کے بعد قرنطینہ کردیا گیا، پاکستان ٹیم کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے رزلٹ کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

    متاثرہ افراد کے علاوہ دیگراراکان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی،30 نومبرکونیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کا تیسرا کورونا ٹیسٹ کرانے کا امکان ہے

    قومی سکواڈ کے ایک رکن میں کورونا کی تشخیص خطرے کی علامت بن گئی۔ کیوی حکام نے کورونا کا شکار کھلاڑی کو آئیسولیٹ کر دیا، کس کس سے ملے، روٹین کیا رہی، سخت سوالوں کا انٹرویو، تین روزہ آئیسولیشن پیریڈ مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی معمولی ٹریننگ کی اجازت نہ مل سکی۔

    کورونا کے پھیلاوَ کے خدشے کے پیش نظر قومی اسکواڈ کی ٹریننگ پر پابندی برقرار رہے گی ،دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطہ ہوا ہے،نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی

    14 روز آئیسولیشن اور طبی معائنوں میں گزارنے کے بعد کھلاڑی اِن ایکشن ہو سکیں گے۔ پاکستان اور نیوز ی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 دسمبر کو شروع ہوگی۔

    نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے

    نیوزی لینڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کی وارننگ کے بعد ایم آئی کیو قوانین کی پاسداری بہتر ہوئی ، متاثرہ افراد کس کس سے ملے اس بارے میں پوچھ گچھ ہوئی،متاثرہ6 افراد کے انٹرویو کرلیے گئے ہیں،ٹریننگ کی اجازت متعلقہ ہیلتھ آفیسر سے مشروط ہوگی،

  • کرونا کا شکار اہم سیاسی شخصیت کی طبعیت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

    کرونا کا شکار اہم سیاسی شخصیت کی طبعیت بگڑ گئی،ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    سینیٹرکلثوم پروین کوروناوائرس کا شکار ہیں اور انکی طبیعت ناساز ہو ئی جس پر انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے سینیٹر کلثوم پروین کی طبیعت ناسازی کی تصدیق کی اور کہا کہ سینیٹرکلثوم پروین اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں سینیٹر کلثوم پروین آکسیجن پر ہیں

    کرونا کی دوسری لہر آتے ہیں اہم شخصیات کرونا کا نشانہ بننے لگ گئی ہیں،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،بلاول کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو قرنطینہ کرلیا،معمولی علامات ہیں ،گھر سے کام کررہاہوں ،پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کروں گا

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کرونا کا شکار ہو گئے تھے جس کے بعد پیپیلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی احتیاطی طور پر خود کو قرنطینہ کر لیا

    قبل ازیں وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کی دوسری لہر ،مزید 45 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا کی دوسری لہر ،مزید 45 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا سے مزید 45 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3045 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار 945 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہوگئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 17 ہزار 898، سندھ میں ایک لاکھ 70 ہزار 206، خیبر پختونخوا میں 46 ہزار 604، بلوچستان میں 17 ہزار 46، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 619، اسلام آباد میں 29 ہزار 427 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 556 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 45 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 942 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 960، سندھ میں 2 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 355، اسلام آباد میں 307، بلوچستان میں 165، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 161 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ملک بھر میں اب تک 54 لاکھ 35 ہزار 139 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 37 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 172 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پی ڈی ایم نحوست کی علامت،شرکت کرنے والے اکثرکرونا کا شکار، اے این پی کی رہنما بھی بچ نہ سکیں

    پی ڈی ایم نحوست کی علامت،شرکت کرنے والے اکثرکرونا کا شکار، اے این پی کی رہنما بھی بچ نہ سکیں

    پشاور :پی ڈی ایم نحوست کی علامت بن گئی ،شرکت کرنے والے اکثرکرونا کا شکار، اے این پی کی رہنما بھی بچ نہ سکیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی اہم رہنما ثمر ہارون کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کی جانب سے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کیے جانے میں شریک پارٹی سربراہان کرونا وائرس سے متاثر ہونے لگے۔

    عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر ہارون کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیاذرائع کا کہنا ہے کہ ثمر ہارون بلور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی میڈیا کمیٹی کی ممبر بھی ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی تھی کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے، معمولی علامات ہیں ، جس پر خود کو قرنطینہ کرلیا ہے‘۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے ہدایت کی تھی کہ پی ڈی ایم جلسے کے اسٹیج پر موجود لوگ فوری طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں۔

  • اک زرداری سب پربھاری:بلاول کی مدد کے لیے آصفہ بھٹوکومیدان میں اتاردیا

    اک زرداری سب پربھاری:بلاول کی مدد کے لیے آصفہ بھٹوکومیدان میں اتاردیا

    ملتان:اک زرداری سب پربھاری:آصفہ بھٹوکومیدان میں اتاردیا،ملتان میں بے نظیربولیں گی ،اطلاعات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری نے ایک بارپھرکمال کردکھایا اوراب بلاول کے ساتھ ساتھ بے نظیرکی ثانی جانی جانے والی بے نظیرکی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹوکومیدان میں اتاردیا ،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زرداری نے یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کوسہارا دینے کے لیے کیا ہے

    دھر دوسری طرف سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے سے خطاب کریں گی۔

    بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اوربلاول کی بہن آصفہ بھٹو کا پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے یہ پہلا خطاب ہوگا اور وہ 30 نومبر کو اپنے بھائی کی نمائندگی کریں گی۔ پی ڈیم ایم کا اگلا جلسہ 30 نومبر کو ملتان میں ہوگا اور اسی روز پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس بھی ہے۔

    تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یوم تاسیس کے موقع پر ہونے والے اس جلسے میں شرکت نہیں کریں گے تاہم انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کا اعلان کیا ہے۔

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر کو پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے، اس روز آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان آئیں گی اور پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے خطاب کریں گی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے، 30نومبرکوجلسہ ہرصورت ہوگا اور آصف علی زرداری بھی وڈیو لنک پر جلسے سےخطاب کریں گے۔