Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • تحریک انصاف کی رکن اسمبلی بھی کورونا کا شکارہوگئیں

    تحریک انصاف کی رکن اسمبلی بھی کورونا کا شکارہوگئیں

    لاہور: تحریک انصاف کی رکن اسمبلی بھی کورونا کا شکارہوگئیں،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی شعوانہ بشیر بھی کورونا وائرس کا شکار بن گئیں، وزیراعلی پنجاب نے پھولوں کا گلدستہ بھجوا دیا۔

    پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی شعوانہ بشیر بھی کورونا وائرس سے شدید متاثر ہوگئیں جنہیں عادل ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے رکن اسمبلی کی صحت کے لئے نیک خواہشات اور جلد صحت یابی کی دعا کی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے رکن اسمبلی کو پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔

    دوسری جانب نواز شریف کے وکیل اور سابق ایڈووکیٹ جنرل خواجہ حارث کو کورونا ہوگیا ہے، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ حارث نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا اور مثبت آنے پر گھر پر قرنطینہ کرلیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے ماہر قانون خواجہ حارث سے ٹیلی فون پر اُن کی خیریت معلوم کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے دوبارہ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور ماسک کے بغیر ہائیکورٹ اور عدالتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ۔ کورونا کی وجہ سے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور پنجاب کی ماتحت کے جج بھی اس عالمی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  • صورتحال تشویشناک،خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہرطرف خوف وہراس

    صورتحال تشویشناک،خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہرطرف خوف وہراس

    اسلام آباد : کورونا کی صورتحال تشویشناک، خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہرطرف خوف وہراس ،اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کوروناکی صورتحال تشویشناک حدتک خراب ہونے لگی،وفاقی ضلعی انتظامیہ نےکورونا کےحوالےسےخطرےکی گھنٹی بجا دی۔

    ادھر ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا صورتحال تیزی سےخراب ہورہی ہے، گزشتہ2ہفتےمیں کوروناکیسز آسمان کوچھو رہے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تاحال3692کوروناکیسز اور 265اموات ہوچکی ہیں جب کہ اسپتالوں میں کورونا کے230مریض زیرعلاج ہیں اور کوروناکے37مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے بتایا کہ سیکٹرآئی ایٹ، جی سکس، نائن،ٹین، روات کورونا کے ہاٹ اسپاٹ ہیں جہاں سماجی پابندیاں سخت کی جارہی ہیں اور تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیس کا 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت حکومتی کمیٹی کے فیصلوں میں مداخلت کی قائل نہیں۔

    عدالتی فیصلے کے مطابق عدالت پالیسی کے معاملات پر مداخلت سے احتیاط کرتی ہے، تمام شہری بشمول آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کریں۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں پر لازم ہے کہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کریں، کمیٹی کے فیصلے نہ ماننے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوسکتی ہے۔

  • کورونا وائرس کی وبا کے بعد زندگی کیسی ہوگی ؟بل گیٹس کی دلچسپ پیشگوئیاں منظرعام پرآگئیں‌

    کورونا وائرس کی وبا کے بعد زندگی کیسی ہوگی ؟بل گیٹس کی دلچسپ پیشگوئیاں منظرعام پرآگئیں‌

    واشنگٹن :کورونا وائرس کی وبا کے بعد زندگی کیسی ہوگی ؟بل گیٹس کی دلچسپ پیشگوئیاں منظرعام پرآگئیں‌،اطلاعات کے مطابقمائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے بعد کی زندگی کے حوالے سے چند دلچسپاں پیشگوئیاں کی ہیں۔

    حالیہ دنوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینز کے حوالے سے مثبت رپورٹس کے بعد بل گیٹس نے وبا کے بعد کی زندگی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    نیویارک ٹائمز ڈیل بک کانفرنس کے دوران ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کہا کہ رواں برس کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں دفتری امور اور سفر میں آنے والی تبدیلیاں وبا کے خاتمے کے بعد بھی برقرار رہیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ بڑی تبدیلیوں میں سے ایک یہ ہوگی کہ کسی طرح کمپنیاں کام سے متعلق سفر کا انتظام کرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا ‘میری پیشگوئی ہے کہ 50 فیصد کاروباری سفر اور دفاتر کے 30 فیصد سے زیادہ دن ختم ہوجائیں گے’۔

