Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • نیوزی لینڈ،پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ  کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    نیوزی لینڈ،پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    نیوزی لینڈ،پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ پر ہے اور اس دوران کچھ کھلاڑیوں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ یا ہے

    پاکستان اسکواڈ میں شامل چھ ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،ا سکواڈ کے کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا قومی اسکواڈ کی نیوزی لینڈ میں پہلی کورونا ٹیسٹنگ گزشتہ روز ہوئی تھی ،لاہور سے روانگی کے وقت دورہ کرنےوالے تمام اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے تھے جبکہ فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہونے پر اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا، پی سی بی کی جانب سے اجازت ملنے پر فخر زمان اپنے آبائی علاقے مردان روانہ ہو گئے تھے

    کرکٹ اسکواڈ کے کرائسٹ چرچ پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے،کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے کچھ اراکین نے آئسولیشن کے پہلے دن ایس او پیزکی خلاف ورزی کی تھی،مثبت آنے والوں میں 6 میں سے 2 ارکان پہلے بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے قومی ا سکواڈ کو عارضی طور پر پریکٹس سے روک دیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم کےا سکواڈ میں شامل افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنا افسوسناک ہے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ بورڈ کی درخواست پر کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے، کورونا معاملے پر دونوں بورڈز رابطے میں ہیں۔

    قومی اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچا تھا.اسکواڈ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن میں رہے گا ،اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.

  • کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    کرونا سے مزید 40 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں مسلسل تیزی آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 40 اموات ہوئی ہیں جبکہ 3306 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار 843 ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 86ہزار198 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 34 ہزار 392 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور43ہزار 963 زیر علاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 28 ہزار555، خیبرپختونخوا میں45 ہزار828، سندھ میںایک لاکھ 67 ہزار381، پنجاب میں ایک لاکھ 16 ہزار506، بلوچستان میں 16 ہزار942، آزاد کشمیرمیں 6 ہزار403 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 کرونا مریض سامنےآ چکے ہیں

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد297، گلگت بلتستان 96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں152 اموات ہو چکی ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • بختاورکی منگنی میں بلاول کی شرکت مشکوک : وجہ سامنے آگئے

    بختاورکی منگنی میں بلاول کی شرکت مشکوک : وجہ سامنے آگئے

    کراچی :ایک طرف بہن بختاورکی منگنی میں بلاول کی شرکت مشکوک وجہ سامنے آگئے،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا ہے جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی، جمعے کو ان کی بہن کی منگنی ہے اور شرکت کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کی تقریب جمعہ کی شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگی۔ تقریب میں شریک مہمانوں سمیت بلاول ہاؤس میں تعینات عملے کو کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

    اس سلسلے میں محمود چوہدری کے خاندان کے افراد جمعرات کو کراچی پہنچیں گے۔ منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کے اوپن ایریا میں ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کمیٹی کے تعینات اسٹاف کو بھی کرونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا جبکہ سجاوٹ کرنے والے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کام کل رات تک مکمل کر لیں۔

    ذرائع کے مطابق تقریب کے تمام انتظامات سے سابق صدر آصف علی زرداری مکمل آ گہی رکھے ہوئے ہیں اور تمام مہمانوں کو کرونا کی صورتحال کے پیش نظر مکمل ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس میں تعینات عملے کے تمام ارکان کے کرونا ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔

  • ن لیگ کے بعد اب پی ڈی ایم بھی ٹوٹنے لگی ، محسن داوڑ نے رسوا کردیا

    ن لیگ کے بعد اب پی ڈی ایم بھی ٹوٹنے لگی ، محسن داوڑ نے رسوا کردیا

    اسلام آباد :ن لیگ کے بعد اب پی ڈی ایم بھی ٹوٹنے لگی ، محسن داوڑ نے رسوا کردیا ،اطلاعات کے مطابق محسن داوڑ نے حکومت مخالف اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) سے راہیں جدا کر لیں۔

    پی ڈی ایم کو دھچکا لگ گیا، رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے پی ڈی ایم کےجلسوں اور اجلاسوں میں شرکت نہ کرنےکا اعلان کر دیا۔

    ٹوئٹر پر جاری بیان میں محسن داوڑ نے لکھا کہ قریبی رفقا اور دوستوں سے مشاورت کے بعد پی ڈی ایم کے جلسے جلوسوں میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
    محسن داوڑ نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم کے جلسوں اوراجلاسوں میں شریک نہیں ہوں گا البتہ پی ڈی ایم کے موقف کی حمایت جاری رکھوں گا۔

    چند روز قبل پی ڈی ایم کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمان اور محسن داوڑ میں فاٹا کے انضمام کے معاملے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور دونوں میں نوک جھونک ہوئی تھی۔

