Baaghi TV

Category: کرونا اپڈیٹس

  • اوپرسے نیچے کوکلاسزکاآغاز،فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

    اوپرسے نیچے کوکلاسزکاآغاز،فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا ، وفاقی وزیرتعلیم

    اسلام آباد :اوپرسے نیچے کوکلاسزکاآغاز،فیصلہ 7 ستمبر کو ہوگا ،،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہائر، مڈل اور پرائمری سطح پر کلاسز بتدریج شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ 5 کروڑ بچے جب دوبارہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے تورسک رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ7 ستمبرکوہوگا، کوروناوبا میں کمی آئی ہے، گزشتہ 6ماہ میں بچوں کی تعلیم بہت متاثر ہوئی ہے، تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنےسےمتعلق تجاویز بھی موجود ہیں۔

    ،شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگلے سال تک وباکےاثرات کم رہےتوپراناشیڈول ملک میں بحال ہوجائے گا، ہائر، مڈل اور پرائمری سطح پر کلاسز بتدریج شروع کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

    معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کوروناوباختم نہیں ہوئی، بداحتیاطی سےدوبارہ بڑھ سکتی ہے، وباسے نمٹنے کیلئے تعلیمی اداروں کی بندش کافیصلہ اہم تھا، 5 کروڑ بچے جب دوبارہ تعلیمی اداروں میں جائیں گے تورسک رہےگا، اداروں کو مرحلہ وار کھولنے سے متعلق بھی تجویز زیر غور ہے۔

    اس سے قبل وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیک اکاؤنٹ سےمیرے نام سے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ اسکول اکتوبر تک بند رہیں گے ، 15 ستمبر کو اسکول کھولنے کا7 ستمبر کو وزارت تعلیم حتمی فیصلہ کرے گی۔

  • کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، امریکن ادارے کے تشویشناک انکشافات

    کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، امریکن ادارے کے تشویشناک انکشافات

    کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہونے لگا، امریکن ادارے کے تشویشناک انکشافات

    باغی ٹی و ی : امریکی خبررساں ادارے بلوم برگ نے کویت سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہوتا جا رہا ہے۔بلوم برگ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ تیل کی دولت سے مالامال دنیا کی امیر ترین ریاستوں میں سے ایک کویت کا خزانہ تیزی سے خالی ہو رہا ہے جس سے صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق حال ہی میں مستعفی ہونے والے کویتی وزیرخزانہ بارک نے متنبہ کیا تھا کہ اکتوبر کے بعد ملک کے پاس تنخواہیں دینے کے لیے پیسے نہیں بچیں گے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور قابل تجدید توانائی کے استعمال سے تیل کی طلب میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    اس وجہ سے سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستیں شدید معاشی دباؤ میں ہیں اور خود کو تیل کی معیشت کے بعد کی دنیا کے لیے تیار کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق کویت کی آمدنی کا 90 فیصد حصہ ہائیڈرو کاربن پر انحصار کرتا ہے۔ 80 فیصد کویتی ریاست کے ملازم ہیں جن کے اوسط ایک ماہ خرچ 2 ہزار ڈالر ہے۔

    تنخواہوں اور سبسڈیوں سے ریاست کے اخراجات کا تین چوتھائی حصہ بڑھ جاتا ہے اور تیل کی مانگ میں کمی کے باعث حکومت 2014 سے مسلسل خسارے کا سامنا کر رہی ہے.
    کویت ٹائمز نے بدھ کے روز ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر فعال بہت سے افراد کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مبیّنہ الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہے اور ان دونوں کا نام بھی ان زیر تفتیش افراد کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

    اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا کی ان شخصیات کی جانب سے جائیداد اور نقد اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کردہ تمام عذرداریاں مسترد کردی ہیں۔

  • کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 64 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 64 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 64 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    باغی ٹی و ی ؛ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 2 کروڑ 64 لاکھ 66 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 8 لاکھ 73 ہزار 183 اموات ہوئیں۔

    دنیا میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ86 لاکھ61ہزار33صحتیاب ہوچکے ہیں اوراس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 69 لاکھ32ہزار642 ہے۔امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 63لاکھ35ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور وہاں ایک لاکھ91ہزار58 اموات ہوئی ہیں۔

    برازیل میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں مریضوں کی تعداد40 لاکھ46 ہزار سے زائد اورایک لاکھ24ہزار سے729 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
    بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 39 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 68 ہزار 569 ہے۔

    روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 10 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار528ہوگئی ہے۔پیرو میں بھی چھ لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار405 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 618 اموات ہوئی ہیں جبکہ 6 لاکھ 41 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

    جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 563ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 33 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 66 ہزار 329 اموات ہوئی ہیں۔