    اس طرح کے کاروباری سفر کے لیے ایک سے دوسری جگہ جاکر لوگوں سے مل کر کاروباری امور طے کیے جاتے تھے اور بل گیٹس کے مطابق اب یہ ‘سنہری اصول’ نہیں رہے گا۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ بیشتر کمپنیاں اس طرح کے کاروباری دوروں سے گریز کریں گی۔

    بل گیٹس نے کہا کہ جہاں تک گھر سے کام کرنے کی بات ہے کچھ کمپنیاں ایک یا دوسری انتہا کو ترجیح دیں گی، یعنی کہیں سے بھی ملازمین کو ہمیشہ کام کرنے کی اجازت دی جائے گی یا کسی ایک کو بھی یہ سہولت نہیں دی جائے گی۔

    مائیکرو سافٹ کے شریک بانی نے کہا کہ آن لائن ملاقاتوں کا ایک بڑا نقصان یہ ہے کہ ہم نئے لوگوں سے نہیں مل سکیں گے، اسی وجہ سے وہ اس سال نئے دوست نہیں بناسکیں کیونکہ انہیں لوگوں سے ملنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

    ٹیکنالوجی دیا کی متعدد کمپنیوں نے مستقبل میں اپنے عملے کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹوئٹر، فیس بک، سلیک اور دیگر نے ملازمین کو یہ سہولت فراہم کی ہے۔

    اس کے مقابلے میں مائیکرو سافٹ میں ہائبرڈ پالیسی کو اختیار کیا گیا جس میں آدھے عملے کو ایک ہفتے تک کام کرنا ہوتا ہے۔

  • سکولوں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ،فیصلہ ہوگیا

    سکولوں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ،فیصلہ ہوگیا

    لاہور:سکولوں میں چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی ،فیصلہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے خطرات کے پیش نظر ہنگامی بنیادوں پرسکلوں میں چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پچھلے دو دن سے اس سلسلے میں مشاورت جاری تھی دوسری طرف عالمی ادارہ صحت نے بھی اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ پاکستان کے سکولوں سے کرونا وائرس کے پھیلنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے

    ادھر پرسوں کے اجلاس کے بعد آج ‏وزارت تعلیم نے کورونا بڑھنے پرتعلیمی اداروں کے لیے تجاویزصوبوں کو بھجوادیں، ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جو تجویز سامنے آئی ہے اس کے مطابق تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بند کر دیا جائے،

     

    جبکہ اس حوالے سے دوسری تجویز یہ سامنے آئی کہ 24نومبر سے پرائمری اسکولز بند کر دئیے جائیں،یہ بھی کہا گیا ہےکہ 2دسمبرسےمڈل سکولز بند کر دئیے جائیں،اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ 15دسمبر سے ہائرسیکنڈری سکولز کے بچوں کو اداروں میں آنے سے روک دیا جائے،

    دوسری طرف اساتذہ اورماہرین طب کا کہنا ہےکہ حکومت کے اس فیصلے کا مقصد اصل میں اساتذہ کو کورونا کے رحم وکرم پر چھوڑنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ، ادھر حکام اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں بلانے پر بضد ہیں ، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ‏اساتذہ کو بلایا جائے،آن لائن ایجوکیشن کے لیے تیاری کی جائے،

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس 23نومبرکوہوگی،صوبے تجاویزلائیں ،‏تعطیلات کےہوم ورک کےشیڈول پررپورٹ صوبائی حکومت کوپیش کی جائے گی
    رپورٹ کی بنیاد پر این سی او سی کو بھی آگاہ کیا جائے گا،دوسری طرف ‏سی ای اوز کو20 نومبرتک موسم سرماکی تعطیلات کیلئےشیڈول جمع کرانےکا حکم دے دیا گیا ہے

    ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز شیڈول جمع کروا کر سفارشات بھی کریں گے، ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہےکہ ‏پنجاب کے سرکاری اسکولزمیں موسم سرما کی تعطیلات کی تیاریاں کی جاری ہیں‌،

    ادھر ان مسائل کے پیش نظر محکمہ اسکولزنے صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

  • لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا

    لاہور:لاہورسروسزہسپتال کے پرنسپل نے کرپشن کے خلاف سخت ایکشن لے لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور سروسزہسپتال کے نئے پرنسپل آفیسر ایم ایس نے ادارے میں کرپشن کی خبروں کے منظرعام کے بعد آنے پرسخت ایکشن لے لیا

