Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • کورونا وائرس کے وار پھر سے جاری  اموات میں تیزی

    کورونا وائرس کے وار پھر سے جاری اموات میں تیزی

    کورونا وائرس کے وار پھر سے جاری اموات میں تیزی

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد7 ہزار 141 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا کے 2 ہزار243 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا کے 3لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔

    سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبرپختونخوا 41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان 16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اورگلگت میں4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار471 اور سندھ میں 2 ہزار738 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، ‏گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔

  • امریکی خفیہ اداروں کے افسران اوراہکارکرونا وائرس سے تیزی سے مرنے لگے

    امریکی خفیہ اداروں کے افسران اوراہکارکرونا وائرس سے تیزی سے مرنے لگے

    واشنگٹن: امریکی خفیہ اداروں کے افسران میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا،اطلاعات کے مطابق صدر ٹرمپ کی سیکیورٹی پر تعینات امریکی خفیہ اداروں کے متعدد افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے ہیں۔

    ادھر امریکہ میں بڑے پیمانے پرکرونا کی وجہ سے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی تیزی سے موت اوراس وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے حوالے سے نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کی حفاظت پر متعین خفیہ اداروں کے متعدد افسران کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

    خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس صورت حال سے آگاہی رکھنے والے امریکی حکام نے متعدد افسران کے وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق تو کی ہے تاہم ٹھیک ٹھیک تعداد بتانے سے گریز کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افسران کے علاوہ خفیہ ادارروں کے عملے کی ایک بڑی تعداد خود کو قرنطینہ کرچکی ہے۔

    واشنگٹن پوسٹ نے کورونا سے متاثر ہونے والے خفیہ اداروں کے اہل کاروں کی تعداد تو نہیں بتائی ہے تاہم اس کے مطابق صدر کی سیکیورٹی پر مامور عملے کے دس فیصد اہلکاروں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیویار ک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ خفیہ ادارے کے کم از کم 30 افسران کو کورونا ہوچکا ہے جب کہ 60 اہل کاروں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکا میں کورونا کی نئی لہر شدت پکڑ رہی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ ، خاتون اول سمیت متعدد امریکی اعلیٰ حکومتی شخصیات بھی اس وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    جون ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس وقت تک امریکا میں 1 کروڑ 75 لاکھ 7 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ تک جا پہنچی ہے جب کہ یومیہ 3 لاکھ کیسز کی تشخیص کی بلند تریں سطح عبور ہوچکی ہے۔

  • بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی منگیتر کون ہے؟ اہم خبرآگئی

    بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی منگیتر کون ہے؟ اہم خبرآگئی

    کراچی:بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہو گئی منگیتر کون ہے؟ اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق سابق آصف زرداری کی صاحبزادی بختاوربھٹو زرداری کی منگنی کی تاریخ طے پاگئی۔

    ادھر آصف علی زرداری کے داماد محمود چوہدری ارب پتی پاکستانی نواز یونس چوہدری کے بیٹے ہیں ، یونس چوہدری جو کہ ارب پتی ہیں کے بیٹےمحمود چوہدری کے بارے میں منگنی 27نومبر کو بلاول ہائوس کراچی میں ہو گی،

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زردای و سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی امریکہ میں مقیم بزنس مین یونس چوہد ری کے بیٹے محمود کے ساتھ 27نومبر کو بلاول ہائوس میں ہو گی اور منگنی کی تیاریاں شروع کر دی گئی،

    سوشل میڈیا پر وائرل کر دیئے گئے ہیں ۔ منگنی کی تقریب میں شرکت کر نیوالے مہمانو ں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ منگنی تقریب میں شرکت سے قبل کورونا ٹیسٹ کر واکر ای میل کر نا اور سیکورٹی کلیرنس لازمی ہو گا ۔

  • جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا سے وفات پاگئے:اناللہ و انا الیہ راجعون

    جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا سے وفات پاگئے:اناللہ و انا الیہ راجعون

    لاہور:جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا سے وفات پاگئے:اناللہ و انا الیہ راجعون،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف ٹی وی جیونیوزکے سنیئررپورٹرارشد وحید چوہدری کرونا وائرس کا شکارہونے کے بعد قضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں

    بہت ہی پیارے اورساتھیوں کے لیے قابل احترام ارشد وحید چوہدری کوچند پہلے کرونا وائرس سرزد ہوگیا تھا ، ان کا علاج معالجہ جاری تھا لیکن اجل کاوقت آں پہنچا اورآج شام وہ وفات پاگئے

    ان کی وفات پرجہاں ارشد وحید چوہدری کے اہل خانہ اوررشتہ غمگین ہیں وہاں ان کے ساتھی ان کا ادارہ اوراس شعبے سے وابستہ دیگرمعززین بھی بہت زیادہ غمگین ہیں

    ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کااظہارکرتے ہوئےمعروف صحافی سلیم صافی نے دکھ کا اظہارکیا ،سلیم صافی نے اپنے ٹویٹ پیغام میں ان کی وفات کاذکرکرتے ہوئے ان کواللہ کے سپرد کرتے ہوئے کہا !اناللہ و انا الیہ راجعون۔۔

    سلیم صافی کہتے ہیں کہ ! کورونا کی وبا نے جیو نیوز کے باکمال رپورٹر اور ہمارے بھائی ارشد وحید چودھری کو ہم سے چھین لیا۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین

    معروف صحافی اورسنیئر تجزیہ گارمبشرلقمان نے ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد وحید چوہدری ایک بہت ہی اچھے اخلاق کے مالک انسان تھے اورہمیشہ ایمانداری سے کام کیا ،

    ان کا کہنا تھا کہ اللہ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غم کی اس گھڑی میں ان کے گھروالوں کوصبرجمیل عطافرمائے ، مبشرلقمان نے ان کے لیے دعاکرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے صغیرہ کبیرہ گناہ معاف فرما کران کو جنت الفردوس عطا فرمائے

    خاتون اینکرعاصمہ شیرازی نے جیو کے سنیئر رپورٹرارشد وحید چوہدری کی وفات پر گہرے دکھا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہوں اللہ ان کومعاف فرمائے اورگھروالوں کوصبر جمیل عطافرمائے

    سنیئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے سنیئر صحافی ارشد وحید چوہدری کی وفات کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم بہت اچھے اوراعلیٰ اخلاق کے مالک انسان تھے ، اللہ ہمارے اس بھائی کی مغفرت فرمائے

    ڈان کے رپورٹراسد ملک نےارشد وحید چوہدری کی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اوران کے اہل خانہ کوصبرجمیل عطافرمائے

    ن لیگ کی مریم نوازنے بھی انکی وفات پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہےکہ ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرا دکھ ہوا ہے

    کھرا سچ کے سنیئر پروڈیوسر،صحافی راواویس نے ارشد وحید چوہدری کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئےکہا ہے کہ مرحوم بہت اچھے انسان اوراعلیٰ اخلاق کے مالک تھے، اللہ ان کے گھروالوں کوصبرجمیل عطا فرمائے اوران کوجنت الفردوس عطا فرمائے

  • کرونا کے اہم شخصیات پر وار، کراچی سے اہم سیاسی شخصیت کرونا کا شکار

    کرونا کے اہم شخصیات پر وار، کراچی سے اہم سیاسی شخصیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، اہم شخصیات کرونا کا شکار ہو رہی ہیں

    کراچی سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار بھی کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جسکے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے، فاروق ستار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد انہوں نے دعائے صحت کی بھی اپیل کی ہے

    اس سے قبل ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر، پی پی کے رہنما قمر زمان کائرہ سمیت اہم شخصیات کا کرونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی کرونا سے موت بھی ہو چکی ہے، خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آ چکا ہے

    پاکستان میں‌ کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2165 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی ہے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا کے بڑھتے کیسز، امریکی علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا

    کرونا کے بڑھتے کیسز، امریکی علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا

    کرونا کے بڑھتے کیسز، امریکی علاقوں میں پھر لاک ڈاؤن لگ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﻣﯿﮟ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﺑﮍﮬﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﯿﺴﺰ ﮐﮯ ﭘﯿﺶ ﻧﻈﺮ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﺁﺭﯾﮕﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﻧﯿﻮﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﻣﯿﮟ ﺩﻭ
    ﮨﻔﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺨﺖ ﻻﮎ ﮈﺍﺅﻥ ﻧﺎﻓﺬ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ۔

    ﻏﯿﺮ ﻣﻠﮑﯽ ﺧﺒﺮ ﺍﯾﺠﻨﺴﯽ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﯿﻮﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﻧﮯ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﻮ 2 ﮨﻔﺘﻮﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﺎ ﺣﮑﻢ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ۔ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﯿﻮ ﻣﯿﮑﺴﯿﮑﻮ ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﺕ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺗﺤﺎﻝ ﺳﮯ ﺩﻭﭼﺎﺭ ﮨﯿﮟ، ﺍﮔﺮ ﺍﺏ ﺑﮭﯽ ﺩﺭﺳﺖ ﻋﻤﻞ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﺗﻮ ﺟﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﺑﭽﺎ ﭘﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔

    ﺁﺭﮔﯿﻮﻥ ﮐﮯ ﮔﻮﺭﻧﺮ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ 2 ﮨﻔﺘﮯ ﮐﮯ ﺳﺨﺖ ﻻﮎ ﮈﺍﻭﻥ ﮐﺎ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﺩﻓﺎﺗﺮ ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺑﻨﺪ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ۔

    کرونا سے دنیا میں 5 کروڑ 37 لاکھ 46 ہزار 944 افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 13 لاکھ 9 ہزار 408 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک کورونا کے 3 کروڑ 75 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 49 لاکھ 13 ہزار سے زائد زیرعلاج ہیں۔

    دنیا بھر کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 49 ہزار 975 اموات اور ایک کروڑ 10 لاکھ 64 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 225 اور 87 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 946 اور 58 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

    فرانس میں 19 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 43 ہزار 892 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 32 ہزار 443 تک پہنچ چکی ہے۔

  • کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے کرونا ویکیسن کی تیاری میں کامیابی کا اعلان کیا ہے تا ہم خبر ملی ہے کہ کرونا ویکسین کی تیاری میں مسلمان سائنسدان کا اہم کردار رہا ہے

    ترک نژاد مسلم سائنسدانوں نے مشہور امریکی دواساز کمپنی فائزر کی کامیاب کرونا ویکسین کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنی نے حال ہی میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا اور بتایا کہ بڑے پیمانے پر ٹرائل میں یہ ویکسین 90 فیصد سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔

    امریکی کمپنی کی جانب سے کرونا کے خلاف ویکسین کو تیار کرنے والے سائنسدان ترک نژاد مسلمان ڈاکٹر اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر اوزلم توریسی ہیں۔ یہ ڈاکٹر جوڑا جرمنی کی شہرت رکھتا ہے۔ 55 سالہ ڈاکٹر شاہین ترک وطن چھوڑ کر جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے۔ ان کے ساتھ 53 سالہ ڈاکٹر توریسی نے طبی تحقیقی کام کو آگے بڑھایا ہے۔ اس جوڑے نے جرمنی میں ٹیکنالوجی کی اسٹارٹ اپ کمپنی BioNTech شروع کی تاکہ میسینجرٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے علاج کو فروغ دیا جاسکے۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تیونس کے مسلم سائنسدان ڈاکٹر ایم محمد سلاوی کرونا ویکسین کے حوالہ سے کام کرنے والی ٹیم کے لیڈر ہیں،امریکی صدر ٹرمپ بھی اعلان کر چکے ہیں کہ کوروناوائرس ویکسین کو تیزی سے تیار کرتے ہوئے امریکہ میں تقسیم کیا جائے گا۔

    امریکی کمپنی فائزر نے امریکہ اور پانچ دوسرے ممالک میں تقریباً 44 ہزار افراد پر اپنی نئی ویکسین کی جانچ کی ہے اور اس کی بنیاد پر ابتدائی نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق صرف 94 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں۔ البتہ فائزر نے ان کیسوں کے بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی .

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

  • خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی لپیٹ میں

    خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی لپیٹ میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں

    گومل میڈیکل کالج کی طالبات میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ہاسٹل کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چیف پرووسٹ آفس نے ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ ائیر کی طالبات کو آگاہ کردیا،ہاسٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہاسٹل کو 24 گھنٹوں کے اندر خالی کرایا جائے،

    بنوں میڈیکل کالج کے طالب علم میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہاسٹل کو بند کردیا گیا ۔

    ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوااسمبلی محمود جان کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں،محمود جان کی اہلیہ اور بیٹے کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے

    ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی محمود جان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے، ڈپٹی اسپیکر خیبرپختو نخوا اسمبلی نے عوام سے صحت یابی کی اپیل کی ہے

    پاکستان میں‌ کرونا کی دوسری لہر جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 17 اموات ہوئی ہیں جبکہ 2165 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 24 ہزار سے زائد ہوگئی کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7ہزار109 ہو گئی ہے

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیکرز کے تین مختلف گروپس نے کورونا ویکسین کی تیاری کے راز چرانے کی کوشش کی ہے۔ یہ دعویٰ مائیکروسافٹ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

    برطانیہ جریدے نے اس ضمن میں مائیکرو سافٹ کے حوالے سے بتایا کہ امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ جن ہیکرز گروپس نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تیارکردہ ویکسین کے راز چرانے کی کوشش کی ان میں سے ایک کا تعلق روس سے تھا جب کہ دو گروپس شمالی کوریا سے تعلق رکھتے ہیں۔

    مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ہیکرز کی جانب سے کی جانے والی کوشش کو شناخت کیا جو ادویات تیار کرنے والی کمپنیوں سے ویکسین کا ڈیٹا چرانے کی کوشش کررہا تھا، ہیکرز نے اسی طرح ان ماہرین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جو ویکسین کی تیاری میں مصروف رہے ہیں۔

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    برطانوی جریدے کے مطابق ہیکرز اپنی کوشش میں کامیاب نہیں ہوسکے لیکن اب ضروری ہو گیا ہے کہ تمام ڈیٹا کو محفوظ بنایا جائے، مستقبل میں بھی یہ خطرہ برقرار رہے گا

    مائیکرو سافٹ کے مطابق ہیکرز نے اپنی کوشش کے دوران ایک ادویہ ساز ادارے کو نشانہ بنایا، ایک کلینیکل ریسرچر فرم کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی اور پھر ایک کوشش اس فرم تک کی گئی جس نے کورونا ویکسین کا ٹیسٹ کیا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

    پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

  • خیبر پختونخواہ کی اہم شخصیت، اہلیہ اور بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    خیبر پختونخواہ کی اہم شخصیت، اہلیہ اور بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    خیبر پختونخواہ کی اہم شخصیت، اہلیہ اور بیٹے سمیت کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، اہم شخصیات بھی کرونا کا شکار ہو رہی ہیں