    کورونا کے پہلے 50 لاکھ کیسز 185 دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50 لاکھ کیسز صرف 18 دنوں میں سامنے آئے۔ کوروناوائرس کا پہلا کیس17 نومبر 2019 کو رپورٹ ہوا تھا اور 6 مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

    دنیا بھر میں 20 مئی کو کورونا کیسز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی جب کہ 27 جون کو یہ تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوگئی۔ 22 جولائی کو مجموعی کیسز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ ہوگئی۔ دنیا بھر میں 9 اگست کو مجموعی کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد تھی

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    پاکستان میں کرونا سے مزید 7 اموات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں بتدریج کمی ہو رہی ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات ہوئی ہیں جبکہ 498 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8ہزار909 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ97 ہزار512 ہوگئی ہے اور6 ہزار335 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار41ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 97 ہزار44، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار414، بلوچستان میں 13 ہزار45، اسلام آباد میں 15ہزار714، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار306 اور گلگت میں2 ہزار948 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار206 اور سندھ میں 2 ہزار420 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 143، ‏گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے،

  • خبردار 12 برس کے بچے کرونا کومعمولی نہ سمجھیں‌: عالمی ادارہ صحت کی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کےلیے گائیڈ لائن

    خبردار 12 برس کے بچے کرونا کومعمولی نہ سمجھیں‌: عالمی ادارہ صحت کی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کےلیے گائیڈ لائن

    نیویارک :خبردار 12 برس کے بچے کرونا کومعمولی نہ سمجھیں‌: عالمی ادارہ صحت کی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے گائیڈ لائن جاری کردی ،اطلاعات کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کر دیئے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس بڑوں کی طرح بچوں میں بھی پھیل سکتا ہے، پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے، والدین اور گھر کے بڑے افراد چھ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کی ماسک پہننے اور اتارنے میں مدد کریں ۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال سے کم عمرکے صحتمند افراد کپڑے کا ماسک پہننیں جبکہ معمر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو سرجیکل ماسک پہننا چاہئے۔خیال رہے برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے اور لاکھوں طلبا نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا ہے۔

    نئے قوائد وضوابط کے تحت طلبا کو سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، اسکول میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر مکمل طور پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔تاہم کئی ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کی گئی تو بڑی تعداد میں بچے کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

     

  • ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،کرونا کے سامنے بھارت بے بس

    ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،کرونا کے سامنے بھارت بے بس

    نئی دہلی : ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز، بھارت نے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا،کرونا کے سامنے بھارت بے بس ،اطلاعات کے مطابق بھارت نے کورونا کیسز میں نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا ، ایک دن میں تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے جبکہ ایک ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔

     

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ہوگیا ، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ تیراسی ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، جو دنيا کے کسی بھی ملک ميں ايک دن ميں رپورٹ کيے جانے والے سب سے زيادہ کيسز ہيں جبکہ چوبیس گھنٹے میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ہوئیں۔بھارت میں کورونا وائر س سے متاثرین کی تعداد 38 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ 67 ہزار سے زیادہ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

     

    دوسری جانب دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 61 لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں اور 8 لاکھ 67 ہزار 374 اموات ہوئیں اور صحت یاب افراد کی تعداد ایک کروڑ 84 لاکھ 48 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

    کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے نمبر پر ہے، جہاں 62 لاکھ 90 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اورایک لاکھ 89 ہزار 964 اموات ہوئیں جبکہ برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔يہ اعداد و شمار صرف تصديق شدہ کيسز کی بنياد پر مرتب کیے گئے ہيں، ماہرين کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرين کی حقيقی تعداد کہيں زيادہ ہو سکتی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 10 اموات، 424 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 10 اموات، 424 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے کیسز بتدریج کم ہو رہے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے 10 اموات ہوئی ہیں جبکہ 424 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    کرونا وائرس کے حوالہ سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینڑ کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز8ہزار761 رہ گئے ہیں،پاکستان میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 14 ہوگئی ہے اور6 ہزار328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 827 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 96 ہزار983، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار340، بلوچستان میں 12 ہزار935، اسلام آباد میں 15ہزار689، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار305 اور گلگت میں 2 ہزار935 مریض سامنے آئے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار205 اور سندھ میں 2 ہزار415 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 143، ‏گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 64 ہے۔

    پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ایک ہزار88مریض اسپتالوں میں داخل ہیں،

  • کورونا ویکسین کی تیاری کی عالمی کوششوں کا حصہ بننے سے امریکہ نے انکارکردیا

    کورونا ویکسین کی تیاری کی عالمی کوششوں کا حصہ بننے سے امریکہ نے انکارکردیا

    واشنگتن : کورونا ویکسین کی تیاری کی عالمی کوششوں کا حصہ بننے سے امریکہ نے انکارکردیا،اطلاعات کے مطابق امریکا نے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی نگرانی میں کورونا ویکسین کی تیاری کی عالمی کوششوں کا حصہ بننے سے انکار کردیا۔

