Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • میو ہسپتال کا طبی عملہ کرونا کا شکار، کتنے ہیلتھ پروفیشنلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا؟

    میو ہسپتال کا طبی عملہ کرونا کا شکار، کتنے ہیلتھ پروفیشنلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے،طبی عملہ بھی کرونا کا شکار ہو رہا ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میواسپتال کے 12 ہیلتھ پروفیشنلز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثر 9 ڈاکٹرز ،3 ہیلتھ ورکرز شامل ہیں،

    تمام کورونا سے متاثرہ طبی عملہ کو آئسولیٹ کردیا گیا ،میو ہسپتال کے ڈاکٹر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ میو اسپتال میں 50 سے زائد طبی عملہ کے کورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں،

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

    خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

    پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا سے سابق رکن اسمبلی ،سینئر سیاستدان کی ہوئی موت

    کرونا سے سابق رکن اسمبلی ،سینئر سیاستدان کی ہوئی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    سابق ایم اے این جادم منگریو کی بھی کورونا کے باعث موت ہو گئی ہے سینئر سیاستدان اورسابق مشیر ریلوے جادم منگریو میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، کرونا سے انکی موت پر سیاسی و سماجی رہنماؤن نے اظہار افسوس کیا ہے

    جادم منگریو کا تعلق ضلع عمرکوٹ سے تھا ،جادم منگریو سابق مشیر مائن منرلز اور مشیر ریلوے رہ چکے ہیں،انکا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے تھا

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد پیپیلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی احتیاطی طور پر خود کو قرنطینہ کر لیا بلاول بھٹو نے سیمپل دیا ھے رپورٹ کل تک آئیگی

    کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک بلاول قرنطینہ میں رہین گے، بلاول گزشتہ روز پشاور سے کراچی پہنچے تھے، قبل ازیں بلاول زرداری گلگت میں تھے

    وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا دوسری لہر میں خطرناک۔ایک روز میں 3 ہزار سے زائد مریض

    کرونا دوسری لہر میں خطرناک۔ایک روز میں 3 ہزار سے زائد مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے۔ مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    پاکستان میں کورونا وائرس کے 3ہزار 9نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3لاکھ 82 ہزار 892 ہوگئی ہے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار803 ہے۔

    ملک میں کورونا کے3 لاکھ32ہزار974 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 42ہزار 115 زیر علاج ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد27 ہزار979، خیبرپختونخوا45 ہزار314، سندھ ایک لاکھ 66 ہزار33، پنجاب ایک لاکھ 15 ہزار786، بلوچستان 16 ہزار891، آزاد کشمیرمیں6ہزار316 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 573 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار904افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار858، خیبر پختونخوا ایک ہزار339، اسلام آباد291، گلگت بلتستان99، بلوچستان میں 164 اور آزاد کشمیر میں151 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

  • پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار، بلاول نے بھی قرنطینہ کر لیا

    پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کرونا کا شکار، بلاول نے بھی قرنطینہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سیاسی مشیر جمیل احمد سومرو کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، جس کے بعد پیپیلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی احتیاطی طور پر خود کو قرنطینہ کر لیا بلاول بھٹو نے سیمپل دیا ھے رپورٹ کل تک آئیگی

    کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک بلاول قرنطینہ میں رہین گے، بلاول گزشتہ روز پشاور سے کراچی پہنچے تھے، قبل ازیں بلاول زرداری گلگت میں تھے

    وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • مدارس بند کرنے کے معاملے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،قاری حنیف جالندھری نے کیا بڑا اعلان

    مدارس بند کرنے کے معاملے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،قاری حنیف جالندھری نے کیا بڑا اعلان

    مدارس بند کرنے کے معاملے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا،قاری حنیف جالندھری نے کیا بڑا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری نے کہا کہ مدارس بند کرنے کے معاملے میں کسی نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا

    قاری حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم نے پریس کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اعلان میں مدارس کا نام نہیں لیا، جہاں تک مدارس کی بات ہے تو ہمارا تعلیمی سال، اسکولز، کالجز اور جامعات سے مختلف ہے۔

    پشاور میں جامعہ زبیریہ کے دورے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہم شعبان اور رمضان میں چھٹیاں کر دیتے ہیں، جبکہ دیگر اداروں میں تعلیم جاری رہتی ہے، جبکہ ہمارا چھٹیوں کا نظام موسم کے ساتھ جڑا ہوا نہیں ہے، ہم گرمیوں اور سردیوں میں چھٹیاں نہیں کرتے، یہ ہمارے تعلیم کے دن ہیں جسے بچانا بہت ضروری ہے۔

    مولانا حنیف جالندھری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف ممالک جہاں آبادی کم ہے اور پاکستان کے مقابلے میں ایس او پیز پر عملدرآمد زیادہ ہونے کے باوجود کیسز زیادہ ہیں، تاہم اس کے مقابلے میں پاکستان میں کیسز کم ہونے کی ایک وجہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہاں مسجد اور مدارس آباد ہیں۔

    قاری حنیف جالندھری کا مزید کہنا تھا کہ کہ مساجد آباد ہوں گی، قرآن اور احادیث پڑھی جائیں گی تو یہ وبا ٹلے گی، اس وبا کو ختم کرنے کی سب سے بڑی طاقت اللہ کی ہے، ہمارے مدارس میں اللہ کا کلام پڑھا جاتا اور دعائیں ہوتی ہیں۔ ابھی تک ہمیں کسی فیصلے کیلئے بلایا نہیں اور نہ ہی مدارس بند کرنے کے معاملے میں کسی نے ہمیں اعتماد میں لیا۔ مدارس کی رجسٹریشن محکمہ اوقاف نہیں محکمہ تعلیم کے ساتھ ہوگی اور ہماری حکومت سے اسی حوالے سے بات ہوئی ہے، دوسرا یہ کہ وزارت تعلیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات چل رہے ہیں، رجسٹریشن سے متعلق ابھی ہماری بات چیت جاری ہے اور اس پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

  • کرونا دراصل کیا ہے ؟ تحریر :عشاء نعیم

    کرونا دراصل کیا ہے ؟ تحریر :عشاء نعیم

    کرونا دراصل کیا ہے ؟
    تحریر :عشاء نعیم

    آج ہماری ایک تحقیقی تحریر ہے ذرا پڑھ کر رائے دیجئے گا ۔

    اس سال مارچ کے مہینے سے دنیا میں ایک نئی اور انوکھی بیماری آ گئی جسے کرونا کہتے ہیں یہ کرونا بھی سمجھ میں نہ آنے والی بیماری ہے جانے یہ عالمی سطح پر پھیل جانے والی بیماری ہے یا عالمی سطح پر کی جانے والی سازش؟کیونکہ یہ پھیلی تو اچانک لیکن پیش گوئی کچھ سال پہلے ہی کردی گئی تھی ۔

    یہ پھیلا تو چین کے صوبے ووہان سے تھا ۔جب وہاں یہ پھیلا تو خوف ناک صورت حال تھی ۔وہاں سے آنے والی مریضوں کی ویڈیوز دیکھ کر دل کانپتا تھا اور کہا جارہا تھا یہ بیماری اگر لاک ڈاون جہنم کا گیا تو جلد پوری دنیا میں پھیل جائے گی اس کی وجوہات کے بارے میں بھی سائنس دان کوئی حتمی بات نہیں کر رہے پہلے کہا گیا یہ چمگادڑ سے انسان میں آئی ہے ۔پھر کہا گیا یہ کتے سے آئی ہے ۔

    کتوں کے ذریعے کرونا پھیلنے کا دعویٰ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کیا، کینڈا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں آوارہ کتوں نے چمگادڑ کا پھینکا ہوا گوشت کھایا جس سے ان میں کرونا وائرس کا انفیکشن ہوا اور پھر کتوں سے یہ وائرس انسانوں میں پھیل گیا۔ ماہرین دسمبر 2019 سے ہی انسانوں اور چمگادڑ کے درمیان ذریعہ بننے والے جانوروں سے متعلق پتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حتمی طور پر کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے-

    کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں تک کرونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار آوارہ کتے ہی ہو سکتے ہیں۔ لیکن ابھی تک حتمی طور پہ جانا نہیں جا سکا کہ بیماری آئی کیسے ہے بحرحال جب یہ بیماری آ گئی تو دیکھتے ہی دیکھتے ملکوں کے ملک بند ہوتے چلےگئے ۔

    ویسے یہ بات الگ ہے کہ چین کی سرحد پاکستان کے ساتھ لگتی ہے لیکن یہاں بیماری بعد میں آئی جبکہ یورپ میں پہلے پہنچ گئی اور لاک ڈاون بھی پہلے ہی لگ گیا تھا یہ بیماری پاکستان میں بھی پہنچی لیکن یہاں لوگ شش و پنج میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔آخر یہ بیماری ہے یا نہیں ہے ؟

    پہلے ہر کسی نے صرف خبر سنی تو کہا جانے لگا کہ کسی قریبی کو نہیں سنا بس میڈیا ہی دکھاتا ہے بہت جلد یہ رپورٹ قریبی لوگوں کے بارے میں بھی سننے لگے حتی کہ کچھ دوستوں کے گھر والے اللہ رب العزت سے جا ملےلیکن شش و پنج پھر نہیں گیا کیوں کہ جن کے بارے میں کہا گیا وہ کرونا سے مرے ہیں بعد میں ان کی رپورٹس دیکھی گئیں تو وہ نیگٹو تھیں ۔

    اسی طرح بعض جاننے والوں نے بتایا کہ ہمارے مریض کو زبردستی کرونا کا مریض بنایا گیا یا کسی اور وجہ سے مرنے والے کو کرونا سے ہونے والی موت میں شامل کردیا گیا اس قسم کی متضاد خبروں نے ہمیں بھی بےیقینی کی کیفیت میں مبتلا کیا ہوا ہے شروع شروع میں بہت خوف زدہ ہوئے ہر قسم کہ ایس او پیز کا خیال بھی رکھا دعائیں بھی کی گئیں۔

    لیکن پھر کرونا کی "آنیاں’جانیاں” نے ہمیں عجیب کشمکش میں مبتلا کردیا ہے پہلے رمضان آیا تو لاک ڈاون لگا دیا گیا بہت سختی کی گئی ‘مسجدوں میں جمعہ تک پہ پابندی لگ گئی ‘موذن اکیلا مسجد جاتا اذان دیتا اور یا تو اکیلا یا چند ایک لوگ فاصلے پہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرتے ‘اعتکاف بند کر دیا گیا ۔ سکول یونیورسٹیز ہر ادارہ بند کردیا گیا پھر عید گزر گئی اور لاک ڈاون آہستہ آہستہ کھلنے لگا ۔جب لاک ڈاون کھل گیا لوگ تھوڑا بےفکر ہونے لگے عید الاضحی آ گئی اور دس دن پہلے انتہائی سخت لاک ڈاون لگا دیا گیا لوگوں نے وہ عید بہت مشکل میں گزاری ۔

    لیکن مزے کی بات کہ عید کے بیس دن بعد محرم کے آتے ہی کرونا بھائی بھاگ گئے اور محرم کے ماتمی جلسے جلوس اور سڑکوں پہ اکٹھے ہونے پہ کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ۔کرونا کے کیسز کنٹرول رہے نہ کہیں خطرہ بڑھا نہ ہی کوئی مسلہ ہوا کوئی بھی شیعہ کرونا سے نہ مرا ۔

    کرونا بھائی سوئے رہے اور پھر ربیع الاول جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش اور وفات کا مہینہ بھی ہے اب مسلمانوں کے اندر چونکہ بہت بگاڑ پیدا کیا جا چکا ہے اور ان عظیم ترین ہستیوں کو بھی اپنی ان خرافات سے نہیں بچنے دیتے اور ان کے نام پہ جو کچھ کیا جاتا ہے اللہ کی پناہ لوگوں نے میلاد ہے نام پہ جلسے جلوس کیے اور میلاد منائے بعض لوگوں نے عید تک منا ڈالی لیکن اس عید پہ کوئی کرونا آیا نہ ہی پابندی لگی ۔

    اب جبکہ یہ دن نکل گئے تو کرونا بھائی پھر سے نمودار ہو گئے ہیں ہم نے سوچا سارے سائنس دان کھوج لگا رہے ہیں کہ آخر یہ وائرس ہے کیا؟ آیا کہاں سے ہے؟تو جو تحقیق ہم نے کی وہ بھی آپ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں پتہ چلا کہ دراصل کرونا جو رمضان میں بھرپور آیا ‘اعتکاف پہ ‘حج پہ ‘عید پہ پورے جوش و خروش سے آیا لیکن یہ ماتمی جلوسوں پر نہیں آیا اور نہ ہی ربیع الاول کے میلادی جلوسوں پہ تو یقینا یہ کرونا "وہابی ہے”۔

    آپ کا کیا خیال ہے ؟

  • کورونا کی دوسری لہر  انتہائی خطرناک ، کیا نقصان ہو سکتا اسد عمر نے  آگاہ کردیا

    کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ، کیا نقصان ہو سکتا اسد عمر نے آگاہ کردیا

    کورونا کی دوسری لہر کی شدت انتہائی خطرناک لیکن عوام سنجیدہ نہیں‌ لے رہے، اسد عمر

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے رویے سے نہیں لگ رہا کہ انھیں کسی بات کی فکر ہے، کورونا کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت کیلئے سکولز بند کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا۔ 11 جنوری 2021ء سے حالات دیکھ کر سکولز کھلنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹس کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بھی کورونا کی دوسری لہر کی شدت زیادہ ہے تاہم لوگوں کے رویوں سے لگ رہا کہ انہیں کورونا کی شدت کا احساس ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں بڑے بڑے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع میں لاک ڈاؤن کیا تو غریب لوگ متاثر ہوئے تھے۔ ایسے حالات نہیں چاہتے جس سے روزگار اور زندگیوں کو خطرہ ہو۔ حکومت نے احساس پروگرام کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ کورونا سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل بلایا ہے۔ اجلاس میں سیاسی قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔ سیاستدانوں کو موجودہ صورتحال میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

    خیال رہے کہ کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی ہے۔ صوبہ سندھ میں آج سے کاروبار 6 بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کاروبار کے اوقات کار صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک ہونگے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق تمام تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے، جمعہ اور اتوار صرف اشیا ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی پابندیاں 31 جنوری 2021 تک لاگو رہیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری، نجی دفاتر، پبلک مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار، جرمانہ بھی ہوگا، سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد کم سٹاف رکھا جائے، ‏بند جگہوں پر شادی کی تقریبات پر پابندی جبکہ صرف کھلے مقامات پر شادی ہوگی، شادی میں 200 مہمانوں کی اجازت ہوگی، تقریب 9 بجے ختم کرنا ہوگی

  • عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی،مذہبی سکالر اور میزبان عامر لیاقت حسین نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی :عامر لیاقت نے اپنی چاہنے والوں کو کورونا کو شکست دینے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹ میں دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہسپتال سے ڈسچارج ہو کرگھر واپس آگئے ہیں-ٕ


    انہوں اس مشکل وقت میں دعاؤں اور محبت کے لئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سب کو اس مہلک اور دکھائی نہ دینے والے مرض سے محفوظ رکھے-(آمین)

    اس سے قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے بھی ٹوئٹر پر اپنے کورونا ٹیسٹ کے نیگیٹیو آنے کی اطلاع دی تھی اور کہا تھا کہ عامر لیاقت بھی جلد صحت یاب ہو رہے ہیں-

    علاوہ ازیں عامر لیاقت حسین کے اکاؤنٹ سے بھی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہاتھ جوڑ کر دعاؤں کی گزارش ہے کیونکہ میں کورونا سے لڑ نہیں رہا بلکہ پناہ مانگ رہا ہوں-

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    واضح رہے کہ رواں ماہ 5 نومبر کو عامر لیاقت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ایک ٹوئٹ میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

    رکن قومی اسمبلی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ سیدہ طوبیٰ عامر کووڈ-19 کے حملے کی زد میں ہیں۔

    اس کے ساتھ ہی انہوں نے بیماری اور صحت سے متعلق قرآن شریف کی آیت شیئر کرتے ہوئے اسے وائرس کا علاج قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامرلیاقت کی ہسپتال سے لی گئی تصاویر شئیر کیں اور ٹوئٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہم دونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

    طوبیٰ عامر نے بتایا تھا کہ اب عامر لیاقت حسین کی طبعیت اس قدر بگڑ گئی ہے کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

    طوبیٰ عامر کا کہنا تھا کہ میری سالگرہ ہے لیکن ہم سیلیبریٹ نہیں کرسکتے کیونکہ عامر لیاقت شدید بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں-

    ان کا کہنا تھا کہ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں یہ مشکل وقت ہے میں انہیں ایسے نہیں دیکھ سکتی۔

    ڈاکٹرعامر لیاقت اہلیہ طوبیٰ عامر سمیت کرونا وائرس کا شکار

  • نئے امریکی وزیرخارجہ کون ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

    نئے امریکی وزیرخارجہ کون ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا

    واشنگٹن :نئے امریکی وزیرخارجہ کون ہوں‌ گے ، اعلان ہوگیا ،اطلاعات کے مطابق نو منتخب صدر جو بائیڈن نے امریکہ کے نئے ممکنہ وزیرخارجہ کا اعلان کردیا ہے ، یہ شخصیت جوبائیڈن کے انہتائی قریبی جانے جانے والے دوست بتائے جارہے ہیں‌

    بائیڈن نے نومبر تین کو ہونے والے انتخابات میں 306 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور وہ اپنی انتظامیہ کے لیے چنی جانے والی شخصیات کا باقاعدہ اعلان منگل کو کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق اپنے قریبی ساتھی انٹنی بلنکن کو امریکہ کے وزیر خارجہ کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلنکن کی عمر 58 سال ہے، اور ان کے پاس خارجہ امور کی پالیسی سازی کا دو عشروں پر محیط تجربہ ہے۔جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کے متعلق کہا جار ہا ہے کہ وہ امریکہ کے دوسرے ملکوں کے ساتھ اتحاد کو بحال کریں گے۔

    پیر کو کئی خبر رساں اداروں نے رپورٹس میں کہا کہ بلنکن سابقہ نائب صدر بائیڈن کی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ امریکہ کو عالمی سٹیج پر ایک رہنما کا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔

    بائیڈن کے بیانات اور ان کی بیان کردہ پالیسیوں کی روشنی میں کہا جا رہا ہے کہ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد وہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے تین اہم اقدامات کریں گے۔ جن میں امریکہ کو پھر سے ماحولیاتی تبدیلی کو روکنے کے پیرس معاہدہ میں واپس لے جانا، عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو الگ کرنے کے عمل کو روکنا اور ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کی بحالی شامل ہیں۔

     

     

    بلنکن جو ان پالیسیوں کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے، اس سے پہلے سابق صدر بل کلنٹن کی انتظامیہ میں خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ سابق صدر اوباما کے دور میں قومی سلامتی کے نائب مشیر بھی رہے۔

    امریکی وزیر کے حوالے سے امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سابقہ صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں بلنکن سینٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی کے ڈیموکریٹک سٹاف ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔وزیر خارجہ کے عہدے پر فائز ہونے کے لیے بلنکن کو سینیٹ سے اپنی نامزدگی کی منظوری حاصل کرنا ہو گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق بائیڈن اپنے دو قریبی تجربہ کار ساتھیوں جیک سلی ون کو اپنا قومی سلامتی کا مشیر اور افریقی امریکی لنڈا تھامس گرین فیلڈ کو امریکہ کا اقوام متحدہ میں سفیر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی معاشی حکمت عملی دنیا مان گئی:25 نومبرکو”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے”منانے کا اعلان

    وزیراعظم عمران خان کی معاشی حکمت عملی دنیا مان گئی:25 نومبرکو”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے”منانے کا اعلان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی معاشی حکمت عملی دنیا مان گئی:25 نومبرکو”پاکستان اسٹریٹیجی ڈے”منانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کا ایک اور عالمی اعتراف، ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کو پاکستان اسٹریٹیجی ڈےمنانے کا اعلان کر دیا۔

    ادھر عالمی برادری نے یہ تسلیم کیا ہے کہ کورونا سے بچاو کی بہترین حکمت عملی کرنے پر پاکستان کامیابیوں میں سب پر سبقت لے گیا اور پاکستان کورونا کی وباء پر قابو پاکر سب سے کم معاشی نقصان اٹھانےوالا ملک بن گیا۔

    اسی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے کورونا ورلڈ اکنامک فورم نے 25 نومبر کا دن پاکستان کے نام کردیا اور ورلڈ اکنامک فورم نے25 نومبر کو "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” منانے کا اعلان کر دیا۔کورونا کی پہلی لہر کے دوران پاکستان کو دنیا میں سب سے کم اقتصادی جھٹکا لگا،

    اسی سلسلہ میں ورلڈاکنامک فورم 25 نومبرکو پاکستانی قیادت کے لئے دن بھر تقاریب منعقد کرے گا اور وزیر اعظم عمران خان "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے اور دنیا بھر کے بڑے سرمایہ کار ،صنعت کار اور بزنس مین تقاریب میں شریک ہوں گے۔

    ترجمان نے مزید کہاکہ صدر ورلڈ اکنامک فورم صبح 9 بجے وزیر اعظم عمران خان کا لائیو انٹرویو کریں گے،کورونا پر کیسے قابو پایا ؟ وزیر اعظم اپنی اسٹریٹیجی بارے بریفنگ دیں گے۔انٹرویو میں ملکی معیشت اور انسانی جانوں کو ایک ساتھ کیسے بچایا،

    وزیر اعظم ہر نقطے پر بات کریں گے اور تعمیراتی صنعت کی مراعات سمیت 12 سو ارب روپے کورونا ریلیف پیکج پر روشنی ڈالیں گے جبکہ دنیا بھر کے سرمایہ کار،کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز بھی سوال و جواب کرسکیں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ "پاکستان اسٹریٹیجی ڈے” کے موقع پر ہونے والی تقریبات کے دوران بعض پاکستانی وزرا کو بھی الگ الگ سیشن میں شرکت و اظہار خیال کی دعوت دی گئی ہے ،پاکستانی وزراء بذریعہ ویڈیو لنک پالیسیوں، تجربات اور مشاہدات سے آگاہ کریں گے

    پاکستان کی کامیاب معاشی حکمت عملی کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اس فورم میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ معاشی ریلیف پیکجز پر بات کریں گے،اسد عمر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی کامیابی بارے اظہار خیال کریں گے،

    ٕ
    معاون خصوصی کلائمٹ چینج ملک امین اسلم گرین اکانومی پر بات کریں گے،کورونا وباء کے دوران پسماندہ علاقوں میں 85 ہزار گرین نوکریاں دی گئیں اور ہزاروں غرباء درخت لگا کر روزانہ آمدن حاصل کرتے رہے،

    وفاقی وزیرحماد اظہر صنعتی پیکج، بجلی و گیس بلز میں ریلیف پر بات کریں گے،35 لاکھ چھوٹے تاجروں، درمیانے صنعتکاروں کوبجلی اور گیس کے بلز پر سبسڈی دی گئی۔وزیر توانائی عمر ایوب متبادل توانائی کی پالیسی پر بات کریں گے،

    ثانیہ نشتر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے کروڑوں خاندانوں کی مدد پر بات کریں گی،کورونا کی وباء کے دوران فی مستحق خاندان 12 ہزار روپے دہلیز تک پہنچائے گئے۔