    ذرائع کے مطابق پرنسپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ادارے کے اندرکام کرنے والے اوراس ادارے کے ساتھ معاونت کرنے والوں کی طرف سے کئی ایسی شکایات سن چکے ہیں کہ جس میں کہا گیا ہےکہ لاہورسرسزہسپتال میں بڑے پیمانے پرکرپشن ہوئی ہے

     

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوانیت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے ، اس عمل کوشفاف بنانے کےلیے اوران الزامات کا جائزہ لینے کے لیے قائم کی گئیں‌پہلی کمیٹیوں کوختم کرتے ہیں اورنئے طریقہ کار کے تحت سارے الزامات کی تحقیق کرنے کا حکم صادر کرچکے ہیں‌

    سروسزہسپتال کے پرنسپل کی طرف سے کہاگیا ہےکہ وہ ٹیکنیکل ایڈوائزری کمیٹی ، گریویسن اند ری ڈریسل کمیٹی ،انسپیکشن کمیٹی کوختم کررہے ہیں تاکہ کرپشن کے الزامات کی آزادنہ تحقیقات ہوسکیں

  • کرونا کا خطرہ،اراکین نے  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنا چھوڑدیا

    کرونا کا خطرہ،اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنا چھوڑدیا

    اسلام آباد :کرونا کا خطرہ،اراکین نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آنا چھوڑدیا ،اطلاعات کے مطابق کورنا وائرس کی تباہ کاریوں سے خوف زدہ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے آنا چھوڑدیا ہے ،

    تفصیلات کے مطابق راناتنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری تھا کہ اس دوران کورونا کے خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کچھ ارکان اجلاس سے چلے گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ میرے 5 دوستوں کو ایک ساتھ کورونا ہوگیا ہے آپ لوگ بھی احتیاط کریں۔ یہ کہہ کر خواجہ آصف اجلاس سے روانہ ہوگئے۔

    پیپلزپارٹی کی شیری رحمان اور حناربانی کھر بھی قبل ازوقت اجلاس سےاٹھ گئیں جب کہ نورعالم خان نے بھی کمیٹی روم میں زیادہ لوگوں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا۔اراکین کے اعتراض پر رانا تنویرحسین نےپی اےسی اجلاس جلدختم کردیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ آڈٹ حکام آئندہ صرف 5 آڈٹ پیراز لےکر آئیں، جب تک کوروناہے کم پیراز لےکر آئیں۔

    قومی اسمبلی کا 20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔جمعہ سے شیڈول اجلاس اب ملتوی کر دیا گیا ہے۔20 نومبر سے شروع ہونے والا اجلاس نہ بلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے یہ اجلاس2 ہفتے تک جاری رہناتھا۔

    کورونا وبا کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے سینیٹ احتیاطی تدابیر کے تحت سینیٹ کی کمیٹیوں کے اجلاسوں پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔سینیٹ کمیٹیوں کے اجلاسوں پرپابندی میں توسیع تیسری بارکی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹیوں کےاجلاسوں پرپہلی پابندی3 نومبرکوعائدکی گئی تھی۔

  • عام ماؤتھ واش ’30 سیکنڈ’ میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں، تازہ تحقیق زبردست علاج

    عام ماؤتھ واش ’30 سیکنڈ’ میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں، تازہ تحقیق زبردست علاج

    لندن :عام ماؤتھ واش ’30 سیکنڈ’ میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں، تازہ تحقیق زبردست علاج،اطلاعات کے مطابق برطانوی ماہرین طب نے دعویٰ کیا ہے کہ اگرعام ماؤتھ واش ’30 سیکنڈ’ میں کورونا وائرس کو ختم کرسکتے ہیں، یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والا ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    کارڈف یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کم از کم 0.07 فیصد سیٹلک فیرڈینیم کلورائیڈ (سی پی سی) والے ماؤتھ واش وائرس کی منتقلی کی شرح میں روک تھام کے حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے اور اس سے رواں ماہ سامنے آنے والی ایک تحقیق کے نتائج کو تقویت ملتی ہے، جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سی پی سی والے ماؤتھ واش سے کورونا وائرس سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ کم کیا جاسکتا ہے۔

    اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر رچرڈ اسٹینٹن کا کہنا تھا کہ نئی تحقیق سے ان شواہد میں اضافہ ہوتا ہے کہ عام دستیاب ماؤتھ واشز نئے کورونا وائرس کو بھی ناکارہ بناسکتے ہیں، کم از کم لیبارٹری کے اندر ٹیسٹوں میں تو یہی معلوم ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا یہ تحقیق ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئی اور اس کے نتائج کی جانچ پڑتال دیگر سائنسدانوں نے نہیں کی، جس کو اب اشاعت کے لیے ایک طبی جریدے کو جمع کرایا جائے گا۔

    اس حوالے سے ویلز یونیورسٹی ہاسپٹل میں مریضوں پر ایک ٹرائل کیا جارہا ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ ماؤتھ واش سے مریض کے لعاب دہن میں کورونا وائرس کی تعداد کو کم کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔تحقیق کے مکمل نتائج 2021 کے شروع میں شائع کیے جانے کا امکان ہے۔محققین نے بتایا کہ اگرچہ لیبارٹری تحقیق بہت حوصلہ افزا رہی اور ایک مثبت قدم ہے مگر اس حوالے سے مزید کلینیکل تحقیق کی واضح ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا ‘ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ عام ماؤتھ واش لیبارٹری میں کووڈ 19 پر مرتب مثبت اثرات مریضوں میں کس حد تک نظر آتے ہیں اور اس حوالے سے ہم اپنے کلینیکل ٹرائل کو 2021 کے شروع تک ختم کرنا چاہتے ہیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ٹرائل سے ہمیں یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کتنے وقت تک ایک بار استعمال کرنے پر ماؤتھ واش کا اثر برقرار رہتا ہے۔

    ڈاکٹر رچرڈ اسٹینٹن کا کہنا تھا کہ دانتوں کے امراض کے ماہر اور تحقیقی ٹیم کے قائد ڈاکٹر نک کلیڈون کا کہنا تھا کہ ان کا ماننا ہے کہ ماؤتھ واش کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہاتھ دھونے، جسمانی دوری اور فیس ماسک کے ساتھ اہم اضافہ ہوسکتا ہے۔

    ڈاکٹر رچرڈ اسٹینٹن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک ساڑھے 5 کروڑ کے قریب افراد میں کووڈ 19 کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ دوسری لہر کی شدت میں ہر روز اضافہ ہورہا ہے۔

    رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے حوالے سے متعدد اچھی خبریں سامنے آئی ہیں۔1 نومبر کو امریکی کمپنی موڈرینا نے اعلان کیا تھا کہ اس کی ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے کے ابتدائی نتائج میں وہ 94.5 فیصد موثر ثابت ہوئی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 9 نومبر کو امریکا کی کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے اپنی ویکسین کے ابتدائی نتائج میں اسے 90 فیصد سے زیادہ موثر قرار دیا گیا۔

  • امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

    امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

    واشنگٹن میں پاکستانی مشن نے حکومت کو امریکی ردعمل سے آگاہ کر دیا،دفتر خارجہ نے وزارت قومی صحت کو امریکی جواب سے آگاہ کر دیا،مراسلے کے مطابق امریکی کمپنی نے ویکسین فراہمی کی درخواست پر جواب نہیں دیا،

    نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ نے جواب دیا کہ کمپنی پہلے فیز میں ویکسین کی مقامی ضرورت پورا کرے گی،جانسن اینڈ جانسن تاحال کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلز کر رہی ہے،جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائلز میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے، واشنگٹن میں پاکستانی مشن کورونا ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہے،پاکستانی مشن ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطے میں ہے،

    وزارت صحت کے امریکی کمپنیوں سے رابطوں کیلئے کوششیں جاری ہیں، پاکستان متوقع کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطے کر رہا ہے،امریکہ نے پہلے مرحلے میں پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے معذرت کر لی

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے پاکستان میں ویکسین کی بڑی مقدار کی دستیابی ممکن نہیں۔ بداحتیاطی کا نتیجہ ہے کہ کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوا اور خدشہ ہے کہ اسپتالوں میں جون جیسے حالات ہوں۔

    واضح رہے کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ،وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کر دی،ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ہے،کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں،ایڈوانس بکنگ کیلئے 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں،

    ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ویکسین بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    کورونا میں جلسے کرنا خود کش حملے سے کم نہیں، کس نے ایسا کہہ دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات پراپوزیشن کے نعرے سن رہے ہیں،اپوزیشن جماعتیں اپنے معاملات سڑکوں پر حل نہیں کرواسکتے

