Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • وزیر خزانہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے

    وزیر خزانہ کورونا وائرس کا شکارہوگئے

    پشاور:خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

    تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ طبیعت خراب ہونے پر کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ خود کو آئیسولیٹ کرلیا ہے تمام امور گھر سے جاری رکھوں گا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    پی پی ذرائع کا کہنا تھا کہ سلیم مانڈوی والا کو چند روز سے بخار اور جسم میں درد کی شکایت تھی، ابتدائی علامات ظاہر ہونے پرڈپٹی چیئرمین سینیٹ نےکورونا ٹیسٹ کرایا تھا۔

    یاد رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوگئے اور 566 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق،اسرائیلی حکام بے رحم علاج کی بھی سہولت نہیں‌

    اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق،اسرائیلی حکام بے رحم علاج کی بھی سہولت نہیں‌

    تل ابیب: اسرائیل کی جیل میں قید 4 فلسطینی خواتین لیان قائد، شورق دیویات، امانی ہاشم اور انسام شواہنا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل میں 4 فلسطینی خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق،اسرائیلی حکام بے رحم علاج کی بھی سہولت نہیں‌

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل پولیس نے چاروں خواتین کو علیحدہ علیحدہ بیرکوں میں منتقل کر کے انہیں دیگر قیدیوں سے الگ کردیا ہے جبکہ جیل حکام نے چاروں فلسطینی خواتین کو مناسب طبی سہولتیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں کئی فلسطینی خواتین قید ہیں اور انہیں علاج معالجے کی مناسب سہولتیں فراہم نہیں کی جا رہی۔

    واضح رہےکہ غاصب ریاستی پولیس و فوج کی جانب مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فلسطین کی سرزمین پر قبضے کیلیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔

  • کورونا وائرس کےبحران نےعالمی ایوی ایشن انڈسٹری تباہ  : قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان

    کورونا وائرس کےبحران نےعالمی ایوی ایشن انڈسٹری تباہ : قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان

    دوحہ :کورونا وائرس کےبحران نےعالمی ایوی ایشن انڈسٹری تباہ : قطر ایئرویز کو 1.92 ارب ڈالرز کا نقصان ،اطلاعات کے مطابق کرونا نے دنیا بھرکی معیشت کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے ،

    اسی کرونا وبا نے دنیا کی معاشی طورپرمضبوط قطر ایئر ویز کو مارچ 31 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 1.92 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

    کورونا وائرس کے بحران نے عالمی ایوی ایشن انڈسٹری کو شیدید متاثر کیا ہے۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہےکہ قطر ایئرویز نے پائلٹس کی برطرفی اور تنخواہوں میں مزید کمی کا فیصلہ کیا ہے

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کو قطر کی حکومت کی جانب سے مارچ کے بعد دو ارب ڈالر کا ایڈوانس ملا تھا جنہیں نئے شئیرز میں بدل دیا گیا۔

    قطر ایئرویز کا کہنا تھا کہ رواں سال ایئرلائن کے لیے بہت مشکل سالوں میں سے ایک رہا کیونکہ نقصانات گذشتہ سال ہونے والے 1.2 ارب ڈالر سے مزید بڑھے۔

    ایئر اٹلی، جس میں قطر ایئرویز کے کچھ سٹیک ہیں، رواں سال فروری میں بند ہوگئی تھی۔

    تاہم اس وبا کے قطر ایئرویز پر مکمل اثرات ابھی تک غیر واضح ہیں کیونکہ عالمی سطح پر لاک ڈاؤن مارچ کے بعد بھی جاری رہا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    پاکستان میں کرونا سےگزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 6 اموات، مزید 694 نئےکیسز رپورٹ

    باغی ٹی وی : عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید694 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرین کی مجموعی تعداد تین لاکھ دس ہزار275 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کےمطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران6 اموات ہوئی ہیں اور وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد6ہزار457 ہوگئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے متاثر ہونے والے 2 لاکھ 95 ہزار613افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد8 ہزار205 رہ گئی ہے۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار776 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں99 ہزار128، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار617، بلوچستان میں15 ہزار13، اسلام آباد میں16 ہزار440، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار649 اور گلگت میں3 ہزار662 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار230 اور سندھ میں 2 ہزار486 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 ہو گئی ہے۔

    اکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

    ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

    حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

  • لاہور دا پہلا نمبر:کرونا کے مریض سب سے زیادہ ، راولپنڈی دوسرے نمبر پر

    لاہور دا پہلا نمبر:کرونا کے مریض سب سے زیادہ ، راولپنڈی دوسرے نمبر پر

    لاہور:لاہور دا پہلا نمبر:کرونا کے مریض سب سے زیادہ ، راولپنڈی دوسرے نمبر پر،اطلاعات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نصف سے زائد مریض، لاہورمیں رپورٹ لاہور کے بعد راولپنڈی کا دوسرا نمبر، کورونا کے7 ہزار 971 مریض رپورٹ۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے نصف سے زائد مریض ہیں اور لاہورمیں رپورٹ لاہور کے بعد راولپنڈی کا دوسرا نمبر ہے، کورونا کے7 ہزار 971 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب کے 23 شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد1 ہزار سے بھی کم 24گھنٹوں کے دوران لاہورسمیت صوبہ بھرمیں کوروناسےکوئی موت نہیں ہوئی۔

    24گھنٹوں کےدوران لاہورمیں کورونا وائرس کے 33نئے مریض سامنے آئے ہیں، لاہور میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 49632 اور اموات 863 ہیں پنجاب میں 24گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 77نئے مریض سامنے آئے ہیں، صوبہ بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 98941 اور اموات 2229 ہیں اور پنجاب میں95ہزار 295مریض کوروناوائرس کوشکست دےچکےہیں۔

    علاوہ ازیں لاہور میں ایک اور طالب علم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد شہرمیں کورونا سے متاثرہ طلبا کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 25 طلبہ کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں، 15 ستمبر سے اب تک پنجاب میں 125 طلبہ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    دوسری جانب شہر میں ڈینگی کا خطرہ بھی بدستور موجود، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ 20 مشتبہ مریض ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے، ڈینگی کے صوبے بھر میں 755 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔

  • کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کی طبیعت بہتر ہو گئی، عطااللہ تارڑ

    کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کی طبیعت بہتر ہو گئی، عطااللہ تارڑ

    لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز کی طبیعت بہتر ہے ، اہلخانہ نے بھی ملاقات کی ہے ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہبازکی طبیعت بہت بہترہے

    عطا اللہ تارڑ کے مطابق حمزہ شہبازسے ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ حمزہ شہبازکا چودہ روز بعد کرونا ٹیسٹ کروایاجائےگا،

    عطااللہ تارڑکہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کے بار بار کہنے پر حمزہ شہباز کو ہسپتال منتقل نہیں کیاگیا جو افسوسناک بات ہے، حمزہ شہباز کا حق تھا کہ انہیں ہسپتال شفٹ کرکے دیکھ بھال کی جاتی،

    ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کو کرونا وائرس ہونے کے باوجود جیل میں رکھنا کیا دوسرے قیدیوں کےلئے خطرناک نہیں تھا؟، حمزہ شہباز کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئیے حمزہ شہباز کی طبیعت خرابی شہباز شریف پریشان ہیں، عطااللہ تارڑ کہتے ہیں کہ کرپشن اورپھراس سلسلے میں کیسزکے باوجود شہبازشریف اور حمزہ شہباز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بہادری سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں،

  • پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصوکرتی رہیں :شوکاز نوٹس جاری

    پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصوکرتی رہیں :شوکاز نوٹس جاری

    کراچی : پیپلزپارٹی رہنما لیزامہدی کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصوکرتی رہیں :شوکاز نوٹس جاری،اطلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی کی لیزامہدی کو کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے بدلے پیسے وصول کرنے کے الزام میں شوز کاز نوٹس جاری کردیا گیا، ان پر غلط عہدے کا استعمال اور متعدد شکایات بھی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی ڈپٹی سیکریٹری شعبہ اطلاعات پر کورونا لاشیں اسپتال سے دلوانے کے عوض رقم وصول کرنے کا سنگین الزام لگ گیا، صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی نے لیزہ مہدی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، لیزامہدی کو نوٹس عہدے کے غلط استعمال اور متعدد شکایات پر دیا گیا۔

    شوکاز نوٹس میں شاہدہ رحمانی کا کہنا ہے کہ لیزا مہدی پر کورونا میت دلوانے کے بدلے رقم وصولی سمیت دیگر شکایات ہیں، ان کو دھوکہ دہی اور رشوت خوری پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

    صدر پی پی پی شعبہ خواتین شاہدہ رحمانی کی جانب سے الزامات واضح کیے گئے اور کہا گیا کہ لیزہ مہدی نے کورونا سے انتقال کرنے والےجہانگیر کی میت کے پیسے وصول کیے۔

    شوکاز نوٹس میں بتایا گیا جہانگیر کی میت دلوانے کے ڈھائی لاکھ، ادریس کی میت کے 50 ہزار لیے، دونوں افراد کےاہل خانہ سے زبردستی پیسے وصول کیے گئے جبکہ احمد جاوید نامی شخص کو ملازمت دلوانے کے 4 لاکھ 80 ہزار روپے لیے گئے اور رشوت وصول کر کےاحمدجاوید کو جعلی تقرری لیٹر تھما دیا گیا۔

    لیزامہدی کو 3دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم 3دن گزرنے کے بعد بھی لیزامہدی نے جواب جمع نہیں کرایا، لیزامہدی اور شوہر حسنین کے خلاف تیموریہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

  • کرونا بڑھ رہا ہے، بخار ہے تو عدالت کیوں پیش ہوئے؟ عدالت کا وکیل کو بڑا حکم

    کرونا بڑھ رہا ہے، بخار ہے تو عدالت کیوں پیش ہوئے؟ عدالت کا وکیل کو بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرزکی ترقیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں کورونا کا تذکرہ سامنے آیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آج مجھے بخار ہے لیکن پھر بھی میں پیش ہوا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ آپ کیوں پیش ہوئے ہیں؟ عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ پیچھے جا کر بیٹھ جائیں دیگر لوگوں سے دور رہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوروناکے دن ہیں اور اب تو دوبارہ سے بڑھ رہا ہے، کیا آپ نے بخار ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا ؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے ،

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی ہے.

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 566 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہو گئی ہے جبکہ کرونا کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئی ہے.

    این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 98 ہزار 941، سندھ میں ایک لاکھ 35 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 588، بلوچستان میں 14 ہزار 932، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 635، اسلام آباد میں 16 ہزار 367 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 630 مریض سامنے آئے ہیں

    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں اب تک 33 لاکھ 84 ہزار 186 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 333 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 451 ہوگئی ہے. پنجاب میں 2 ہزار 229، سندھ میں 2 ہزار 481، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 259، اسلام آباد میں 181، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 85 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

  • وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے بھارتی مظالم اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھادیا

    وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے بھارتی مظالم اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھادیا

    اسلام آباد : عمران خان نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتےہوئے بھارتی مظالم اور گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھادیا
    وزیرااعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں اجلاس میں آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میری حکومت آئی ہے پاکستان کو نیاپاکستان بنارہے ہیں جو ریاست مدینہ کی طرز پر قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں امن و استحکام کی ضرورت ہے جومذاکرات سے ممکن ہے۔جنرل اسمبلی دنیا میں واحد ادارہ ہے جو امن حاصل کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اندرونی معاملات میں مداخلت سمیت دیگر معاملات پر عمل مفقود ہوچکا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر وبا نے غریب ممالک کی معاشی حالت کو مزید ابتر کردیا ہے

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر وبا نے غریب ممالک کی معاشی حالت کو مزید ابتر کردیا ہےانہوں کہا کہ دنیا میں کوئی محفوظ نہیں ہے لاک ڈاؤن سے دنیا میں کساد بازاری ہوئی اور تمام ممالک غریب ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن سے قبل ہم نے لاک ڈاؤن کے باعث بھوک سے زیادہ ہلاکتوں کے خدشے پر ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اپنائی اور ہم نے زراعت کے شعبے کو فوری کھول دیا جس کے بعد تعمیراتی شعبے کو بھی کھول دیا۔

     

    وزیراعظم نے کہا کہ میری حکومت نے 8 ارب ڈالر صحت کے شعبے اور احساس پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مدد کے لیے مختص کیا، اس سے ہم نے نہ صرف وائرس کو پھیلنے سے روکا بلکہ معیشت کو بھی بحال رکھا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے اقدامات کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایک کامیاب کہانی بن چکی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے پاکستان نے اگلے تین برسوں میں 10 ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ وبا انسانیت کو متحد کرنے کے لیے ایک موقع تھا لیکن بدقسمتی سے قوم پرستی، بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوا اور مذہبی سطح پر نفرت میں اضافہ ہوا اور اسلاموفوبیا بھی سر چڑھ کر بولنے لگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مقدس مزارات کو نشانہ بنایا گیا ہمارے پیغبمر ﷺ کی گستاخی کی گئی، قرآن کو جلایاگیا اور یہ سب کچھ اظہار آزادی کے نام پر کیا گیا، چارلی ہیبڈو نے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کرنے کی بات کی جو حالیہ مثال ہے۔