    رواں سال اپریل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے معاملے پر چین کی معاونت کرنے کاالزام لگاتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا اعلان کیا تھا۔

    امریکی صدر نے الزام عائد کیا تھا کہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ عالمی ادارہ صحت عالمگیر وبا کے حوالے سے اپنے بنیادی فرائض سرانجام دینے میں ناکام رہا ہے۔

    اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے امریکی صدر کے الزامات کی تردید کی تھی تاہم اب امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

    اب امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کے ترجمان جٹ ڈیری کا کہنا ہے کہ امریکا کورونا ویکسین کی تیاری کے کی عالمی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گا جس کی نگرانی عالمی ادارہ صحت کررہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے عالمی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دینے کی کوششیں جاری رکھے گا لیکن بد عنوان عالمی ادارہ صحت اور چین کے زیر اثر تنظیموں کے ساتھ کام نہیں کرے گا۔

    خیال رہے کہ کورو نا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور منصفانہ تقسیم کے لیے عالمی سطح پر کووڈ 19 ویکسین گلوبل ایکسس فیسیلیٹی (کوویکس) کے تحت کوششیں کی جارہی ہیں جس میں 170 سے زائد ممالک شامل ہیں جب کہ اس اتحاد کو یورپی یونین اور دیگر کی حمایت بھی حاصل ہے۔

    اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے بھی کورونا ویکسین کی تیاری کا کام جاری ہے اور امریکی دوا ساز ادارے نے رواں سال اکتوبر تک ویکسین کی تیاری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا میں اب تک کورونا کے باعث ایک لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 61 لاکھ سے زائد ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 18 اموات، 441 نئے مریض

    پاکستان میں کرونا سے مزید 18 اموات، 441 نئے مریض

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کیسز میں‌ بتدریج کمی ہو رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات ہوئی ہیں جبکہ 441 نئے مریض سامنے آئے ہیں

    پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 6316 ہو گئی ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 590 ہوگئی ہے، پاکستان میں اس سوقت کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8813 رہ گئی ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 ہزار 480 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 26 لاکھ 62 ہزار 508 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 469 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں 96 ہزار832، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار118، بلوچستان میں 12 ہزار869، اسلام آباد میں 15ہزار649، آزاد جموں و کشمیرمیں 2 ہزار299 اور گلگت میں 2 ہزار903 کرونا مریض سامنے آ چکے ہیں

    کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار199 اور سندھ میں 2 ہزار403 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، ‏گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 63 ہو چکی ہے

  • پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیز،74ملازمین کو سزائیں،نوکریوں سے معزولی

    پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیز،74ملازمین کو سزائیں،نوکریوں سے معزولی

    اسلام آباد:پی آئی اے میں احتساب کا عمل تیز،74ملازمین کو سزائیں،نوکریوں سے معزولی،اطلاعات کے مطابق پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں کارکردگی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے،

    پی آئی اے کو بہتر سے بہترترکرنےکےلیے حکومتی اقدامات نے رنگ دکھانے شروع کردیئے ہیں ادھر ذرائع کے مطابق حسب سابق پی آئی اے میں احتسابی عمل میں بہت زیادہ تیزی آگئی ہے

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”232536″ /]

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے ایچ آر کی جانب سے اگست کے سزا اور جزا کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں ، جس کے مطابق اگست 2020 میں 74 ملازمین کو ملازمت سے برخاست کیا گیا

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ملازمین پر جعلی تعلیم اسناد رکھنا، فرائض سے غفلت، املاک کو نقصان پہنچانا، رشوت ستانی، سمگلنگ اور منشیات کا استعمال ثابت ہوئے

     

     

    4 ملازمین کی تنزلی جب کہ 11 دیگر کو مختلف انضباتی سزائیں بھی دی گئیں ،اس کے ساتھ ہی 17 ملازمین کو اعلی کاردگی پر تعریفی اسناد اور 5 کو نقد انعام بھی دیا گیا۔ اس سے قبل جون میں 41 اور جولائی میں 62 ملازمین کو برخاست کیا جاچکا ہے۔

    حکام کا کہنا ہےکہ پی ائی اے میں احتسابی عمل کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے تاکہ ادارے کو کالی بھیڑون سے پاک کیا جاسکے ،ادھر ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ عرصے سے التوا کا شکار انکوائریاں اور تحقیقات کو جلد مکمل کیا جارہا ہے ترجمان پی آئی اے

    دوسری طرف ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے میں فرائض سے غفلت اور جرائم میں ملوث عناصر کی کوئی جگہ نہیں ترجمان کا یہ بھی کہنا ہےکہ اور ان پر کاروائی پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل کا کلیدی حصہ ہے