  • کرونا وائرس کی نئی ویکسین ناکام ؟سوسال پرانی ویکسین کام آگئی

    کرونا وائرس کی نئی ویکسین ناکام ؟سوسال پرانی ویکسین کام آگئی

    لاہور:کرونا وائرس کی نئی ویکسین ناکام ؟سوسال پرانی ویکسین کام آگئی ،اطلاعات کے مطابق رواں سال مارچ میں طبی ماہرین نے خیال ظاہر کیا تھا کہ ایک صدی سے استعمال ہونے والی ایک ویکسین نئے کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 سے تحفظ فراہم کرسکتی ہے۔

    اب اس حوالے سے نئے شواہد سامنے آئے ہیں جن میں دریافت کیا گیا کہ تپ دق کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ویکسین کووڈ 19 کا شکار ہونے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس بیماری میں مبتلا ہونے پر اس کی شدت میں کمی لاسکتی ہے۔

    بیسیلس کالمیٹی گیورن (بی سی جی) نامی ویکسین کو ٹی بی سے بچائو کے لیے سو سال سے دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال کیا جارہا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ دیگر مقاصد جیسے مثانے کے کینسر کی ابتدا میں عام امیون تھراپی کے طور پر بھی اسے آزمایا جارہا ہے۔امریکا کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے اس ویکسین کو 6 ہزار سے زائد طبی ورکرز پر آزمایا۔

    طبی جریدے دی جرنل آف کلینیکل انویسٹی گیشن میں شائع تحقیق میں شامل ان رضاکاروں سے ان کے طبی اور ویکسینیشن تاریخ کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 فیصد ایسے افراد جو ماضی میں کسی وقت بی سی بی ویکسین کو استعمال کرچکے تھے، میں کورونا وائرس کی اینٹی باڈیز مثبت آنے کا امکان نمایاں حد تک کم ہوا۔آسان الفاظ میں ان افراد کا کووڈ 19 کا شکار ہونا یا اس سے متعلق علامات کا امکان کم ہوتا ہے۔

    محققین کا کہنا تھا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ بی سی جی ویکسین استعمال کرنے والے افراد میں یا تو بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے یا ان کا مدافعتی ردعمل اس وائرس کے خلاف زیادہ موثر انداز سے کام کرتا ہے، جس سے بیماری کی شدت بڑھتی نہیں۔

    تحقیق کے نتائج میں واضح کیا گیا کہ بی سی جی ویکسین کسی کووڈ 19 ویکسین سے زیادہ موثر نہیں ہوسکتی، مگر یہ ویکسین سے پہلے سے منظور شدہ اور آسانی سے دستیاب ہے، سے ایک منظور شدہ علاج کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    محققین کے خیال میں یہ ویکسین لوگوں کو کسی حد تک تحفظ فراہم کرسکے گی اور اس عرصے میں زیادہ موثر اور محفوظ کووڈ ویکسین بڑے پیمانے پر دستیاب ہوسکے گی۔

    اس وقت دنیا کے متعدد ممالک میں پہلے ہی اس ویکسین کے حوالے سے کلینیکل ٹرائلز پر کام ہورہا ہے۔امریکا میں ہی سیڈرز سینائی کے علاوہ بیلور کالج آف میڈیسین اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کی جانب سے بھی الگ الگ اس ویکسین پر تحقیق کی جارہی ہے۔

  • امریکا میں ایک دن میں 88 ہزارسے زائد کرونا مریض اسپتالوں میں داخل .ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    امریکا میں ایک دن میں 88 ہزارسے زائد کرونا مریض اسپتالوں میں داخل .ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    واشنگٹن:امریکا میں ایک دن میں 88 ہزارسے زائد کرونا مریض اسپتالوں میں داخل .ورلڈ ریکارڈ بن گیا ،اطلاعات کے مطابق امریکا میں گزشتہ روز کورونا سے متاثر ہونے والے 88 ہزار 80 مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے جو کہ عالمی ریکارڈ ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں کے کورونا سینٹرز میں لائے گئے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 80 ہے جو کہ ایک دن میں اسپتال میں داخل کیے گئے مریضوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔

    امریکی کووڈ ٹریکنگ پروجیکٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 17 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے دوران ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    دنیا بھر میں امریکا کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے اور اب تک ایک کروڑ 25 لاکھ سے زیادہ افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 59 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔

    امریکا میں ان حالات میں بھی صدارتی انتخابات ہوئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست کا سامنا رہا، نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اپنی پہلی ترجیح کورونا کو قرار دیا اور ٹرانزیکشن پیریڈ کے لیے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔

  • اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا

    اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا

    یروشلم : اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے سعودی عرب کے ممکنہ دورے کی خبروں کے بعد اسرائیلی وزارت صحت نے سعودی عرب کا نام کرونا سرخ لسٹ سے نکال دیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت نے سعودی عرب کو’’گرین’’ ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے، جس سے واپس آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے، اسرائیلی وزارت صحت حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب کو ایک دن قبل کرونا سے محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کا نام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیسعودی عرب کے دورے کی خبروں کے بعد نکالا گیا ہے تاہم وزارت صحت حکام نے نام نکالنے کو وزیراعظم کے دورے کی خبروں سے تعلق کی تردید کی ہے۔

  • عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کے نام تعریفی مراسلہ لکھا ہے

    ڈبلیو ایچ او نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے،ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان سے کورونا کے خلاف بھرپور تعاون جاری رہے گا،موثر و محفوظ کورونا ویکسین کی تیاری کیلئے کوششیں جاری ہیں،2021 کےآغاز تک بعض کورونا ویکسین محدود پیمانے پر دستیاب ہونگی، آغاز میں عالمی سطح پر ویکسین کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانا ہو گی، آغاز میں کورونا ویکسین کے درست اہداف کی بروقت نشاندہی ضروری ہے،

    ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں تعاون کی یقین دہانی کروائی،اورکہا کہ کورونا ویکسین کے استعمال میں پاکستان کی معاونت کریں گے،ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین کے استعمال کے بارے میں تجاویز سے آگاہ کر دیا

    عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ پاکستان کو متوقع ویکسین کے بارے میں مختلف امور پر توجہ دینا ہو گی،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے میں پیشگی موثر پلاننگ کرے،پاکستان کورونا ویکسین کے استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے، پاکستان کورونا ویکسین کے مخصوص اہداف کی بروقت نشاندہی کرے، پاکستان کورونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کی اسٹریٹیجی وضع کرے ،پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارےمیں قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دے ،رابطہ کمیٹی کورونا ویکسین کے بارے میں پلاننگ و رابطوں کی ذمہ دار ہو گی،

    پاکستان کورونا ویکسین کے بارے میں قومی تکنیکی ورکنگ گروپ تشکیل دے ،پاکستان کورونا ویکسین کی ترسیل کیلئے لاجسٹک، کولڈ چین سسٹم قائم کرے،پاکستان کورونا ویکسین نیشن مہم کیلئے سرویلنس، مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دے،پاکستان ویکسین نیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے،پاکستان ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنائے، پاکستان کورونا ویکسین نیشن کیلئے تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دے،پاکستان کورونا ویکسین کے بارے میں ڈیمانڈ جنریشن، کمیونی کشن پلان تیار کرے،

  • کرونا کی شدت میں اضافہ، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم تقریب منسوخ کر دی

    کرونا کی شدت میں اضافہ، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم تقریب منسوخ کر دی

    کرونا کی شدت میں اضافہ، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نے اہم تقریب منسوخ کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی شدت میں اضافے کا معاملہ ،گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا ہے

    گورنر پنجاب اور وزیر اعلی نے مشاورت کے بعد کل ہونے والا اوورسیز کنونشن منسوخ کر دیا ،صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا

    کنونشن 26 نومبر کو گورنر ہاؤس میں ہونا تھا مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی تھے ،گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے ایشو پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہی کیا جائے گا ،

    گورنر پنجاب نے اپوزیشن کو بھی کرونا کی وجہ سے جلسے نہ کرنے کا مشورہ دیا،

    وائس چیرمین اورسیز کمیشن وسیم رامے کی بھی گورنر پنجاب سے ملاقات ہوئی ہے،وسیم رامے نے بھی کرونا خطرات کی وجہ سے گورنر اور وزیر اعلی کے فیصلہ کو سراہا

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں پیش،چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں پیش،چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس کی عدالت میں پیش،چیف جسٹس نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ وکیل چیف جسٹس پاکستان کی عدالت میں پیش ہوا

    بیرسٹر ڈاکٹرعدنان خان کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے،بیرسٹر عدنان نے عدالت میں کہا کہ مجھے کورونا ہے لیکن آپ کی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ آپ عدالت میں کیوں آئے ہیں؟آپ دوسروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں،

    وکیل نے کہا کہ کوروناکےسبب کیس ملتوی کرنیکی درخواست ایک عدالت میں بھجوائی لیکن میرا کیس خارج کر دیا گیا،آج ہائیر ایجوکیشن کے لیکچررز کا اہم کیس لگا ہوا تھا اس لیے آگیا،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنے دلائل تحریری طور پر دے دیں، آپ فوراً کمرا عدالت سے چلے جائیں،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں