Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • دنیا کا کوئی خطہ کورونا کی ہلاکت خیزیوں سے محفوظ نہ رہا، صورت حال تشویشناک

    دنیا کا کوئی خطہ کورونا کی ہلاکت خیزیوں سے محفوظ نہ رہا، صورت حال تشویشناک

    دنیا کا کوئی خطہ کورونا کی ہلاکت خیزیوں سے محفوظ نہ رہا، صورت حال تشویشناک

    باغی ٹی وی : دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 72 لاکھ 39 ہزار 606 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 65 ہزار 695 ہو گئیں۔

    کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 277 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 724 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 634 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 333 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 20 لاکھ 70 ہزار 712 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس کے امریکا میں 45 لاکھ 68 ہزار 891 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 469 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 72 لاکھ 43 ہزار 488 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 32 ہزار 202 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 90 لاکھ 4 ہزار 365 ہو گئی

  • سندھ میں تعلیمی اداروں کے بند ہونے بارے فیصلہ کب ہو گا؟

    سندھ میں تعلیمی اداروں کے بند ہونے بارے فیصلہ کب ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں جائیں یا بند ہوں ،محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل ہفتے کو طلب کرلیا

    سندھ میں اسکولز کالجز میں بند یا کھولے رکھنے کا فیصلہ کیاجائے گا ،وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں نجی اسکولز کےنمائندے بھی شریک ہونگے ،سندھ کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورت حال پر بھی غور ہوگا

    محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی وفاقی حکومت کی تجاویز کا بھی جائزہ لےگی ،کورونا کیسز میں اضافے کےسبب تعلیمی اداروں سےمتعلق مختلف آپشنز زیرغور ہیں ،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم فوری طور پر تعلیمی ادارے بند کرنانہیں چاہتی ،سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح تعلیمی اداروں میں کم اور بازاروں ودیگر مقامات پرزیادہ ہے۔اسٹیئرنگ کمیٹی کی تجاویز وسفارشات 23نومبر کو بین الصوبائی وزرائےتعلیم اجلاس میں پیش کی جائینگی۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

    پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا وائرس کا اجلاس طلب کر لیا گیا

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر طلب کیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 25 نومبر بروز بدھ دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا

    کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزرا،قومی اسمبلی اورسینیٹ میں پارلیمانی رہنماؤں کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے،پارلیمانی کمیٹی کورونا کےتناظرمیں قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق معاملات پر غور کرے گیپارلیمانی کمیٹی کو کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،

    چیئرمین این ڈی ایم آے اور سی او ایس نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی بھی شرکت کریں گے۔

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    اللہ مدد کرتا ہے، کرونا کی وجہ سے ریلیف مل گیا ورنہ پاکستان ڈیفالٹ کر چکا تھا، شیخ رشید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 36 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید36 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 ہزار738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3لاکھ 68ہزار665 ہوگئی جبکہ7 ہزار 561 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران868 مریض صحت یاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر3لاکھ27 ہزار542 شفا یاب ہوچکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد25 ہزار 719، خیبرپختونخوا43 ہزار359، سندھ ایک لاکھ 59 ہزار752، پنجاب ایک لاکھ12ہزار893، بلوچستان16ہزار642، آزاد کشمیر5 ہزار806 اور گلگت بلتستان میں4ہزار494 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات سندھ میں ہوئی ہیں جہاں2ہزار780 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ پنجاب2ہزار811، خیبرپختونخوا1ہزار319، اسلام آباد266، گلگت بلتستان93، بلوچستان158 اور آزادکشمیر میں134 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا

    بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر خود کو آئسولیٹ کرلیا۔ ساتھ ہی سلمان خان کے اہلخانہ نے بھی خود کو 14 دنوں کے لئے قرنطینہ کرلیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اشوک اور گھر میں کام کرنے والے 2 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد بالی وڈ کے دبنگ خان اور بگ باس 14 کے میزبان نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت خود کو آئسولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے کورونا کی رپورٹ کا انتظا ر ہے سلمان خان کے علاوہ ان کے اہلخانہ نے بھی خود کو آئسولیٹ کر دیا ہے

    رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے ڈرائیور اور دیگر 2 ملازمین کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

    اداکار کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان خان اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ان کے ملازمین کو بہترین علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم ہوں۔

    سلمان خان اور نہ ہی ان کے اہلخانہ کے افراد نے ابھی تک اس پر کوئی بیان جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، سلمان خان کے والد سلیم خان اور والدہ سلمیٰ اپنی شادی کی 56 ویں سالگرہ 18 نومبر کو منانے والی تھیں لیکن اس غیر یقینی صورتحال کے سبب یہ تقریبات منسوخ کردی گئیں۔

    ابھی تک ، بگ باس کی ٹیم کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے کہ سلمان خان کی غیر موجودگی میں ویک اینڈ کا وار اقساط کون منعقد کرے گا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ماضی میں کئی بار لوگوں میں کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کا پیغام دے چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ  سے تجاوز کر گئی

    کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی

    :کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 58 لاکھ 56 ہزار 759 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 1 ہزار 435 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 52 ہزار 240 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 254 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 73 ہزار 727 ہو چکی ہے۔

    کورونا وائرس کے امریکا میں 44 لاکھ 50 ہزار 477 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 22 ہزار 195 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 71 لاکھ 66 ہزار 996 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

    1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 31 ہزار 618 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 89لاکھ 58 ہزار 483 ہو گئی

  • اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین کے لئے اہم پیغام آ گیا

    اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین کے لئے اہم پیغام آ گیا

    اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین کے لئے اہم پیغام آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسٹوڈینٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان ندیم مرزا نے کہا ہے کہ اسی ماہ اسکول غیر معینہ مدت کے لئے بند ہو جائیں گے والدین فیس حالات دیکھ کر جمع کرائیں

    ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ کافی اسکولوں نے نو نو ماہ کی فیسیں وصول کر کے اسکول بند کر دیئے ہیں ،آن لائن تعلیم ڈرامہ ھے ،آن لائن تعلیم اگر ممکن ھوتی تو طلباء بیرون ملک کیوں جاتے ،تین ماہ کے لئے اسکول نو ماہ کی فیسیں وصول کرنے کے لئے کھولے گئے تھے،حکومت نے پرائیویٹ اسکول مالکان کے دباؤ میں آ کر مختصر مدت کے لئے اسکول کھولے

    ندیم مرزا کا کہنا تھا کہ کھربوں روپے کی فیسیں وصول کی گئی وزراء تعلیم نے کڑوروں بچوں اور والدین اور اساتذہ کی جان کو داؤ پر لگایا حکومت نے پرائیویٹ اسکول مالکان سے اساتذہ کی تنخواہ دلوائیں ،والدین سےوصول کی ‘گئی فیسیں اگلے سال کی فیسیں مانی جائیں ،اگر کسی بھی اسکول نے کسی بھی بچے کا نام اسکول سے خارج کیا تو قانونی کاروائی کریں گے

    اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پر چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے اس سلسلے میں مشاورت جاری تھی دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ پاکستان کے سکولوں سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

    ادھر پرسوں کے اجلاس کے بعد ‏وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں کو بھجوادیں، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جو تجویز سامنے آئی ہے اس کے مطابق تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بند کر دیا جائے،

    جبکہ اس حوالے سے دوسری تجویز یہ سامنے آئی کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دئیے جائیں،یہ بھی کہا گیا ہےکہ 2دسمبرسےمڈل سکولز بند کر دئیے جائیں،اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے،

    دوسری طرف اساتذہ اورماہرین طب کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد اصل میں اساتذہ کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ادھر حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانے پر بضد ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ‏اساتذہ کو بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس 23نومبرکوہوگی،صوبے تجاویزلائیں ،‏تعطیلات کےہوم ورک کےشیڈول پررپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کی جائے گی

  • نجم سیٹھی کے تمام گھر والوں  کو کرونا ہوگیا تو انتظامیہ کو کیا قدم اٹھانا پڑا ؟

    نجم سیٹھی کے تمام گھر والوں کو کرونا ہوگیا تو انتظامیہ کو کیا قدم اٹھانا پڑا ؟

    نجم سیٹھی کے تمام گھر والوں کو کرونا ہوگیا تو انتظامیہ کو کیا قدم اٹھانا پڑا ؟

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق، باخبر ذرائع کےمطابق معروف تجزیہ نگار نجم سیٹھی اور ان کے گھر سمیت تمام علاقہ کورونا وائرس کی وجہ سے سیل کردیا گیا ہے. نجم سیٹھی اور ان کے تمام گھر والوں میں‌کرونا وائرس پایا گیا جس وجہ سے ان کا علاقہ سیل کردیا گیا اور یہاں پر لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے. اسی طرح‌ ایف سی کالج بھی سیل کردیا گیا ہے. جہاں کرونا کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں.
    پاکستان بھر میں‌کرونا کیسزبڑھتے جار ہے ہیں. جس وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے . اس پہلے بھی لاہور کے کئی علاقوں میں‌ سمارٹ لاک ڈاؤن ہے . نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 739 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہی

  • بھارت میں دیوالی کے بعد کرونا کیسز بڑھنے لگے

    بھارت میں دیوالی کے بعد کرونا کیسز بڑھنے لگے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا سے 585 اموات ہوئی ہیں جبکہ 45 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں،دیوالی کے بعد بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے

    قبل ازیں 15 نومبر کو بھارت میں 41,100 کیسز آئے تھے لیکن اس کے بعد دو دن تک اس میں کمی آئی ہے اور 16 نومبر کو ان کی تعداد 30,548 اور 17 نومبر کو 29,163 مریض سامنے آئے تھے تاہم آج پھر کرونا مریضوں کی تعداد 45 ہزار سے بڑھ چکی ہے

    کرونا کے کیسز بڑھنے کے بعد بھارت میں حفاظتی انتظام، ایس او پیز مزید سخت کر دیئے گئے ہیں، کووڈ اسپتال میں 250 اضافی آئی سی یو بیڈ مہیا کر دیئے گئے ہین ۔ مرکزی پولیس فورس کے اسپتالوں میں تعینات 45 ڈاکٹر اور 145 نیم فوجی دستوں کو دہلی ایئرپورٹ کے نزدیک واقع اسپتال اور چھترپور میں بنائے گئے خصوصی کوویڈ اسپتال میں تعینات کیا گیا ہے ۔آنے والے دنوں میں کچھ دیگر ڈاکٹر اور طبی اہلکار بھی ان اسپتالوں میں تعینات کئے جائیں گے ۔

    بھارتی وزارت داخلہ نے مختلف ایجنسیوں کے افسروں کی دس ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو 100 سے بھی زیادہ نجی اسپتالوں میں جاکر بستروں کے حالات اور جانچ کی صلاحیت اور آئی سو یو بیڈ کی صورت حال کا جائزہ لیں گی۔ ریلوے بھی شکور بستی میں ٹرین کوچوں میں 800 بیڈ تیار کررہی ہے

    بھارت الیکٹرونکس لیمیٹڈ نے بینگلورو سے دہلی کے اسپتالوں کے لئے 250 وینٹیلیٹر بھیجے ہیں۔ گھر گھر جاکر سروے کا منصوبہ بھی تیزی سے شروع کیا جارہا ہے ۔ اس کا اس ہفتے کے آخر تک شروع ہونے کا امکان ہے

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 18 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2547 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52 ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 739 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