Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • جعلی پولیس مقابلے :تھانیدار کو سزائے موت سنادی گئی

    جعلی پولیس مقابلے :تھانیدار کو سزائے موت سنادی گئی

    کراچی :جعلی پولیس مقابلے :تھانیدار کو سزائے موت سنادی گئی،اطلاعات کے مطابق کراچی کی انسداددہشت گردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں مجرم کو حکم دیا ہے کہ وہ ہرجانےکے طور پر مقتول نوجوان کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے بھی ادا کرے۔

    خیال رہےکہ 20 جنوری 2018 کو کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ملزم اے ایس آئی نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ رکشے پر فائرنگ کی تھی جس سے رکشے میں سوار مقصود جاں بحق اور اس کا دوست زخمی ہوا تھا، پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا۔

    پولیس نے ابتدائی بیان میں بتایا تھا کہ شارع فیصل پر گشت پر موجود اہلکاروں نے ایک مشتبہ رکشے کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں چار ملزمان زخمی ہوگئے،

    زخمی ملزمان کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک ملزم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی جب کہ دیگر زخمی ملزمان میں رؤف، بابر اور علی شامل ہیں۔

  • امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیٹا کرونا کا شکار،ٹرمپ سخت پریشان

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیٹا کرونا کا شکار،ٹرمپ سخت پریشان

    واشنگٹن :امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیٹا کرونا کا شکار،ٹرمپ سخت پریشان،اطلاعات امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے صاحب زادے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

    "سی این این” کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ "ڈونلڈ ٹرمپ جونیر کا کووڈ 19 کا ایک ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے۔”یہ بھی بتایا گیا ہے انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کوویڈ 19 کے مریضوں کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا کے خلاف اپنے ویکسین ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بارے میں کمپنی "فائزر” کی جانب سے کرونا کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین پر شبے کا اظہار کیا تھا۔

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کے 14 سالہ بیٹے بیرون کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن ان کے والدین کو اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان میں وبا کی کوئی علامت نہیں ملی تھی۔

    میلانیا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خوش قسمتی سے ایک مضبوط نوعمر ہے اور وہ علامات ظاہر نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ٹیسٹ کے نتائج منفی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کرونا ٹیسٹ کے نتائج جو ان کے پاس ہوئے تھے وہ منفی آئے تھے۔

  • پاکستان نے کورونا کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا

    پاکستان نے کورونا کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ،پاکستان نے کورونا کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا

    ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دے دی،کوویڈ ڈیوائس مکمل طورپرمقامی سطح پرتیارکی گئی ہے،کوویڈ ڈیوائس سی ٹی اسکین اور ایکسرے کی ریڈنگ کرے گی

    کوویڈ ڈیوائس پھیپھڑوں میں موجود کوروناکی تشخیص کرسکے گی،ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں نتائج دے گی،ڈیوائس کوڈریپ ایکٹ 2012کےتحت رجسٹرڈ کیا ہے،

    ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا ہے میڈیکل ڈیوائس دنیا کے چند ممالک استعمال کر رہے ہیں اس سے کرونا کے حوالہ سے کافی مدد ملے گی

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں،آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی سمارٹ لاک‌ڈاؤن لگایا گیا ہے

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی،42 اموات،مریض بھی بڑھنے لگے

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر میں مزید تیزی،42 اموات،مریض بھی بڑھنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، کرونا کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار 843 نئے مریض سامنے آئے ہیں،پاکستان میں کورونا حملوں میں ایک بار پھر تیزی آ ئی ہے اور گزشتہ 130 روز کے دوران متاثر ہونے والے افراد کی تعداد آج سب سے زیادہ ہے۔

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی جبکہ 7 ہزار 603 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 389 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 28 ہزار 931 شفا یاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 26 ہزار 177، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، سندھ میں ایک لاکھ 61 ہزار 28، پنجاب میں ایک لاکھ 13 ہزار 457، بلوچستان میں 16 ہزار 699، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 911 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 506 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار 826 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار 799، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 323، اسلام آباد میں 270، گلگت بلتستان میں 93، بلوچستان میں 158 اور آزاد کشمیر میں 134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کی جانب سے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں،آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی سمارٹ لاک‌ڈاؤن لگایا گیا ہے

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔ شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

  • جاپانی سائنسدان کی حکمت عملی نے جاپان کوکرونا کی تباہ کاریوں سے بچالیا،مگراب ڈرا بھی دیا