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی تنقید و الزامات سے وزیراعظم کو زیر نہیں کرسکتے الیکٹرونک ووٹنگ کااعلان مثبت اورخوش آئند بات ہے ،انتخابی اصلاحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں شامل تھیں،یہ وطیرہ رہا ہے کہ جینتے والوں پر دھاندلی کا الزام لگا دیا جاتا ہے،اپوزیشن جماعتیں. الیکشن کمیشن کومضبوط کرنے کے لیے قانون سازی کریں نسل درنسل سیاست کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے،اپوزیشن چاہتی ہے ان کو اقتدارطشتری میں دی جائے،

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے نعرے کس لیے ہیں وہ سب جانتے ہیں،آپ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو لیکن آپ عزت ہی نوٹ کو دے رہے ہیں،سینیٹ کے دروازے اب ہر شخص کے لیے کھلے ہیں، مورثی سیاست سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے فائدے لیے ،گلگت انتخابات میں دونوں جماعتوں کے بیانیے کو مسترد کیا گیا ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی دھاندلی اور الزامات لگانے کاشوق بھی پورا کرلیں،

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    موجودہ صورتحال میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے ،کورونا میں جلسے کرنا خودکش حملے سے کم نہیں ،ن لیگ عوام کو اس کی زد میں نہ لائے ،جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ادھر آپ کہتے ہیں لاکھوں چاہنے والے ہیں تو ویڈیو کے ذریعے خطاب کریں،

    کرونا میں عوام کو جلسوں میں نکالا گیا، نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا،عدالت

  • کرونا میں عوام کو جلسوں میں نکالا گیا، نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا،عدالت

    کرونا میں عوام کو جلسوں میں نکالا گیا، نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا،عدالت

    کرونا میں عوام کو جلسوں میں نکالا گیا، نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مارکیز میں شادی پر پابندی کے خلاف درخواست نمٹا دی

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کی بناوٹ کیا ہے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم ہیں، ممبر تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ،

    چیف جٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جو ہوا وہ امتیازی سلوک ہے، بڑے آدمی کا تو پھر بھی اچھا خیال رکھ لیا جاتا ہے غریب عوام کو کورونا میں باہر جلسوں میں نکالا گیا،ہمارے ایک چیف جسٹس کو ہم نے کورونا سے کھو دیا،ہماری پارلیمنٹ سے بہت توقعات ہیں،اسپینش فلو سے 50 ملین لوگ ہلاک ہوئے، کسی کو نہیں پتہ کہ کورونا وائرس کا اگلا شکار کون ہے؟وزیراعظم کو تو صحت کی بہت اچھی سہولت ہوگی، مگر باقی عوام کو نہیں،

    اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنا اگلا اجتماع عامہ منسوخ کرلیا ہے، عدالت نے کہا کہ وزیراعظم کو تو دوسروں کیلئے مثال ہونا چاہیے،ہمیں حکومت پر اعتماد کرنا ہوگا،یہ عدالت بھی حکومت کے فیصلوں کے تابع ہے،نیشنل باڈی پر ہمیں اعتماد کرنا چاہیے،قومی ادارے نے فیصلہ کیا ہے، یہ عدالت اس پر سوال نہیں اٹھا سکتی، یہ غیر معمولی حالات ہیں، ہم نہیں جانتے کہ دو تین ماہ میں انسانیت کیساتھ کیا ہوگا، یہ چیزیں تو بعد میں ہوسکتی ہے، جب بھی آپ فیصلہ دیں تو ان کو بھی آن بورڈ لیں، آپ اس طرح کے فیصلے سے پہلے ان کی بھی رائے سنا کریں،

    کورونا میں اضافے کی وجہ سے ہالزمیں شادی پرپابندی کا حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا،اسلام آبادمارکی ایسوسی ایشن کی جانب سےاسلام آبادہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ کورونا کے بڑھنے کا جوازبنا کر20 نومبرسے شادی ہال پرپابندی لگائی گئی ہے ،انڈورہال میں شادی پرپابندی کےنوٹیفکیشن کاکوئی قانونی جوازنہیں،6نومبرکانوٹیفکیشن بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت ہال میں شادی پرپابندی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قراردے،

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں