Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کرونا کی دوسری لہر،ایک اوراہم شخصیت کرونا کا شکار

    کرونا کی دوسری لہر،ایک اوراہم شخصیت کرونا کا شکار

    کرونا کی دوسری لہر،ایک اوراہم شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہے

    ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، رانا عبدالشکور خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل رانا عبدالشکور خان وفاقی حکومت کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔ اب کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گھر میں ہیں‌ ہیں، انہوں نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 37 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 37 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 2208 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 37 اموات ہوئی ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 63 ہزار 380 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی 7 ہزار 230 ہو گئی یے،پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 25 ہزار 788 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 24 ہزار 871 ہو گئیں جبکہ مزید 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 263 تک پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں کورونا کے 3 ہزار900 مریض زیر علاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 640 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 362 مریض زیر علاج ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 131 ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 42 ہزار 815 ہے اور ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 432 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 9 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 760 تک پہنچ چکی ہے۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 11 ہزار 20 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار626 کورونا کیسز ہیں اور مزید 17 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 509 تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان میں 16 ہزار 529 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 156 ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 467 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے,

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کورونا وائرس پھیل گیا، دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    کورونا وائرس پھیل گیا، دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    مظفر آباد: کورونا وائرس پھیل گیا، دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ہفتے کے روز 21 نومبر سے 6 دسمبر تک کیلئے پندرہ دن کے لئے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

    یہ اہم فیصلہ آزاد کشمیر کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر میں کورونا کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھونے لگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت مظفر آباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

    کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہوگا۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شادی بیاہ ودیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی، تاہم مذہبی اجتماعات اور نماز جنازہ مکمل ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔ اس کے علاوہ 15 روز تک تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، دینی مدارس، شادی ہالز، کھیلوں کے گراؤنڈ اور پارک بند رہیں گے۔ ہسپتالوں میں او پی ڈی سروسز بند جبکہ ایمرجنسی سروسز جاری رہیں گی۔ سیاحت پر بھی 15 دن کے لئے پابندی ہوگی۔

    اجلاس میں بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست کی گئی ہے۔ تمام کاروباری مراکز دفاتر بند ہوں گے۔ سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد حاضری رکھی جائے گی۔ صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں کل 1336 کورونا مریض ہیں جن میں سے دارالحکومت مظفر آباد میں 550 ایکٹو کیسز ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 1283 کورونا مریض گھروں میں قرنطینہ جبکہ 53 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    خیال رہے کہ آج پورے پاکستان میں کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 193 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہو گئی۔

  • مصری اداکار یوسف الشریف کا کورونا وائرس پر فلم بنانے کا اعلان

    مصری اداکار یوسف الشریف کا کورونا وائرس پر فلم بنانے کا اعلان

    مصر کی فلم انڈسٹری نے عالمی وبا کورونا وائرس پر ’كوويڈ- 25‘ نامی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس ‌کے مطابق مصری اداکار یوسف الشریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس پر ’كوويڈ- 25‘ نامی نئی فلم کی شوٹنگ شروع کررہے ہیں جو عالمی وبا کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات پر مبنی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ فلم کا اسکرپٹ مصنفہ انجی علا نے لکھا ہے جبکہ پرڈوکشن احمد نادر جلال کررہے ہیں۔ یہ فلم آئندہ ماہ صیام پر ریلیز کی جائے گی۔

    فلم کی پروڈکشن کے لیے ‘سیزجی’ کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    فلم کے بارے میں زیادہ کچھ تو منظر عام پر نہیں آیا ہے تاہم فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں تین لوگوں کو جسم پرحفاظتی لباس پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • جمعہ سے  15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی دوسری لہر آنے کے بعد آزاد کشمیربھر میں جمعہ سے 15 دن کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے

    آزاد کشمیر کابینہ میں بریفنگ دی گئی کہ کشمیر میں کورونا کی صورت حال خطرناک حدوں کو چھونے لگی،دارلحکومت مظفرآباد میں کورونا کی شرح 19 فیصد تک پہنچ گئی، آزاد کشمیر کےتمام اضلاع میں بیک وقت لاک ڈاؤن ہو گا

    آزاد کشمیر کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی بیاہ و دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی ،تعلیمی و کاروباری ادارے، دکانیں بند، دفاتر میں پچاس فیصد حاضری ہو گی

    کابہنہ کے فیصلے کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں مذہبی اجتماعات، نماز جنازہ مکمل ایس او پی کے تحت ہوں گے ۔ تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند رہیں‌گے ۔کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں میں کورونا پازٹیو شرح سب سے زیادہ ہے۔

    کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام انٹری پوائنٹس پر سخت سکریننگ کا عمل ہوگا ،بیرون ملک اور بیرون آزاد کشمیر مقیم کشمیریوں سے سفر نہ کرنے کے درخواست تمام کاروبار ی مراکز دفاتر بند ہوں گے ،صرف لازمی خدمات کا کاروبار ایس او پیز کے تحت جاری رکھا جا سکے گا

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    کابینہ اجلاس میں جسٹس وقار سیٹھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ان کی وفات سے پاکستانی عدلیہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اللہ رب العزت انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات نہیں ہوں گی‘صوبائی وزیرتعلیم

    تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات نہیں ہوں گی‘صوبائی وزیرتعلیم

    کراچی: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی‘صوبائی وزیرتعلیم نے واضح کردیا،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نے رواں برس صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہوچکی ہیں لہذارواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔

    صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے کہا کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے شیڈول میں موسم سرما کی تعطیلات شامل نہیں ہیں اس لیے موسم سرما کی چھٹیوں کافی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے آخر میں این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے بعد این سی او سی نے سرکاری دفاتر میں 50 فیصد عملہ بلانے کی ہدایت کی ہے جب کہ اس سلسلے میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا تھا جس میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جس پرحتمی فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

  • کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان کا ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

    کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان کا ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کر لیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ،وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کر دی،ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی ہے،کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں،ایڈوانس بکنگ کیلئے 2 ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں،

    ڈاکٹر نوشین حامد کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ویکسین بکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد قوم سے اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے ہفتے کو ہونے والا جلسہ ختم کر دیا ہے، باقی جماعتیں بھی اپنے جلسے ختم کر دیں۔

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 33 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2050 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

  • پنجاب اسمبلی میں کرونا کے وار، 17 ملازمین کے بعد ن لیگی رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    پنجاب اسمبلی میں کرونا کے وار، 17 ملازمین کے بعد ن لیگی رکن اسمبلی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی محمد ارشد ملک کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔محمد ارشد ملک کا تعلق پی پی 198 ساہیوال سے یے۔10 نومبر کو محمد ارشد ملک نے پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    ٹیسٹ کی رپورٹ میں رکن پنجاب اسمبلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ محمد ارشد ملک کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے آپ کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے 17 ملازمین میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق کورونا سے متاثرہ ملازمین نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے،

    پنجاب اسمبلی کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور جس میں کرونا ہوا اس کو قرنطینہ کر دیا جائے گا، پنجاب اسمبلی کو کچھ دن کے لئے بند کئے جانے کا امکان ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