Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کے اہم شخصیات پر وار جاری، وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    کرونا کے اہم شخصیات پر وار جاری، وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے اہم شخصیات پر وار جاری ہیں، وفاقی وزیر بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    وفاقی وزیر خوراک فخر امام کورونا میں مبتلا ہوگئے ،وفاقی وزیر فخر امام نے خود کو قرنطینہ کر لیا،فخر امام نے دو روز قبل کبیروالا میں گندم اگاؤ مہم کے پروگرام میں شرکت کی تھی

    قبل ازیں جماعت اسلامی کےنائب امیر ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی، جنوبی پنجاب کےامیر راؤ محمد ظفر اور آزادکشمیر کےسابق امیر سرداراعجازافضل کےکورونا کا شکار ہو گئے ہیں، رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر،  سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کیسز میں اضافہ ،ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

    کرونا کیسز میں اضافہ ،ایکسپو سنٹر فیلڈ ہسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ،لاہورانتظامیہ نے ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے ایکسپو سینٹر کا دورہ کیا اورفیلڈ اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا.اس ،موقع پر ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ فیلڈ اسپتال کے لیے تمام تر ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،

    اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ اور سی سی او ہیلتھ اتھارٹی نے ڈی سی کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر ڈی سی نے کہا فیلڈ ہسپتال میں فوری طور پر 280 مریضوں کو آکسیجن لگائی جاسکے گی ،ضرورت پڑنے پرفیلڈ ہسپتالوں کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے ۔

    دوسری جانب بازاروں میں احتیاطی تدابیر نظر انداز ہونے سے کورونا پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔شہری بغیر ماسک خریداری میں مصروف ہیں جبکہ انتظامیہ بے بس نظر آتی ہے ۔ ہال روڈ،اچھرہ اور دیگر بازاروں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا،خواتین اور بچے بھی شاپنگ میں مصروف ہیں۔

    ن لیگ کی بڑی خواہش پوری، وزیراعلیٰ پنجاب ایک اور بڑی مشکل میں پھنس گئے

    وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول

    کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے

    لاہور کا کوئی محلہ کرونا سے محفوظ نہیں، 6 لاکھ 70 ہزار مریضوں کا اندازہ، وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی سمری میں انکشاف

    میری خالہ نے بتایا کہ ہمسائے کے لوگ کرونا کا شکار، کوئی موت کے ڈر سے ہسپتال جانے کو تیار نہیں، گھر میں جانیں دے رہے

    20 سالہ عبدالرحمان نے ایکسپو قرنطینہ سے فون پر بتایا کہ سانس میں مسئلہ، لیکن آکسیجن نہیں دے رہے، صبح اطلاع ملی کہ آپکا بیٹا فوت ہوگیا ہے

    ایکسپو سنٹر لاہور میں کرونا مریضوں کے حوالہ سے بنائے گئے قرنطینہ سنٹر پر ہونے والے اخراجات پر مسلم لیگ ن نے سخت تنقید کی ہے ,مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسپو سینٹر لاہور میں کورونا کے 600مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا لیکن کرایہ 55کروڑ بن گیا۔نیب چیئرمین کی آنکھیں یہاں کیوں بند ہو جاتی ہیں؟

  • دہلی میں کرونا سے سڑکوں پر لوگ مرنے لگے

    دہلی میں کرونا سے سڑکوں پر لوگ مرنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس نے بھارت میں تباہی مچا دی،دہلی میں لوگ سڑکوں پر مرنے لھے، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی،

    بھگت سنگھ فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے ایک ویڈیو میں انکشاف کیا کہ دہلی کے اندر آج وہ منظر آ چکا ہے جو کبھی اٹلی میں تھا ، لوگ سڑکوں پر مرے پڑے ہیں، دہلی میں کرونا سے برا حال ہے، گھروں میں سینکڑوں لوگ روز کرونا سے مر رہے ہیں اسکا کہیں نہیں بتایا جا رہا، شہید بھگت سنگھ کی ٹیم آخری رسومات کر رہی ہے، ہسپتال میں جاؤ تو بیڈ نہیں، بیڈ ملے تو آکسیجن نہیں، مئی جون میں جو کرونا کیسز تھے اس سے زیادہ اب ہیں، دہلی میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کی جانی چاہئے، علاج نہیں مل رہا، لوگ احتیاط کریں، بازاروں میں مت جائیں، لاشوں کا انبار لگ رہا ہے

    ایک ایک ڈرائیور دس دس لاشیں اٹھا رہا ہے،ہم شمشان گھاٹ میں لگے ہوئے ہیں جگہ نہیں، اصل لاشیں بہت زیادہ ہیں حکومت سرکاری اعدادوشمار وہ بتاتی ہے جو ہسپتالوں میں مرتے ہیں، گھروں میں مرنے والوں کا اعدادوشمار نہیں بتایا جاتا، دہلی کے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز،آکسیجن نہیں، ہسپتالوں نے شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیاہے، بہت بری حالت ہو سکتی ہے،سرکار کا فرض بنتا ہے کہ مریضوں کا علاج کیا جائے لیکن ایسا نہیں ہو رہا ،

    کسی کی موت ہوتی ہے تو ایمبولینس بھی میسر نہیں، لوگ پرائیویٹ گاڑیوں پر لاشیں لے کر جا رہے ہیں، دہلی شہر میں یہ صورتحال ہے،

    بھارت میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا ہے،سپریم کورٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال دہلی میں بد سے بدتر ہوگئی ہے اور گجرات میں اس پر قابو نہ رہا ۔ تمام حکومتوں کو دسمبر میں بدترین حالات کے لئے تیار رہنے کی تاکید کرتے ہوئے فاضل عدالت نے نشاندہی کی کہ کووڈ۔19 کے کیسوں میں ماہ نومبر میں یکایک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے ؟ اقدامات میں کیا کمی ہے اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ۔

    سپریم کورٹ نے دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا وائرس کی وبا کے خطرناک ہوتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سبھی ریاستوں سے حالات کی رپورٹ طلب کی ہے ۔جسٹس اشوک بھوشن،جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس ایم آر شاہ کی بنچ نے کورونا پر از خود نوٹس لینے والے معاملے کی سماعت کے دوران کہا کہ ملک بھر سے کورونا کے معاملوں میں تیزی سے اضافے کی خبر آرہی ہے ۔ پچھلے دو ہفتے میں دہلی میں حالات خطرناک ہوئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ کورونا معاملے کی خطرناک شکل کے پیش نظر سبھی ریاستوں کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ کورونا انفیکشن اور اس کیلئے جاری اقدامات سے متعلق تازہ رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کریں۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 48 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 48 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے اور اس میں مزید تیزی آئی ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 48 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2954 نئے مریں سامنے آئے ہیں، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی ہے جبکہ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 79 ہزار 883 ہوگئی ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 مریض سامنے آئے

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 879، سندھ میں 2 ہزار 845، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 330، اسلام آباد میں 285، بلوچستان میں 163، گلگت بلتستان میں 95 اور آزاد کشمیر میں 147 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ملک بھر میں اب تک 52 لاکھ 56 ہزار 120 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 165 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • سندھ کی اہم یونیورسٹی  بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند

    سندھ کی اہم یونیورسٹی بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند

    سندھ یونیورسٹی جامشورو بھی غیرمعینہ مدت کے لیے بند

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں امشورو یونیورسٹی کو بند کردیا گیاہے. سندھ یونیورسٹی جامشورو کو غیرمعینہ مدت تک کے لئے بند کردیا گیا.سندھ یونیورسٹی جامشورو کے مختلف شعبوں کی 13طالبات کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ترجمان جامعہ سندھ کے مطابق 13طالبات کی کرونا ٹیسٹ مثبت آئی ہے۔

    13طالبات میں ایک غیر ملکی طالبہ بھی شامل ہے۔ وائس چانسلر سندھ یونیورسٹی جامشورو نے بتایا کہ سندھ یونیورسٹی کی ماروی ہاسٹل کو دو ہفتوں کے لیے بند کر کے سیل کر دیا گیا ہے۔ بچوں کی صحت پر کوئی بھی سمجھوتا نہیں کر سکتے۔ جن طالبات کی کرونا ٹیسٹ مثبت آئی ہے انکو گھر بھیج کر قرنطینہ کر دیا گیا ہے
    کرونا کی دوسری لہر میں تیزی کے بعد این سی او سی میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا،

    اجلاس میں صوبائی وزرء تعلیم نے بھی شرکت کی، اجلاس میں کورونا کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پر وزرائے تعلیم نے اتفاق کیا،اجلاس میں اسکولوں کی بندش کے دورانیے پر گفتگو کی گئی ،

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اساتذہ اور بچوں کی صحت سب سے پہلے ہے،صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے،تعلیمی اداروں سے متعلق آج اجلاس ہوا،صوبوں نے تعلیمی اداروں سےمتعلق تجاویز پیش کی تھیں ،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے جائیں گے،26 نومبر سےپاکستان کے تمام تعلیمی ادارے آن لائن کلاسزکر سکتی ہیں، 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند ہوں گے، اگر حالات بہتر ہوئے تو پھر ادارے کھول دیئے جائیں گے، ایک اجلاس جنوری کے ابتدائی دنوں میں ہو گا، چھٹیوں میں امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں

  • برطانوی سائنسدانوں کورونا ویکسین کے متعلق انتہائی اہم کامیابی حاصل کرلی

    برطانوی سائنسدانوں کورونا ویکسین کے متعلق انتہائی اہم کامیابی حاصل کرلی

    برطانوی سائنسدانوں کورونا ویکسین کے متعلق انتہائی اہم کامیابی حاصل کرلی

    باغی ٹی وی کورونا وائرس کیخلاف برطانوی سائنسدانوں کو انتہائی اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے صرف 10 ماہ کے عرصہ میں وبائی مرض کیخلاف دوا تیار کرکے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔

    آکسفورڈ ویکسین بنانے والے سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی لیبارٹری میں تیار کی گئی یہ اس ویکسین کے نتائج امریکی کمپنی فائزر کی دوا سے زیادہ موثر ہے۔ ابھی اس کے 70 فیصد درست نتائج سامنے آئے ہیں، تاہم دوا کی مقدار کو کم کر دیا جائے تو اس سے 90 فیصد مریضوں کو شفایاب کیا جا سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا کی مشہور دوا ساز کمپنی نے ایک ایسی کورونا ویکسین تیار کر لی ہے جس کو کلینکل ٹرائل کے ذریعے بیماری کو 90 فیصد ختم کرنے کیلئے آزمودہ ثابت کیا گیا ہے لیکن اس کو ٹیسٹ کرنے کے دوران زیادہ متاثرہ مریضوں پر نہیں آزمایا گیا۔

    اس کے مقابلے میں برطانوی یونیورسٹی آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکیسن کو عام صحتمند افراد کے ساتھ ساتھ بیماری سے زیادہ متاثر مریضوں پر بھی ٹیسٹ کیا گیا جس کے انتہائی اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ویکسین مخصوص درجہ حرارت پر کنٹرول کرکے دنیا کے کسی بھی خطے میں باآسانی پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دوا دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں ارزاں قیمت پر دستیاب ہوگی۔

    واضح رہے کہ امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی.واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا،مراسلے کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،

  • کورونا سے بچاؤ کے لیے وزیرا عظم کے  سخت فیصلے

    کورونا سے بچاؤ کے لیے وزیرا عظم کے سخت فیصلے

    کورونا سے بچاؤ کے لیے وزیرا عظم کے سخت فیصلے

    باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے، اب بھی اس وبا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں۔

    تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں کورونا کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا مخدوم خسرو بختیار، شفقت محمود، حماد اظہر، سینیٹر شبلی فراز، اعجاز شاہ، اسد عمر کے علاوہ معاونینِ خصوصی، ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل سلطان، مشیرِ وزیراعظم عبدالرزاق داؤد اور وزیرِ مملکت علی محمد خان نے شرکت کی۔