    جاپانی سائنسدان کی حکمت عملی نے جاپان کوکرونا کی تباہ کاریوں سے بچالیا،مگراب ڈرا بھی دیا

    ٹوکیو:جاپانی سائنسدان کی حکمت عملی نے جاپان کوکرونا کی تباہ کاریوں سے بچالیا،اطلاعات کے مطابق جہاں ایک طرف جاپان میں دنیا کے دوسرے ممالک کی طرف کرونا وائرس کے پھیلاو کا سلسلہ جاری ہے وہاں جاپان مٰیں اس کے باوجود ہلاکتوں کی تعداد بہت کم ہے

    ذرائع کے مطابق اس کے ساتھ ساتھ کرونا وبا کی تباہ کاریوں کے باوجود جاپان میں کرونا لاک ڈاون کا ضرورت پیش نہیں آئی ، جاپان کی اس کامیاب حکمت عملی کے پیچھے دراصل جاپان کے ایک سائنسدان کی فکرکا عمل دخل ہے

    معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے سائنسدان ہتوشی کی طرف سے تجویزکردہ احتیاطی تدابیر ہیں ، جس کی وجہ سے جاپان بہت بڑے معاشی نقصان سے بھی ابھی بچا ہوا ہے

    ذرائع کے مطابق جاپانی سائنس دان ہتوشی اوشیتانی کے "تھری سی” کے نقطہ نظر کو بہت اہمیت دینی چاہیے:اس سائنسدان کے تھری سی منصوبے کے تحت بند جگہوں ، ہجوم والی جگہوں اور قریبی رابطوں سے بچنا جہاں وائرس کی افزائش ہوتی ہے۔

    دوسری طرف اس جاپانی سائنسدان ہتوشی نے بلومبرگ کوانٹریودیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ڈر ہےکہ کہیں جاپانی قوم بے احتیاطی کا شکارہوکربڑے سانحے کا شکارنہ ہوجائے

    اس جاپانی سائنسدان کا کہنا ہے کہ وہ یہ سمجھتےہیں کہ جاپانی قوم کا خیال ہےکہ کرونا ان پرشاید زیادہ خطرناک بن کرنہ آئے لیکن ان کویہ پتہ نہیں کہ جیسے جیسے سخت سردی آرہی ہے ، کرونا وائرس کے پھیلاومین اضافہ ہوتا جائے گا کیونکہ اس موسم میں فلو نزلہ زکام کا بڑا اندیشہ ہوتا ہے اوریہی کرونا کے پھیلاو کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ ہے

    بلومبرگ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امراض ماہر اوشیتانی نے کہا ، "لوگوں کی تشویش کم ہو رہی ہے۔” ” لیکن حقیقت یہ ہےکہ ہم شدید معاملات اور اموات میں اچانک اضافہ دیکھ سکتے ہیں۔”

    بلومبرگ کا کہنا ہےکہ جہاں دنیا میں اس وقت کرونا سے بچاوکےلیے ہاتھ دھونے اورماسک کے پہننے کولازمی قرار دیا جارہا ہے وہاں جاپانی سائنسدان کی تھری سی حکمت عملی بڑی کامیاب ثابت ہوئی

    بلومبرگ کوانٹریودیتے ہوئے جاپانی سائنسدان کا کہنا تھا کہ جاپانی قوم احتیاط کا دام ہاتھ سے چھوڑ بیٹھی ہے اورڈر یہ ہے کہ اگراحتیاط نہ برتی گئی تو پھرکرونا کی نئی لہر بہت زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ،

    اس جاپانی سائنسدان نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اگریہ معاملہ قابو سے باہرہوگیا توپھرجاپان میں بھی بڑے پیمانے پرکرونا کی وجہ سے تباہی پھیلے گی بڑی جانیں ضائع ہوں گی اورجاپان کی معیشت بھی تباہ ہوجائے گی اورپھر اس کے بعد کیا حالات پیدا ہوتے ہیں کچھ نہیں کہا جاسکتا

  • متحدہ عرب امارات میں نئے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں نئے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں نئے کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ

    باغی ٹی وی :متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 12 سو 69 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
    امارات ٹوڈے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک سے تعلق رکھنےوالے غیر ملکیوں ایک لاکھ 29 ہزار 558 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔ کورونا کے مزید کیسز میں کسی کی حالت نازک نہیں۔
    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 3 افراد ہلاک ہوئے جس کے ساتھ اب تک ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 547 ہو گئی ہے۔
    کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی روز میں 840 افراد نے اس مرض سے شفایابی حاصل کی جس کے بعد اب تک کورونا سے صحتیاب ہونےوالوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 309 تک پہنچ گئی ہے

  • خادم رضوی کی نماز جنازہ:مینار پاکستان گراونڈ میں کس گیٹ سے ہو گی انٹری؟

    خادم رضوی کی نماز جنازہ:مینار پاکستان گراونڈ میں کس گیٹ سے ہو گی انٹری؟

    لاہور:خادم رضوی کی نماز جنازہ:مینار پاکستان گراونڈ میں کس گیٹ سے ہو گی انٹری؟اطلاعات کے علامہ خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کی ادائیگی کے حوالےسے لاہورانتظامیہ نے بھی اپنے انتظامات سے آگاہ کردیا ہے

    سربراہ تحریک لبیک علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے مینار پاکستان (گریٹر اقبال پارک) گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔پارک میں پی ایچ اے کی جانب سے وضو کے انتظامات کئے جائیں گے، اس سلسلے میں واسا سے واٹر باؤئزر مانگ لئے گئے ہیں۔ جنازے میں شرکت کرنے والے شرکا گیٹ نمبر 1 اور 5 سے داخل ہو سکیں گے۔

    خادم حسین رضوی کی میت کو ان کے گھر سے ایمبولینس میں سبزہ زار کرکٹ گراؤنڈ لایا جائے گا، پولیس ذرائع کے مطابق سبزہ زار سے خادم حسین رضوی کی میت کو سرکاری ہیلی کاپٹر میں مینار پاکستان گراؤنڈ میں لے جایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ تدفین کے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔ مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین لاہور میں کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

    پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹ پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی، امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔ نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی تعینات ہونگے۔

    تمام پولیس اہلکاروں کو ہفتہ صبح 7 بجے ڈیوٹی پوائنٹ پر تعینات کیا جائے گا۔ شہر میں ٹریفک اور امن و امان کے انتظامات کو بہتر رکھنے کے لیے میت کو ہیلی کاپٹر پر لے جانے کا پلان بنایا گیا۔ دوسری جانب ٹریفک پولیس کی جانب سے چوک یتیم خانہ سے سکیم موڑ تک ٹریفک کو متبادل راستے فراہم کردیئے گئے ہیں۔

    ادھر ذرائع کے مطابق اسکیم موڑ سے چوک یتیم خانہ چوک تک خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں،رانگ پارکنگ کے خاتمے اور معظم ٹریفک کیلئے 04 لفٹرز، 02 بریک ڈاؤنز تعینات کیئے جائیں گے ، لاہورانتظامیہ کے مطابق یتیم خانہ چوک، اسکیم مور چوک،گندا نالہ سمن آباد اور کھاڑک نالہ ملتان روڈ سے ڈائیورشنز کروائی لگائی گئیں ہیں

    سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کہتے ہیں کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کروایا جارہا ہے،مین ملتان روڈ ٹھوکر نیاز بیگ سے آنے والی ٹریفک سبزہ زار چوک براستہ لیاقت چوک،بند روڈ جا سکے گی،

    مین ملتان روڈ چوبرجی سے آنے والی ٹریفک سمن آباد چوک سے گلشن راوی ڈبل سڑکاں بجھوائی جارہی ہے،چوک سیکم موڑ تا یتیم خانہ چوک دونوں اطراف سے بند ہے،

  • کورونا ویکسین کے  حصول میں‌ سعودی عرب کیسے کوشاں

    کورونا ویکسین کے حصول میں‌ سعودی عرب کیسے کوشاں

    کورونا ویکسین کے حصول میں‌ سعودی عرب کیسے کوشاں

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کی ویکسین اب فائنل مراحل میں ہے. اور دنیا کے ممالک نے اس کے حصول کے لیے تگ و دو بھی شروع کردی ہے . سعودی عرب میں شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے تتائج بڑی حد تک حوصلہ افزا ہیں۔العربیہ نیٹ کے مطابق ڈاکٹرالربیعہ نے جمعہ کے روز جاری بیان میں مزید کہا کہ ’مملکت ان ابتدائی ممالک میں شامل ہوگا جو اعلی معیار کی کورونا ویکسین حاصل کریں گے‘ ۔

    ویکسین کی تقسیم کے حوالے سے ڈاکٹر الربیعہ کا کہنا تھا کہ ’ اس بارے میں قوی امید ہے کہ رواں برس دسمبر کے اختتام سے قبل کورونا ویکسین کی تقسیم کاآغاز کردیاجائے گا‘۔

    ڈاکٹر الربیعہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ’ سعودی عرب کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کےلیے مالی معاونت کرتا رہا ہے‘۔
    انہوں نے مزید کہا سعودی عرب ہمیشہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کام کرتا ہے ۔ امدادی کاموں کے حوالے سے مملکت کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ۔ ’ ہم انسانی ہمدردی کے امور کی انجام دہی کے لیے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کام کرتے ہیں ‘۔
    امدادی مرکز کے نگران اعلی نے یمن میں جاری امداد کے حوالے سے کہا کہ ’حوثی ملیشا نے مرکز کی جانب سے ارسال کی جانے والی امدادی اشیا لوٹ کر انہیں بلیک مارکیٹ میں فروخت کردیا ‘ ۔
    انہو ں نے مزید کہا ’ ہم یمن میں حوثی ملیشیا کے زیر تسلط علاقوں میں بھی ضرورتمندوں کی امداد جاری رکھیں گے‘۔

  • خبردارجوبھی بیرون ملک سے آئے وہ ضرور عمل کرپائے ورنہ نقصان اٹھائے گا

    خبردارجوبھی بیرون ملک سے آئے وہ ضرور عمل کرپائے ورنہ نقصان اٹھائے گا

    کراچی :خبردارجوبھی بیرون ملک سے آئے وہ ضرور عمل کرپائے ورنہ نقصان اٹھائے،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ، جس میں مسافروں کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، اس حوالے سے سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔مسافروں کو کورونا وائرس کے حوالے سے تین کیٹگری اے ، بی اور سی میں تقسیم کیا ہے۔

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ہدایات کے مطابق کیٹیگری سی کے ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا اور ڈنمارک کو کیٹیگری سی میں شامل کرلیا گیا، ڈنمارک سے آنیوالے تمام مسافروں کے ٹیسٹ ملکی ایئرپورٹ پر کئے جائیں گے۔

     

    کیٹگری اے میں شامل30 ممالک کی تعداد کم کر کے 21کر دی گئی ، کیٹگری اے میں شامل آسٹریلیا ،چین، مالدیپ، نیوزی لینڈ، نائجیریا، ساوتھ کوریا، سعودی عرب، سنیگال، سری لنکا اور ویتنام شامل ہیں جبکہ ترکی کا نام کیٹیگیری اے سے نکال دیا گیا ہے۔کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ / پی سی آر سے استثنی حاصل ہوگا۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز کے مطابق کیٹگری بی میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دے دیا گیا، کیٹگری بی ممالک سے آنے والے تما م مسافروں کو سفر سے قبل 96 گھنٹے کے اندر اندر کورونا ٹیسٹ کروانا لازم ہوگا۔

    کیٹیگری سی کے ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پاکستان بشمول ایئرپورٹ پر لئے جائیں گے۔

    سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا تمام بین الاقوامی ائیرلائنز، چارٹرڈ طیاروں اور دیگر فضائی کمپنیوں پر لازم قرار دیا گیا۔

    نوٹیفکیشن میں بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم پر کرنا لازمی قراردیتے ہوئے ہیلتھ ڈکلیئریشن فارم میں مسافروں سے گذشتہ 14دنوں میں کن کن ممالک میں سفر کا ان کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں ۔

    جس میں کہاگیا 14دنوں کے دوران مسافرکوویڈ 19 کے مریض سے تعلق رہا ہو، ڈکلیئریشن فارم میں مسافر کو افریقہ یا جنوبی امریکہ کے آخر پانچ دنوں میں قیام تو نہیں کیا اس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہے۔سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری 20 نومبرسے 31 دسمبر 2020 تک نافذ العمل رہے گی۔

  • کرکٹ کے دو کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    کرکٹ کے دو کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    کرکٹ کے دو کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی :قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آگیا، سہیل تنویر آج کل لنکا پریمئیر لیگ میں شرکت کے لیے سری لنکا میں موجود ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر سہیل تنویر کو دس روز کے لیے آئیسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے، دوسری طرف پریمیئر لیگ میں شامل کینیڈین کھلاڑی رویندرپال سنگھ کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے

    واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے گال گلیڈی ایٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 65 ہزار 695 ہو گئیں۔

    دنیا کا کوئی خطہ کورونا کی ہلاکت خیزیوں سے محفوظ نہ رہا، صورت حال تشویشناک