Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • این سی او سی اجلاس جاری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے فیصلے کا سب کو انتظار

    این سی او سی اجلاس جاری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے فیصلے کا سب کو انتظار

    این سی او سی اجلاس جاری، تعلیمی اداروں میں تعطیلات بارے فیصلے کا سب کو انتظار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس جاری ہے

    این سی او سی اجلاس میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا جائزہ لیاجارہا ہے ،اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے،این سی او سی اجلاس میں وزارت صحت، تعلیم اور دیگر حکام شریک ہیں

    اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہوگی اور موسم سرما کی چھٹیاں جلد اور لمبی کرنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز جب کہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی۔اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کی دوسری لہر، سرکاری ملازمین کی بھی موجیں لگ گئیں

    کرونا کی دوسری لہر، سرکاری ملازمین کی بھی موجیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے۔

    پنجاب کے صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری محکموں کے ملازمین گھر سے کام کریں گے۔کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، قبل ازیں حکومت پنجاب نے سرکاری ملازمین کیلئے پالیسی بنائی تھی کہ 55 سال سے زائد عمر کے ملازمین گھر سے سرکاری امور انجام دیں گے۔

    صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے مطابق گھر سے کام کرنے کی نئی پالیسی کا اطلاق پنجاب کے تمام سرکاری محکموں میں ہوگا۔ پنجاب بھر میں سیاسی سرگرمیوں پر موثر طریقے سے پابندی لگانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔کسی بھی اجتماع یا جلسے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح دیگر شہریوں سے زیادہ ہے۔

    کورونا کے زیادہ کیسز والے شہروں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے کے لیے وزیر صنعت کو اہم ٹاسک سونپا گیا۔وزیر صنعت 23 نومبر سے تاجروں کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔ اور این سی او سی کے فیصلوں کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی،34 اموات،مریض بھی بڑھ گئے

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی،34 اموات،مریض بھی بڑھ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر میں ہر آنے والے دن کے ساتھ تیزی آ رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 اموات ہوئیں جبکہ 2756 نئے مریض سامنے آئے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار696 ہوگئی ہے۔ جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 76ہزار929 ہو گئی ہے،پاکستان میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 885 ہے اور 38 ہزار348 زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 677 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد27 ہزار18، خیبرپختونخوا میں44 ہزار599، سندھ میں ایک لاکھ 63 ہزار329، پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار508، بلوچستان میں 16 ہزار810، آزاد کشمیرمیں6ہزار123 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 542 مریض ہیں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار861افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار829، خیبر پختونخوا ایک ہزار325، اسلام آباد327، گلگت بلتستان95، بلوچستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں144 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت کرونا کا شکارہوگئی

    پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت کرونا کا شکارہوگئی

    کراچی : پی ٹی آئی کی ایک اہم شخصیت کرونا کا شکارہوگئی ا،طلاعات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے حملوں میں بڑی تیزی آگئی ہے اورآج ہی کرونا سے 59 اموات ہوچکی ہیں ،

    ادھر ذرائع کے مطابق کرونا وائرس نے حکمران جماعت کی اہم شخصیت کوشکارکرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق رہنماپی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کوروناکاشکارہوگئے ہیں ، ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حلیم عادل شیخ نےآج کوروناٹیسٹ کرایاتھا جس کے بعد ان کوبتایا گیا کہ وہ کرونا وائرس کا شکارہوچکے ہیں

    ادھرحلیم عادل شیخ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہےکہ انہوں نے گوشہ تنہائی اختیارکرلیا ہے ، اس دوران وہ کسی سے نہیں ملیں گے اورپرہیز کے ساتھ ساتھ علاج بھی جاری رکھیں گے

  • مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے

    مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے

    لاہور:مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے،اطلاعات کے مطابق ملک میں کرونا کسی امیر اورغریب میں تمیز نہیں کررہا ، ادھر لاہور شہرکی اہم شخصیت اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیربھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیرپروفیسرعلامہ عبدالغفورراشد کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی کرونا وائرس کے حملے کی زد میں آگئے ہیں

    ادھرذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پروفیسرعبدالغفورراشد نے گوشہ تنہائی اختیارکرلیا ہےاورساتھ ساتھ علاج معالجہ شروع کردیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے تمام مصروفیات ترک کردی ہیں ، یاد رہےکہ کرونا وائرس کے حملوں کی دوسری لہر بڑی تیزی سے جاری ہے جس سے ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا

  • پشاورکے چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

    پشاورکے چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

    پشاور: چاروں بڑے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ،اطلاعات کے مطابق کے پی حکومت اس وقت سخت مشکلات میں ہے ،ادھرپی ڈی ایم کی انسان دشمنی رویے کے پیش نظرپشاور کے چاربڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ‌کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے میڈیا کوحفاظتی انتظامات اوراقدامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے کرونا سے بچاو کی تمام ترحفاظتی تدابیرنظرانداز کرنے اوردشمن کی طرف سے کسی بھی شرارت کے پیش نظر سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سےتھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق کامران بنگش نے کہا ہےکہ ان خطرات کے پیش نظر پی ڈی ایم جلسہ منتظمین کوتھریٹ سےآگاہ کردیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اپنا فریضہ انکام دے چکے ہیں اب یہ ذمہ داری پی ڈی ایم کی ہے کہ کیا وہ اپنی سیاست چمکانے کےلیے اپنی ضدپرقائم رہتے ہیں‌ یا پھرکچھ انسانیت کی بھلائی کا سوچتے ہیں‌

    کامران بنگش کہتے ہیں‌کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہےکہ پی ڈی ایم رہنماخودبھی کورونا ایس او پیز پرعمل نہیں کررہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھی پی ڈی ایم کے جلسوں پرتنقید کررہی ہے کہ ایک طرف یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے تو دوسری طرف پی ڈی ایم قائدین اس وائرس کوپوری قوم میں منتقل کرنے کے لیے اپنا کردار اداکررہے ہیں

  • کورونا بے قابو ہو گیا ، مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا بے قابو ہو گیا ، مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے

    کورونا بے قابو ہو گیا ، مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے

    باغی ٹی وی :کورونا سے مزید 59 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 662 تک پہنچ گئی۔ 2 ہزار 665 نئے مریض بھی سامنے آ گئے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 3 لاکھ 74 ہزار 173 شہری کورونا وبا سے متاثر ہو چکے ہیں، ایکٹو کیسز کی تعداد 36 ہزار 683 تک پہنچ گئی جن میں سے 1653 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    ملک بھر میں تاحال 51 لاکھ 80 ہزار 26 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں ایک لاکھ 62 ہزار 227 افراد وبا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب میں ایک لاکھ 14 ہزار 10، خیبرپختونخوا 44 ہزار 97، بلوچستان میں 16744 جبکہ گلگت بلستستان میں 4 ہزار 526 افراد مرض میں مبتلا ہیں۔

    آزاد جموں کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار اور اسلام آباد میں 26 ہزار 569 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں.سلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد26 ہزار569، خیبرپختونخوا44 ہزار97، سندھ ایک لاکھ 62 ہزار227، پنجاب ایک لاکھ 14 ہزار10، بلوچستان 16 ہزار744، آزاد کشمیرمیں6ہزاراور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 526 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار848افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار816، خیبر پختونخوا ایک ہزار325، اسلام آباد278، گلگت بلتستان94، بلوچستان میں 161 اور آزاد کشمیر میں140 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں

  • اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،اس قوم پررحم کرو،کچھ توخوف خدا کرو:ڈاکٹربھی میدان میں آگئے

    اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،اس قوم پررحم کرو،کچھ توخوف خدا کرو:ڈاکٹربھی میدان میں آگئے

    لاہور: اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،تم توکسی سے ہاتھ نہیں ملاتے:ڈاکٹربھی میدان میں آگئے،اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کے کردار سےتنگ آکرڈاکٹرز آف پاکستان بھی میدان میں آگئے ،

    ڈاکٹروں نے پی ڈی ایم سے ہاتھ جوڑ کردرخواست کرتےہیں کہ تم حکومت سے دشمنی ضرور کرو خدارا عوام سے دشمنی نہ کریں ، اس وقت ملک میں کرونا وائرس پھر سے تیزی کے ساتھ حملے کررہاہے ، جتنی زیادہ احتیاط اپنائٰیں اتنی زیادہ بچت ہوگی

    انہیں خطرات کے پیشن نظر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم سمیت سینئر ڈاکٹرز نے کرونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاستدانوں سے جلسے جلوس نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے سیاستدانوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’خدارا کرونا کو سنجیدہ لیں کیونکہ اس کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’کھلے فضا یا بند مقامات دونوں مقامات پر جمع ہونے کی صورت میں وبا پھیلتی ہے، کرونا کی ویکسین اب تک نہیں آئی بس ایک ہی حل احتیاط ہے، آئیں مل کر اس واحد حل پر عمل کرتے ہیں‘۔

    ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ ’کرونا وبا دوسری لہر میں تیزی سے پھیل رہی ہے، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو بہت نقصان ہوگا، ہمارے اسپتالوں کا نظام بھی بیٹھ سکتا ہے‘۔

    جناح اسپتال کی ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اور ایم ایس ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ’بے احتیاطی اور غیر سنجیدگی کی وجہ سے پہلے کی نسبت کرونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں‘۔

    دونوں ڈاکٹرز نے سیاستدانوں سے مطالبہ کیا کہ خدارا! کرونا کی موجودہ صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے سیاسی جلسے اور جلوس ملتوی کردیں۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ آپ توشوق پوراکرلیں گے تباہی توغریبوں کی ہونی ہے جن کے پاس وسائل نہیں ،

    ڈاکٹرزآف پاکستان نے اپوزیشن آف پاکستان سے کہا ہے کہ اپنی قوم پرترس کھائین خود بھی احتیاط برتیں اوردوسروں کوبھی احتیاط برتنے کا سبق دیں ، ڈاکٹرز آف پاکستان نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا ہےکہ اپوزیشن والو ! حکومت سے دشمنی کروعوام سے نہ کرو،اس قوم پررحم کرو،کچھ توخوف خدا کرو

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2843 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 مریضوں کی اموات ہوئیں۔

  • اپوزیش کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے ، شاہ محمود قریشی

    اپوزیش کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے ، شاہ محمود قریشی

    ملتان: اپوزیش کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے ، شاہ محمود قریشی نےہاتھ جوڑ دیئے،اطلاعات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داﺅ پر نہ لگائے

    باغی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت جلوسوں سے خوفزدہ نہیں ‘ جلوسوں سے حکومتیں نہ تو بنتی ہیں اور نہ گرتی ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو قیمتی انسانی جانوں کا احساس ہے ، عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا ،

    شاہ محمود قریشی نے اس حوالےسے کہاکہ اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے۔ اور ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتی ہے ،اپوزیشن کا جلسے منعقد کرنے پر بضد ہونا ان کی غیر جمہوری سوچ اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کرونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا

    ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو سیاست نہیں کرنی چاہئے بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے ،ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نواز شریف نے چار سال تک وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے ملک کو نقصان پہنچایا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دورہ کابل کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینا بھی ہمارے پیش نظر تھا

  • پاکستانی سائنسدان دنیا سے ایک قدم آگے:کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرڈالی

    پاکستانی سائنسدان دنیا سے ایک قدم آگے:کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرڈالی

    اسلام آباد:پاکستانی سائنسدان دنیا سے ایک قدم آگے:کورونا کی تشخیص کیلئے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرڈالی ،اطلاعات کے مطابق پاکستانی سائنس دانوں اور نیکاپ نے کورونا کی تشخیص کے لیے ایکسرے مشین ’کووریڈ‘ تیار کرلی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے کورونا کی تشخیص کے لیے ’کووریڈ‘ سافٹ وئیر کی منظوری دے دی ہے۔

    سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا کہنا ہے کہ جدید سافٹ وئیر ایکسرے کی مدد سے کورونا کی تشخیص کرےگا، کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔کورونا کی تشخیص کا سافٹ وئیر’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ اور پاکستانی سائنسدانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    سائنس ڈپلومیسی کے مطابق پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے، یہ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