    اجلاس کو نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کے حوالے سے بتایا گیا۔ وزیراعظم کو ملک میں کورونا کے پھیلاؤ، وبا سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہسپتالوں کی استعداد کار سمیت مختلف پہلوؤں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان نے کورونا کے پہلے مرحلے میں قابلِ تقلید حکمت عملی اور بروقت فیصلوں سے وبا پر قابو پایا جس کی دنیا معترف ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں دوسرے مرحلے میں بھی سنجیدگی، توازن اور احتیاط کا دامن ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیے۔ وزیراعظم نے وبا کی پھیلاؤ کو روکنے اور عام لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے اس ضمن میں مختلف امور پر فیصلہ سازی اور مشاورت کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس طلب کرنے کی بھی ہدایت کی،

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، دوسری لہر میں مزید تیزی آئی ہے اور روزانہ اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے.ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

    خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے

  • بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس، تعلیمی اداروں کی بندش بارے کیا نئی تجاویز سامنے آئیں

    بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس، تعلیمی اداروں کی بندش بارے کیا نئی تجاویز سامنے آئیں

    کرونا کی دوسری لہر، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بالآخر اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس این سی او سی میں جاری ہے، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہورہی ہے ،اجلاس میں 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے، وفاق صوبوں کو آج سے تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بندش کی تجویز دے چکا ہے۔ تعلیمی ادارےایک ماہ کیلئے بند کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے تا ہم اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا جس کا وزیر تعلیم اعلان کریں گے

    وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز جب کہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی۔اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کرونا کا شکار

    خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کرونا کا شکار

    خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے ، دوسری لہر میں مزید تیزی آئی ہے اور روزانہ اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    ملک بھر کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا میں بھہ کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے دو بڑے ہسپتالوں میں درجنوں ڈاکٹر اور پیرامیڈیکس کے کرونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں

    خیبر پختونخواہ کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں 25 ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں ایل آرایچ میں 8 ٹی ایم اووز، 2 اسسٹنٹ پروفیسر اور پیرا میڈیکس سمیت ایڈمنسٹریشن سٹاف میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

    اندھیر نگری، چوپٹ راج،بزدار کی نگری میں جعلی ڈاکٹروں کا گروہ بے نقاب

    پشاور کے دوسرے بڑے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں اور ڈاکٹروں سمیت دیگر عملے کے 50 اہلکار متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے جہاں ڈاکٹروں میں تشویش پائی جا رہی ہیں وہیں ہسپتال میں مریضوں اور شہریوں میں بھی بے چینی پھیل گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن پر موجود ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 22 ہوگئی ،پی‌ ڈی اے کا کہنا ہے کہ طب کے شعبے میں ڈاکٹر بشیر کی خدمات یاد رکھی جائیں گی

    پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ اور صوبائی گورنمنٹ کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کابینہ سے منظور شدہ شہدا پیکیج جلد سے جلد دیں ۔کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو کرونا الاونس جلد سے جلد دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھایئں

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کیا رہی؟

    ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کیا رہی؟

    ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں کرونا مثبت کیسز کی شرح کیا رہی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت ہوا

    این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لیا گیا،این سی او سی اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے،گزشتہ ایک ہفتے میں تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کی شرح 82 فیصد رہی،تعلیمی اداروں میں کورونامثبت کیسز کی شرح 1.8سے بڑھ کر 3.3 فیصد ہوگئی،راولپنڈی،ملتان،لاہور اورفیصل آباد میں سب سے زیادہ مثبت کیسز رپورٹ ہوئے

    کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کے زیادہ کیسز سامنے آئے،پشاور،ایبٹ آباد اور سوات میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں،آزادکشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.45 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،بلوچستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،گلگت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.23 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،کورونا مثبت کیسز کی شرح اسلام آباد میں 8.09 فیصد ریکارڈہوئی ہے،

    خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 9.85 فیصدریکارڈ ہوئی ہے،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح پنجاب میں 3.95 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے،سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.63 فیصد تک پہنچ گئی،

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں