Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کچھ شہروں میں ناقص نظام صحت کا مسئلہ اور کورونا کا دباوَ موجود،احتیاط کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان

    کچھ شہروں میں ناقص نظام صحت کا مسئلہ اور کورونا کا دباوَ موجود،احتیاط کریں، ڈاکٹر فیصل سلطان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ،کورونا سے بچاوَ کے لیے احتیاط لازمی ہے،

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو انفرادی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گزشتہ روز این سی او سی اجلاس میں کورونا سے بچاوَ کےاقدامات پر بات ہوئی، پاکستان میں دیگر ممالک کے نسبت کورونا کیسز کم ہیں،این سی او سی غیر جانب دار ادارہ ہے جو قومی مفاد میں بات کرتی ہے، بہترین قرنطینہ سینٹر گھروں میں ہی ممکن ہے

    ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شہروں میں ناقص نظام صحت کا مسئلہ اور کورونا کا دباوَ موجود ہے،این سی او سی میں مارکیٹوں کے اوقات کار اور دیگر معاملات پر بھی بات کی گئی ،آئندہ ہفتے تعلیمی اداروں اور دیگر معاملات سے متعلق فیصلہ ہوگا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کرونا کا اجلاس ہوا جس میں وبائی مرض کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے بعد قوم سے اپنے اہم خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر 300 سے زیادہ لوگ اکھٹے نہ ہوں۔ اس لئے ہم نے ہفتے کو ہونے والا جلسہ ختم کر دیا ہے، باقی جماعتیں بھی اپنے جلسے ختم کر دیں۔

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 1.6 فیصد تھی، نومبر میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 33 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2050 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 33 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے مزید 33 اموات، مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 33 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2050 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 82 ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار193 تک پہنچ چکی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے3 لاکھ 24 ہزار 834 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور2 ہزار955 زیر علاج ہیں۔

    آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 538 ہے اور وہاں ایک ہزار336 مریض زیر علاج ہیں۔ .اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد24 ہزار444 اور260 اموات ہیں۔ اسلام آباد میں کورونا کے3 ہزار686 مریض زیر علاج ہیں۔ سندھ میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد10 ہزار525 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ایک لاکھ 11 ہزار47 کورونا کیسز ہیں اور2 ہزار 492 اموات ہوئی ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 615 ہے اورایک ہزار 315 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک لاکھ 56 ہزار528 کورونا کیسز اور 2 ہزار 751 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔بلوچستان میں16ہزار449 افراد متاثر اور156 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے4ہزار416 کیسزاور93 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • امیر گیلانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    امیر گیلانی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

    عثمان مختار کے بعد ڈرامہ سیریل ثبات کے ایک اور اداکار امیر گیلانی بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امیر گیلانی میں رواں ماہ 2 نومبر کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم اب 13 دن بعد اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذرعیے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ پوزیٹیو آیا ہے اور انہوں نے کورونا جیسی موذی بیماری کو شکست دے دی ہے-

    عامر لیاقت حسین کورونا وائرس کے باعث طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل

    اداکار نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں مداحوں کو بتایا تھا کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے گھر میں ہی خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ وقت بہت مشکل ہے اور اس مشکل گھڑی میں مجھے اپنے تمام چاہنے والوں کی دُعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

    اداکار نے اپنے ایک ویڈیو پیغام کہا تھا کہ میں نے اپنے کمرے میں خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے کیونکہ میرے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو کورونا وائرس علامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کھانے کا ذائقہ محسوس نہیں ہو رہا ہے اور میرے سونگھنے کی صلاحیت بھی ختم ہوگئی ہے-

    عثمان مختار نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

    امیر گیلانی نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے اہلخانہ اور میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں کیونکہ آپ کی دُعاؤں میں بہت طاقت ہے آخر میں اُنہوں نے کہا کہ آپ سب اپنا خیال رکھیں اور میں سوشل میڈیا پر آپ سے رابطے میں رہوں گا۔

    تاہم قرنطینہ میں رہنے کے دوران امیر گیلانی نے اپنے والدین کے ہمراہ کھچوائی گئی پرانی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ تنہائی میں اپنے اہل خانہ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔

    اور اب اداکار نے 13 دن بعد 15 نومبر کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور وہ بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے-

    امیر گیلانی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ 15 دن ان کے لیے خوفناک تھے اور انہوں نے یہ مدت پریشانی میں رہ کر گزاری لیکن اب وہ کورونا کو شکست دینے کے بعد خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

    اداکار نے مداحوں کو بتایا کہ وہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کورونا کی دوسری کہر میں متعدد فنکار کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں جن میں عثمان مختار، فروا علی کاظمی، گلوکار جواد احمد ، صحیفہ جبار ،میزبان و رکن قومی امبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کی اہیلیہ طوبیٰ عامر شامل ہیں جبکہ عثمان مختار بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس اعلان انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا –

    ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

    عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

    عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

    ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

  • کرونا کے وار، وزیراعلیٰ کے بعد صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار

    کرونا کے وار، وزیراعلیٰ کے بعد صوبائی وزیر بھی کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ کے بعد سندھ کے صوبائی وزیر بھی کرونا شکار ہو گئے ہیں

    سندھ کے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق چند دنوں سے تھکن اور ہلکا بخار محسوس کررہے تھے۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے دوست، احباب اور خیر خواہوں سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہں

  • پنجاب اسمبلی ملازمین میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آ گئے.

    پنجاب اسمبلی ملازمین میں کرونا کے مزید کیسز سامنے آ گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آگئے،تعداد17ہوگئی

    پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے ا سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں،ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق کورونا سے متاثرہ ملازمین نے خود کو گھروں میں قرنطینہ کر لیا ہے،

    پنجاب اسمبلی کے ملازمین کا کرونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور جس میں کرونا ہوا اس کو قرنطینہ کر دیا جائے گا، پنجاب اسمبلی کو کچھ دن کے لئے بند کئے جانے کا امکان ہے

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

    صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کے اہم شخصیات پر وار، وزیراعلیٰ بھی بنے کرونا کا نشانہ

    کرونا کے اہم شخصیات پر وار، وزیراعلیٰ بھی بنے کرونا کا نشانہ

    کرونا کے اہم شخصیات پر وار، وزیراعلیٰ بھی بنے کرونا کا نشانہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں، انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہلکا بخار تھا ٹیسٹ کروایا تو کرونا مثبت آیا جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہں

  • کرونا کی دوسری لہر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے ؟ آج بڑا فیصلہ متوقع

    کرونا کی دوسری لہر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے ؟ آج بڑا فیصلہ متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے، تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے یا تعطیلات بارے آج اہم فیصلہ کیا جائے گا۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہو گا، جس میں کورونا کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ بھی دی جائے گی،کورونا کے تناظر میں اسکولوں کی بندش اور موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں، تاہم فیصلہ کیا ہوتا ہے آج پتہ چل جائے گا۔جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

    پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،اموات اور مریضوں میں مسلسل اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں مسلسل دوسری لہر آنے کے بعد اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 2128 نئے مریض سامنے آئے ہیں،کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار160 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3لاکھ 59 ہزار32 ہوگئی ہے۔

    این س او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار824 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور28 ہزار484 زیرعلاج ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 55 ہزار680 اور پنجاب میں ایک لاکھ 10 ہزار450 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 42 ہزار370، اسلام آباد میں 24 ہزار218، بلوچستان میں 16 ہزار407، آزاد کشمیر میں 5 ہزار455 اورگلگت میں4 ہزار452 مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار475 اور سندھ میں 2 ہزار747 ،خیبر پختونخوا میں 1ہزار 311، اسلام آباد 257، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 121 اموات ہو چکی ہیں

    پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وباتیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

  • ترک جوڑے نے کرونا ویکسین تیارکرلی

    ترک جوڑے نے کرونا ویکسین تیارکرلی

    انقرہ: ترک جوڑے نے کرونا ویکسین تیارکرلی ،اطلاعات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کرونا کی کامیاب ویکسین بنانے والے ترک جوڑے کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والے ترک سائنس دانوں پروفیسر ڈاکٹر اوعور شاہین اور ڈاکٹر اوزلیم تُرےجی کے ساتھ ویڈیو لنک پر رابطہ کیا۔

    ویڈیو لنک گفتگو میں چاوش اولو نے ویکسین کی تیاری سے انسانیت کے لئے امید کی کرن بننے پر ترک جوڑے کو مبارکباد پیش کی۔

    چند روز قبل معروف فارما کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کرونا ویکسین کے فیز تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے 90 فی صد مؤثر نتائج سامنے آئے ہیں۔

    جرمنی کی بائیو این ٹیک اور امریکی شراکت دار فائزر کی کو وِڈ 19 ویکسین کے ان مثبت اعداد و شمار کے پیچھے ایک ترک نژاد میاں بیوی کی کہانی ہے، یہ جوڑا ہے ڈاکٹر اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم تورجی۔ترکی:

    وزیر خارجہ کی کورونا وائرس ویکسین تیار کرنے والے ترک جوڑے کے ساتھ ملاقات رائیٹرز کے مطابق اس ترک نژاد جوڑے کا تعلق ایک کم آمدن والے طبقے سے تھا، بائیو این ٹیک کے 55 برس کے سربراہ ڈاکٹر اوگر شاہین جرمنی کے شہر کولون میں فورڈ کمپنی میں ایک ترک تارکِ وطن کے طور پر مزدور تھے، جب کہ ڈاکٹر تورجی ایک ترک نژاد ڈاکٹر کی بیٹی ہے جو خود ترکی سے ایک تارک وطن کی حیثیت سے جرمنی آئے تھے۔

    اب ڈاکٹر شاہین اور ان کی 53 برس کی بیوی ڈاکٹر اوزلم تورجی کا شمار جرمنی کے 100 ارب پتیوں میں ہوتا ہے، اس وقت ڈاکٹر شاہین اور ڈاکٹر تورجی کی کمپنی کی قیمت 21 ارب ڈالر سے زیادہ ہو چکی ہے، گزشتہ جمعے تک اس کی قیمت 4.6 ارب ڈالر تھی۔

    ڈاکٹر اوگر شاہین شام کے شہر حلب کی سرحد کے قریب ترکی کے شہر اسکندرون میں پیدا ہوئے، وہ والد کے ساتھ جرمنی منتقل ہوئے تھے، بہت سادہ مزاج ہیں، بڑے سے بڑے اجلاس میں بھی دفتر جینز میں اپنی بائیسیکل پر ہیلمٹ پہن کر آتے ہیں۔

    ڈاکٹر شاہین کو بچپن سے طبی تعلیم کا شوق تھا، انھوں نے تعلیم کے بعد کولون اور ہومبُرگ کے مختلف تدریسی استالوں میں کام کیا، ہومبرگ ہی میں ان کی ملاقات ڈاکٹر تورجی سے ہوئی، دونوں کی میڈیکل ریسرچ اور علمِ سرطان (اونکولوجی) میں گہری دل چسپی تھی۔ ایک جریدے کے مطابق دونوں کو کام سے اتنا لگاؤ تھا کہ شادی کے روز بھی اپنی لیبارٹری میں کام کر رہے تھے، اور وہیں سے گھر پہنچ کر تیار ہوئے۔

    دونوں نے تحقیق کے دوران جسم میں کینسر کے خلاف لڑائی میں مددگار امیون سسٹم کا سراغ لگایا، 2001 میں انھوں نے گینیمڈ فارماسیوٹیکلز کا آغاز کیا، اور کینسر سے لڑنے والے اینٹی باڈیز تیار کیے۔ اس کام کی وجہ سے انھیں دو سرمایہ کار کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ ملا۔ یہ کمپنی انھوں نے 2016 میں جاپانی کمپنی اسٹیلاز کو تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالرز میں بیچ دی۔

    تاہم، گینیمڈ کے پیچھے کام کرنے والی ٹیم پہلے ہی بائیو این ٹیک (BioNTech) پر کام شروع کر چکی تھی (یہ کمپنی 2008 میں بن گئی تھی) اور کینسر کی امیونوتھراپی طریقوں کی ایک وسیع رینج کے حصول کے لیے کوشاں تھی، جس میں میسنجر آر این اے (mRNA) بھی شامل تھا، جو کہ ایک ہمہ گیر پیغام رساں مادہ ہے، جو خلیات میں جینیاتی ہدایات بھیجتا ہے۔

    بائیو این ٹیک کی اس کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب ڈاکٹر شاہین کی نظر سے ایک تحقیقی مقالہ گزرا جو چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس پر مبنی تھا، انھیں فوراً یہ خیال آیا کہ دافع کینسر mRNA دوا اور mRNA پر مبنی وائرل ویکسینز کے درمیان فرق بہت ہی کم ہے۔ اس پر انھوں نے کمپنی میں 500 عملے کے ارکان کو متعدد ممکنہ مرکبات کی تیاری پر لگا دیا۔

    بعد ازاں، مارچ میں امریکی کمپنی فائزر اور چینی کمپنی فوسن نے بھی ان کے ساتھ پارٹنر شپ کر لی۔اور آج اس پارٹنر شپ کا ثمر دنیا کے سامنے ایک مؤثر کرونا وائرس ویکسین کی صورت میں آ گیا ہے۔

  • بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی  کورونا کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی کورونا کے باعث 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

    بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی 85 سال کی عمر میں دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث اس دُنیا سے انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی سنیما کے لیجنڈری اداکار سومترا چٹرجی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُنہیں گزشتہ ماہ 6 اکتوبر کو کولکتہ کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کا علاج جاری تھا۔

    جب سومتا چٹرجی کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تو اُس وقت اُن کی طبیعت مستحکم تھی لیکن اُس کے بعد اُن کی حالت خراب ہوتی گئی اور ڈاکٹروں نے کہا کہ کوئی معجزہ ہی اب اداکار کو بچا سکتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سومترا چٹرجی کے انتقال کی اطلاع ایک سرکاری بیان کے ذریعے دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ سومترا چٹرجی 15 نومبر 2020 کو کلکتہ کے اسپتال میں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ بنگالی اداکار سومترا چٹرجی نے 1959ء میں بنگالی فلمی دُنیا میں قدم رکھا تھا اور اُن کی پہلی فلم سے ہی اُنہیں کافی شہرت حاصل ہوئی تھی سومترا چٹرجی نے مشہور فلم ساز ستیجیت رے کے ساتھ مل کر 14 فلمیں بنائیں، اُن کی مشہور فلموں میں دیوی، تین، کنیا، گہرے بیرے سمیت دیگر شامل ہیں۔